Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • لاہور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ملاقات

    لاہور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ملاقات

    لاہورڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں۔ شہری اپنے مسائل کی شنوائی کے لئے بلا جھجک میرے دفتر تشریف لائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرے دروازے عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔تھانوں کی سطح پر بھی سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ تمام پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنز کو آگاہ کیا۔ انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے اس موقع پرمزید کہا کہ امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی براہِ راست محکمہ پولیس کے افسران تک رسائی یقینی بنانا ہے تاکہ شہری زیادہ پرُاعتماد انداز میں مسائل کے حل کیلئے رجوع کرسکیں۔

  • لاہورملت پارک انویسٹی گیشن ونگ کی کاروائی

    لاہورملت پارک انویسٹی گیشن ونگ کی کاروائی

    لاہور ملت پارک انویسٹی گیشن ونگ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کواس کے ساتھی
    سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا،ملزمان کامختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف ۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملت پارک نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بجاش عرف ہنی کو اس کے ساتھی علی سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزما ن نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں چورری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیااس کے علاوہ پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز،نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا۔

  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 575افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 376ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر456اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان68حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل965متاثرین میں 757مرد اور208خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 505افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 667موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،73موٹر کاریں،36وین16مسافربسیں،21ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

  • گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی

    گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی

    گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کی رہائشی (م)بی بی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویشناک حالت فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی

    ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی

    ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 23 سالہ نوجوان چھت پر ائیرکنڈیشن ٹھیک کرتے ہوئے پیر سلپ ہونے کے ناعث دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • لا ہور سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی

    لا ہور سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں 40 سالہ انیسہ بی بی اپنے دیورانی بشری کےہمراہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر گزر رہی تھیں کہ اچانک اس کا ڈوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنسنے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجے میں انیسہ اور اس کی دیورانی بشری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • لاہور کے علاقے رنگ محل  میں  مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقے نجی بینک میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بینک میں موجود ہزاروں روپے مالیت فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

  • سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پردادی 2 پوتوں سمیت شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پردادی 2 پوتوں سمیت شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر محلہ دار نے فائرنگ کر کے دادی کو 2 پوتوں سمیت شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے موہلنوال خورد پور میں اکرام کا اپنے محلہ دار رضوان کے ساتھ نالی صاف کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس پر رضوان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اکرام اس کا بھائی ذیشان اور دادی 75 سالہ زیتون بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے.
    پاکستان میں بڑھتے ہوئے ان واقیات کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے. حکومت کو ان اناسر کی روک تھام کے لئے جلد سے جلد کچھ کرنا ہوگا.اس طرح کے روز مرہ کے واقعات معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں.

  • ڈی آئی جی لاہورسنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی

    ڈی آئی جی لاہورسنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگزکے11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 09لاکھ 60 ہزارروپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔
    ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے05کلوگرام سے زائد چرس اور532 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران23 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاو¿ڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔