Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت

    وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت

    وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پیزشکیان سے آج سہ پہر ٹیلی فون پر بات چیت کی جس دوران وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی ، انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جو آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

    وزیر اعظم نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور اس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر پیزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

  • پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ انتہائی سنگین ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے،

    ترجمان نے خطے میں جاری غیر معمولی کشیدگی اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال یونہی بڑھتی رہی تو اس کے نہایت تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے، جو صرف اس خطے تک محدود نہیں رہیں گےشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور تمام فریقین فوری طور پر جنگ بندی کریں، تمام اقوام کو بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، خطے میں بحران کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

  • پاکستان او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب

    پاکستان او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خود مختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے لیے ایک بار پھر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کو 2025 سے 2028 تک کی مدت کے لیے او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انتخاب استنبول میں وزرائے خارجہ کونسل کے جاری اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔انہوں نے کہا کہ سابق سفیر محترمہ رفعت مسعود اس فورم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    نائب وزیراعظم نے رکن ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمیشن کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورم اسلامی دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

    کوئٹہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور حساس نقشے برآمد

    برازیل میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک، 13 زخمی

    نیب کی بڑی کارروائی:،ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹاؤن کی 457 جائیدادیں منجمد

    عالمی ردعمل بڑھنے لگا،اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا و یورپ میں احتجاجی مظاہرے

  • بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے، منیب احمد

    بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے، منیب احمد

    پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے۔

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پر ’انٹریکٹیو ڈائیلاگ‘ کے دوران جوابی حق کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے بھارت نے واقعے کی آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو مسترد اور تحمل دکھانے کی بین الاقوامی اپیلوں کو نظر انداز کیا-

    منیب احمد نے کہا کہ اس سے پہلے کہ اس کی اپنی تفتیشی ایجنسیاں شواہد کے لیے عوامی اپیل جاری کرتیں، بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم مزید تیز کر دیا اس سے بھی بدتر یہ کہ بھارت نے پاکستان میں شہریوں، رہائشی علاقوں اور عبادت گاہوں پر جان بوجھ کر اور بلاجواز فوجی حملے کیے‘۔

    منیب احمد نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق (آئی سی سی پی آر) اور بین الاقوامی معاہدہ برائے معاشی، سماجی و ثقافتی حقوق (آئی سی ای ایس سی آر) کے مشترکہ آرٹیکل 1 کے تحت خود ارادیت کے حق پر بھارت کے تحفظات اس (کشمیریوں کے) بنیادی حقوق سے انکار کا ایک بہانہ ہیں، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر علاقوں پر بھارتی قبضے اور نئی دہلی کے ان علاقوں میں ظلم و ستم کے خلاف بڑی تعداد میں تحریکیں اٹھ رہی ہیں، لیکن بھارت جغرافیائی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے راستے پر گامزن ہے۔

    منیب احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے، اس کا حل مستقبل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا جموں و کشمیر کا خطہ نہ کبھی بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متناز ع علاقہ ہے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے اپنے ناقابل تنسیخ حق کا استعمال نہیں کرتے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، اپنی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے بھارتی سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور بھارت کے برعکس ہمارے پاس اس معاملے پر ٹھوس بات چیت کے لیے ثبوت موجود ہیں،پاکستان یا مسلمانوں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہندوتوا کی بالادستی کی اپنی حاکمانہ خواہش پر نظرثانی کرے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرے اور اہم بات یہ کہ ایک عام ملک کی طرح اپنے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کا رویہ اپنائے‘۔

  • بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں-

    سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں، پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔

    ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں،مصدق ملک

    اس دوران طلباء نے کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

    سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کیلئے نیا ضابطہ کار طے

  • ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں،مصدق ملک

    ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں،مصدق ملک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے،اور جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

    مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے، اور ہم ایران کو جانتے ہیں لیکن پاکستان کی طرح کوئی نہیں جانتا، یہ اہم ہے، اس بیان سے لگتا ہے پاکستان بھی ایران کے معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہےایران کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقا ت ہیں، اور پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    سپریم کورٹ کے ججز کے بیرون ملک سفر اور چھٹیوں کیلئے نیا ضابطہ کار طے

    قبل ازیں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہےسینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ملنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارت غم سے نڈھال ہے اور بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے،چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اور اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔

    او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

  • جنگ رکوائی تو کشمیر کا مسئلہ بھی امریکا ہی حل کرے،خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

    جنگ رکوائی تو کشمیر کا مسئلہ بھی امریکا ہی حل کرے،خواجہ آصف کا دوٹوک مؤقف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر امریکا دونوں ممالک کے درمیان جنگ روک سکتا ہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوگا، وہ کرے گا۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے پریشان ہے، تو اسے ہونے دیں۔ ہمیں اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جو کچھ درکار ہوگا، ہم حاصل کریں گے۔” بھارت اگر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر سکتا ہے تو شملہ معاہدہ بھی یکطرفہ نہیں رہتا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ "بھارت کشیدگی کے خاتمے کی بات کرتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرتا ہے، یہ ممکن نہیں۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ باقی ہے، امن ایک خواب ہی رہے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور اسلحہ حاصل کرے گا، اور اپنی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط بنائے گا۔

    پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

    بھارت نے ایران میں کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا، کوئی مدد نہیں ملی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

    اسرائیل کا ایران کے مغرب میں بمباری کا نیا سلسلہ، تہران کے قریب میزائل مرکز تباہ

  • پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

    پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

    پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جزوی گارنٹی کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے معروف بینکوں کے تعاون سے ایک ارب ڈالر کا سنگِ میل معاہدہ کر لیا، جس کے ذریعے ملک دو سال چھ ماہ بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ داخل ہو گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ syndicated term finance facility ایشیائی ترقیاتی بینک کے پالیسی پر مبنی پروگرام "Improved Resource Mobilization & Utilisation Reform” کے تحت دی گئی گارنٹی سے جزوی طور پر محفوظ ہے۔

    اس مالیاتی معاہدے میں دبئی اسلامک بینک نے سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کے طور پر کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر اور بُک رنر کے طور پر شامل رہا۔ دیگر مالیاتی اداروں میں ابو ظہبی اسلامک بینک، شارجہ اسلامک بینک، عجمان بینک اور حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) شامل ہیں۔

    یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ فنانسنگ اسکیم اسلامی اور روایتی (conventional) فنانسنگ پر مشتمل ہے، جس میں 89 فیصد رقم شریعت کے مطابق AAOIFI معیار کے تحت اسلامی اصولوں پر مبنی ہے جبکہ باقی 11 فیصد روایتی قرض پر مشتمل ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی پر مبنی گارنٹی کسی رکن ملک کی اصلاحاتی کوششوں سے منسلک کی گئی ہے، جس سے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جاری اصلاحات پر عالمی اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اس معاہدے نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے مالیاتی اداروں میں دوبارہ متعارف کروایا ہے، جو ملکی معاشی استحکام اور مالیاتی اصلاحات پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ پاکستان کے لیے ایک نئی مالیاتی شراکت داری کا آغاز بھی ثابت ہوگا۔

    ایران نے اسرائیل جنگ سے متعلق مذاکراتی ٹیم بھیجنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

    اربوں کی ٹیکس چوری: ایف بی آر نے متعدد شوگر ملز کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کر دیں

    کراچی کی 20 اہم سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد

    ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 245 روپے سستا

  • آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی کریم نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    کمپنی کو پاکستان کے مشکل معاشی ماحول میں سرمایہ کاری کے لیے درکار وسائل کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے اعث‌ کمپنی نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا،آن لائن ٹیکسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ 18 جولائی 2025ء سے پاکستان میں کریم کی رائیڈ ہیلنگ سروسز بند کر دی جائیں گی-

    کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کو جلد ہی کریم والٹ میں فنڈز واپس لینے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات موصول ہوں گی، کمپنی کی کسٹمر سپورٹ سہولت کریم کیئر سروس 18 ستمبر 2025ء تک دستیاب رہے گی تاکہ صارفین اپنے کسی بھی متعلقہ معاملے کو حل کرسکیں۔

    کریم کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں کہا کہ انتہائی افسوس سے میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ کریم اگلے ماہ 18 جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کرنے جارہی ہےیہ فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن پاکستان میں مسلسل بگڑتے معاشی حالات، بڑھتی ہوئی مسابقت اور عالمی سرمایہ کاری کے چیلنجز کے باعث محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس مہیا کرنا ممکن نہیں رہا۔

    کمپنی بند ہونے کی ایک بنیادی وجہ پاکستان میں دو مزید کمپنیوں یانگو (Yango) اور ان ڈرائیو (inDrive) آنا ہے اور زیادہ تر صارفین کی جانب سے ان دونوں کمپنیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

    واضح ہے کہ کریم نے 2016 میں پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا اور کمپنی کو صارفین کی جانب سے خاص طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کافی اچھا رسپانس ملا کمپنی کی جانب سے کریم کار، کریم بائیک اور کریم ڈیلیوری جیسی سروسز متعارف کروائی گئیں –

  • پاکستان کا  ایران میں موجود سفارتی عملے کے اہلخانہ کے انخلا کا فیصلہ

    پاکستان کا ایران میں موجود سفارتی عملے کے اہلخانہ کے انخلا کا فیصلہ

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے ایک اہم حفاظتی اقدام اٹھاتے ہوئے تہران میں موجود اپنے سفارتی عملے کے اہلخانہ کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے مطابق، پاکستان نے تہران میں تعینات سفارت کاروں، دیگر عملے اور ان کے اہلخانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اسٹاف کے انخلا کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاہم تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ بدستور معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، انخلا کا مقصد سفارتی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اہلکاروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان پہلے ہی ان حملوں کی مذمت کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر چکا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع اور اوپن اے آئی کے درمیان فوجی مقاصد کے لیےمعاہدہ

    وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج

    غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، امداد کے منتظر 74 فلسطینی شہید، 200 زخمی