Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

    وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کو قابو کرنے کا حکم جاری کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ، اس بات کا اعلان حکومت کے چیف ترجمان فردوس عاشق اعوان نے پیر کو کابینہ کے بعد ہونے والی ایک نیوز بریفنگ میں کیا

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے افراط زر پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ایک اجلاس کے لئے بھی بلایا ، جس میں ستمبر تک ریکارڈ ہونے والا سالانہ اضافہ 11.4 تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ کابینہ کے اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبوں کی قیمت کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا اور قیمتوں میں اتار چڑھاو اور ذخیرہ اندوز عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

    وزیر اعظم نے حکام کو زندگی بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے سمری لی جارہی ہے۔وفاقی کابینہ نے آج کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی، مشیر اطلاعات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران نے ملاقات کے دوران کابینہ کے اراکین کو اپنے حالیہ چین اور ایران کے دوروں پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششوں سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل دیگر امور میں ، کابینہ کے ممبروں کو بتایا گیا کہ حکومت کے ایواکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) نے گذشتہ ایک سال کے دوران 1،262 ایکڑ اراضی بازیافت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ہیلتھ کیئر ایکٹ کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے تحت بورڈ ممبروں کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے اسلام آباد کے لئے ماسٹر پلان اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دی۔

  • ایف بی آر نے اگلے تین ماہ کیلئے بڑا ٹیکس ٹارگٹ سیٹ کر لیا

    ایف بی آر نے اگلے تین ماہ کیلئے بڑا ٹیکس ٹارگٹ سیٹ کر لیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلے 1295 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا، اور اکتوبر کے ماہ کیلئے ایف بی آر نے 376 ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا ہے،

    ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے 1100 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا تھا جس میں سے حاصل ہونے والا ٹیکس 1000 ارب روپے تھا، اور اب ٹیکس محصولات کی مد میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے کیلئے بڑا پہلے سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کر لیا، اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر سے دسمبر) تک انکم ٹیکس کی وصولیوں کا ٹارگٹ 491 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کی جانے والی رقم کی ٹارگٹ 499 ارب روپے رکھا گیا ہے، اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس ٹارگٹ 84 ارب روپے جبکہ کسٹم ٹیکس کی مد میں ٹیکس ٹارگٹ 219 ارب روپے رکھا گیا ہے،

    مزید پڑھیں
    ہاکی کے 4قومی کھلاڑی سڑک حادثہ میں جاں بحق

  • "علماء کی گرفتاریاں، مسئلہ جماعة الدعوة نہیں اسلام اور کشمیر ہیں” تحریر: محمد عبداللہ

    "علماء کی گرفتاریاں، مسئلہ جماعة الدعوة نہیں اسلام اور کشمیر ہیں” تحریر: محمد عبداللہ

    حالیہ دنوں میں جماعةالدعوة سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ یہ افراد دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے رہے. اسی الزام میں جماعة الدعوة کے امیر اور یونیورسٹی آف انجییئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق پروفیسر حافظ محمدسعید اور انکے برادر نسبتی اور جماعة الدعوة کے نائب امیر عبدالرحمن مکی کو بھی پچھلے کچھ عرصہ سے زیر حراست رکھا ہوا ہے. ان گرفتاریوں پر پاکستان کے محب وطن اور کشمیر سے جذباتی تعلق رکھنے والے حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور بالخصوص حالیہ گرفتاریوں میں ایک بزرگ عالم دین حافظ عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی گرفتاری پر پاکستان کے مذہبی اور علمی حلقے بھی شدید مضطرب اور سراپا احتجاج ہیں کہ 74سالہ ایک ایسے عالم دین جو مفسر قران ہیں، جو بے پایاں علمی خدمات سرانجام دے چکے، جو پچھلے تقریباً 55 سال سے تدریس کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان میں ہزاروں علماء ان کے شاگرد ہیں ان کو اس پیرانہ سالی میں دہشت گردی کی مالی معاونت میں گرفتار کرنا کیا معنی رکھتا ہے.

    کیا اس لیے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے ….. محمد عبداللہ
    پاکستان کی عوام اس وقت شش و پنج کا شکار ہے کہ سابقہ حکمرانوں اور موجودہ حکمرانوں میں کیا فرق ہے کہ یہ بھی اسی روش پر چل نکلے ہیں جس پر ماضی میں پاکستان کے حکمران چلتے رہے کہ غیروں کے کہنے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کو اور بالخصوص ان لوگوں کو پس دیوار زندان دھکیل دینا جو خالصتاً پاکستان کے نام پر جی اٹھتے ہیں اور پاکستان ہی پر مر مٹتے ہیں جن کی صبح و شام پاکستان کی مالا جپتے ہوئے ہوتی ہے جو ہر مشکل و آفت میں پاکستان کا سہارا بنے، جو ہر مصیبت اور تنگی میں دست و بازو بنے اور جو پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے آہنی دیوار بنے انہی لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے حکومت پاکستان کن کو خوش کرنا چاہتی ہے اور کونسے مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے. ایسی مذہبی اور جہادی جماعتیں جن پر پاکستان کے اندر کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں ہے اور جو کبھی پاکستان کے لیے اندرونی طور پر مسائل پیدا کرنے کا باعث نہیں بنیں بلکہ ہمیشہ مسائل کو حل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوئی ہیں ان پر پابندیاں اور گرفتاریاں نہایت پریشان کن ہیں.

    ریاست پاکستان کا بیانیہ …. محمد عبداللہ
    ماضی میں بھی پاکستان کے حکمرانوں کا یہی طرز عمل رہا اور ان کی طرف سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور خارجہ سطح پر برتی گئی مجرمانہ پہلو تہی نے پاکستان کو مسائل کے کنوؤں میں گرایا اور آج پاکستان بین الاقوامی سطح پر جن شدید مسائل سے دوچار ہے وہ انہی کے اعمال کا شاخسانہ ہے جس کی سزاء اس محب وطن اور علماء کے طبقے کو سب سے زیادہ بھگتنی پڑ رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت بنی تو امید کی اک کرن نظر آئی کہ اب پاکستان کشکول نہیں پکڑے گا جس کی وجہ سے ہم بین الاقوامی سطح پر عزت اور جرات کے ساتھ کوئی قدم اٹھاسکیں گے اور کشمیر کی مسئلہ جو پچھلے ستر سال سے الجھا ہوا ہے اس پر عمران خان کی توجہ اور سنجیدگی دیکھ کر بھی امید بندھی تھی کہ یہ نیا بھی اب پار لگے گی لیکن ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں اور بھارت کے مضبوط پراپیگنڈے نے پاکستان کے ہاتھ کچھ اس طرح سے جکڑے ہیں کہ یہ چاہ کر بھی اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے سے قاصر ہیں اور انکی مجبوری ہے کہ یہ عالمی سامراج کے سامنے سر تسلیم خم کرکے ان کے کیے گئے فیصلوں آمین کہیتے رہیں.

    امریکہ کی جنگ میں شامل ہونا پاکستان کی غلطی، کیا نئے پاکستان کا بیانیہ بھی نیا ہوگا؟؟؟ تحریر: محمد عبداللہ
    یہ سارے معاملات اور مسائل اس وجہ سے ہیں کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اگر ان لوگوں کی آوازیں بند نہ کی گئیں اور ان کے قدم نہ روکے گئے تو بات کشمیر کی آزادی تک نہیں رکے گی مسئلہ بہت آگے تک جائے گا اور بھارت کے کئی ٹکڑوں پر منتج ہوگا یہی وجہ ہے کہ اس کے مسلسل کیے گئے پراپیگنڈے آج رنگ لا رہے ہیں ایک طرف تو اس نے ساری کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے اور دوسری طرف پاکستان میں بھی کشمیر کے نام لیواؤں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، اور عالمی سامراج بھارت کی ہاں میں ہاں ملاکر پاکستان کے ہاتھ مزید باندھتا چلا جا رہا ہے. عالمی سامراج اور بڑی طاقتیں بھی اسلام سے خوفزدہ ہیں اور وہ بھی بخوبی سمجھتے ہیں کہ اگر اس خطے میں ان کا ضدی بچہ بھارت کمزور پڑگیا اور پاکستان کے قدم مضبوط ہوگئے تو پورا خطہ اسلامائز ہوکر ان کے لیے شدید خطرات کا باعث بنے گا یہی وجہ ہے کہ وہ بھی بھارت کے ہمرکاب ہوکر ایف اے ٹی ایف اور دیگر پابندیوں کی صورت پاکستان پر مسلط ہیں اور ہمارے لیے مسلسل مسائل پیدا کررہے ہیں اور پاکستان اپنے شدید ابتر معاشی، سیاسی، بین الاقوامی حالات کے پیش نظر مضبوط فیصلے لینے سے قاصر ہے.

    مصنف کے بارے میں جانیے اور ان کے مزید مضامین پڑھیے

    Muhammad Abdullah
    Muhammad Abdullah
  • دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، سری لنکن ہیڈ کوچ

    دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، سری لنکن ہیڈ کوچ

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر کلین سویپ مکمل کرلی ، میچ کے بعد سری لنکن ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے پریس کانفرنس کی ، رمیش رتنائیکے کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنے کی بے حد خوشی ہے، پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،

    پاکستان میں ہمیں بہترین سیکیورٹی دی گئی ۔سری لنکن ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے ۔ سری لنکا میں ہمارے پول میں 30 سے 40 کھلاڑی شامل ہیں ۔ ہم نے ٹور کے لئے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا یہاں آکر بے خوف کرکٹ کھیلیں-
    ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان میں پلان کےمطابق بہترین کرکٹ کھیلی ۔رمیش رتنائیکے
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سری لنکن کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی ۔ یہ کامیابی سری لنکن کرکٹ کے لئے بہت اہم ہے ۔ ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ سری لنکن ہیڈ کوچ ، ٹیسٹ کرکٹ میں ماضی قریب میں پاکستان کے خلاف ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے ۔رمیش رتنائیکے

    مزید پڑھیں
    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا
    یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، پہلے دو میچز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو باہر بٹھا دیا گیا نوجوان بالر محمد حسنین کو باہر بٹھا دیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی جگہ حارث سہیل، افتحار احمد اور عثمان شنواری کو موقع دیا گیا ہے
    قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟
    قزافی سٹیڈیم میں پاک فوج کی ہائی الرٹ سکیورٹی

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد پھر مندی کا رجحان

    لاہور: پچھلے دس دن میں بہتر سے بہترین کاروباری سرگرمیوں کے بعد سٹاک مارکیٹ پھر مندی کی طرف چلی گئی ، سرمایہ کار اس مندی کی بنیادی وجہ ملک کے موجودہ سیاسی استحکام کو بتا رہے ہیں

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، مسلسل سات سیشنز میں تیزی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس گرا جس کے باعث 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے جو تیزی شروع ہوئی تھی اس کو آج بروز منگل بریک لگ گئی ہے، گزشتہ ہفتے کے پہلے روز پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47، تیسرے روز 109.03، چوتھے روز 389، پانچویں روز 281 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، اسی کا تسلسل گزشتہ روز بروز پیر کو بھی دیکھا گیا جب مارکیٹ کا میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور کردار ادا کیا اور انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ زبردست انداز میں تیزی کی طرف جانب گامزن تھی اور انڈیکس 33872.18 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور گراوٹ میں بدلتے ہوئے انڈیکس دوبارہ 33409.12 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس کم ہو کر 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران 33600 اور 33500 کی نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے کاروباری روز 0.48 فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

  • سہیل خان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پرے گا

    سہیل خان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پرے گا

    قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ ميں امپائر کے فيصلوں پر اعتراض کرنے پر فاسٹ بولر سہيل خان کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کر دیا گیا جبکہ پی سی بی کوڈ آف کندکٹ کی خلاف ورزی پر قومی بلے باز عابد علی کو وارننگ جاری کی گئی ،
    کراچي ميں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلے گئے ميچ ميں سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کو امپائر کے فيصلے پر اعتراض کرنے پر سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ جبکہ سندہ کے بيٹسمين عابد علی کو امپائر کے فیصلے پراعتراض کرنے پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کے تحت خلاف وارننگ جاری کی گئی ہے

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، سری لنکا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز جیت لی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، سری لنکا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز جیت لی

    ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم نے سخت سیکورٹی حصار میں عالمی نمبر ون پاکستان ٹیم کو شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
    پاکستان کے دورہ پر آئی ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم نے سخت سیکورٹی حصار میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان ٹیم کو 35 رنز سے شکست دیکر پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی۔
    سری لنکن ٹیم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 182 رنز سکور کیے تھے جواب میں پاکستان ٹیم 147 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن کپتان ڈوسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گونا تھلینکا اور اویشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا۔ گونا تھلینکا نے پہلے میچ کی طرح دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی جارحانہ اندار اپنایا۔ سری لنکا کا سکور 16 پر پہنجچا تو اس موقع پر تھلینکا 15 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ ہو گئے۔ تھلینکا نے 10 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی راجہ پکاسا میدان میں آئے انہوں نے بھی جارحانہ اندار اپنایا اور سکور کو 41 تک پہنچا دیا۔ راجہ پکاسا اور فرنینڈو کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 25 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ فرنینڈو کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کی سیدھی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔ فرنینڈو نے 8 رنز سکور کیے۔ نئے کھلاڑی شیہان جے سوریا میدان میں آئے انہوں نے راجہ پکاسا کے ساتھ ملکر 10 اوورز کے خاتمے تک اپنی ٹیم کے سکور کو 80 پر پہنچا دیا۔ راجہ پکاسا 33 اور جے سوریا 18 کے سکور پر ناٹ آوٹ تھے۔
    سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے
    11واں اوور کرانے کے لیے شاداب خان کو بال دیا گیا لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز دیکر سری لنکا کا سکور 99 تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے اپنے 100 رنز 11.1 اوورز میں مکمل کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 32 گیندوں پر پچاس رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ راجہ پکاسا نے 31 گیندوں 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ راجہ پکاسا پاکستانی باولرز کے لیے ڈرونا خواب بنا شروع ہو گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 10.2 اوورز میں 94 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کا خاتمہ 135 کے ٹوٹل پر اس وقت ہوا جب شیہان جے سوریا اپنی شاٹ پر رن بنانے کی کوشش میں آصف علی کی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔ جے سوریا نے 28 گیندروں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز سکور کیے۔
    دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز
    دوسری جانب راجہ پکاسا 77 کے سکور پر ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے، نئے کھلاڑی کپتان ڈوسن شناکا میدان میں آئے تاہم میچ کے 17 اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان کو بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں راجہ پکاسا باونڈری لائن پر کھڑے فخر زمان نے کوئی غلطی کیے بغیر ان کا کیچ لیکر اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ راجہ پکاسا نے 48 گیندوں کا سامنا کیا جس میں چھ چھکے اور چار چوکے لگا کر 77 رنز بنائے۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 145 کے سکور پر اس وقت گری جب بھانوکا بغیر کسی سکور کے رن آوٹ ہو گئے۔ سری لنکا نے اپنے 150 رنز 17.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورے کیے۔ 155 کے سکور پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ اوڈانا کی گری جنہیں 8 کے انفرادی سکورپر وہاب ریاض نے کلین بولڈ آوٹ کیا۔ سری لنکا کی اننگز کے 20 اوورز مکمل ہوئے تو سری لنکا کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تھا۔

    کپتان ڈوسن شناکا 15 اور ڈی سلوا 2 کے سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے باولنگ میں عماد وسیم نے 27 رنز دیکر ایک، وہاب ریاض نے 31 رنز کے عوض ایک، شاداب خان نے 38 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 183 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیم کو پہلا نقصان 9 کے ٹوٹل پر اس وقت اٹھانا پڑا جب فخز زمان سری لنکن باولر راجنتھا کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے چار گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز سکور کیے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان بھی جلد اٹھانا پڑا جب بابر اعظم بھی نوان پردیپ کی گیند پر تین رنز بنا کر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ بابر اعظم نے دس گیندوں کا سامنا کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور آتے ہی جارحانہ اندازر اپنایا۔ پاکستان کا سکور 51 پر پہنچا تو اس موقع پر اوپر تلے احمد شہزاد 13 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے۔ ڈی سلوا کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

    عمر اکمل سیریز میں مسلسل دوسری مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ اسی اوورز میں ڈی سلوا نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی کلین بولڈ کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی کو آسان بنا دیا۔ سرفراز احمد نے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنا سکے۔ 52 پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد آصف علی اور عماد وسیم نے محتاط انداز اپنایا اور اگلے دو اوورز میں مزید 16 رنز بنا کر دس اوورز کے خاتمے پر پاکستان کا سکور 68 تک پہنچا دی۔ آصف علی اور عماد وسیم کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 47 گیندوں پر 75 رنزکی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ 127 کے سکور پر اس وقت ہوا جب عماد وسیم 48 رنز بنانے کے بعد اوڈانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 8 چوکے لگائے۔

    آصف علی 23 رنز پر ناٹ آوٹ کھیل رہے تھے، نئے کھلاڑی وہاب ریاض میدان میں آئے لیکن وہ بھی 7 رنز بنانے کے بعد نوان پردیپ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کا مجموعی سکور 136 رنز تھا۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ شاداب کی گری جو آتے ہی بغیر کوئی سکور بنائے اوڈانا کی گیند پر شناکا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ 145 کے ٹوٹل پر پاکستان کے آصف علی بھی 29 رنز بنانے کے بعد پردیپ کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ آصف نے 27 گیندوں کا سامنا کیا جس میں تین چوکے لگائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ محمد حسنین کی گری جو ایک سکور بنا کر پریدیپ کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ محمد عامر 5 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے باولنگ میں نوان پردیپ نے 25 رنز کے عوض چار، ڈی سلوا نے 38 رنز دیکر تین، اوڈانا نے 38 رنز دیکر دو جبکہ راجنتھا نے 11 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کے اسی میدان میں کھیلا جائیگا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق دور میں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، 300 یونٹ کے صارفین کو مہنگائی سے ڈھال دی ہوئی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ سابق دورمیں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، ن لیگ حکومت نے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، گردشی قرضہ ن لیگ کے دور حکومت میں ماہانہ 38 ارب روپے بڑھتا تھا جس کوہم 12ارب روپے ماہانہ پرلے آئے ہیں، کیپسٹی چارجزکا ملبہ اب عوام پرگر رہا ہے۔ متبادل توانائی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہوگی، بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے، ایک یونٹ کا ریٹ پچھلے سے کم پر لانا چاہ رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔
    ان کاکہنا تھاکہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کارآرہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے80ارب روپے حاصل ہونگے، 25ارب بجلی پر لگائیں گے اورباقی55ارب آئی پی پیزکو ادائیگیوں میںخرچ ہونگے۔ قیمتوں میں اضافے کی ن لیگ حکومت ذمے دارتھی اورہے، یہ بارودی سرنگیں ن لیگ گاڑکرگئی جس کا خمیازہ اب حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

    قبل ازیں وزیرتوانائی عمرایوب خان سے چین کے سفیر جاؤ جنگ اور فرانس کے سفیر مارک بیریٹی نے ملاقات کی۔ چینی سفیر سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔ چینی سفیرجاؤ جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے، توانائی اور اشیا سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی سے ملاقات میں وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں ہائیڈل پاور میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔

  • ورلڈ ریبیز ڈےاور پاکستان : علی چاند

    ورلڈ ریبیز ڈےاور پاکستان : علی چاند

    دنیا بھر میں 28 ستمبر کو ورلڈ ریبیز ڈے منایا جاتا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر سے ریبیز کی بیماری کو روکنا اور کنٹرول کرنا ہے ۔ ریبیز ایک جان لیوا بیماری ہے جو کسی جانور خاص طور پر کتے کے کاٹنے سے ہوتی ہے ۔ ریبیز لاٸسا واٸرس کی وجہ سے پھیلتی ہے جو انسان میں تب اثر انداز ہوتی ہے جب یہ واٸرس انسان کی ریڑھ کی ہڈی یا دماغ کی طرف بڑھتا ہے ۔ یہ واٸرس عصاب کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے اور جب یہ واٸرس دماغ تک پہنچتا ہے تو اس مرض کی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔ یہ واٸرس شکل میں پستول کی گولی سے مشابہ ہوتا ہے ۔ یہ واٸرس پاگل کتے کے کاٹنے سے اس کی رطوبت کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انسان میں ریبیز کی بیماری ہوتی ہے ۔

    ریبیز کی بیماری کی دو اقسام ہوتی ہیں ۔ فیورس اور ڈمپ ۔ فیورس سے انسانی دماغ میں سوزش ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مریض بے چینی اور ڈپریشن محسوس کرتا ہے ۔ ایسی حالت میں مریض انسان کو باقی لوگوں سے الگ کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دینا چاہیے جبکہ ڈمپ میں انسان پٹھوں کی کمزوری اور فالج کی کیفیت میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ ایسی حالت میں انسان کی جلد موت واقع ہوجاتی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس بیماری کا کورس تین ٹیکوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اور یہ ٹیکے بیماری کے پہلے دن ، ساتویں اور اٹھاٸیسویں دن لگانے ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد احتیاط کے طور پر ایک سال بعد ایک ٹیکہ اور پانچ سال بعد ایک اور ٹیکہ لگوا کر اس بیماری سے مستقل طور پر بچا جا سکتا ہے ۔ کتے کے کاٹنے کے فورا بعد مریض کے زخم کو اچھی طرح دھونا چاہیے اگر جراثیم کش لیکوڈ پاس ہو تو چاہیے کہ زخم کو اس سے دھویا جاٸے ۔ زخم پر ٹانکے ہرگز نہ لگواٸیں جاٸیں اور نہ ہی زخم کے اوپر پٹی کرنی چاہیے ۔

    دنیا بھر میں اکثر ممالک میں یا تو ریبیز کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے یا پھر یہ بیماری زوال پذیر اور ختم ہونے کے قریب ہے ۔ لیکن پاکستان میں بد قسمتی سے ابھی بھی صورتحال بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔ اس کی بڑی وجہ مرض سے لاعلمی اور پھر علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکے اور دیسی علاج ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم وجہ پاکستان کے ہسپتالوں کی ابتر صورتحال اور ادویات کی کمی بھی ہے ۔ پاکستان میں ریبیز کی ویکسین کی کمی کی وجہ سے پانچ ہزار لوگ موت کا شکار ہورہے ہیں ۔ ایک حالیہ رپوٹ کے مطابق 9 ماہ میں صرف کراچی میں ریبیز کے تقریبا آٹھ ہزار مریض سامنے آٸیں ہیں ۔ محکمہ سندھ کی طرف سے شاٸع کردہ رپوٹ کے مطابق اس سال کے پہلے پانچ ماہ میں کتے کے کاٹے کے 69 ہزار کیس سامنے آٸے ہیں ۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت لوگوں کو اس بیماری کے بچاو کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کے طریقوں سے آگاہ کرے ۔ ریبیز کے مریضوں کو بھر وقت ویکسین کی سہولت دی جاٸے ۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جاٸے ۔ کتوں کی نسل کشی کی جاٸے اور ایسے کتے جس سے ریبیز کی بیماری کا خطرہ ہو انہیں فوری طور پر مار دیا جاٸے ۔ لوگوں کو ریبیز کے حوالے سے مکمل آگاہی دی جاٸے اور ابتداٸی طبی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا جاٸے ۔