Baaghi TV

Tag: پولیس

  • وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والا نوجوان خود کو  ’’یسوع مسیح‘‘ کا اوتارسمجھتا تھا

    وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والا نوجوان خود کو ’’یسوع مسیح‘‘ کا اوتارسمجھتا تھا

    واشنگٹن ڈی سی میں واقع وائٹ ہاؤس کے باہر سیکرٹ سروس کے چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں 21 سالہ نوجوان کی شناخت منظر عام پر آ گئی ،حملہ آور کو نسائر بیسٹ کو حملہ آور کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے قبل یا دوران خود کو ’’حضرت عیسیٰ ‘‘ کا اوتار قرار دیا اور ذہنی طور پر غیر مستحکم سمجھا جا رہا تھاجبکہ وہ پہلے بھی وائٹ ہاؤس کے اطراف مشکوک سرگرمیوں اور غیر قانونی داخلے کی کوششوں کے باعث متعدد بار نشان دہی میں آ چکا تھا، جبکہ اسے پہلے بھی گرفتا ر کیا گیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال اسے دو مرتبہ حراست میں لیا گیا تھا، جن میں ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے اور ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے جیسے الزاما ت شامل تھے اس کے خلاف وائٹ ہاؤس کے قریب جانے پر عدالتی پابندی بھی عائد تھی، جس کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی واقعے کے دن سیکر ٹ سروس اہلکاروں نے اسے 17ویں اسٹریٹ نارتھ ویسٹ کے قریب مشکوک حالت میں دیکھا، جہاں اس نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک راہ گیر شدید زخمی ہوا۔

    جوابی کارروائی میں سیکرٹ سروس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو موقع پر ہی بے اثر کر دیا بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور تمام تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

  • بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد،  گھر نذرِ آتش کردیا

    بہاولپور: کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد، گھر نذرِ آتش کردیا

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے کے تنازع پر مبینہ طور پر ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے گھر کو آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے کے تنازع پر مبینہ طور پر خاتون کے گھر کو آگ لگا دی گئی آگ نے مزید دو گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے پہلے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کے گھر کو آگ لگا دی آگ تیزی سے پھیلی اور قریبی دو مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ گھروں میں موجود نقدی، زیورات اور دیگر سا ما ن جل کر خاکستر ہوگیا متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ملزمان جاتے ہوئے 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔

    متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • پرانا گولیمار میں وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، مطلوب گینگ وار کمانڈر مارا گیا

    پرانا گولیمار میں وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، مطلوب گینگ وار کمانڈر مارا گیا

    کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر مہراج ہلاک ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر مہراج ہلاک ہوگیا ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں بھی ملوث تھا-

    شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اسی سلسلے میں ایس آئی یو اور رینجرز نے لیاقت آباد میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک مبینہ بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا علاوہ ازیں درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروخت کرنے والے مبینہ نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

  • کوئٹہ :ریلوے ٹریک کے پاس خودکش دھماکا اور شدید فائرنگ

    کوئٹہ :ریلوے ٹریک کے پاس خودکش دھماکا اور شدید فائرنگ

    کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس زور دار خودکش دھماکے اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی، زوردار دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،

    پولیس کے مطابق دھماکا چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں دھماکے سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہےریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کے 20 سے زائد زخمیوں کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    کوئٹہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو ریلوے ٹریک کے قریب نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں حکام کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

    معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے وقوعہ جاۓ کے قریب جمع نہیں ہوں –

    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بزدلانہ دہشت گردی، ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں، بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے دہشت گرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی انہوں نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • شکار پور:کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن، لاہور اور پشاور سے اغوا کی گئی لڑکیاں بازیاب،2 ڈاکو ہلاک

    شکار پور:کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن، لاہور اور پشاور سے اغوا کی گئی لڑکیاں بازیاب،2 ڈاکو ہلاک

    شکار پور پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کر کےلاہور پشاور سے اغوا کی گئی2 لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا-

    ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مغویہ 11 سالہ حورم سعید پٹھان کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے اورآپریشن کے دوران مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف ملا سمیت 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں، آئی جی سندھ نے پشاور سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ بچی حورم سعید پٹھان کے اغوا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو بچی کی باحفاظت بازیابی کی ہدایت جاری کی تھی جس پر شکار پور میں کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں 2 روز قبل آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا آپریشن کے نتیجے میں 22 مئی کو لاہور کی رہائشی نوکری کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی جنیفر عامر مسیح جبکہ 23 مئی کو پشاور سے تعلق رکھنے والی حورم سعید پٹھان کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرالیا اور آپریشن کے دوران دو اغوا کار ڈاکو عبدالوحیدعرف ملا اور یاسین بنگلانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کامیاب آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکار پور محمد کلیم ملک اور آپریشن میں حصہ لینے والی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے افسران اور جوانوں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانو ں نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور جوانمردی کامظاہرہ کرتے ہوئے مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرایاجو قابل تحسین اقدام ہے شکارپور پولیس اور آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر معصوم بچیوں کو بازیاب کیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے آپر یشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کااسکینڈل، 7 افغان باشندے گرفتار

    برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کااسکینڈل، 7 افغان باشندے گرفتار

    برطانیہ کی نورفولک پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افغان گروپ کے 7 ارکان کو بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ان ملزمان کو ناروچ اور ڈمبرٹن کے مختلف پتوں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کی اس کارروائی کا تعلق 2 لڑکیوں سے ہے جو ان جرائم کے وقت نابالغ تھیںان مظلوم لڑکیوں کے ساتھ اگست 2023 اور مئی 2025 کے دوران ناروچ کے علاقوں میں یہ گھناؤنے واقعات پیش آئے تھےملزمان کو عدالت میں جج کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ان کے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کے طریقوں سے پردہ اٹھایا۔

    ہونے والے ملزمان 5 چھوٹی کشتیوں کے ذریعے، ایک لاری میں چھپ کر اور ایک بندرگاہ کے راستے غیر قانونی طور پر برطانوی حدود میں داخل ہوئے تھے پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ ان ملزمان میں سے کوئی بھی نورفولک میں قائم پناہ گزینوں کی سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم نہیں رہا ہے۔

    خواتین کے تحفظ کی برطانوی وزیر نٹالی فلیٹ نے ان واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں انتہائی گھناؤنا قرار دیا اور متاثرہ لڑکیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ان ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں سخت ترین سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ غیر ملکی مجرموں کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

  • لاہور: بچوں کو بھکاری مافیا کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: بچوں کو بھکاری مافیا کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور پولیس نے معصوم بچے کو بھکاری مافیا کے ہاتھوں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 15 کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ریس کورس پولیس نے ایک نومولود کو چند گھنٹوں میں جوڑے پل نارتھ کینٹ چنگڑ محلہ سے بازیاب کروایا،ملزمان دانش، شہزاد اور دانش مسیح نہر کنارے پنکچر لگانے کا کام کرتے تھے اور نومولود بچہ اغوا کر کے پیسوں کے عوض فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔

    ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ گداگری کے لیے بچہ خریدنے والے ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں، ملزمان کو بھیک مانگنے کے لیے نومولود بچہ درکار تھا نومولود خریدنے والے ملزمان میں مریم اور شہزاد شامل ہیں مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے، نومولود کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا اور وار ثان کی تلاش جاری ہے،ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او ہاشم رضا اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ معصوم کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کارر وائیاں جاری ہیں۔

  • شوبزاور سیاسی شخصیات انمول پنکی کی کسٹمرز نکلیں

    شوبزاور سیاسی شخصیات انمول پنکی کی کسٹمرز نکلیں

    منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے مجموعی طور پر 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا،کیس کی انتہائی حساس اور اہم دستاویزات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کر دی گئیں۔

    دستاویزات کے مطابق انمول پنکی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے والوں میں حکمران اتحاد کے ایم این اے صادق افتخار، ان کی اہلیہ اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ، اداکارہ میرا اور ماڈل سارہ کے نام سامنے آ گئے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 6 مختلف اکاؤنٹس کا استعما ل کرتے ہوئے تقریباً 3 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے مجموعی طور پر 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق گزشتہ 18 مہینوں کے دوران 6 مختلف بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 94 لاکھ 67 ہزار روپے منتقل کیے گئے، اس رقم کی منتقلی میں 21 خواتین اور 117 مرد شامل ہیں، جن میں ایم این اے صادق افتخار، ان کی اہلیہ سمیت اداکار منیب بٹ، اداکارہ میرا اور ماڈل سارہ کے ناموں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    بیسل امیکا نامی خاتون کے ایک اکاؤنٹ میں 85 لاکھ 62 ہزار روپے منتقل ہوئے، صداقت اللہ نامی شخص کے اکاؤنٹ میں 16 لاکھ 50 ہزار روپے ڈالے گئے، ہانی فرقان کے اکاؤنٹ میں 77 لاکھ 50 ہزار اور محمد سمیر کے اکاؤنٹ میں 63 لاکھ 75 ہزار روپے منتقل کیے گئے اسی طرح ظفرعلی کے اکاؤنٹ میں 27 لاکھ 80 ہزار منتقل ہوئے، اسکائے اوورسیز نامی اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے منتقل ہوئےرقم منتقلی ذیشان اور سہیل نامی افراد کے ذریعے کی جاتی تھی۔

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سینیٹ کمیٹی کو کیس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنکی کیس میں لا انفورسمنٹ والوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 2018 سے 2024 تک 5 کیسز بنائے گئے، سندھ پولیس نے اب تک 4 کیسسز بنائے ہیں، پنکی کے پرانے گھر سے بھی کوکین برآمد ہو ئی ، ملزمہ کے فون کا بھی فرانزک کرایا گیا ہے، نادرا اورایف آئی اے کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں۔

  • خاتون کا آشناکے ملکر شوہر کا قتل، لاش نہر میں پھینک دی

    خاتون کا آشناکے ملکر شوہر کا قتل، لاش نہر میں پھینک دی

    بھارت:ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    یہ سنسنی خیز واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے کئی ماہ کی تفتیش کے بعد قتل کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقتول شانتی گیری گوسوامی کی لاش نہر سے ملی تھی جسے ابتداء میں حادثاتی موت قرار دیا گیا تاہم بعد میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسے ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت قتل کیا گیا تھا۔

    تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول کی بیوی جاگرتی گوسوامی پہلے اپنے شوہر سکھ دیو گیری گوسوامی کے ساتھ رہتی تھی اور ان کے 2 بچے بھی تھے، لیکن بعد میں وہ اپنے دیور شانتی گیری کے ساتھ فرار ہو کر اس سے شادی کر کے الگ رہنے لگی۔

    شانتی گیری ٹرک ڈرائیور تھا اور اکثر کئی دن گھر سے باہر رہتا تھا، اسی دوران جاگرتی کے کانتی لال عرف بھارت بھائی سباریا نامی شخص کے ساتھ تعلقات قائم ہو گئے دونوں نے پہلے 25000 روپے دے کر ایک شخص کو قتل کی ذمے داری سونپی مگر وہ خوفزدہ ہو کر قتل کیے بغیر ہی شانتی گیری کی تصویر بھیج کر رقم وصول کر کے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق منصوبہ ناکام ہونے کے بعد جاگرتی اور کانتی لال نے مل کر شانتی گیری کو گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا،بعد ازاں لاش کو چھپانے کے لیے دیپک عرف منّا نامی ایک اور شخص کی مدد لی گئی جو مبینہ طور پر جاگرتی کیساتھ تعلق میں تھا، تینوں ملزمان لاش کو گاڑی میں ڈال کر نہر میں پھینک آئے تا کہ واقعہ حادثہ معلوم ہو۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران سچ سامنے آنے پر کرائم برانچ نے 18 مئی کو جاگرتی گوسوامی اور کانتی لال سباریا کو قتل، سازش اور شواہد مٹا نے کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • انمول عرف پنکی 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    انمول عرف پنکی 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    منشیات کے جرم میں گرفتار انمول عرف پنکی کو مختلف مقدمات میں عدالت نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سخت سیکیورٹی حصار میں سماعت کے لیے سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا، جہاں اسے درخشاں اور گزری تھانوں میں درج 8 مقدمات کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاکہ مقدمات سے متعلق مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

    واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں، پنکی شہر کے پوش علاقوں میں بھی آن لائن منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام بھی منشیات کی ترسیل میں استعمال کرتھا جس جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    منشیات کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام بھی منشیات کی ترسیل میں استعمال کرتا رہا،منشیات منگوانے والے ایک کسٹمر نے کچھ ماہ قبل ایک خفیہ ویڈیو بھی بنالی تھی رائیڈرز اس بات سے لاعلم ہوتے تھے کہ پارسل میں منشیات موجود ہے،ویڈیو میں رائیڈر سے کسٹمر کو پارسل وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رائیڈر نے پارسل دینے کے بعد صرف ڈلیوری چارجز وصول کیے پارسل کے اندر ایک پیکٹ سے آئس برآمد ہوتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔