Baaghi TV

Tag: پولیس

  • متعدد تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی تھی،منشیات فروش پنکی کا انکشاف

    متعدد تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی تھی،منشیات فروش پنکی کا انکشاف

    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ایک افسر نے میرے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑ دیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق پنکی نے کراچی میں ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہےتفتیش میں پنکی کے زیرِ استعمال 2 موبائل سمز افضل اور صابرہ بی بی کے ناموں پر رجسٹرڈ نکلیں، متعدد تھانوں کی پولیس کو لاکھوں روپے ماہانہ ادا کرتی تھی، پولیس اہلکار نے میرے رائیڈرز کو حرا ست میں لے کر 1 کروڑ کی مجموعی رشوت لی۔

    ملزمہ انمول عرف پنکی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے اتنا تنگ کیا کہ اسے قتل کروانے کی منصوبہ بندی بھی کی، پولیس اہلکار کے قتل کے لیے کرائے کے قاتلوں کی مدد لینے کا بھی سوچا لاہور سے منشیات بھیجنے کے لیے انٹر سٹی بسوں کا استعمال کیا جاتا ہے، میرا شناختی کارڈ بلاک ہوا تو سمیر کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوایا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق پنکی نے بتایا کہ منشیات کی رقم موبائل ایپ سے بھیجی اور وصول کی جاتی ہے، رقم کی منتقلی کے لیے بینک اکاؤنٹ ذیشان کے نام سے بھی کھلوایا گیا، سابق شوہر کے 2 بھائی بطور ایڈووکیٹ کام کرتے ہیں، پولیس سے بچنے کے لیے سابق شوہر منشیات وکلا بھائیوں کے چیمبرز میں رکھتا ہے۔

  • انمول عرف پنکی گینگ کا مرکزی ممبر گرفتار

    انمول عرف پنکی گینگ کا مرکزی ممبر گرفتار

    کراچی :پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران انمول عرف پنکی گینگ کے ایک مرکزی کارندے ذیشان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم ذیشان اس پورے نیٹ ورک کے اکاؤنٹس اور مالی معاملات سنبھالنے کا ذمہ دار تھا اور اس سے ہونے والی ابتدائی تحقیقات میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں منشیات کی خرید و فروخت کے لیے ادائیگیوں کا ایک پیچیدہ نظام بنایا گیا تھا جس میں آن لائن ایپس اور موبائل بیلنس کی آڑ میں رقم منتقل کی جاتی تھی جبکہ ایک نجی کمیونیکیشن فرنچائز کو بھی لین دین کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

    پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ اب لاہور تک پھیل چکا ہے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس نیٹ ورک کے حوالے سے خفیہ اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہےسی سی ڈی لاہور نے بھی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امکان ہے کہ پنکی کو قانونی کارروائی کے لیے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ایک نئی رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ پوش علاقوں اور نجی تعلیمی اداروں میں کم عمر بچوں کو نشانہ بناتا ہے اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کا جال پھیلانے کے لیے زیادہ خریداری کرنے والوں کو رعایتی پیکج بھی دیے جاتے تھے عدالت نے اس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مزید تفتیش انتہائی ضروری ہے۔

    ادھر کراچی میں تفتیشی حکام کو ملزمہ کے بھائی شوکت کی تلاش ہے جس کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہے ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر سابق پولیس افسر رانا اکرام کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے دوران تفتیش منشیات کی فراہمی کے انتہائی انوکھے طریقے کا بھی پتہ چلا ہے جس کے مطابق یہ 6 رکنی گروہ جس میں ایک خاتون اور پانچ مرد شامل ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لیے گاہک سے براہ راست نہیں ملتا تھا-

    پولیس حکام کے مطابق گروہ کا کارندہ کسی سنسان گلی یا مقام کا انتخاب کر کے وہاں پتھر کے نیچے منشیات چھپا دیتا تھا اور پھر خریدار کو اس مقام کی لوکیشن بھیج دی جاتی تھی،پنکی ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی جبکہ پنکی منشیات کالین دین آئن لائن کرتی تھی،پولیس اب ملزم ذیشان کے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن ڈیٹا کی مدد سے اس پورے گروہ کے دیگر سہولت کاروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    واضح رہے کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا جب کہ گزشتہ روز پنکی کے بھائی کے خلاف لاہور میں مقدمہ سامنے آیا ہے۔

    لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ 2022 میں شاداب کالونی میں لگژری گاڑی سے پنکی کا بھائی ملزم ریاض بلوچ منشیات دینے اترا تو پولیس نے قابو کرلیا، اس کے ساتھ موجود اس کی بہن انمول عرف پنکی گاڑی دوڑا کر نکل گئی، پنکی کے بھائی ریاض بلوچ پر لاہور میں 7 جنوری 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق منشیات فروش انمول عرف پنکی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی، ملزمہ کو آج دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، تاہم آج دوبارہ عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی،انہوں نے کہا کہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ ان کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ماضی میں درج مقدما ت کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی گئی ہیں۔

    جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو جیل سے لینے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

  • کراچی: گل پلازا کے قریب ایک اور مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی: گل پلازا کے قریب ایک اور مارکیٹ میں آتشزدگی

    کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک اور مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی-

    عینی شاہدین اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مکی مسجد کے قریب فرنیچر مارکیٹ کی عمارت کے میزنائن فلور پر پیش آیا جہاں بجلی کے میٹر نصب تھےبجلی کے میٹروں میں لگنے والی اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور عمارت کی بیسمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کی اطلا ع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں بڑی مقدار میں فرنیچر اور دیگر تجارتی سامان موجود ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا امدادی ٹیموں نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا تاہم ریسکیو ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے وقت عمارت کے اندر کوئی شخص موجود نہیں تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر فائٹرز نے عمارت کے بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا فائر فائٹنگ آپریشن میں سات فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤذرز نے حصہ لیاعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے تاکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آنے جانے میں آسانی رہے۔

    ابھی تک آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم ابتدائی طور پر اسے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہےانتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ مکمل طور پر بجھانے کے بعد ہی نقصانات کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا اور کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمارت کے معائنے کی اجازت دی جائے گی۔

  • کراچی: پولیس نے منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ کی گرفتاری ظاہر کر دی

    کراچی: پولیس نے منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ کی گرفتاری ظاہر کر دی

    کراچی میں گارڈن پولیس کراچی نے شہر بھر میں کوکین اور دیگر مہلک منشیات کی سپلائی میں مبینہ طور پر ملوث ایک سرغنہ انمول عرف پنکی کی شناخت ظاہر کر دی ہے-

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ کو متعدد اداروں بشمول اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے بھی مطلوب قرار دیا گیا تھا اور وہ مبینہ طور پر مختلف مقدما ت میں مفرور تھی،کارروائی کے دوران ملزمہ سے اسلحہ، راؤنڈز، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکل اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ کراچی میں منشیات کی ایک منظم اور وسیع سپلائی چین چلا رہی تھی جس میں آن لائن آرڈرز اور مخصوص رائیڈرز کے ذریعے ترسیل کا نظام شامل تھا اس نیٹ ورک میں خواتین رائیڈرز کا استعمال بھی کیا جاتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچا جا سکے۔

    ملزمہ کے مبینہ خریداروں میں تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جبکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی فروخت میں ملوث رہی ہے ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔

  • دو افراد کی  گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    دو افراد کی گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں دو افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تیسرا شخص ویڈیو بناتا رہا-

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند کی ورکشاپ ہے جبکہ اس کا ایک گیارہ اور سات سالہ بیٹا اور بیٹی ہیں، خاوند کام اور بچے اسکول چلے گئے تو گھر کا فرش دھو رہی تھی،گیث کھلا ہوا تھا کہ اچانک قاضی مہتاب اور قاضی حماس ایک نامعلوم شخص کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے،قاضی مہتا ب وغیرہ پکڑ کر کمرے میں لے گیے کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا جسے سامنے آنے پر شنا خت کرسکتی ہوں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری

    بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری

    وزارتِ خارجہ نے بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی.

    وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک کے جیلوں سے رہا ہونے والے شہریوں کی تفصیلات پیش کیں وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ1 سال کے دوران ساڑھے 12 ہزار سے زائد پاکستانی قیدی بیرون ملک جیلوں سے رہا ہوئے جبکہ 21 ہزار 480 تاحال قید ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق بغداد سے سب سے زیادہ 4863، جدہ 1947 پاکستانی قیدی رہا ہوئے اس کے بعد کوالالمپور سے 1650 ، دبئی سے 1899، ریاض سے 863، مسقط سے 371، ماسکو سے 93 پاکستانی رہائی ہوئے، استنبول سے 30، زمبابوےسے 67, نیویارک سے 18 پاکستانی قیدی رہا ہوئے جبکہ ہیرس سے 91، بنکاک سے 16، انقرہ سے 125 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

    وزارت خارجہ نے بتایا کہ 21480 پاکستانی قیدی تا حال بیرون ملک جیلوں میں قید ہیں جن میں سے متحدہ عرب امارات میں 5297 جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں ترکیہ میں 190، عمان 578، قطر میں 601، ملائیشیا میں 448، بھارت میں 738، یونان میں 516، چین میں 452، بحرین میں 218، جرمنی میں 105 ایران میں 169، امریکہ میں 131 جبکہ عراق میں 81 پاکستانی قید ہیں۔

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کے اطراف جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دے دیں ،اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے کر چلنے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہےدفعہ 144 انیس مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

  • وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنے والے اہم ملزم کوگرفتارکرلیا-

    وفاقی سول حساس ادارے اورفیروز آباد پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کوگرفتار کرلیا ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد محمد ندیم کے نام سےکی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم سولجر بازار، گارڈن، بہادر آباد اورشہر کے گردونواح میں اسکولوں کے طلبہ کو چرس فروخت کرنے میں ملوث تھا ملزم ماضی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے ذاتی موبائل فون نمبر بند کر دیے تھے اور منشیات فروشی کے لیے دیگر نمبر استعمال کر رہا تھا۔

    گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ گرفتاری سے قبل وہ وحید رمضانی سے منشیات حاصل کرتا رہا، بعد ازاں اس کے ایک دوست ابراہیم (الیکٹریشن) نے اس کا رابطہ ناصرنامی منشیات فروش سے کروایا جس سے وہ منشیات خرید رہا تھا ملزم کشہرکے علاقے معصوم شاہ (مسجد)، تھارو لائن اور گارڈن کے قریب تعلیمی اد اروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کررہا تھا گرفتار ملزم انتہائی شاطر و چلاک ہے جس کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد چھاپہ مارکارروائیاں کی گئی ہیںکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1250 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 25 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی گرفتار ملزم کےخلاف فیروزآباد تھانے میں درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی گئی۔

  • راولپنڈی  میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد  قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران 25 سالہ سراج شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی دوران راستے میں دم توڑ گیا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا لڑائی جھگڑے میں ایک اور شخص بھی قتل ہوا ہے شہری زین اور دیگر کا 1200 رو پے کے معاملے پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کیا گیا، جس پر دوسرے فریق نے زین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ دھمیال کے علاقے میں دو شہریوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دونوں فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تاہم واقعےکی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھی تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاون میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ دہرے قتل کی وار دات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔