ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں نو سالہ بچے کو نا معلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے،جس کے بعد لاش کو ویران گھر میں پھینک دیا گیا تھا،اطلاع ملنے مقامی پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے کر ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم تحقیقات شروع کر دی ہے،نو سالہ بچے کی بے دردی سے قتل کے خلاف علاقے کے لوگوں نے احتجاج کر کے پشاور اور باجوڑ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا،مظاہرین کا مطالبہ ہے پولیس نے بچے کا کوئی پوسٹ مارٹم نہیں کیا اور نہ واقعے میں کوئی مدد کر رہے ہےعوام کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے،اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے،
Tag: پولیس
-

باڑہ خیبر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
ضلع خیبر تحصیل کمپاونڈ تھانہ باڑہ میں خود کش حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران محمد طیب،انوار خان، اور بہادر شیر کی نماز جنازہ شاہ کس پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، سی سی پی او پشاور، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکٹر کمانڈر خیبر، ڈی پی او خیبر، ڈی سی خیبر سمیت مختلف مکاتبِ فکر اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی پولیس اور دیگر شرکاء نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی،ائی جی پولیس نے شہید کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی مربوط حکمت عملی کی بدولت جانی نقصان کم ھوا دہشت گردوں کو تھانہ میں گھُسنے کی کوشش ناکام بنا دی ان پولیس جوانوں نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر بھرپور مقابلہ کیا انہوں نے شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ -

پشاور،تھانہ ریگی ٹاؤن فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
گزشتہ شب تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پشاور کے علاقہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں واجد اور فرمان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان، سول و عسکری حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہداء کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی -

کمیٹی کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے ساتھی کو قتل کر کے لاش نہر میں ڈال دی
ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی مزید تیزکر دی گئی
علاقہ تھانہ راؤنڈ میں لںٔیق نامی شخص اغواء کے بعد قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،سی آئی اے ڈیفنس پولیس کی بڑی کاروائی ،اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں اکبر اور ساتھی وحید شامل تھے،گرفتا ملزمان کے قبضہ سے کمیٹی کی رقم 450000 روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ملزمان نے کمیٹی کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے مغوی کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے بعد قتل کرکے راجہ جنگ کے قریب بی آر بی نہر میں پھینک دیا،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی اے ڈیفنس رںٔیس احمد خان کو دیا،ملزمان کو انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ڈی ایس پی رںٔیس احمد خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی رںٔیس احمد خان اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے
ہربنس پورہ پولیس ٹیم اور بھتہ خوروں کے درمیان ہربنس پورہ میں پولیس مقابلہ،
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی پر کینٹ اپریشن پر مشتمل ٹیم نے ہربنس پورہ میں ریڈ کیا،زیر حراست ملزم طاہر کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا گیا تھا،ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ،کراس فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم طاہر شدید زخمی ہو گیا،زخمی ملزم ہسپتال منتقل علاج معالجہ جاری ہے،ملزم نے گزشتہ روز بھتہ نہ دینے پر دانیال اور صدام کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،
آتشزدگی سے جھلسنے والا ٹریفک وارڈن عدنان زندگی کی بازی ہار گیا
شاہدرہ فرخ آباد میں چند روز قبل شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ٹریفک وارڈن عدنان جھلس گیا تھا، ٹریفک وارڈن اپنے کمرے میں اکیلا سو رہا تھا، دھواں دیکھ کر محلہ داروں نے دروازہ توڑ کر ٹریفک وارڈن کو نکلا تھا، ٹریفک وارڈن عدنان میوء ہسپتال میں زیر علاج تھا، 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او مستنصر فیروز نے تیمارداری بھی کی اور ورثاء سے مسلسل رابطے میں تھے، ٹریفک وارڈن عدنان اوکاڑہ کا رہائشی، سوگواران میں02 بیٹیاں،01 بیٹا اور بیوہ شامل ہیں، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے لواحقین سے تعزیت کی اور انچارج ویلفیئر کو تدفین کیلئے انتظامات، اخراجات اداکرنے کی ہدایت کی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن عدنان انتہائی محنتی اور شریف النفس آفیسر تھا، ان کی خدمات کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا اور ان کی فیملی سے سٹی ٹریفک پولیس کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے قائم رہے گا،لوئر مال ضلع کچہری پیشی پر آئی خاتون کے پرس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ملزمہ لیڈیز کیبن سے اسلحہ چھپا کر گزرنے لگی جسکو دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا ،ملزمہ روبینہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
-

ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی کاروائی،ایک گرفتار،دو فرار
راولپنڈی ،مندرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی
فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 02 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہریوں سے چھینے گئے موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محمد اکرام کے نام سے ہوئی، ملزمان دو جگہ واردات کے بعد ایک اور واردات کرنے کی کوشش میں تھے کہ پولیس نے تعاقب کر کے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں ، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،رات گئے موثر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان اور مندرہ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
دوسری جانب پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی اشفاق میمن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر ترین کارروائیاں جاری ہیں،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایک اور کامیاب کاروائی میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس برآمد کر لی۔
-

لاہور پولیس،6 ماہ میں سابقہ نامزد ملزمان سمیت 43 ہزار سے زائد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے ابتدائی 6 ماہ میں پینڈنگ روڈز سمیت زیر تفتیش مقدمات میں نمایاں کامیابی حاصل کی
06 ماہ میں گزشتہ سالوں کے کل 03 لاکھ 24 ہزار480 پینڈنگ روڈز کو کلئیر کروایا گیا۔01 لاکھ 56 ہزار 782 سابقہ زیر تفتیش مقدمات کو رواں سال یکسو کروایا گیا۔6 ماہ میں سابقہ نامزد ملزمان سمیت 43 ہزار 815 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
06 ماہ میں سابقہ نامعلوم ملزمان سمیت 122,558 گرفتاریاں بھی کی گئی۔سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 1893 مفرور اشتہاری گرفتار کئے گئے،بی کیٹیگری کے مقدمات میں مطلوب 5675 مفرور ملزمان گرفتارکئے گئےایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان کےگرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے ونگ کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
دوسری جانب ڈولفن یونٹ کے مطابق روٹین کی پیٹرولنگ کے دورا بھوبتاں کی طرف سےایک موٹر سائیکل نمبر LEW84برنگ سیاہ 125 ہنڈا پر تین کس آرہے تھے ڈولفن ٹیم نےان کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی جن کو ڈولفن ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے تینوں کو معہ پسٹل 30بور لورڈ شدہ معہ موٹر سائیکل راؤنڈ اپ کرلیا
جن کے نام ذیل ہیں1شہازیب ولد یوحنا قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
3530296672101
2ک کلاش ولد منیر قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
3ہمراز ولد یوحنا قوم کرسچن سکنہ اڈہ پلاٹ
سی آر او سیسٹم درست نہ ہےجہنوں نے وارداتوں کا اعتراف کیا ،تین کس روبر سے پسٹل 30 بور تین عدد زندہ روند موٹر سائیکل 125 نمبر یLEw84 برنگ سیاہ دوعدد موبائل فون اور کیش پانچ سو روپے برآمد کئے گئے
-

مردان میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،1 دہشتگرد ہلاک
ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں پولیس اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دھشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،دی پی او مردان کے مطابق دھشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،ہلاک دھشتگرد کا تعلق چارسدہ سے ہے اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع خفیہ زریعے سے دی گئی جہاں پولیس کے پہنچنے پر دھشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہو گئے،جن کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ،
-

شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا
تھانہ کلاچی کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ڈرائیور کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ افتخار شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اصغر علی شاہ و دیگر پولیس افسران ،امن کمیٹی کے ممبران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں سے ہی امن کی فضاء قائم ہوئی ۔ دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔ امن دشمنوں کو کسی صورت ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
-

پیسکو اہلکار اور پولیس پر فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی،پیسکو چیف
پشاور پیسکو چیف عارف محمود سدوزئی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو چیف عارف محمود سدوزئی نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔ ترجمان پیسکو نے کہا کہ گزشتہ روز ہوئے پیسکو ٹیم اور پولیس اہلکار پر حملے کی شدید مذمت کی،واضح رہے کہ گزشتہ روز پیسکو ٹیم اور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا،پیسکو چیف نےحملہ آور کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،
-

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم شر پسندوں کا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی گیٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی کے مقام پر پیش آیا، جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار مبارک شاہ کی جان لے لی۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر سوارہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں.
