Baaghi TV

Tag: پولیس

  • کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جن کی لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیامقتولین کی شناخت نذر محمد، سعید محمد اورخیال محمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تینوں سگے بھائی ہیں سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی تھے-

    گوجرہ :ریلوے پھاٹک چوک کے قریب ایک نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تحقیقات اور شواہد کیلیے جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے تفتیشی حکام کو نائن ایم ایم کے 14 اور تیس بور کے 12 خول ملے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کو بظاہر ذاتی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔

    پولیس کے حکام کے مطابق تینوں بھائی چوکیداری کا کام کرتے تھے اور پیدل واپس گھر سہراب گوٹھ جارہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی ندی کے قریب بیٹھے منشیات فروشوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    تونسہ : تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2 نوجوان جاں بحق

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ ندی میں نالے کی تعیمر کا کام چل رہا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بھائی وہاں پر چوکیداری کرتے تھے اور تیسرا ان سے ملنے آیا ہوا تھا۔

    عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ کبھی کسی سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی تینوں مقتولین چوکیداری کرتے تھے 6 سے 7 ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ان کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تھا جس میں سید محمد شادی شدہ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    اوکاڑہ : خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل…

  • سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، سپر مارکیٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان ایک مکان میں چھپ چھپا کر جوا کھیلنے میں مصروف تھے سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد عرفان ولد محمد یوسف، سرور ولد محمد نصیر، مجاہد ولد سلیم، محمد وقاص ولد محمد امین، محمد نعیم ولد عبدالجبار، محمد حسین ولد عبدالکریم، نعمان ولد اصغر، عامر ولد محمد شریف، محمد احسن ولد محمد ابراہیم، عظیم ولد عبدالعزیز شامل ہیں.ملزمان سے دورانِ گرفتاری داؤ منی 2000 روپے، پھڑمنی 24800 روپے، نقد رقم 1000 روپے کُل 27800 روپے برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا.گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

    ضلع ویسٹ پولیس کی مضرصحت گٹکا ماوا فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں،تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم واصف علی کو گرفتار کیا۔ملزم سے 06 کلو سے زائد (95 پڑیاں) تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

    ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

    یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا

    علاوہ ازیں تھانہ جمشید کواٹر پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کراٸم میں ملوث دو کس ملزمان کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کراٸم اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے غیراقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ, اور چوری شدہ موٹر ساٸیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت امجد عرف دلبر اور فیض عرف ناصر کے ناموں سے ہوٸی ہے ملزمان کو دوران گشت دو مختلف چھاپہ مار کارواٸیاں کرکے گرفتار کیا گیا ہے ملزم فیض عرف ناصر سے غیراقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ برآمد کیا گیا،ملزمان امجد عرف دلبر سے موٹرساٸیکل نمبری KMG-9089 چوری شدہ تھانہ جمشید کواٹر سے ہے ملزم فیض عرف ناصر پہلے بھء متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے برآمدہ موٹر ساٸیکل کابمقدمہ الزام نمبر 662/22 بجرم دفعہ 381A درج ہے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ ساہیوال سے برآمد

    قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ ساہیوال سے برآمد

    قصور
    چند روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ پولیس نے ساہیوال سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق چار دن قبل 11 سالہ علی حیدر کے والد نے تھانہ پتوکی صدر میں اطلاع دی کہ اسکا بیٹا گھر سے غائب ہے اور ڈھونڈنے کے باوجود نہیں ملا
    غرضیکہ تمام رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کر لی ہے مگر کوئی سراغ نہیں ملا جس پہ تھانہ پتوکی قصور نے ایف آئی آر نمبری 786/22 درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا اور محض تین دن میں علی حیدر کو ساہیوال سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کر دیا

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے علی حیدر کو ڈھونڈا جس نے پولیس کو بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ خود ہی ساہیوال پہنچا ہے

    علی حیدر کے والدین و اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے مبینہ طور پر خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    تازہ ترین: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچی چھینے جانے کا بے بنیاد دعویٰ کرکے پولیس کو گمراہ کیا، دعویٰ کرنے والی خاتون نے بچی اپنی سابقہ کرائے دار سے لی تھی جسے وہ اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی، جھوٹا دعویٰ کرنے پر خاتون اور اس کے اہلخانہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

    منگل کو مدینہ کالونی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب سے مشرف کالونی کی رہائشی خاتون عینی بیگم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی 11 روز کی نومولود بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد مغوی بچی کے اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے بچی کو تلاش کیا گیا لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا جس پر پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرنے والی مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم زوجہ شاہد کی مدعیت میں بچی کےاغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم نے پولیس کو بتایا تھا کہ نومولود بیٹی کو اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی تھی، واپسی میں بس میں سوار ہو کر بلدیہ روبی موڑ کے قریب بس سے اتری تو نومولود بیٹی سدرہ سلیپنگ بیگ میں موجود تھی اور بیگ میرے ہاتھ میں تھا، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان میری نومولود بچی کو چھین کر فرار ہوگئے۔

    ڈی ایس پی بلدیہ ٹاؤن مصرور احمد جتوئی نے بتایا کہ رات گئے جب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو پولیس کو کہیں سے بھی بچی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے، جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور جب تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ بچی کی ولادت ایک دائی کے گھر پر ہوئی ہے اور جب پولیس اس دائی کے گھر پہنچی تو دائی نے بھی انکار کر دیا کہ ایسی کسی بچی کی ولادت نہیں ہوئی ہے جس سے یہ یقین ہوگیا کہ خاتون نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

    ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجرا

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس جب خاتون کے گھر پہنچی تو خاتون عینی بیگم کی والدہ نے ساری حقیقیت بتا دی اور مزید بتایا کہ بچی ان کی امبرین نامی خاتون کی تھی اور عینی نے امبرین سے بچی گود لی تھی اور چند روز گھر میں رکھنے کے بعد منگل کو ہی بچی اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون عینی بیگم کے شوہر شاہد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور شوہر دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ دعویٰ کیا، پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے، ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ نے من و عن تمام واقعہ بتایا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے امبرین نامی خاتون، عینی بیگم، شوہر شاید اور ساس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    تھانے میں امبرین نامی خاتون نے بتایا وہ عینی بیگم کی سابقہ کرائے دار ہے اور چار ماہ کرائے پر رہ کر جا چکی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انھوں نے اپنی بچی خود عینی کو دی تھی اور منگل کو انہیں بچی کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے اپنی بچی واپس لے لی انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ عینی نے اپنے شوہر کو کیا بتایا تھا۔

    قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

    عینی بیگم کے شوہر شاہد نے بتایا کہ 11 روز قبل بیوی عینی نے فون کال کر کے بتایا کہ اس کی طبعیت خراب ہے اور آپ رقم کا بندوبست کرلو اور کچھ گھنٹے کے بعد دوبارہ بیوی عینی بتایا کہ بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور ہم گھر آگئے ہیں جس کے بعد میں گھر پہنچا اور بچی کو دیکھ کر میں خوش ہوگیا، دوسرے دن بازارجا کر بچی کے لیے کپڑے اوردیگر سامان خریدا، تقریباً 10 سے 11 بجے نومولود بچی میرے گھر میں رہی، منگل کو بچی گھر میں موجود تھی اور بچی کو دیکھ کر گھر سے کام پر نکل گیا تو سوا بارہ بچے کے قریب بیوی عینی کا فون آیا کہ فوری روبی موڑ آجاؤ ہماری جان کو خطرہ ہے اور جب میں روبی موڑ پہنچا تو بیوی رو رہی تھی اور بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان بچی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

    شوہر شاہد نے بتایا کہ سارا واقعہ بیوی اورساس کے علم میں تھا، میں اورسسر معاملے سےلا علم تھےانھوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر روزانہ آیا کرتے تھے اور بیوی بتاتی تھی اس کی طبیعت خراب ہے تو اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا کرتا تھا۔

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    عینی بیگم نے بتایا کہ چند روز قبل امبرین کا نکاح ہونے والا تھا اور نکاح سے پہلے امبرین سے فون کال کرکے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہے، میرے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے تو میں نے امبرین سے کہا کہ یہ بچی میری گود میں ڈال دو تو امبرین نے رضا مندی ظاہر کر دی اور بچی میری گود میں ڈال دی تھی-

    عینی بیگم نے بتایا کہ امبرین جس شخص سے نکاح کر رہی تھی اس شخص سے امبرین یہ بات چھپائی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور امبرین کا رشتہ جس خاتون نے کروایا تھا امبرین نے یہ بات اس خاتون سے بھی چھپائی تھی انھوں نےبتایا کہ امبرین کی عزت بچانے کے لیے انھوں نے بچی گود لی اور اپنے شوہر سے جھوٹ بول کر غلطی کی۔

    عینی بیگم نے بتایا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ امبرین کا تیسرا نکاح تھا، امبرین نے ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا مجھے نہیں معلوم، جس دن امبرین کا نکاح ہوا تھا اسی دن بچی کی ولادت ہوئی تھی۔ امبرین نے بچی واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچی واپس تمہارے پاس پہنچ جائے گی اس لیے میں نے جھوٹا ڈراما رچایا جو کہ میری غلطی تھی۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

  • پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار

    پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی سیکورٹی گارڈ کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ایس ڈی پی او گلشن راوی میر کاشف خلیل ہسپتال موجود ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ،20 سالہ سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد دی جا رہی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں۔سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب غالب مارکیٹ پولیس کا خفیہ اطلاع پر شیشہ کیفے پر چھاپہ 5 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان آلہ دین کیفے ایم ایم عالم روڈ میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان کی پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش، تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں امروز، اسامہ، نعمان، ذیشان اور شیروز شامل ہیں، ملزمان سے 8 حقہ، 10 ڈبیاں شیشہ فلیور اور 10 چلم برآمد کی گئی ہیں، ایس ایچ او غالب مارکیٹ ہاشم افتخار کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی:12 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،پولیس مفرور چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے-

    باغی ٹی وی : جناح اسپتال میں 12 سال کی بچی کی لاش لائی گئی ہے جس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جناح اسپتال کے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے لایا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی-

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش دوپہر دوبجے بریگیڈ تھانے کا انویسٹی گیشن آفیسر اسپتال لایا بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کرانے پر زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچی کا والد پارک میں چوکیدار ہے-

    بچی کی بڑی اور چھوٹی بہن اسکول گئی ہوئی تھی، بچی گھرمیں اکیلی تھی، بچی کا قتل ہونے کے بعد سے چاچا بھی غائب ہے، مقتولہ بچی کے چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

    پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    قبل ازیں گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کابچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

    گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

    دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

    بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا-

  • سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ، منشیات فروش،ناجائز اسلحہ والے گرفتار

    سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ، منشیات فروش،ناجائز اسلحہ والے گرفتار

    قصور
    منشیات فروشوں،سماج دشمن عناصر کے خلاف قصور پولیس کی کاروائیاں تیز،ناجائز اسلحہ کیساتھ سوشل میڈیا پہ ویڈیوز لگانے والے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عمران کرامت بخاری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے تحت سوشل میڈیا پہ اسلحہ کی نمائش کرنے پہ انچارج سی آئی اے ملک طارق نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں
    منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم طارق محمود ڈوگر نے بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق عرف شاقی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور: رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم ریاض لڑکی کو زیادتی کے لیے قریبی کھیتوں میں لے گیا تھا لیکن پولیس نے محلے دار کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

    ایس ایچ او رائیونڈ فاروق اعظم کے مطابق ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ سٹی کی حدود سے شادی میں جانے والی تیرہ سالہ زہرہ رحمان ولد شیخ عتیق الرحمان کونامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے تھے –

    جھنگ: تھانہ میں آنے والے متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او

    واضح رہے کہ پولیس کی نااہلی کی بدولت جرائم کی شرح میں بےحد اضافہ ہوگیا ہےاورعوام کو قیمتی سازو سامان سے محروم کیا جارہاہے جبکہ اغوائیگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں اغوا ہونے والی لڑکی کے والدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہم بہت سخت پریشان ہیں اوربرائے مہربانی بچی کوت لاش کرنے میں ہماری مددکریں ۔معلومات ملنے پر درج ذیل نمبرات 03435068371 / 0337-7445943پررابطہ کرسکتے ہیں۔

    شادی میں جانے والی تیرہ سالہ لڑکی کو کیا گیا اغوا

  • گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    لاہور پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 900 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صرف 11 ماہ میں بچوں کے اغوا کی 931 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 898 بچے بازیاب کیے جا چکے ہیں جبکہ 33 کی تلاش جاری ہے 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ

    صرف ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 37 بچے بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تاحال بازیاب نہ ہونے والے 33 بچوں کی بازیابی کیلئے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ بچے گھر سے ناراض ہو کر جائیں یا لاپتہ ہوجائیں لیکن مقدمات اغوا کی دفعات کے تحت ہی درج کئے جاتے ہیں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    کچھ کیسز میں میاں بیوی کے جھگڑوں کی وجہ سے بھی بچے دونوں میں سے کسی ایک کو نہیں ملتے اور کئی معاملات میں شوہر بچوں کو بیرون ملک لے جا چکے ہیں۔

    ٹھٹھہ: شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج ،پولیس خاموش تماشائی

  • کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:ہجوم کے تشدد سے دو افراد کاقتل،ایک اور مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دو ملازمین پر ہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل کے واقعے میں ملوث ایک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ

    پولیس کے مطابق ملزم نورزمان عرف برما کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    کراچی میں گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں مبینہ اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

    اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

    ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے تھے پولیس کے مطابق لوگوں کا کہنا تھا دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا تھا کہ دونوں افراد ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا