Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

    اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

    لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،اسرائیل ایران میں مر ضی کی رجیم چینچ کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہےامریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے، اسرائیل ایران میں مر ضی کی رجیم چینچ کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔

    پشین میں زلزلے کے جھٹکے

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہےامن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا، حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کردیا، پیڑول کی قیمت سے لیوی ختم کریں قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی، بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

    رونالڈو کا امریکی صدر کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ،دنیا بھر میں امن کے قیام کی اپیل

  • پاکستان اور امریکا کا  دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے

    یہ پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری برائے کامرس کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں سامنے آئی وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی ضوابط سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بہتر معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا پاکستان اور امریکا نے مذاکرات کے تسلسل اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان عالمی سطح پر معاشی روابط کو وسعت دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

    ایران کا ایک بار پھر میزائل حملہ،اسرائیل میں سائرن ،خوف و ہراس

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

  • بھارتی صحافی کرن تھاپر کا  پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

    بھارتی صحافی کرن تھاپر نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کیا ہے-

    وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرقیادت پاکستان کی کامیاب سفارتکاری! بھارتی صحافی کرن تھاپر کا اعتراف کیا ہے،انہوں نے کہا کہ
    بھارت لابنگ کرتا رہا، ششی تھرور ملاقاتیں کرتے رہے، ششی تھرور واشنگٹن اور برطانیہ میں ملاقاتیں کرتے رہے پارٹیاں کرنے میں مشغول رہے جبکہ پاکستان نے اپنا موقف پیش کر کے کامیاب سفارتکاری سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایااقوام متحدہ میں انسدادِ دہشتگردی کی کلیدی ذمہ داری پاکستان کو مل گئی،اگر ہماری سنی جاتی، تو پاکستان کو کسی اور کمیٹی میں رکھا جاتا-

    واضح ہے کہ پاکستان کو 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا نائب صدر منتخب کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔

    پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

    پاکستان نے اقوام مثحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے یہ کمیٹی طالبان سے منسلک افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کا نفاذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان اس کے علاوہ دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی مشترکہ سربراہی بھی کرے گا، ایک دستاویزی اور طریقہ کار کے معاملات پر اور دوسری عام پابندیوں کے معاملات پر ہے۔

    پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

  • اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    ایک غیر معمولی بین الاقوامی واقعے میں ایک اسرائیلی ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر پاکستان سے داغے گئے میزائلوں سے اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایرانی حدود میں کام کر رہا تھا۔

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا اسرائیلی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا اسرائیلی میڈیا نے جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کرتے ہوئے پاکستان پر نا صر ف اسرائیلی لڑاکا طیارے پر ایران میں میزائل داغنے کا الزام لگا دیا بلکہ فیک تصاویر بھی وائرل کردیں جس میں ایک طیارے کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ سچ یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ناتو ایران میں کوئی میزائل داغا گیا نا ہی کوئی فوجی ردعمل دیا گیا

    اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ذرائع نے ایڈوانسڈ طیارے کے کھو جانے کی تصدیق کی ہے جو پاکستان کی سرحد کے قریب ایران کے مغربی علاقے میں ایک چکر لگانے کے بعد شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

    ایران کے اعلیٰ عہدے داروں نے اس عمل کی مذمت کی جس میں اسلام آباد پر اشتعال انگیز حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا کہ طیارہ علاقے میں خطرات کے خلاف اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر خفیہ مشن پر تھا۔

    ایف 35 کا ملبہ بشمول ڈیوڈ اسٹار کے نشان والے ملبے کو ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے ایک پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا۔ گمنام اسرائیلی دفاعی ذرائع کے ذریعے جلنے والی باقیات کی ویڈیو تصویر عالمی سطح پر گردش کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پاکستانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے ٹکرایا-

  • سیز فائر کرانے میں امریکا براہ راست شامل رہا،بلاول بھٹو

    سیز فائر کرانے میں امریکا براہ راست شامل رہا،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے،پاکستان اور بھار ت کے درمیان تنازع میں بھارتی جنگی جنون تیزی سے بڑھا-

    بلاول بھٹو نے اخبار دی یورو آبزرور کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی ہے لیکن ابھی تک امن حاصل نہیں ہوا، پاکستان اور بھار ت کے درمیان تنازع میں بھارتی جنگی جنون تیزی سے بڑھا،بھارت ہی تھاجس نے پاکستان کے خلاف جوہری صلاحیت کامیزائل نصب کیا۔

    انہوں نےکہا کہ بھارت کارویہ انتہائی خطرناک تھا، سیز فائر کرانے میں امریکا براہ راست شامل رہا، تمام عالمی برادری جنگ بندی کے لیے انتہائی مددگار رہی یورپی یونین ہمیشہ عالمی قوانین کی بات کرتی رہی ہے، موجودہ صورتحال میں یورپی یونین کا کردار انتہائی اہم ہے،سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اور پانی روکنا اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہے، پانی روکنے کا بھارتی فیصلہ جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

    برطانیہ نے اسرائیل کا دفاع کیا تواسے بھی نشانہ بنائیں گے،ایران

    پاکستان کا غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

  • پاکستان کا غزہ  میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    پاکستان کا غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

    ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

  • پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی پاکستان کی سفارتکاری کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ، امریکی صحافی جیکسن ہینکل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس نے مبینہ طور پر پاکستان کو ’’ برکس‘‘ (BRICS) کا مستقل ممبر بننے کی پیشکش کر دی ہے ۔

    https://x.com/PravinSawhney/status/1932967028446671167

    امریکی صحافی کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں (چین، امریکہ، روس) کی حمایت حاصل ہےمیری رائے میں اگر پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی کیونکہ اس کے پاس عسکری قوت، بہترین جغرافیہ اور مہمان نوازی جیسی بے مثال سافٹ پاور موجود ہے۔‘‘

    مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا

    پاکستان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کے عالمی پروگرام کا حصہ بن گیا

    پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔

    وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔GPACCM کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پاسکے گا انہوں نے اس کامیاب انتخاب پر تمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

    یہ پروگرام خاص طور پر ان بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جو کینسر کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے وزارت صحت کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی اموات میں کمی آئے گی بلکہ کینسر کے علاج کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر کے شکار بچوں کی بڑی تعداد علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بروقت تشخیص اور علاج سے محروم رہ جاتی ہے اس عالمی تعاون سے ملک میں پیڈیاٹرک کینسر کیئر کے شعبے میں انقلاب آ سکتا ہے۔

  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کی بات چیت جاری

    پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی ٹی20 سیریز کے انعقاد کے لیے بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز یو اے ای میں سیریز کے انعقاد پر مشاورت کر رہے ہیں، اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے، جو ایف ٹی پی کے تحت اگست میں شیڈول ہے، تاہم اب اس سیریز کو سہ ملکی سیریز میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سہ ملکی سیریز سے متعلق جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، جبکہ سیریز کا انعقاد ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کے بھی یو اے ای میں ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کا اعلان

    سندھ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے، ای وی چارجنگ اسٹیشنز اور ڈبل ڈیکر بسز متعارف کرانے کا فیصلہ

    ایران: کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 افراد جاں بحق

    پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات پر سخت ردعمل، جھوٹا بیانیہ قرار دے دیا

  • پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    امریکی ویب سائٹ ”بلوم برگ“ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے، اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاؤں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    معاہدے کے اعلان کے بعد چینی دفاعی شعبے میں غیرمعمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دیگر چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی 15 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی نظام مزید ناقابل تسخیر بنے گا، جب کہ پاک فضائیہ کی فضاؤں پر گرفت اور خطے میں اس کی برتری میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ دفاعی ماہرین اس معاہدے کو پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی جہت قرار دے رہے ہیں۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دیدی