Baaghi TV

Tag: پشاور

  • پشاور،ایمل ولی کا اساتذہ پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مزمت

    پشاور،ایمل ولی کا اساتذہ پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مزمت

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معمار قوم ہیں، ان پر تشدد، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ ناقابل برداشت ہے۔
    سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں رہنما اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ جائز مطالبات کیلئے احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، معماران قوم پر شیلنگ اور تشدد نے دور نیازی کی یاد تازہ کردی، پولیس افسران بھی استاد کی وجہ سے افسر بنے ہیں، انہیں استاد کی عزت کرنی چاہئے۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار اور افسران اساتذہ سے معافی مانگیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے، یہ بھی سامنے لایا جائے کہ کس کے حکم پر معماران قوم پر تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

  • پشاور بی آر ٹی  سروس  ایک بار پھر خطرے میں

    پشاور بی آر ٹی سروس ایک بار پھر خطرے میں

    پشاور بی آرٹی پر بقایاجات کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھ دیا ،خط میں بتایا گیا کہ مئی اور جون کے بقایات جات ادا نہیں کئے گئے ہے ، مئی اور جون کی مد میں 603 ملین روپے کی بقایاجات ہیں، خط میں بتایا گیا ہے کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتاہے لہذا معاہدے کے تحت رسیدیں جمع کرنے کے 10 دنوں میں حکومت ادائیگی کرنے کا پابندہے،
    خط میں بقایا جات ایک ہفتے کے اندر کی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،خط میں بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کرنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے،

  • پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ  معاہدہ کا امکان

    پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کا امکان

    پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام اگلے ہفتے پیر کے روز یس یس ٹی اساتذہ کے قائدین سے ختمی مذاکرات کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ایس ٹی اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر ختم کئے جائنگے۔جبکہ اساتذہ ریڈ زون میں احتجاج نہیں کریں گے، نہ ہی روڈ بند کریں گے نہ ہی سکول نمبر ون میں مزید قیام کریں گے۔ حکومتی عہدیداروں اور ایس ایس ٹی قائدین کے درمیان معاہدہ طےپانے کا امکان ہے۔پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج دو روز سے جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو سٹی نمبر ون اسکول میں بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ مظاہرین گزشتہ 2 روز سے اپ گریڈیشن نہ ملنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

  • پشاور،پولیس کی فائرنگ گاڑی میں موجود  ایک شخص جاں بحق،1  زخمی

    پشاور،پولیس کی فائرنگ گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق،1 زخمی

    پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی ہو گیا ہے،رنگ روڈ پر پولیس ناکے سے گزرنے والی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ
    سے گاڑی میں سوار دو افراد کو گولیاں لگی،پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں،پولیس زرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا،.پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر کار میں سوار درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جبکہ موٹر کار میں سوار دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کینٹ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دیکر انکوائری کی جارہی ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کی صورت میں معلوم ہوجائے گا کہ گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر کیوں فائرنگ کی تھی۔

  • کوہاٹ،سابق پی ٹی آئی وزیر کا بھائی بجلی چوری میں ملوث

    کوہاٹ،سابق پی ٹی آئی وزیر کا بھائی بجلی چوری میں ملوث

    کوہاٹ بجلی چوری کے الزام میں سابق وفاقی وزیر شہریار افریدی کے بھائی سہیل افریدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پیسکو حکام کے مطابق سہیل افریدی غیر قانونی کنکشن کے زریعے بجلی استعمال کر رہا تھا جسکی وجہ سے پیسکو کو 2 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے،پیسکو حکام کے مطابق شہریار آفریدی کا بھائی سہیل افریدی نے 6 لاکھ روپے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے،زرائع کے مطابق سہیل افریدی اس سے قبل بھی بجلی چوری میں ملوث رہا ہے،لیکن شہریار آفریدی سیاسی اثر ورسوخ استعمال کر کے پیسکو ملازمین پہ دباؤ ڈالتے تھے،

  • پشاور:اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر

    پشاور:اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لئے ایک اور بُری خبر

    پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں بجلی 5 روز بند رہےگی۔

    باغی ٹی وی: پیسکو نے کہا ہے کہ پشاور میں ناگزیز مرمت کی وجہ سے رحمان بابا، کوہاٹ روڈ اور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہمی آج سے 17 جولائی تک صبح 7 سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی ہزار خوانی، یکاتوت، چمکنی اور شریف آباداور دیگر مختلف علاقوں کے شہری بھی بجلی سے محروم رہیں گےاسی طرح نوتھیہ، بانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ، سول کوارٹر،ہشتنگری، گلبہار، ریڈیو پاکستان، نشترآباد، ارمڑ سمیت مختلف علاقوں کے صارفین بھی متاثر رہیں گے مرمت کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں جاری رہے گی۔

    دوسری جانب پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پشاور کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ 600 سے زیادہ ایسے بچوں کو لایا جا رہا ہے جو گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار ہیں، اسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے امراض میں مبتلا بچوں کا رش بڑھ گیا ہے جس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک بیڈ پر دو سے تین بچوں کو رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا،لیاری کے علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے، یہاں تک کہ دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔

    کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ لیاری کا 38 فیصد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ لیاری کے مختلف علاقوں کے نادہندگان پر10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

  • پشاور شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پشاور شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پشاور شہرمیں یکم محرم سے 15 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ہوگی ،اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،جس کے مطابق پشاور شہر یکم محرم سے 15 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد ہوگی ، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی دیواروں پرچاکنگ پرپاپندی عائد کردی گئی ، آذان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی مکمل پاپندی ہوگی ، اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ
    افغان مہاجرین کو اندرون شہر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، انکو اپنے کیمپوں تک ہی محدود رکھا جائے گا ، اسکے علاوہ کسی بھی نفرت انگیز مواد اوراشتعال انگیزتقاریر پر پاپندی ہوگی ، ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ کے مطابق پشاور شہر گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پاپندی ہوگی ، اور
    عمارتوں ، ہوٹلز اور جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پرکھڑے ہونے سے بھی مکمل گریز کا حکم دیا گیا ہے،

  • پشاور: ایس ایس ٹی اساتذہ کا اپنے  مطالبات کے لئے اسمبلی کے سامنے  احتجاج

    پشاور: ایس ایس ٹی اساتذہ کا اپنے مطالبات کے لئے اسمبلی کے سامنے احتجاج

    سکیل میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لئے صوبہ بھر کے اساتذہ کا احتجاج، ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے آئےہوئے ایس ایس ٹی اساتذہ نے اپنے مطالبات کے لیےاسمبلی کےسامنے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کو جام کر دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ا ساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھرکی طرح ایس ایس ٹی اساتذہ کو 16کی بجائے17 سکیل دیاجائے،عدالتی فیصلے اور سابق حکومت کی منظوری کے باوجود ہمیں اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔ سابق حکومت نے اپ گریڈیشن کےلیے یکم جولائی کی تاریخ دی تھی جبکہ آج 11جولائی ہے۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کرنے تک یہاں سے نہیں جائینگے۔

  • ائی جی پی کے پی کے اختر حیات کا  لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور  کا دورہ

    ائی جی پی کے پی کے اختر حیات کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ

    انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان کی عیادت کی ۔
    لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچنے پر آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی سے رونماہونے والے واقعے کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی جرات وبہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔آئی جی پی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں سے زخمی ڈی ایس پی کو اب تک فراہم کردہ علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا آئی جی پی نے ڈاکٹروں سے کہا کہ ڈی ایس پی فاروق زمان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زخمی ڈی ایس پی کے علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور اس بزدلانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو بہت جلد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔آئی جی پی نے زخمی ڈی ایس پی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

  • پشاور رنگ روڈ پر گاڑی بے قابو ہو گئی

    پشاور رنگ روڈ پر گاڑی بے قابو ہو گئی

    پشاور رنگ روڈ پرائم ہسپتال کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے نیچے کھائی میں گر گئی.حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا،
    پشاورریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ریکوری ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئ۔ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت سے گاڑی کو کھائی سے نکال کر مالکان کے حوالہ کر دیا۔بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت پر علاقائی لوگوں نے ریسکیو 1122پشاور کی کارکردگی کو سراہا ۔جبکہ ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کر دی گئی،