Baaghi TV

Tag: پی ایس ایل

  • پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے پر خصوصی دستاویزی فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے دس سالہ سفر پر مبنی ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے اتار چڑھاؤ اور اہم سنگ میل کو دکھایا جائے گا،ڈاکیومینٹری میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے مشکل مرحلے اور ایونٹ کو درپیش بڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی،فلم میں کورونا وائرس کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز، ملتوی میچز، بائیو سکیور ببلز اور اس مشکل دور میں لیگ کو جاری رکھنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستان سپر لیگ دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور آج اسے دنیا کی سب سے پرکشش فرنچائز لیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروجیکٹ کیلئے شہرت یافتہ اور تجربہ کار فلم ساز کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ اس تاریخی سفر کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ کیا جا سکے،اس پروجیکٹ کی نگرانی اور تیاری کیلئے بورڈ کی جانب سے ابتدائی مشاورت کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی فلم کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن اور انگلینڈ کے سابق اوپنر ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

    فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رسی وین ڈر ڈوسن کی شمولیت ٹیم کے لیے ایک اہم اضافہ ہے۔ اُنہیں جدید دور کے نمایاں بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، اور ان کی موجودگی نہ صرف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی بلکہ ٹورنامنٹ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔دوسری جانب، ایلکس ہیلز—جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں میں پہلے ہی مقبول ہیں—ایک بار پھر پرجوش انداز میں ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

    اپنی واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہیلز نے کہا:اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہے۔ یہ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اور مجھے یہاں کے شائقین سے بے پناہ محبت اور سپورٹ ملی۔”

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات بھی حال ہی میں جاری کر دی گئی ہیں، جس سے شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

  • پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کو کراچی شفٹ کردیا گیا

    پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کو کراچی شفٹ کردیا گیا

    موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز کو کراچی شفٹ کردیا گیا ہے-

    ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کھلاڑی اور پی ایس ایل فرنچائز حکام بھی شریک ہیں جس میں پی ا یس ایل 10 کے بقیہ میچز اور بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، اور کسی میچ کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    تاہم پنڈی اسٹیڈیم جیسے حساس مقام کے قریب ڈرون گرنے کے واقعے نے پی سی بی کی سیکیورٹی پالیسی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے کرکٹ حلقوں میں بے چینی کی فضا قائم ہے اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

  • پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ 10 کے سولہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے خلاف میچ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہوا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ڈیرل مچل نصف نے بہترین اننگز کھیلی اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرل مچل نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    فخر زمان 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ محمد نعیم صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ عبداللہ شفیق نے 34رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 52 رنز، عثمان خان 18 رنز اور شائی ہوپ نے 9 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کے ٹام کرن، حارث رؤف اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

    پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موجود بھارتی براڈکاسٹرز کو واپس ان کے وطن بھیج دیا گیا۔

    گزشتہ دنوں بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی،بعدازاں پاکستان نے جوابی رد عمل دیتے ہوئے پی ایس ایل براڈکاسٹنگ کے دوران ملک میں موجود 23 بھارتی ملازمین واپس بھارت بھیج دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے،حنیف عباسی

    واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا تھا ، راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔

    ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں،نعیم الرحمان

  • پی ایس ایل،کوئٹہ  نے کراچی کو 5 رنزسے ہرا دیا

    پی ایس ایل،کوئٹہ نے کراچی کو 5 رنزسے ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنزسے شکست دے دی۔

    کوئٹہ کے فہیم اشرف نے 43، کوشل مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز بنائےجبکہ پوری ٹیم 20ویں اوور میں 142 پر آؤٹ ہو گئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی، ٹِم سیفرٹ 47، جیمز ونس 30 اور حسن علی نے 24 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز 5 میچ کھیل کر پوائںٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز3 میچ کھیل کر پانچویں نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں اتنی ہی کامیابیاں حاصل کرکے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ اس وقت پوائٹٹس ٹیبل پر وہ سرفہرست ٹیم ہے، جبکہ کراچی کنگز نے 5 میچز میں 3 فتح کا مزہ چکھا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہے، تاہم کوئٹہ کی ٹیم 3 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور وہ 5ویں نمبر پر ہے۔

    پلیئنگ الیون
    میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، خرم شہزاد، محمد عامر، ابرار احمد اور مارک چیپ مین

    کراچی کنگز کی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز وِنس، شان مسعود، عمیر یوسف، محمد نبی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، فواد علی، حسن علی، میر حمزہ

    315ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ ، 3ملزمان گرفتار

  • حسن علی کراچی کنگز کے نائب  کپتان منتخب

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ نائب کپتان فاسٹ بولر حسن علی ہوں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے،ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    جبکہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

  • پی ایس ایل کی  ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پی ایس ایل کی ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے وہاں گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی آفیشلز سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کیلئے وہاں جلد قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کیلیے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لیے پی سی بی مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں، 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گےانہوں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے-

    جیمز ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان پلیئرز کے این او سی کا تنازع حل ہوگیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ہیں، اب انگلش پلیئرز کو پی ایس ایل میں منتخب ہونے پر انگلش بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی،انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کو این او سی فراہم کرے گا، اس سے پہلے انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے پر احتجاجاً نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا کہا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

    150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار سے بالنگ کرکے واپس آؤں گا، میرا شمار اِن بالرز میں نہیں ہوتا جو 130، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں اور انجری کا شکار ہوجاتے ہیں،ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فرنچائز کی جانب سے ان سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج جہنم واصل

    واضح رہے کہ احسان اللہ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن میں گیند کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی تھے جہاں انہوں نے 12 میچ کھیلے اور 15.77 کی اوسط اور 7.59 کے اکانومی ریٹ سے 22 وکٹیں حاصل کیں تھی، 22 سالہ تیز گیند باز اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے دوران کہنی کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے، بعدازاں پی سی بی ڈاکٹر کی غلط تشخیص نے انکا کیرئیر پر سوالیہ نشان لگادیا۔
    پشاور ہائیکورٹ ، کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد