Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوسب سےسخت سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں عابد زبیری نے کہا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت میں مصروف تھے، عدالت نے کہا کہ ساڑھے 12 بجے تک نہ آئے تو فیصلہ سنادیں گےاس کے بعد عدالت نے کہا کہ وکیل پیش نہیں ہوئے اور کیس کے میرٹ پرفیصلہ سنا دیا حق دفاع کا کیس اب بھی ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب دائرہ اختیار طے نہیں ہوا تو مرکزی کیس پر کیسے فیصلہ سنا دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے کیسز میں فیصلہ آنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عجلت میں سزا کیوں سنائی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے، فیصلہ اسلام آباد سے آیا، گرفتارلاہور سے کرلیا گیا، وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیسے ہوا یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 180 کیسز ہیں، ملزم ایک وقت میں ایک کیس میں پیش ہوسکتا ہے، عدالت کچھ انتظارکرلیتی تو آسمان نہیں گرجاتا۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا کہنا تھا عمران خان صرف تین بار عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تاخیری حربے استعمال کئے پُرامن احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، پُرتشدد احتجاج کسی صورت قابل قبول نہیں سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہوسکتی ہے ہائیکورٹ نے وکلا کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، وکلا کو ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری کرنی چاہئے تھی۔

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

  • خیبر پختونخوا مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

    خیبر پختونخوا مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

    پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے گرفتاری کے پیش نظر کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے جلسے جلوس یا کسی بھی قسم کا رد عمل کو روکنے کے لئے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر لیا گیا ہے ،جس کے تحت،چارسدہ مردان مالاکنڈ، اور دیگر علاقوں میں جلسے ،جلوس،ریلیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
    کر لی گئی،،دفعہ 144 نو اگست تک نافذ العمل ھوگی مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی دفاتر سے دفعہ 144 کااعلامیہ جاری کر لیا گیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے پولیس کی بڑی گاڑی سمیت موبائل گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سحت ایکشن لیا جائے گا،

  • اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، طے شدہ منصوبے کے تحت جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔

    کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اپیل کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے کور کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے تحریک انصاف کی نظرثانی درخواست کی بلا تاخیر سماعت کی بھی اپیل کی ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے۔

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج …

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

  • چارسدہ،احتجاج کرنے والے والی پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

    چارسدہ،احتجاج کرنے والے والی پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

    چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف مظاہر ہ کرنے والے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کی گرفتار کر لئے گئے، چارسدہ  پولیس نے پی ٹی آئی کے چالیس سے  زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔پولیس  کے مطابق کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔پولیس نے مزید کہا کہ
    مظاہرین کو سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کے گھر کے سامنے سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔   گرفتار کارکنان مختلف پولیس سٹیشن کے حوالات میں بند ہیں،

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید گرفتار

    ‏سوات: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے والد محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے والد محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا،سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےکریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی اور دیگر رہنماؤں سمیت 32 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہےاسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاپی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    اویس خان نیازی عمران خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے، جنہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا،اویس خان نیازی کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے زمان پارک پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کچھ دیر بعد زمان پارک کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد 14 ہوگئی پولیس نے پی ٹی آئی کے 11 مرد اور 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کیا۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی پریس کلب سے 6 اور ملیر سے 11 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،، کارکنان احتجاج کی غرض سے پہنچے تھے،پولیس کے مطابق 5 کارکنان تھانہ شرافی گوٹھ اور 6 تھانہ قائد آباد سے حراست میں لئے گئے۔

    ملتان میں احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کارکن فہد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ احتجاج میں آئی خاتون کو رکشے میں گھر بھیج دیا گیا دونوں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے چونگی نمبر 9 پر مظاہرہ کررہے تھے۔

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

  • اقتدار کے بھوک نے عمران خان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا،پرویز خٹک

    اقتدار کے بھوک نے عمران خان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا،پرویز خٹک

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، جو بھی چوری یا کرپشن کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، اقتدار کی بھوک نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اس مقام پر لا کھڑا کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں کئی برس لگے ہیں، اقتدار کے لالچ میں چئیرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کے ٹکڑے کردیے، جس نے بھی ان کو وزیراعظم بننے میں مدد کی ان کوسب کے سامنے رسوا کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ کہ ہم نے بار بارعمران خان کو کہا اسمبلی مت توڑیں، لیکن وہ ہٹ دھرمی پر ڈٹے رہے، کے پی میں اب ان کو مزید ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، نوجوان اب ان کی مکاریاں اور فریب سمجھ چکے ہیں۔

  • انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    صدر آئی پی پی عبد العلیم ،استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کاچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے جبکہ استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے ، جو کریں گے آپ کے ساتھ بھی ہو گا۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عدالت کے فیصلے نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں ،کرپشن، چوری یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قانون موجود ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلےکرنےکا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ ہر مسئلےکا حل بات چیت سے ممکن ہے، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی، اچھی بھلی پارٹی کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے، حوس اقتدار میں محض ایک سال میں پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے،جس نے ان پر احسان کیا یا وزیراعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا، سب نےکہا کہ پارلیمنٹ کے اندر رہو، اسمبلیاں مت توڑو پر انہوں نےکسی کی نہ سنی، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کو اب مزیدکسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائےگی، معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اور ٹکٹوں کا لالچ دے کر بیوقوف بنایا گیا، نوجوان صوبےکے بہتر مستقبل کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں۔

  • عمران خان اٹک جیل منتقل

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا، اس سے قبل عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اٹک پہنچایا گیا انہوں نے بتایاکہ اٹک جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی موجود ہے،عمران خان کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا اور جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گاتاہم اب انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے-

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

  • عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی اور دیگر رہنماؤں سمیت 32 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاپی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    اویس خان نیازی عمران خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے، جنہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا،اویس خان نیازی کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے زمان پارک پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کچھ دیر بعد زمان پارک کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد 14 ہوگئی پولیس نے پی ٹی آئی کے 11 مرد اور 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کیا۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رضوان خانزادہ سمیت 6 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی پریس کلب سے 6 اور ملیر سے 11 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،، کارکنان احتجاج کی غرض سے پہنچے تھے،پولیس کے مطابق 5 کارکنان تھانہ شرافی گوٹھ اور 6 تھانہ قائد آباد سے حراست میں لئے گئے۔

    ملتان میں احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کارکن فہد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ احتجاج میں آئی خاتون کو رکشے میں گھر بھیج دیا گیا دونوں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے چونگی نمبر 9 پر مظاہرہ کررہے تھے۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی دھمکی دیدی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

  • عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات ہیں۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے امور اب چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان چلائیں گی ،اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتار ی کے بعد پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی چلائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے،اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ساتھ ہوں گے شاہ محمود اور کورکمیٹی کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا۔ ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا، 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے،اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔انتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گے جس میں عامر ڈوگر ، قاسم سوری، مراد سعید اور عالمگیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    دوسری جانب راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔