Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پرویز خٹک کے بیٹے بھی پی ٹی آئی سے آؤٹ،نو ٹیفکیسن جاری

    پرویز خٹک کے بیٹے بھی پی ٹی آئی سے آؤٹ،نو ٹیفکیسن جاری

    پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجاری نو ٹیفکیشن میں کہاگیاہےکہ پی ٹی آئی نےدونوں رہنماؤں کےپارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔

    بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےجبکہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کر چکی ہے جبکہ پرویز خٹک سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی علیحدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔

    ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

  • توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی، ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بُک پوسٹیں عدالت کو دکھائیں اور بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بُک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

    بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

    حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس فیس بُک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے، ایف آئی اے تحقیق کر کے آئندہ تاریخِ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہےاسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

    واضح رہے کہ 27 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر سماعت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کر دی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عدالت میں ہماری 4 مختلف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر ہیں اور سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ وہ آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔ ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بُک پوسٹ کا ایشو ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلےسائبرکرائم ونگ دیکھےگا اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا۔ فیس بک پوسٹ پر ٹرائل کورٹ کے جج کا کیا موقف ہے؟

    باجوڑ خودکش دھماکہ، مزید 3 زخمی دم توڑگئے

    وکیل خواجہ حارث نے کہا تھاکہ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے لیکن پوسٹس میری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دیدی ہے تاہم جج صاحب نے اپنے تحریری حکمنامہ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی جب کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میرے پاس تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر جج ہمایوں دلاور کی طرف سے کچھ نہیں آیا، ایسا کرتے ہیں کہ تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے سن لیتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاتھا کہ ہم چاہتے ہیں قانون کے مطابق درخواستوں کو سن کر فیصلہ کیا جائے اور جو ایک شک پیدا ہوا ہے اسے سن کر فیصلہ کرلیا جائے۔

    دریائےسندھ میں خورہ خیل کے مقام پر 4 سگے بہن بھائی ڈوب گئے

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا آرڈر آج آنے کا امکان ہے؟ ڈائریکشنز دی گئی ہوں تو ہائیکورٹ کو بھی آفیشلی آرڈر بھیجا جاتا ہے سپریم کورٹ نے تمام کیسز یکجا کر کے سننے کا کہہ دیا پھر تو ٹھیک ہے، اگر سپریم کورٹ نے نہیں کہا تو پھر میں یکجا کرنے کا آرڈر کر دوں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے تو کہا ہے کہ آج پیش نہ ہوئے تو نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہو جائیں گے۔ وہ تو ہمیں ہر تاریخ پر کہتے ہیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دینگے۔ اس معاملے کو بھی دیکھ لیں اور کچھ آبزرو کر دیں۔

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ امید ہے کہ سب کچھ اچھے طریقے سے ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کو آنے دیں تب ہی کوئی فیصلہ کریں گے جس کے بعد انہوں نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی اور فریقین کے وکلا کو ہدایت کہ کہ آج ڈویژن بینچ کے بعد ڈیڑھ دو بجے تک آپ پتہ کرلیں۔

    دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • سندھ:پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی پالیسی کےخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینےپرشو کاز نوٹس جاری

    سندھ:پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی پالیسی کےخلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینےپرشو کاز نوٹس جاری

    سندھ کے اراکین اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینےپرشو کاز نوٹس جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی کو سندھ اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کردیا جبکہ عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بکس گبول، بلال احمد کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جاکر اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا-

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    تحریک انصاف کی جانب سے تمام ممبران کو نوٹس جاری ہونے کے تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں تمام ممبران کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کیا سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا-


    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے آرمی ایکٹ کی منظوری میں کردار ادا کرنےوالے اپنی پارٹی کے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہےترجمان پی ٹی آئی کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں، سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی، اجلاس میں آرمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں پی ٹی آئی اراکین کےکردارکاجائزہ لیا گیا سینیٹر شبلی فراز پر مشتمل کمیشن معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا اور پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب ارکان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے تحت سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا دی جائے گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفادکے خلاف انکشاف کرنے والے اہلکار سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

    پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

  • پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے، کے متعدد ارکان کی رکنیت معطل کر دی،

    پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے، کے متعدد ارکان کی رکنیت معطل کر دی،

    پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شامل ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان، ضیاء اللّٰہ بنگش، اشتیاق ارمڑ سمیت 20 سے زائد ارکان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ارکان کو نوٹس جاری کر دیے۔واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد ارکان پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہے،جبکہ سابق دفاعی وزیر پرویز خٹک نے اپنی پارٹی بھی بنا لی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے اراکین شامل ہو گئے ہے،تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ان اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے،

  • میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ،شبر زیدی کا ردعمل

    میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ،شبر زیدی کا ردعمل

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا نجی چینل کو دئیے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے ،شبر زیدی کے مطابق اس نے سسٹم پر تنقید کی تھی پارٹی پر نہیں ،شبر زیدی
    نے کہا نجی چینل پر جو نشر کیا جا رہا ہے اس کی بنیاد پر تبصرے نہ کیے جائیں، مزید شبر زیدی نے کہا کہ میرا مکمل انٹرو دیکھا جائے ، میں یقینی بناوں گا غیر ضرورت ایڈیٹنگ نہ ہو، میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ، شبر زیدی نے کہا کہ مافیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اکنامک پالیسی چلنے نہیں دی ، واضح رہے کہ شبر زیدی نے جیو نیوز کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے انکشافات کئے ہے پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، کہتے ہیں ان سے ن لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں، شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہيں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے ، بتاؤ کیا کرنا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا ، مشورے دیے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہيں تھے۔
    شبر زیدی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملتان کے بڑے زمیندار کو نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آگئے ، تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے لگے تو اسد قیصر کے ساتھ ایم این ایز آگئے اور کہا وہ ٹیکس نہیں دے سکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے۔

  • شبر زیدی اور اسد عمر آمنے سامنے

    شبر زیدی اور اسد عمر آمنے سامنے

    پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے، (ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔
    انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آئے، نصراللہ دریشک نے کہا کہ تم ابھی بچے ہو، یہ تمہارے بس کا کام نہیں۔
    شبر زیدی نے مزید کہا کہ تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی، خیبر پختونخوا سے ارکان اسمبلی نے کہا آپ ہمارے علاقے میں نہیں آسکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آکر بیٹھ گئے کہ شبر زیدی کو روکیں۔
    دوسری جانب اسد عمر نے شبر زیدی کے بیان پر ٹوئیٹر کے زریعے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ’تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے، یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے پھر بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟

  • پی ٹی آئی اور  اداروں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرونگا،علی محمد خان

    پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرونگا،علی محمد خان

    سانحہ 9 مئی کے الزام میں قید پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے 80 روز بعد رہائی ملنے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جس نے بھی غلط کیا اسے سزا ملنی چاہیے، مجھ پر اس حوالے سے غلط الزام لگایا گیا، یہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں تھی۔
    رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ پاک فوج مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا۔ میں پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو شفاف انتخابات کی طرف لے کر جانا ہو گا۔
    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر دہشتگردی کے پرچے کاٹنا پاکستان کی بدنامی ہے، جیل میں 80 سالہ ماں کی فکر تھی کہ میرے بغیر والدہ کا وقت کیسے گزر رہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماں نے اڈیالہ جیل میں جنگ میں محاذ خالی نہ چھوڑنے کا پیغام دیا۔علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے، وہی میرے لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔واضح رہے کہ علی محمد خان کی گرفتاری 11 مئی کو عمل میں لائی گئی تھی جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کی اہم تنصیبات پر دھاوا بولا تھا۔

  • خواجہ آصف نے ڈاکٹر زرقا کے کلینکس کو ڈینٹنگ پینٹنگ کی دکان کہہ ڈالا

    خواجہ آصف نے ڈاکٹر زرقا کے کلینکس کو ڈینٹنگ پینٹنگ کی دکان کہہ ڈالا

    وزیردفاع خواجہ آصف اکثر اسمبلی کے فلور پر پی ٹی ائی خواتین کے حوالے سے کچھ بولتے ہوئے پائے جاتے ہے ،اس دفعہ بھی خواجہ آصف کسی سے پیچھے نہیں رہے،کل کے تقریر کے بعد مسلسل خبروں میں ان ہیں ،گزشتہ روز محکمہ صحت نے پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور کے دو کلینک سیل کردیئے، اور پولیس نے ایڈمن افسر خرم کو کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کی کڑی ہے، جو میری جماعت کے لوگ برداشت کررہے ہیں۔پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور کے کلینک سیل کیے جانے کا الزام بھی خواجہ آصف پر آرہا ہے۔جس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ان پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا ہے،ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں دو عدد ڈینٹنگ پینٹنگ کی ورکشاپ کہیں لاہور میں بند ہوئی ہیں،سنا ہے پی ٹی آئی کی کسی خاتون سینیٹرکی ملکیت ہیں،یہ الزام بھی ان پر لگایا جا رہا ہے۔ ان کا اس بندش سے کوئی تعلق نہیں۔لہذا ان پر بے جا الزام تراشی سے گریز کیا جائے،

  • علی گنڈاپور نے  نگران وزیراعلیٰ کے پی کو خط میں  پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی

    علی گنڈاپور نے نگران وزیراعلیٰ کے پی کو خط میں پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ کر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی درخواست کر دی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 191 دن بعد بھی الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، 28 افراد کی کابینہ میں 2 یا 3 کو چھوڑ کر باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے نامزد کردہ ہیں۔
    خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر غلام علی نے انتخابات کے جمہوری عمل کو پٹری سے اتارا اور حکومتی امور کو ہائی جیک کیا، محکمہ اینٹی کرپشن کو ہمارے سابق اراکین اسمبلی پر جعلی مقدمات بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہمارے دو سابق ایم پی ایز کو پےرول پر رہا کیا گیا، آپ کی حکومت نے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا بیڑا اٹھا رکھا ہے جس پر آپ کی خاموشی معنی خیز ہے،

  • پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
    جسٹس فاروق حیدر نے فائل واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الٰہی کا وکیل رہ چکا ہوں، پھر ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل رجسٹرار سے اظہار ناراضی بھی کیا۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نظربندی کے احکامات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
    دوسری جانب پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تینوں افسران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پرویزالٰہی اور اسپیشل کورٹ سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جیل حکام نے روبکار ملنے کے باوجود رہائی کی بجائے غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا، غیرقانونی اقدام کو قانونی ظاہر کرنے کے لئے ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا حکم جاری کردیا،عدالتی حکم کےبعد ڈی سی کانظر بندی نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کےمترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی لاہور کا پرویز الہی کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔