Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماوں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جمشید اور مسرت چیمہ نے نظر بندی کیخلاف دائر درخواست میں کہا ہے کہ جیل سے باہر آ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی،اماراتی سفیر

    میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

    دوسری جانب مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کے بیٹے نے بھی والدین کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

    مسرت جمشید چیمہ اہلیہ جمشید اقبال چیمہ یکم جنوری 1981 کو رینالہ خورد میں پیدا ہوئیں مسرت چیمہ ایک سماجی کارکن ہیں اور صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی ہے اور چیئرپرسن، قائمہ کمیٹی برائے ہوم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

    نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    مشیر، محکمہ اطلاعات، حکومت پنجاب؛ اور بطور ممبر سنڈیکیٹ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔ وہ چین، تھائی لینڈ، دبئی، ازبکستان، سعودی عرب اور آذربائیجان کا سفر کر چکی ہیں۔

  • ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران خان

    ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ وہ اختیارکرتے ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں-

    باغی ٹی وی: ٹائمز ریڈیو کو دیئے جانے والے حالیہ انٹرویو میں سابق وزیراعظم کے کہا کہ اس وقت جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے میرا مطلب ہے کہ ملک آرمی چیف چلارہا ہے۔

    عمران خان نے ایک بار پھرخود کے گرفتار ہونے کا دعویٰ کردیا

    اپنے خلاف القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ ظاہرنہیں کیا گیا کہ اس ٹرسٹ سے مجھے کیسے فائدہ ہوا ٹرسٹ ڈیڈ میں لکھا ہےٹرسٹی کوئی مالی فائدہ، جیسے تنخواہ وغیرہ حاصل نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے آج نیب راولپنڈی ، انسداد دہشتگردی عدالت اور الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پرمممکنہ گرفتاری کے حوالے سے پارٹی کو پُرامن رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منگل (آج) کو اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی پُرامن رہے اورپُرتشدد سرگرمیوں کاحصہ نہ بنے۔

    پی ٹی آئی کے بدبخت ٹولےکی وجہ سے لوگوں کے گھر بھی محفوظ نہیں. رانا …

    عمران خان نے کہا کہ جب بھی تشدد ہو حکومت کو کریک ڈاؤن کا بہانہ مل جاتا ہے، میری ہمیشہ سے کارکنوں کو تجویز رہی ہے کہ ہمیں پُرتشدد سرگرمیوں کی ضرورت نہیں، بڑے ووٹ بینک والی پارٹیوں کو امن اور الیکشن درکار ہوتا ہے، تشدد کا راستہ وہ اختیارکرتے ہیں جو الیکشن سے خوفزدہ ہیں میں نے پارٹی کو واضح پیغام دیا ہے کہ مجھے پُرتشدد مظاہرے نہیں چاہئیں، انہیں محدود اظہار کی تجویز دی ہےکیونکہ پی ٹی آئی سے وابستہ ہر شخص کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتارکرنے کا موقع مل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں کل (آج) متعدد مقدمات کیلئے اسلام آباد میں پیش ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے۔

    جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

  • دوست محمد مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    دوست محمد مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

    سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ، ملاقات میں سردار دوست محمد مزاری نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

    مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اوران کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نوجوان رہنما ہیں، ان کے ہمارے ساتھ شامل ہونے سے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی۔

    دوست محمد مزاری 15 اگست 1980ء کو کراچی میں میجر (ر) طارق محمود مزاری کے ہاں پیدا ہوئے، ان کا آبائی علاقہ روجھان مزاری ، ضلع راجن پور ہے، ان کا تعلق مزاری بلوچ قبیلہ سے ہے۔ وہ خاندانی لحاظ سے بلخ شیر مزاری خاندان سے تعلق رکھتے ہيں 2002ء میں یونیورسٹی آف کراچی سے گریجویشن کی-

    سپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

    سردار دوست محمد مزاری ایک پاکستانی سیاست دان اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے موجودہ ڈپٹی اسپیکر ہیں۔ اس سے قبل وہ 2008ء سے 2013ء تک قومی اسمبلی پاکستان کے رکن بھی رہے ہیں۔

    29 جولائی 2022 کو دوست محمد مزاری کے خلاف ان کی سابقہ جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرکے دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے فارغ کر دیا-

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

  • فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

    فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

    سکھر: عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار تحریک انصاف کےرہنما فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

    اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

    پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ان کی صحت کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔

    عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنےپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل بورڈ فردوس شمیم نقوی کی صحت کے حوالے معائنہ کرے، اور ان کی بیماری کی نوعیت پر رائے دے۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

    واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے، ٹیپو سلطان پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےمیں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، اور بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگرکارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا-

    25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان“ منانے کا فیصلہ

  • ملک کا ستیاناس کرکےاب آپ عدالتوں پرہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں،عدالت پی ٹی آئی وکلا پر برہم

    ملک کا ستیاناس کرکےاب آپ عدالتوں پرہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں،عدالت پی ٹی آئی وکلا پر برہم

    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی وکلا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں آپکی درخواست نہیں سنوں گا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی پی ٹی آئی کارکنوں کے وکیل ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے-

    میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

    ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی نے دوران سماعت کہا کہ عدالت ہمارے کارکنوں کو ریلیف نہیں دے رہی نہ ہمیں سن رہی ہے، حکومت کا رویہ دیکھیں جو سپریم کورٹ کے سامنے جاکر دھرنہ دیتے ہیں انکو کچھ نہیں کہا جاتا-

    جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ عدالت آپ کے دلائل کے بغیر ہی آپکے بندوں کو رہا کررہی ہے آپکو تحمل سے بات سننی چاہیے، مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں آپکی درخواست نہیں سنوں گا –

    پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری

    جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ مجھے بھی تھریٹس ہیں میں گھر سے اکیلا عدالت کیلئے نکلتا ہوں کوئی گن مین ساتھ نہیں رکھتا، میری علیل والدہ بیڈ پر آخری سانسیں لے رہی ہیں میں یہاں سیاسی بحث نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، جو شخص جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نامزد ہے عدالت اسکو کیسے ریلیف دے۔

    پی ٹی آئی کے وکلا کی عدالت کے ریمارکس کے دوران مسلسل دخل اندازی پر جسٹس چودھری عبدالعزیز شدید برہم ہوگئے کہا کہ آپ نہیں جاتے تو میں خود سیٹ چھوڑ کے چلا جاتا ہوں، آپ کے لوگوں نے سرکاری اداروں پر حملے کئے کسی پبلک اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نہیں چھوڑا، ملک کا ستیاناس کرکے اب آپ عدالتوں پر ہی اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں۔

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

  • میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

    میئر کراچی کا انتخاب:الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے لیے انتخانات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی:پی ٹی آئی نے مئیر شپ کے مرحلے کے انتخابات روکنے کے لیےعدالت سے رجوع کیا، درخواست پی ٹی آئی یوسی چئیرمین ذیشان زیب نے دائر کی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عمران ریاض کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے؟ عدالت کا آئی جی سے استفسار

    سندھ ہائیکورٹ میں میئر کراچی کے مرحلے کے انتخابات روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ابھی یو سی چیئرمینز کے حلف کا معاملہ ہے، میئر کے الیکشن دور ہیں۔

    پی آئی آئی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار یو سی چیئرمین کو بھی درخواست دائر کرنے کے بعد حراست میں لیا جاچکا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کئی پی ٹی آئی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں میئر شپ کے انتخاب کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے آج سے میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کونسل ممبر انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ یو سی چیئرمین پوری پارٹی کی نمائندگی کیسےکرسکتا ہےدرخواست کے ساتھ پارٹی کا اتھارٹی لیٹر منسلک نہیں کیا گیا ہےعدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

    نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

    واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی) نے میئرکراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ جو پیپلز پارٹی 4 بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کو اغوا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے،میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …

  • ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا اظہار

    ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا اظہار

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پر اسلام آباد پولیس نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی-

    نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا

    اسلام آباد پولیس نے عدالتی استفسار پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے، اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا؟ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔

    کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    بعدازاں عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

  • منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

    منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ کل منگل کو جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کے ساتھ انٹر ویو میں سابق وزیراعظم عمران نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تو ملک میں تشدد نہیں چاہتا لیکن پی ڈی ایم لوگوں کو مشتعل کرا کر احتجاج کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مجھے روکنے کیلئے اسے استعمال کیا جا سکے-

    شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

    انہوں نے کہا کہ ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ مجھے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مجھے اہلیہ کی کرپشن کے کوئی ثبوت دکھائے اور نہ ہی میں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

    امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ منگل کوجب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، 10 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ میری پوری سینئر قیادت جیل میں ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

    انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے اور قتل کی کوشش کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات ہار چکے تھے اور پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی تھی، اس لیے میں جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھلے عام بات کرنی پڑی انہوں نے پاکستان کے استحکام کے لیے ایک مضبوط دفاعی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ دور کو “غیر متوقع” قرار دیا۔

    عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنے ماضی کے تعاون کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آخری چھ ماہ کے دوران انہیں اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں کی گئیں انہوں نے متحد پاکستان کی اہمیت اور فوج کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنے پر زور دیا۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ فوج کے خلاف فتح کی صورت میں بھی اس کا نتیجہ بالآخر ملک کو ہی نقصان ہوگا۔

    مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب الجزیرہ کو انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ مجھے آرمی چیف سےکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے آرمی چیف کے خلاف کوئی کام نہیں کیا لیکن ان کے پاس میرے خلاف کچھ ہے جس کا میں نہیں جانتا۔عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض کٹھ پتلی ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پلوشہ عباسی نے 9 مئی کی واقعات کی سوشل میڈیا پر مذمت کی تھی ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملے کی مذمت کرتی ہوں، امید ہے کہ خان صاحب اس واقعے کا خود نوٹس لیں گے کہ کیسے چیزوں کو بڑھاوا دیا گیا قانون کا بھرپور ساتھ دوں گی، اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تمام ثبوت منظرِ عام پر لاؤں گی۔

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پلوشہ عباسی کو ویمن ونگ کے اجلاسوں میں عدم شرکت کی وجہ سے برطرف کیا ہے پلوشہ عباسی کو ہٹائے جانے کے نوٹیفیکشن کے مطابق پلوشہ عباسی نومبر 2022 سے جنوری 2023 تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں اور نا ہی پارٹی کی کسی ایکٹویٹی میں حصہ لیا جس کی وجہ سے پارٹی وویمن ونگ کی صدر کنول شوذب نے 24 جنوری 2023 کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا-

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن


    پارٹی ترجمان کے مطابق پلوشہ کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نو مئی کے واقعات یا مذمت سے کوئی لینا دینا نہیں ،، پلوشہ عباسی کو جنوری میں ہی پارٹی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا تھا ،، تاہم پلوشہ عباسی کو کوئی ایشو ہے تو پارٹی کے فورم پر بات کرنا چاہیے-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    جبکہ پلوشہ کا کہنا ہے کہ مجھے کافی عرصے سے کمپرومائزڈ بول کر humiliate کیاجا رہا ہے اور مجھے اسی وجہ ویمن ونگ سےڈی نوٹیفائی بھی کیاگیا کیونکہ میں پاک آرمی کےفیورمیں بولتی ہوں اوروجہ یہ لکھی گئی کہ میں پارٹی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی،جب کہ خان صاحب نےبھی ہمیشہ کہاملک بھی میرااورفوج بھی میری۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

  • فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال قبل میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید


    عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے (پہلے 14 سالوں میں سے زیادہ تر نشیب و فراز تھے) جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا، جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا، فردوس شمیم کینسر کے مرض سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے اپنے مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا، ایسے شخص کو دہشت گردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر پستی کے شکار ہیں۔

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ ٹیپوسلطان پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا-

    اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگرکارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں,عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاجب کہ پولیس نے انہیں کراچی سے سکھر جیل بھیج دیا ہے۔

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل