گزشتہ منگل کو ضلع خیبر کے مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والےایڈیشنل ایس ایچ او عدنان افریدی کے والد نے ،عدنان کے شہادت پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بہادر انسان تھے،ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی ،تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاصہ دار فورس میں میری جگہ بھرتی ہوا،
اس سے پہلے عدنان آفریدی ضلع تیراہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر کام کر رہا تھا ،عدنان افریدی ایک خوش اخلاق انسان تھے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنے ملک کے حفاظت کے لئے اپنے جان کی قربانی دی،والد عدنان آفریدی کے مطابق عدنان کے پانچ بچے ہے جن میں تین لڑکیاں اوردو لڑکے شامل ہے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ عدنان کے علاوہ اسکے اور تین بیٹے ہے جن کو وطن کی حفاظت پر نچاور کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں،
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔
Tag: پولیس
-

مجھے اپنے بیٹے کی شہادت اور بہادری پر فخر ہے۔ والد ایس ایچ او عدنان آفریدی
-

ابیٹ آباد خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والا شوہر گرفتار
ا بیٹ آباد کے علاقے دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک کےمقدمہ میں مزید پیشرفت، پولیس کے مطابق تھانہ بگنوتر پولیس نے خاتون کے شوہراوردیور کو بھی گرفتا کر لیا ہے جس کے بعد مقدمہ میں درج چاروں ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی۔ خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر زبیر شاہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو فوری گرفتار کر لیا تھا جبکہ مقدمہ میں مطلوب ملزمان خاتون کے شوہر حمید اور دیور شانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ -

آٹھ محرم کے جلوس، سیکورٹی سخت، بڑی تعداد میں عزاداران شریک
ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت گردو نواح میں جلوس ہائے عزا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو گیا ہے
عزاداران مظلوم کربلا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں 8 محرم الحرام امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے 8 محرم الحرام کی مناسبت سے آج اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ میں روایتی علم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ علی المرتضیٰ سے جلوس علم برآمد ہوا جلوس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہوئے، علما و ذاکرین نے خطاب کیا، راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72 تابوت و علم برآمد ہوا ،راولپنڈی میں 72 تابوت جلوس عزا کمال آباد کینٹ سے کلمہ چوک کینٹ تک آیا عزاداران نے اپنے اپنے انداز میں امام عالی مقام حضرتِ امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس کو نذرانہ عقیدت پیش کیا
محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عامر میرکا دورہ قصور
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قصور کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلی پولیس حکام نے صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے سلسلے میں کئے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو مجالس و جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی، لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے سسٹم کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ سادات منزل میں انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر منتظمین مجالس اور امن کمیٹی کے ممبران نے صوبائی وزیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ عامر میر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مشکوک افراد، ریڑھی بانوں، اور گداگراوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقوی حکومت محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور مجالس و جلوسوں کی نگرانی کیلئے تحصیل لیول پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ انشاء اللہ محرم میں اتفاق اور اتحاد سے امن کی فضا برقرار رکھی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی اور پولیس افسران کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیاشہر قائد کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہوا، نشترپارک سے جلوس محفل شاہ خراساں پر آئیگا،محفل شاہ خراساں سے ایم اے جناح روڈ ،منسفیلڈ اسٹریٹ اور پھر پریڈی اسٹریٹ پہنچے گا،پریڈی اسٹریٹ سے جلوس دوبارہ ایم اے جناح روڈ وہاں سے بابائے اردو روڈ اور پھر نشتر روڈ پہنچے گا ،جلوس نشتر روڈ سے بارہ امام ،پرانا نیپئر روڈ دوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچے گی،جلوس بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار وہاں سے نواب محبت خانجی روڈ وہاں سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس کی گزرگاہ جزوی طور پر بند ، عام ٹریفک کے لئے مکمل بند کردی جائیگی جلوس کے برآمد ہونے سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ روٹ کی سرچنگ کریگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائےگی جلوس کے راستے پر جگہ جگہ پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہونگے روٹ کے اطراف کی بلند عمارتوں پر بھی رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہونگے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں دربار حسین سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا شبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انارکلی پام اسٹریٹ اختتام پذیر ہو گا
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے نگران وزراء کو مختلف ڈویژن کی نگرانی کا حکم دے دیا نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ اضلاع کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے.
-

پشاور، محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات
پشاور شہر میں ساتویں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید خان نے اندرون شہر امام بارگاہوں، حساس مقامات اور مختلف روٹس کا دورہ کیا ہے، ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پشاور شہر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سمیت سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، ایس ایس پی اپریشنز کے مطابق ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں کی سخت نگرانی کرنے سمیت محرم الحرام کیلئے تیرا ہزار پانچ سو پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں، اسکے علاوہ پشاور اندرون شہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کرکے خار دار تاریں، رکاوٹیں اور قنات لگا کر بند کردیا گیا ہے،ہارون الرشید کے مطابق ماتمی جلوسوں کی تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے بار بار سویپنگ کی جارہی ہے،
ماتمی جلوس کے فرنٹ اور رئیر پر خصوصی دستے لگانے کیساتھ ساتھ سکیورٹی مزید فل پروف بنانے کیلئے سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں رہے ہے،ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے مزید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے اطراف میں جیمرز ٹیم کیساتھ ساتھ سرویلینس سسٹم کیمرہ موبائل بھی موجود
اور ساتویں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اسکے علاوہ عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گزار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جارہا ہے،
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور شہر کی سکیورٹی بہتر بنانے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، -

بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا قتل،لاش پر بھی کیا تشدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا.ملزمان نے 16 جون کو ذاتی جھگڑے میں پولیس اہلکار اسماعیل کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا. ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی. اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوتے ہی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ایس ڈی پی او کلاکوٹ آصف منور اور ایس ایچ او چاکیواڑہ ساجد دھاریجو کی سربراہی میں 1 ٹیم تشکیل دی. ملزمان کو پولیس نے مہارت اور تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا.ملزمان اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا. ملزمان کی شناخت بخت زمین(بھائی), حماد (بھتیجا), عزیز (بھتیجا) کے ناموں سے ہوئی ہے.موصولہ ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. مقتول کو اسکے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا.
45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار
دوسری جانب تھانہ بلال کالونی نیو کراچی کے ایس ائی یو انویسٹیگیشن انچارج ندیم قریشی اور ایس ائی شفیع کی دبنگ کاروائی ،45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر ایس آئی او تھانہ بلال کالونی ندیم قریشی کی کمان میں تفتیشی افسر ایس ائی شفیق کی دبنگ کاروائی ، مدعی کا کہنا ہے کہ دوران کاروبار رقم کا لین دین ہوا واپسی کے مطالبے پر بوگس چیک تھمائے چیک بینک سے باؤنس ہونے کے بعد ملزم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ ہو سکا تھانہ بلال کالونی میں چیک پاؤنس کا مقدمہ درج کرایاپی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
-

شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں
سی آئی اے صدر پولیس کی بڑی کاروائی 4 رکنی رابر و ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان کا سرغنہ محمد عارف، شہباز علی،علی بابر اور بلال احمد شامل ہیں، ملزمان سے نقدی 14لاکھ مال مسروقہ، موباںٔل فونز، 4 عدد موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، دوران تحقیقات سٹریٹ کرئم جیسی 30 وارداتوں کا انکشاف کیا، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی ایس پی صدر رضوان منظور کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں پر گھومتے موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردت کرکے فرار ہو جاتےملزمان شریف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ملزمان کو پیشہ ورانہ اور جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی،
شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا 2شوٹرز سمیت گرفتار
ڈیفنس اے پولیس نے شوہر کے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے آشنا کو 2شوٹرز سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی رانی بی بی،آشنا محسن بھٹی، 2شوٹرز شہزاد اور اجمل شامل ہیں،گرفتارملزم محسن بھٹی کے مقتول ظہور احمد کی بیوی رانی بی بی کے ساتھ 3سال سے تعلقات تھے،رانی بی بی نے ملزم محسن بھٹی کے ساتھ مل کر شوٹرز شہزاد اور اجمل کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا،ملزمان نے گھر سے جاتے ہوئے ظہور احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے،سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنیوالا ملزم حسن گرفتار
انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی کی کاروائی، سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنیوالا ملزم حسن گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنی سوتیلی ماں سائرہ اور خالہ ظہرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم حسن کی اندھا دھند فائرنگ سے اس کا والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،ملزم حسن قتل کر سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے 20 سالہ شہری شفقت علی کے اندھے میں میں ملوث ملزم ٹریس کر لیا۔ملزم عتیق نے چند روز قبل فائرنگ کر کے شفقت کو قتل کر دیا تھا،ملزم نے سنگین واردات کے بعد نعش غازی آباد کے علاقے میں لال پل نہر کے قریب پھینک دی تھی،ملزم عتیق کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس سی نے شہری غلام عباس کا قاتل گرفتارکر لیا ملزم علی حسین کی اپنے محلے دار غلام عباس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی،ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے غلام عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا،
انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی۔ 44لاکھ مالیت کی نقب زنی کرنے والے2ملزم گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان حامد اور برہان نے کال سنٹر اور 35لیب ٹاپ اور9لاکھ نقدی چوری کرنے کی وردات کی تھی،دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے لیب ٹاپ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔انویسٹی گیشن پولیس سرور روڈ نے پیشہ ور نقب زن گینگ کو گرفتارکیا گرفتار ملزمان انیس اور حسن سے 20لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی،
جوہر ٹاؤن پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن ایف بلاک میں واقع میٹ اپ کیفے سےملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان میں ارسلان ،وقار ،علی حسن ،وحید، محمد حنان، طارق، عطا اللہ، بلال خان شامل ہیں،ملزمان سے 3 حقہ شیشہ، 3 ڈبے شیشہ فلیور اور 6 عدد کوئلے کے ڈبے برآمد کر لئے گئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،
طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
-

رانا ثناء اللہ دہشت گردی کے مقدمے سے بری
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردیا ہے
انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،رانا ثنااللہ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثناء اللہ کو آج طلب کیا تھا
دوران سماعت مدعی مقدمہ اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ آج ایک جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ اپنے انجام کو پہنچا،میں جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہوا ہوں،ہم سب نے اپنی بے گناہی عدالتوں میں پیش ہو کر ثابت کی،ہمارے قائدین سب عدالتوں میں پیش ہوئے، نہ ہم نے عدالتوں کا گھیراؤ کیا اور نہ ہی کارکن اکٹھے کرکے عدالتوں پر چڑھائی کی ،ہمارے تمام قائدین عدالتوں میں عام آدمی کی طرح پیش ہوئے ،ہمارے قائدین نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھی اورنہ ہی عدالتوں کے دروازے توڑے،نومئی کو اس ملک کے دفاعی ادارے پر حملہ کیا گیا،جنھوں نے ہمارے شہدا کی بے حرمتی کی ان کو معاف نہیں کیا جا سکتا ،الیکشن میں پاکستان عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے نمائندے کو منتخب کرے،ہم نے ہمیشہ اپنے ذات کی نفی کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا،ہمارا کرادر بھی سب کے سامنے ہیں اور ان کا بھی جنھوں نے معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ،ہمارا یہ دعوی ہے پاکستان جب بھی بحران کا شکار ہوا ہے ہم نے ملک کو بحران سے نکالا ہے،ایک شخص جو ملکی سیاست کا فتنہ ہے اس کے برسر اقتدار میں آنے پر ملک بحرانوں کا شکار ہوا، وزیراعظم نے دن رات کوشیشیں کرکے ملک کو بحرانوں سے نکالا،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سائفر اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کی ذمہ داری تھیاعظم خان نے کہا ہے کہ سائفر اس سے اگلے دن وزیراعظم نے لیا جو بعد میں نہیں ملا،سائفر عمران خان کے پاس ہیے اور اسکا وہ ذمہ دار ہیں، یہ بات کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ نگران وزیراعظم کوئی سیاست دان ہونا چاہیئے ،اگر یہ بات سرے چڑھتی ہے تو وہ نام سیاستدانوں میں سے ہی ہوگا،اسحاق ڈار بہت اچھے سیاست دان اور باوقار آدمی ہیں،اس بارے میں کسی جماعت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، عدالت نے شارٹ آرڈر پر مجھے بری کیا ہے،جو بجلی مہنگی ہوئی ہے وہ اسحاق ڈار کا تحفہ نہیں آئی ایم ایف کا تحفہ ہے،اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ اسحاق ڈار نے کہا ہے یا جس نے پہلے کیا تھا اس کے گریبان کو پکڑنا چاہیے، ہم 2018 میں ملک کو آگے لیکر جا رہے تھے ، اگر ہمیں ٹائم دیا تو یہ ملک ترقی یافتہ ہوسکتا تھا ، ہم دو سو یونٹ تک بجلی کو فری کرنا چاہتے تھے ،لوگ میاں نواز شریف پر اعتماد کریں ہم ایک سال میں وہی قیمتیں واپس لائیں گے جو 2018 میں تھیں،عمران خان امریکہ میں کہتے تھے میں جا کے پتہ کروں گا کہ نواز شریف کے سیل میں کوئی اے سی تو نہیں لگا،ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے عدالتوں پر چڑھائی نہیں کی،جن کو جھوٹے مقدمات کے تحفظات ہیں وہ بھی عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں،
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
گزشتہ سماعت پر عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا،عدالت نے حکم دیا تھا کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا اقرار کیا گیا تھا رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو 5 لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا اور مقدمہ سننے سے گریزاں ہے
-

پشاورمحرم الحرام کے پیش نظر ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے 5 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں جی ٹی روڈ پر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ہے اس دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظہور خان بھی انکے ہمراہ تھےچیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقات کی‘ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو’ فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں
شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو‘ ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری کے مرتکب افراد اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں‘ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس اور ایم ایف ریڈیو 88.6 پر باقاعدہ متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی‘ ٹریفک افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ -

پشاور،دو بہنوں کی ہلاکت کا معمہ
تھانہ ریگی کی حدود میں دو نعشوں کا معاملہ کے ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ ریگی کوواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے جن کی شناخت مسماۃ(م) مسماۃ (ج) دختران گل داد ساکنان ملا گوری سے ہوئی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بہنیں جمعرات کو اپنے گھر سے ڈاکٹر کےلیے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہ پہنچنے پر والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ملا گوری میں درج ہو چکا تھا،مقدمہ میں نامزد ملزم کو ملاگوری پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ظاہری طور پر دونوں کی موت 11 ہزار لاین الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے پیش ایا ہے لیکن، واقعہ سے متعلق مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، واضح رہے کہ آج صبح دو بہنوں کی لاشیں قریبی کھیتوں سے بجلی کے کھمبے کے قریب سے ملی تھی،جس کے ساتھ بجلی کی تاریں بھی پڑی تھی، -

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ پڑانگ کے حدود میں سامنے آیا جس میں ایک ہی گھر میں مقیم دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم جہانزیب اور اس کے بیٹے کی فائرنگ سے بھائی نیاز علی اور اس کے دو بیٹے نواس خان اور اکبر خان قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ پڑانگ کے محرر واسیع اللہ کے مطابق واقعہ 33 مرلہ اس مکان کے تنازعے کے باعث پیش آیا جہاں تین بھائی مشترکہ طور پر رہائش پذیر تھے جبکہ ملزم جہانزیب اس مکان پر قبضہ جمانے کے لیے سرگرم عمل تھا۔باغی ٹی وی کے مطابق اس تنازعے پر جرگہ بھی کیا گیا تھا،جس کے فیصلے مطابق مقتول بھائی نے ملزم کو پیسوں کی آدائیگی کر دی تھی،تاہم ملزم مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرکے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے ملزم نے زبانی تکرار کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر کے بھائی اور اسکے دو بیٹوں کو قتل جبلہ دو افراد کو زخمی کر دیا،پولیس نے ملزم جہانزیب اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب آج صبح شبقدر میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے دوسرے بھائی گل شیر، ان کے 15 سالہ بیٹے علی اور 13 سالہ بیٹی آمنہ کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے بچوں کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ تحصیل تنگی کے علاقے مندنی میں مستورات کے تنازعہ پر سفیان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد ریسیکو 1122 کے اہلکار سفیان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران سفیان اور اس کے بھائی مختار شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔
واقعہ میں ریسکیو 1122 کے ڈرائیور اور ایک ٹیکنیشن بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔