تھانہ ریگی کی حدود میں دو نعشوں کا معاملہ کے ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ ریگی کوواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے جن کی شناخت مسماۃ(م) مسماۃ (ج) دختران گل داد ساکنان ملا گوری سے ہوئی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے،
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بہنیں جمعرات کو اپنے گھر سے ڈاکٹر کےلیے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہ پہنچنے پر والد کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ملا گوری میں درج ہو چکا تھا،مقدمہ میں نامزد ملزم کو ملاگوری پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ظاہری طور پر دونوں کی موت 11 ہزار لاین الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے پیش ایا ہے لیکن، واقعہ سے متعلق مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، واضح رہے کہ آج صبح دو بہنوں کی لاشیں قریبی کھیتوں سے بجلی کے کھمبے کے قریب سے ملی تھی،جس کے ساتھ بجلی کی تاریں بھی پڑی تھی،
Tag: پولیس
-

پشاور،دو بہنوں کی ہلاکت کا معمہ
-

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت 8 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ پڑانگ کے حدود میں سامنے آیا جس میں ایک ہی گھر میں مقیم دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم جہانزیب اور اس کے بیٹے کی فائرنگ سے بھائی نیاز علی اور اس کے دو بیٹے نواس خان اور اکبر خان قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ پڑانگ کے محرر واسیع اللہ کے مطابق واقعہ 33 مرلہ اس مکان کے تنازعے کے باعث پیش آیا جہاں تین بھائی مشترکہ طور پر رہائش پذیر تھے جبکہ ملزم جہانزیب اس مکان پر قبضہ جمانے کے لیے سرگرم عمل تھا۔باغی ٹی وی کے مطابق اس تنازعے پر جرگہ بھی کیا گیا تھا،جس کے فیصلے مطابق مقتول بھائی نے ملزم کو پیسوں کی آدائیگی کر دی تھی،تاہم ملزم مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرکے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے ملزم نے زبانی تکرار کے بعد اندھا دھند فائرنگ کر کے بھائی اور اسکے دو بیٹوں کو قتل جبلہ دو افراد کو زخمی کر دیا،پولیس نے ملزم جہانزیب اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب آج صبح شبقدر میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے دوسرے بھائی گل شیر، ان کے 15 سالہ بیٹے علی اور 13 سالہ بیٹی آمنہ کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے بچوں کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ تحصیل تنگی کے علاقے مندنی میں مستورات کے تنازعہ پر سفیان نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
واقعہ کے بعد ریسیکو 1122 کے اہلکار سفیان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے دوران سفیان اور اس کے بھائی مختار شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔
واقعہ میں ریسکیو 1122 کے ڈرائیور اور ایک ٹیکنیشن بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ -

سوات/غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر لیا گیا
سوات مٹہ کے علاقہ چپریال میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر لئے گئے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا،سوات پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرلیا گیا،
ڈی پی او سوات نے ملزم کے خلاف ہر قسم قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، -

ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ساتھی افسر کو ہوٹل سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اپنے ہی تھانے میں قید کردیا گیا۔
باغی ٹی وی: تفصِلات کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور پرائیویٹ شخص کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ الزام نمبر1055/23 مجموعہ تعزیزات پاکستان کی دفعہ 384 اور 155 سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشن لاہور علی ناصر رضوی کو برطانیہ میں مقیم ایک شہری نے شکایت کی تھی کہ لاہور میں لارنس روڈ پر واقع ان کے ہوٹل سے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ایک سب انسپکٹر ماہانہ بھتہ طلب کر رہے ہیں جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی کی ہدایت پر ہوٹل مینیجر نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سہیل اشرف سے رابطہ کیا ہوٹل کے مینیجر محمد مشتاق کے مطابق 17 جولائی کو سول لائن تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین سادہ کپڑوں میں ان کے پاس ہوٹل آئے اور "مختصر دورانیے” کیلئے کمرہ بک کرنے کا کہا اور من مرضی کے پیسے دینے کی آفر کی لیکن کمرہ بک کرنے سے انکار کر دیا جس پر اختر حسین نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ ایس ایچ او کے لیے کمرہ بک کرنا چاہتے ہیں تب بھی انہوں نے کمرہ دینے سے صاف انکار کر دیا، اس پر اختر حسین نے کہا کہ انہیں ایس ایچ او ندیم شیخ نے بلوایا ہے، سب انسپکٹر انہیں گنگا رام اسپتال کی پولیس چوکی پر لے گیا-ایس ایچ او نے انہیں کہا کہ آپ ہوٹل میں غلط کاری کرتے ہو لہٰذا مجھے 70 ہزار روپے ماہانہ دیں بصورت دیگر آپ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کاروبار بند کر دوں گا اور اگر کوئی وقوعہ ہوا تو اس کا پرچہ بھی آپ کے ہوٹل پر درج کروں گا امجد حسین نے بتایا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور ہوٹل کے مالک بھی پڑھے لکھے اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ہوٹل پر کبھی کوئی غلط کام نہیں ہوا اور نہ ہوتا ہے جس پر ایس ایچ او نے انہیں ڈرایا دھمکایا اور صاف کہا کہ ہوٹل چلانا ہے تو ماہانہ بھتہ دینا پڑےگا۔

جب برطانیہ میں مقیم ہوٹل مالکان کی جانب سےاعلیٰ پولیس حکام کو شکایت کی گئی تو اس سلسلے میں اختر حسین سے تحریری درخواست وصول کی گئی اورایس ایس پی آپریشن سہیل اشرف نے منصوبہ بندی کی اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، منصوبہ بندی کے تحت محمد مشتاق رقم لے کر اختر حسین کے پاس پہنچے جو انہیں لے کر ایس ایچ او ندیم شیخ کے پاس گئے۔محمد مشتاق نے جونہی رقم ایس ایچ او شیخ ندیم کو دی تو ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار دیا۔

نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ایس ایچ او ندیم شیخ اور سب انسپکٹر اختر حسین کے خلاف ہوٹل مینیجر محمد مشتاق کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی مقدمے کے تحت دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاک اپ بھی کر دیا گیا، یہی نہیں گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او اور اس کے ساتھی پولیس افسر کے خلاف انتہائی سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ -

10 سالہ معذوربچی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سگا تایا گرفتار
راولپنڈی: قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر صادق آباد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہےملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اوکاڑہ : بیوی نے اپنے 3 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کردیا
قبل ازیں گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا،اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کےساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہےکہ اسی دوران عقب سےآنےوالا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔
کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت
سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
-

ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے،ڈی آئی جی پولیس شارق جمال خان کی ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے-
باغی ٹی وی: ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود ہیں موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جنوبی افریقا میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔
شارق جمال کی میت اسپتال لے کر آنے والی خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے فلیٹ سے کھانے پینے کی چند اشیاء اور برتنوں کو معائنے کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے، ان دنوں وہ بطوراوایس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-

پشاور،شوکت یوسفزئی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے.پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔
-

کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
باغی ٹی وی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔
What punish punishment should be given to such sexual predator#shameful incident happened in #Karachi orangi town#Kuki #ManipurViralVideo #ManipurViolence #MawraHocane pic.twitter.com/Wvv2HsKl7G
— Salman Lodhi (@Salmanlodhi_85) July 21, 2023
سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے، گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔
دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری
-

پشاور،بھتہ وصول کرنے اور سنگین دھمکیاں دینےوالا ملزم گرفتار
پشاورڈی ایس پی ریگی فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر خان کی اہم کاروائی، شہریوں کو فون کے زریعے بھتہ دینے کے لئے دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،اسکے ساتھ منشیات فروشوں کو بھی گرفت میں لے لیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرایم میں ملوث ہو نے کا اعتراف کر لیا ہے کاروائیوں کے دوران بھتہ خور کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فون جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہےجن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ چند دن پہلے ایک شہری کی جانب سے تھانہ ریگی پولیس کو نامعلوم ملزمان کے خلاف کال موصول ہو کر بھتہ وصولی کیلیے فون پر ڈرانے دھمکانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی رپورٹ موصول ہوئیں تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
ڈی ایس پی ریگی فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی ڈی آر اور موبائل ڈیٹا کے زریعے ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اہم کاروائی کے دوران بھتہ خور وقاص خان ولد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعترا ف کر لیا ،جس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے
ادھر ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر نے دیگر کاروائیوں کے دوران آئس فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گر فتار کرلیا ،جن کا تعلق سفید سنگ،ملازئی اور ریگی سے ہے، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے ،گرفتار ملزمان نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران منشیا ت کے مکروہ دھندے میں ملوث ہو نے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے -

باڑہ کمپاؤنڈ پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی تھی
باڑہ خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی چوری کا مقدمہ نیوٹاؤن راولپنڈی تھانے میں درج ہے، گاڑی کا نمبر ایل ای جی 9086 ہے۔دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سینٹر راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا ماڈل 2011 ہے اور اس کا رنگ سفید ہے، گاڑی کے مالک حمزہ نے چوری کے بعد ایف آر درج کروائی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو بیان میں گاڑی کے مالک حمزہ کا کہنا تھا کہ سٹی شاپنگ سینٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا واپس ایا تو گاڑی غائب تھی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارے گئے۔