Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

    پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد محمد خراسانی آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا دہشت گرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت ردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

    محمد خراسانی
    دہشت گردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا بھی اشارہ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا لیکن کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہے جو پاکستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکی۔ کالعدم ٹی ٹی پی میں اندورنی اختلافات بھی ہیں جبکہ افغان حکومت کو کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہےنہ ان کے ساتھ اب جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہے،آپریشن جاری ہےترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ 9 دسمبرکوختم ہوگیا جنگ بندی کایہ معاہدہ غیرریاستی جنگجوعناصر کے ساتھ مذاکرات سے قبل موجودہ افغان حکومت کی درخواست پراعتماد سازی کےلیے اٹھایا گیا۔

    میجر جنرل بابرافتخار کاکہنا تھا موجودہ افغان عبوری حکومت کا تقاضہ تھا کالعدم ٹی ٹی پی ان کی سرزمین استعمال نہ کرے اسی لیے طالبان حکومت نے کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لائیں گےاور ان سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے مطالبات مانیں لیکن ظاہر ہے کہ یہ چیزیں اب تک طےنہیں ہوئیں کالعدم ٹی ٹی پی کوئی اکائی نہیں ہ۔اس میں اندرونی اختلافات ہیں۔ کچھ مسائل اورکچھ شرائط تھیں جن پر ہماری طرف سے کوئی بات چیت نہیں کی جا سکتی تھی اس لیے اس وقت کوئی جنگ بندی نہیں ہے ہم آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت تک آپریشن جاری رکھیں گے جب تک دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل نہ کرلیں۔

  • ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے اضافےکے بعد 176.68 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 179.50روپے پر برقرار رہی۔


    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 541 پوائنٹس اضافے سے 47887 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا بازار میں آج 35.69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.87 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے بڑھ کر7854 ارب روپے ہوگیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 126200 روپے پر برقرار ہے 10 گرام سونے کی قدر 108196 روپے برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس ہے-

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اگر ہم سینیٹ کو پارلیمنٹ نہیں سمجھتے تو اسے بند کر دیں شوکت ترین کا قیصر شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں منتخب سینیٹر ہوں، آپ نے میٹھے انداز میں جوتے مارے روپے کو مصنوعی طریقہ سے روک کر60 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔

    شوکت ترین کے ریمارکس پر کمیٹی رکن احسن اقبال نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ پارلیمان کے سامنے ہیں اس آواز میں بات نہیں کر سکتے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کرکے کونسی برآمدات بڑھائی گئیں۔

    وزیر خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقرر کی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہو گا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادر پدر آزاد نہیں ہو گا۔

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

  • کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں او ویکسینیشن لگوائیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ان ٹیموں کے اعزاز میں انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا جنہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض سےنمٹنے کے لیے کام کیا-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پیر کے روز صوبائی اور ضلعی ٹیموں کے اعزاز میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جنہوں نے ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے اور کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے میں بھر پور کوششیں کیں۔

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    تقریب کا اہتمام این سی او سی ہیڈ آفس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین این سی او سی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی۔

    شیلڈز اور تعریفی خطوط ان اضلاع اور صوبوں کو دیئے گئے جنہوں نے 60 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کیا اور ان تین دور دراز اضلاع کو جنہوں نے محدود وسائل اور دشوار گزار علاقے کے باوجود زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کے اہداف حاصل کئے۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے ڈرا دیا

    اضلاع کے نمائندوں میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ویکسینیشن فوکل پرسن اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز شامل ہیں۔

    کورونا وائرس ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ایک بار پھر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) پر عمل کریں کووڈ جو اس وقت ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں جن افراد کو چھ ماہ قبل مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی تھی اور ان کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے، وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں-

    اسد عمر نے تمام گراؤنڈ ورکرز، ویکسی نیشن ٹیموں، این سی او سی، ہیلتھ ورکرز اور وفاقی اور صوبائی اداروں کی مربوط کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے مہم کو کامیاب بنانے میں مدد کی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم اس لیے یاد رکھی جائے گی کہ پوری قوم نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں کیں۔

    قبل ازیں تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 48 فیصد اہل آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ 31 دسمبر 2021 تک 71.5 ملین افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ صرف دسمبر 2021 میں تقریباً 21.5 ملین افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ صوبوں کو جاتا ہے۔

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    تعریفی اسناد اور شیلڈز حاصل کرنے والی ضلعی ٹیموں میں جہلم، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، اٹک، بھکر، سرگودھا، لودھراں، کراچی ساؤتھ اینڈ ایسٹ، چترال لوئر اینڈ اپر، مستونگ، چمن، لسبیلہ، ہرنائی، آواران، سوراب، نصیر آباد، ہنزہ، غذر، میرپور، تھرپارکر، اورکزئی اور نوادی نیلم شامل ہیں-

    سرفہرست تین اضلاع جنہوں نے زیادہ سے زیادہ آبادی جو ویکسین لھانے کا ہدف حاصل کیا ان میں قلات 87 فیصد ، کراچی جنوبی 82 فیصد ، اسلام آباد 77فیصد شامل ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں کے تین اضلاع جنہوں نے دشوار گزار علاقوں اور محدود وسائل کے باوجود ویکسینیشن کے اہداف حاصل کیے ان میں اورکزئی 54 فیصد ،نیلم 56 فیصد اور تھرپارکر 51فیصد شامل ہیں۔

    آخر میں اسد عمر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام صوبوں کو موجودہ لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام NPIs اور فرض شناس نظام کی صحیح معنوں میں پیروی کرنی چاہیے۔

    بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

  • سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں معمرخاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا۔ ڈنڈوں اور جوتوں سے سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس نے پندرہ مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے پانچ ملزم گرفتار کرلیے ہیں ۔گرفتار افراد میں ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کے مطابق واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا کہ بزرگ خاتون پر تشدد شرمناک فعل ہے ایسے بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں واقع میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری تک پولیس کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین بنائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ،

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

  • سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سیکرٹریزعلی سرفراز، اسد گیلانی اور اے آئی جی فاروق مظہر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیےگئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سانحہ مری سے متعلق سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گئی اور تحقیقات کرےگی کہ مری میں سیاحوں اور گاڑیوں کوکنٹرول کرنےکےکیا قدامات کیے؟

    کمیٹی تحقیق کرےگی کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر اداروں نےکیا لائحہ عمل اختیارکیا؟ کیا میڈیا پر مری آنے سے روکنے کیلئے کوئی وارننگ جاری کی گئی؟

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی برفانی طوفان کی اطلاع کےبعدکیاحفاظتی اقدامات کیےگئے؟یہ کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سانحہ پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کےبعد ذمہ داران کا تعین اوران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ سانحے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر بھی عائد ہوتی ہے، عوام کی بھی غلطی ہے انھیں انتظامیہ کی وارننگ کوسنجیدہ لینا چاہیے تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

  • پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    ویٹی کن:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کیا ہے۔ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ ویٹی کن میں منعقد تقریب میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

    پوپ فرانسس نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    ادھر یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے۔

    انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 20 سے زائد زندگیاں نگل لیں، حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مری میں 4 روز میں 1 لاکھ 62 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ مری میں واقعے کے محرکات کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے جس کے مطابق 7 جنوری کو 16 گھنٹے میں چار فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک 1 لاکھ 62 ہزار گاڑی مری داخل ہوئیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنا کس کا کام تھا؟۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی ، 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں ، 4 سے 5 گاڑیوں میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ، یہ افراد کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی سے جاں بحق ہوئے ، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔

  • سانحہ مری کی ذمہ دار مری انتظامیہ:کس کی وفادار اور کس کو کیا خوار:ایمپلائمنٹ سٹیٹمنٹ جاری کی جائے:عوام

    سانحہ مری کی ذمہ دار مری انتظامیہ:کس کی وفادار اور کس کو کیا خوار:ایمپلائمنٹ سٹیٹمنٹ جاری کی جائے:عوام

    مری :سانحہ مری کی ذمہ دار مری انتظامیہ:کس کی وفادار اور کس کو کیا خوار:ایمپلائمنٹ سٹیٹمنٹ جاری کی جائے:عوام نے حکومت وقت سے تحقیقات کا مطالنبہ کردیا ،اطلاعات ہیں کہ سانحہ مری کی ذمہ دارموجودہ مری انتظامیہ نوازشریف دورحکومت سے بڑی طاقتور اور خودمختارانتظامیہ ہے جس کے بڑے بڑے عہدوں پرتبادلے اور تقرریاں نوازشریف،مریم نواز اورشہبازشریف کی خواہش پر کئے گئے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے اس انتظامیہ کی مری اور مضافات کے علاقوں میں گرفت کو کنٹرول کرنے کی بڑی کوششیں کی مگراس دوران بڑے بڑے لوگوں نے اس کوشش کو بریک لگائے رکھی یا پھرگھوم گھما کے وہی لوگ مختلف علاقوں میں تعینات کرواتے رہے اور اس میں پنجاب حکومت کی اپنی بھی غلطی اورسُستی ہے کہ وہ اس لابنگ کو سمجھ نہ سکی ،

    ادھر جب سے سانحہ مری رونما ہوا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر ایک سوال بڑی تیزی سے گردش کررہا ہے ،جس میں عوام پوچھ رہےہیں کہ بار بار مری انتظامیہ کی بات ہورہی ہے ہے پہلے یہ تو بتایا جائے کہ یہ مری انتظامیہ کیا چیز ہے ، اس انتظآمیہ کے شعبے کون کون سے ہیں اور ان اداروں کے سربراہان کون ہیں اور ان کو کن کی خواہش پر وہاں تعینات کیا گیا

     

    اس حوالے سے عوام الناس خصوصا مری ، ہزارہ اورایبٹ آباد ، گلیات اور دیگرعلاقوں کے لوگ اپنے سوشل میڈیا پیجز پریہ رونا رو رہے ہیں کہ یہ وہی پرانی انتظآمیہ ہے سوائے چندنئے لوگوں کے جن کونوازشریف ، مریم نواز اور شہبازشریف کی خواہش پرتعینات کیا گیا تھا اور آج بھی وہی ان علاقوں میں بااختیار اور بااثرہیں

    بعض نے بڑے دعوے کے ساتھ لکھا ہے کہ مری انتظآمیہ میں 80 فیصد سے زائد موجودہ اور سابق ن لیگی وزرا ، ارکان اسمبلی اور دیگربااثرشخصیات کی خواہش پر تعینات ہیں اور وہ اپنے محسنوں کے وفادار بھی ہیں‌

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نااہلی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جس کو آج تک یہ اندازہ نہ ہوسکا کہ مری انتظامیہ ایک خاص فکراورایک خاص گروہ سے تعلق رکھتی ہے

    ادھر اسی حوالے سے ایک اہم شخصیت نے فیس بک پرایک اشارہ دیا ہے جوکہ بہت اہم ہے ،یہ ہیں ظفر حجازی جوکہ کہتےہیں کہ مری انتظامیہ میں وہی ہیں جو ایوان اقتدار میں بیٹھے ہیں اور ان کا ہی یہاں ہولڈ ہے اوراثر ہے ، مری انتظآمیہ میں شامل انہیں میں سے کسی کے بھتیجے ، بھانجے،بیٹے اوربہت قریبی وفادار ہیں جواس وقت مری پرقابض ہیں اور اپنی بے رحمانہ طرز زندگی سے لوگوں کو مار ررہے ہیں

    عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت ساری مری انتظامیہ کی جاب ہسٹری اور سٹیٹس قوم کے سامنے لائے

  • 10 ارب ڈالر مالیت کی خلائی دوربین جیمز ویب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    10 ارب ڈالر مالیت کی خلائی دوربین جیمز ویب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    واشنگٹن :10 ارب ڈالر مالیت کی خلائی دوربین جیمز ویب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،اطلاعات ہیں کہ کرسمس کے موقع پر خلا میں جانےوالی 10 ارب ڈالر مالیت کی جیمز ویب اسپیس نے دو ہفتوں پرمحیط ڈیپلائمنٹ کا پیچیدہ مرحلہ عبور کرلیا ہے۔اوراب سائنسدانوں نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ کامیابیوں اور انقلاب کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے

    اس حوالے سے خلائی ادارے ناسا نے اپنی ٹوئٹ میں جیمز ویب کے خلائی میدان میں اہم سنگ میل طےکرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہ ’ کامیاب ڈیپلائمنٹ کے بعد جیمز ویب نے اپنا آخری شیشہ کھول دیا ہے جس سے 50 ڈیپلائمنٹس اور 178 پنز کی ریلیز کا مرحلہ طے ہوگیا ہے۔‘

    جیمز ویب اپنے سونے کے پانی چڑھے پھول کی پتیوں جیسے عظیم الجثہ شیشوں کے ساڑھے 6 میٹر طویل آخری شیشے کو مکمل طور پر کھول کر کائناتی تاریخ کے ہر مرحلے کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے۔

     

    ناسا کی اس ٹوئٹ کے بعد ریاست میری لینڈ میں قائم اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کے انجینئرز کی ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جیمز ویب میں اب تک لانچ ہونے والی سب سے بڑے اور حساس شیشے لگائے گئے ہیں جنہیں ’ گولڈن آئی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    جسامت میں بہت بڑی ہونے کی وجہ سے اس ٹیلی اسکوپ کو اوریگامی طرز پر راکٹ میں فٹ کیا گیا تھا، جب کہ سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے اس میں ایک حفاظتی شیلڈ دی گئی ہے جو کہ مستقل طور پر ٹیلی اسکوپ، سورج، چاند اور زمین کے درمیان حائل رہے گی۔

    10 ارب ڈالر مالیت کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ زمین کی سطح سے لاکھوں میل دوری پر شمسی مدار میں گردش کرے گی۔ہبل ٹیلی اسکوپ سے زیادہ طاقت ور جیمز ویب 13 ارب 70 کروڑ سال قبل تشکیل پانے والے اولین ستاروں اور کہکشاؤں سے متعلق معلومات جمع کرے گی۔

    جیمز ویب اسپیس کو زمین سے 340 ملین میل دوری پر موجود خلائی دوربین ہبل کا پیش رو سمجھا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ جیمز ویب اسپیس کی تیاری 30 سال قبل شروع کی گئی تھی۔ اس وقت اس پراجیکٹ کے لیے ناسا نے 500 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا تھا۔ جیمز ویب کو 2007 میں خلائی سفر پر روانہ کرنا تھا تاہم کچھ تیکنیکی خامیوں کی بنیاد پر اس کی لانچنگ ملتوی ہوتی رہی۔

    جیمز ویب کو 25 دسمبر 2021 کو فرنچ گیوآناخلائی مرکزسے راکٹ آریانے 5 کے ذریعے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا تھا۔۔

  • سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:عثمان بزدار

    سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:عثمان بزدار

    مری:سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والےافراد کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے:اطلاعات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8،8 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں، 22 افراد کو 8،8 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کی بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی۔

    واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    مری اور گلیات میں گزشتہ چند روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عوام کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی تھی۔

    شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔ پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ کے رہائشی شہزاد اسماعیل، اہلیہ و چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ 46 سالہ شہزاد اسماعیل ، 35 سالہ صائمہ شہزاد، 10 سالہ سمیع الله شہزاد، 8 سالہ حبیب الله شہزاد، 7 سالہ عائشہ شہزاد اور 5 سالہ اقرا شہزاد شامل ہیں۔نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، عزیز اقارب و اہلیان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • خالصتان ریفرنڈم کا آٹھواں مرحلہ آج برطانیہ بھرمیں شروع ہوچکا:بھارت سخت پریشان

    خالصتان ریفرنڈم کا آٹھواں مرحلہ آج برطانیہ بھرمیں شروع ہوچکا:بھارت سخت پریشان

    اسلام آباد:خالصتان ریفرنڈم کا آٹھواں مرحلہ آج برطانیہ بھرمیں شروع ہوچکا:بھارت سخت پریشان ،اطلاعات کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کا آٹھواں مرحلہ آج برطانیہ کے شہروں لیڈز اور لوٹن میں ہونے جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم 31 اکتوبر 2021 کو لندن سے شروع ہوا اور لندن میں خالصتان ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں 30ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی مجموعی تعداد اب تک 200,000 سے تجاوز کر چکی ہے، ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بے چین کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مودی نے برطانیہ میں ریفرنڈم کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور سکھوں کے ریفرنڈم کو روکنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں ۔

    خالصتان ریفرنڈم میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے تاریکن وطن سکھوں سے رائے معلوم کی جارہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ سکھ ریفرنڈم مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم سے سکھوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے بھارت کو سخت پیغام دیاگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کوپیش کیاجائے گا تاکہ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھوں کا علیحدہ وطن کا مطالبہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے اور بھارت سکھوں کو ان کا پیدائشی حق آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان کے نام سے سکھوں کا علیحدہ وطن دیوار پر لکھا جاچکا ہے۔