Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی  دھمکی دیدی

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی دھمکی دیدی

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور سزا کے فیصلے پر ٹک ٹاکرحریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیزردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سے وہ اکثر پی ٹی آئی کے مخالف سیاستدانوں کو ویڈیو یا آڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی رہتی ہیں ڈسٹرکٹ اینڈٖ سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کو3 سال قید کی سزا پر حریم شاہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سُننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687734009868976128?s=20
    حریم شاہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ خان کا جرم یہ کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا۔ خان کا جرم یہ کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔ خان کا جرم یہ کے وہ اس ملک کی اشرافیہ کو ایکسپوز کرتا ہے۔ خان کا جرم یہ کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687739875389251584?s=20
    حریم نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے تین کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا ہے۔ ویلکم ٹو پاکستان!-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687743461145878528?s=20
    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان دوپہر کا کھانا شروع کر چکے تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے داخل ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی پولیس کو دیکھ کر حیران ہوگئے پولیس نے عمران خان کے گارڈز کو گھر کے احاطے میں ہی روک دیا-

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر آپ کی گرفتاری کا حکم آیا ہے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کوئی ایسی چیز ضرور ہو گی پولیس حکام نے کہا کہ آپ کو بعد میں لنچ کروا دیں گے، اس وقت گرفتاری ضروری ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    ذرائع کے مطابق خفیہ مقام پر ایک دفعہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کا پولیس کے ساتھ مکالمہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے مجھے لنچ نہیں کرنے دیا ، مجھے بھوک لگی ہے۔ جب مجھے گرفتار کیا گیا اس وقت میں نے کھانا شروع ہی کیا تھا عمران خان نے پولیس سے اصرار کیا کہ مجھے دوپہر کا کھانا کھانا ہےجس پر پولیس حکام نےانہیں جواب دیا کہ اس وقت آپ کو عدالت کے حکم پر اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے ، کھانا بعد میں دیکھیں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

  • عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان شاہ محمود قریشی کا ساتھ دیں گے ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گےانتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گےجس میں عامر ڈوگر، قاسم سوری، مراد سعید اور عالم گیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    قید اور جرمانہ قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں ،ترجمان جے یو آئی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی، شرجیل میمن

  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہی تھا،پرویز خٹک

    سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔نجی ٹی وی پہ انکشاف کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں سینیئر پارٹی قیادت کو پُر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔
    پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ ہے، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینیئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش کردیا تھا۔

  • مردان،پی ٹی آئی جلسے میں توہین رسالت کے الزام میں قتل ہونے والے مولوی نگار بے گناہ قرار

    مردان،پی ٹی آئی جلسے میں توہین رسالت کے الزام میں قتل ہونے والے مولوی نگار بے گناہ قرار

    یمردان کے علاقے ساولڈھیر میں توہین رسالت کے الزام میں قتل کئے گئے مولوی نگارعالم کو جرگے نےبے گناہ قرار دیکر ان کے قتل میں ملوث ملزمان پر 35 لاکھ دیت رکھ کرراضی نامہ کرلیا۔آج ساولڈھیر میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے علماء اور مشران نے شرکت کی ۔مقامی جرگہ ممبر ظہور داد نے بتایا کہ علماء نےعلاقے کے قاضٰی مولانا محمد ادریس کی سربراہی میں متفقہ فیصلہ دیا کہ8 مئی کو مولوی حافظ نگار عالم کے منہ سے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے میں غیرشرعی الفاظ نکلے تھے لیکن ان الفاظ پر نہ اسے گستاخ رسول ٹھہرایا جاسکتا ہے اور نہ وہ قتل کرنے کا حقدار تھا۔علماء نے کہا کہ اگر اس نے غیر شرعی الفاط ادا کئے تھے تو اسے قانون کے حوالے کرنا چائیے تھا لیکن اس کے خلاف اشتعال پیدا کرکے اسے قتل کیا گیا جو کہ ظلم اور زیادتی ہوئی ہے اورمولوی حافظ نگار عالم کا قتل ناحق ہوا ہے۔ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کئے گئے نگار عالم کے خاندان نے جرگے کو بتایا کہ اگر ہمارا بھائی واقعی گستاخ ثابت ہوا تو ہم اپنے خاندان کی جانب سے ملوث لوگوں کو ہار پہنائیں گے، مولوی نگار عالم بے گناہ تھے اور علماء کی نگرانی میں تحقیق کرکے فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے علماء کا متفقہ فیصلے آنے کے بعد نگار عالم کے خاندان والے راضی ہوگئے اور ملزمان کو معاف کردیا۔جرگہ ممبر کے مطابق کہ پولیس کی جانب سے ساولٖڈھیر سے تعلق رکھنے والے 104 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس کچھ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کئے تھے جبکہ کچھ افراد جیل میں ہیں۔جرگے نے فیصلہ کیا کہ مرحوم مولوی نگار عالم کے بچوں کی کفالت کے لئے ملزمان 45 لاکھ روپے دیت میں دینگے جس میں مرحوم کے خاندان والوں نے دس لاکھ روپے جرگے کو واپس کرکے 35 لاکھ روپے رکھ لئے۔یاد رہے کہ رواں برس 8 مئی کو مردان کے علاقہ ساولڈھیر میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک احتجاجی مظاہرے میں اختتامی دعاکے وقت مقامی عالم کے منہ سے مبینہ طورپر کچھ الفاظ اداہوئے جس کے بعد ان پر گستاخ رسول کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے اسے بیدردی سے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد علاقے میں نہ اس کی نمازجنازہ کرنے دیا گیا جبکہ تدفین بھی صوبہ پنجاب میں کی گئی اور خاندان والوں کو تعزیت اور فاتحہ کرنے بھی نہیں دیا گیا۔بعدازاں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ریاست کی مدعیت میں قتل اور دہشت گری کے مقدمات درج کئے گئے جس میں جے یو آئی ف کے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر مولانا عرفان اللہ سمیت 104 افراد نامزد کئے گئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نجی ائیر لائن سے آف لوڈ کئے گئے

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نجی ائیر لائن سے آف لوڈ کئے گئے

    ضلع خیبر باڑہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کو اسلام آباد ائر پورٹ پرایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے پر دبئی جانے سے روک دیا گیا ۔امیگریشن حکام کے مطابق سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، اس لیے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سابقہ ایم پی اے محمد شفیق آفریدی دبئی میں ایک پرائیویٹ بزنس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے تھے۔

    ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم پی اے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بدھ کی رات اسلام آباد سے دبئی جانے سے روک دیا ہے۔محمد شفیق آفریدی کو ایک گھنٹے تک ایف آئی اے نے اپنے آفس میں بٹھایا اور بعد میں پاسپورٹ واپس کردیا اور ایک نجی ائر لائین سےاف لوڈ کر دیا گیا ۔محمد شفیق آفریدی کو ایئر پورٹ حکام نے اس وقت روکا جب وہ دبئی کے لئے ایک فلائٹ میں سوار ہو رھے تھے ایف آئی اے حکام نے جب سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی سے پوچھا کہ آپکا نام کیوں لسٹ میں شامل کیا گیاہے ۔تو شفیق آفریدی نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکا ھوں ۔باقی میں نے کوئی جرم نہیں کیا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگا ۔

  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے نگران وزیر اعلی کو ڈاریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹانے کے لئے خط لکھا ہے ،جس میں تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے تحریر کیا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
    خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر ایف آئی آر درج کرنا غیرقانونی ہے۔ تیمور جھگڑا کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ ٹارگٹڈ ایف آئی ار کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ارکان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،خط میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انتخابات سے متعلق اثرانداز ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔خط میں یہ بھی کہا کہ نگراں کابینہ جے یو آئی کے نمائندوں پر مشتمل ہے دیگر جماعتیں بھی تسلیم کرچکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹڈ ایف آئی آر پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ہٹا کر کارروائی کی جائے۔

  • مردان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی  رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ

    مردان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ

    محمد ایا ز صافی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا مشترکہ چھاپا، اس دوارن ایا ز صافی گھر پر موجود نہیں تھے۔ گھر پر موجود ان کے چھوٹے بھائی سے ایا ز صافی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان نے پولیس اور ایکسائز کے غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرح اب خیبر پختونخواہ پولیس بھی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے لگی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پوری کیریئر میں نہ کبھی قانون کو ہاتھ میں لیا ہے اور نہ ہی ریاست کے خلاف کبھی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایکسائز کا میرے گھر پر چھاپے مارنا اور میری عدم موجودگی میں خوف و ہراس پھیلانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد ، چاروں گواہوں غیر متعلقہ قرار

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد ، چاروں گواہوں غیر متعلقہ قرار

    اسلام آباد: عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرتے ہوئے ان کے تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی استدعا منظور کرلی۔

    دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 گواہان کی فہرست عدالت میں پیش کی جن میں ٹیکس کنسلٹنٹ محمد عثمان علی، سینئیر مینجر قدیر احمد، آئی ٹی پی کے سینئیر مینجر نوید فرید اور پی ٹی آئی کےرؤف حسن شامل تھے وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اعتراض کیا کہ یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔

    مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں، جواب جمع کروانے کی ملی …

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے تمام 4 گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دے دیا عدالت نے کہا کہ ملزم گواہوں کے کیس سے متعلقہ ہونے کو ثابت نہیں کرسکے ،آج جمع کروائی گئی فہرست میں ٹیکس کنسلٹنٹ اور ایک اکاؤنٹنٹ شامل ہیں، وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق یہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے کہا کہ الیکشن کمیشن نے موکل کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ عدالت کے سامنے پیش نہیں کی بلکہ فوٹو کاپی اسٹیٹمنٹ دی گئی ہے، تھوڑا رحم کریں آپ ہی میرے حقوق کے امین ہیں، لیول پلینگ فیلڈ دیں، انصاف کی توقع ہے۔

    توشہ خانہ کیس، چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع

    جج ہمایوں دلاور نے فریقین کو مقدمے میں کل حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

  • سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے لیکن تحریک انصاف چیئرمین نے یہ مقدمہ رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس فوری ریلیف نہ مل سکا –

    سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے الیکشن کمیشن حکام چار اگست کو طلب کر لیا-

    عدالتوں سے اسٹے واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دیں گے،الیکشن کمیشن

    رواں ماہ اسلام آباد کی ایک ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 12 جولائی کو کیس کی سماعت کا دن مقرر کیا تھا-

    واضح رہے کہ 4اگست 2022 کو مسلم لیگ ن کے رہنما محسن نواز رانجھا نے حکمران الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قانونی ماہرین کے دستخطوں کے ساتھ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ تخائف کی تفصیلات شیئر نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    اس کے بعد 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں آرٹیکل 63(1)(p) کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ انہوں نے توشہ خانہ سے خریداری اور تحائف کی فروخت کی غلط اور جھوٹی دستاویزات جمع کروائی ہیں ریفرنس میں سرکاری تخائف کو بیرون ملک بیچنے کا الزام بھی لگایا گیا اور تمام دستاویزی ثبوت بھی ریفرنس کے ہمراہ جمع کروائے گئے تھے جبکہ عمران خان اور کی قانونی ٹیم کا موقف رہا ہے کہ یہ کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط