Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا ،اسحاق ڈار

    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہےہماری صدارت ایسے وقت میں آ رہی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران شدت اختیار کر رہے ہیں ہم سلامتی کونسل کو ایسے مؤثر اور بروقت اقدامات کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو مکالمے، سفارت کاری اور پرامن حل پر مبنی ہوں، ان شا اللہ، اس ماہ کے دوران میں 2 اعلیٰ سطح نمائندہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ کثیرالطرفہ نظام اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا قیام، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون پاکستان کی ترجیح رہے گا اس کے علاوہ فلسطین کے مسئلے پر سہ ماہی اوپن بحث کی بھی صدارت کروں گا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر جامع، متوازن اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاکستان میں  68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں،مصطفی کمال

    پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں،مصطفی کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسینیشن کریں گے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم میں خرابیان ہیں، پمز اسپتال ہزاروں لوگوں کے لئے بنا تھا، اب لاکھوں لوگ آگئے تو مریض کہاں جائیں گے، اسپتال میں جائیں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ہے اربوں روپے لگا کر ہسپتال بنارہے ہیں ،مزیدکتنے ہسپتال بنائیں گے؟ 70 فیصد لوگ بڑے اسپتالوں میں غیر ضروری جاتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی 3.6 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے،پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے، ایران اوربنگلہ دیش اسے 2 فیصد تک کرنے میں کامیاب ہوگئے پاکستان کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہیپاٹٹس کے مریضوں میں پاکستان سب سے آگے ہے، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان کے 40 فصد بچے غذائیت کی قلت کے باعث کمزور ہیں، ان کی نشوونما نہیں ہوپاتی۔

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

  • امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

    امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

    امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسٹوڈنٹ اور تبادلہ پروگرام کیٹیگریز کی درخواست دینے والوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو "پبلک” کریں تاکہ امریکی حکام ان کی شناخت اور سکیورٹی ویٹنگ کر سکیں۔

    یہ ہدایات امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کی گئیں، جو اس ہفتے دہلی میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کی توسیع ہیں، بیان کے مطابق "تمام افراد جو F، M یا J کیٹیگری کے غیر امیگریشن ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پرائیویسی سیٹنگز کو ‘پبلک’ پر سیٹ کریں تاکہ ان کی شناخت اور امریکہ میں داخلے کے اہل ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔”

    واضح رہے کہ 2019 سے امریکہ تمام ویزہ درخواست دہندگان سے سوشل میڈیا کی معلومات (اکاؤنٹ ہینڈلز) طلب کرتا رہا ہے، لیکن اب یہ شرط سختی سے لاگو کی جا رہی ہے حکام کے مطابق، سوشل میڈیا معلومات نہ دینا یا جھوٹی معلومات فراہم کرنا ویزہ انکار اور مستقبل میں نااہلی کا سبب بن سکتا ہےF اور M ویز ے امریکی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ J ویزا تبادلہ پروگرامز میں شامل افراد کے لیے مخصوص ہے۔

    یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزہ سسٹم کی بحالی اور سکیورٹی چیکنگ کو سخت بنانے کی پالیسی کے تحت سامنے آیا ہے۔

  • مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

    مودی سرکار کا تعلیمی تعصب: اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کا فیصلہ

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان، اسلام اور چین سے متعلق مضامین دہلی یونیورسٹی کے نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے ماہرین تعلیم نے سیاسی اور نظریاتی مداخلت قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے ’اسلام اور بین الاقوامی تعلقات‘، ’پاکستان اور دنیا‘، ’پاکستانی ریاست اور معاشرہ‘ اور چین سے متعلق کورسز کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے بھی سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان کی تعریف پر مبنی مواد کو بھی نصاب سے نکال دیا جائے۔

    جامعہ دہلی کے بعض فیکلٹی ارکان نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے نظریاتی سنسرشپ اور تعلیم میں سیاسی مداخلت کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔فیکلٹی کا کہنا ہے کہ ایسے کورسز کا خاتمہ طلبہ کی علمی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے اور یہ اقدام بھارت کے بدلتے سیاسی نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔

    علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

    سانحہ سوات پر پنجاب اسمبلی کی مذمتی قرارداد منظور، وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

    پنجاب پولیس کے عمر فاروق کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    Ask ChatGPT

  • بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا-

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل ہم سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اُس کے سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں ہی اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اُس کے 6 جہاز گرا دیئے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا-

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہم نے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم بھی کر لیا اس کے علاوہ بھی ایک اور بڑا محاذ تھا اور وہ تھا بیانیے کا محاذ، ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو اس میں جیت نصیب ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیاکہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا، پاکستا نی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کو شکست دی جبکہ پاکستانی میڈیا نے عالمی سطح پر بیانیے کے میدان میں تاریخی فتح حاصل کی-

    انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا، اور آپ نے اپنی کریڈبیلیٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ مشکلات کے باوجود آپ نے پاکستان کا بیانیہ دنیا تک پہنچایا۔ آخر میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بڑا محاذ بیانیے کا تھا اور اس محاذ پر پاکستان کو واضح فتح حاصل ہوئی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

  • ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار

    ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا –

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی فورم میں فلسطین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور مشرق وسطیٰ کے بحران پر تفصیل سے غور ہوا ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قیادت سے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی، اور پاکستان کا کردار انتہائی مثبت رہا امریکی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا اور اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے، اسی لیے پاکستان نے ابتدا سے ہی ایران کی حمایت میں بات کی، ایرانی پار لیمنٹ میں پاکستان کے مؤقف پر تشکر کے نعرے لگائے گئے، اور ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کے مؤقف کو سراہاسلامتی کونسل میں روس، چین، الجزائر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اسحاق ڈار کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر سے ایک سے زائد بار رابطہ کیا تاکہ معاملے کو پرامن طریقے سے نمٹایا جا سکےایران نے قطر کو واضح کر دیا کہ اس کا حملہ قطر کے خلاف نہیں بلکہ قطر میں موجود امریکی بیسز کے خلاف تھا پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں او آئی سی میں کشمیر پر رابطہ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوا،اسحاق ڈار نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ پاکستان اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر قائم ہے۔

    سوات سیلاب،پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

  • ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

    قومی ادارہ صحت کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو اس سال کے پی سے رپورٹ ہونے والا ساتواں کیس ہے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے-

    قومی ادارہ صحت کے مطابق، یہ کیس ٹانک کے یونین کونسل اماخیل سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا اس تازہ ترین کیس کے ساتھ، 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جن میں سے سات خیبر پختونخوا، چار سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

    وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات

    پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس تاحال مقامی سطح پر موجود ہے، دوسرا ملک افغانستان ہےعالمی سطح پر وائرس کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور غلط معلومات کی وجہ سے پیشرفت میں رکاوٹ آرہی ہے رواں سال پاکستان میں اب تک تین قومی انسداد پولیو مہمات فروری، اپریل اور مئی میں چلائی جاچکی ہیں، تاہم پولیو کے خاتمے کی مہمات اکثر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔

    مئی میں، پاکستان نے اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، جس کا ہدف پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا تھا، حکومت نے سال کے اختتام تک پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    سوات حادثہ،مولانا فضل الرحمٰن کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

  • ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی، ایرانی سفیر

    ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی، ایرانی سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی-

    ایرانی سفیر نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، پاکستان نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا،پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ جارحیت کے خلاف پاکستان ایران کے شانہ بشانہ کھڑا رہا، پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی جیت حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے، یہ فتح امت مسلمہ کیلئے ایک قابل فخر یادگار جیت ہے۔

    رضا امیری مقدم نے اصولی اور جرات مندانہ موقف پر صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی، پاکستان کے علماء، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    اطالوی سپر مارکیٹ چین کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی مصنوعات کی فروخت بند کر دی

    اطالوی سپر مارکیٹ چین کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی مصنوعات کی فروخت بند کر دی

    ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی ممکن نہیں،مشیر ٹرمپ

  • لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چینی قیادت سے ملاقاتیں

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چینی قیادت سے ملاقاتیں

    مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چینی قیادت کیساتھ ملاقاتیں کرکے سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی انہوں نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چینی قیادت کو پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا ، چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی نے چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

  • وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اسرائیل تنازع میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد پر دوست ملک چین کے شکرگزار ہیں،میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی جو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے ، سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ، چینی سفیر نے کہا کہ اگست کے آخر میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کیلئے تیاریاں شروع ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ