Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

    ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو رہائی ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ملیکہ بخاری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہےملیکہ بخاری کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہرسےگرفتار کر کے پولیس نا معلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    اڈیالہ جیل حکام نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ ملیکہ بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ملیکہ بخاری کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے تھے ملیکہ بخاری کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد ملیکہ بخاری کو رہا کیا تھا۔

    علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل …

  • آج رات 12 بجے کے بعد عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے،رانا ثنااللہ

    آج رات 12 بجے کے بعد عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالتی ریلیف کے ہوتےہوئے عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے عمران خان کو دیا گیا یہ عدالتی ریلیف زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا، 17 تاریخ کوعدالت کو اس تاریخی ریلیف کوختم کرنا ہوگا، لہٰذا عمران خان کی گرفتاری تو ہونی ہی ہے عمران خان کے خلاف ہر چیز ثابت ہے، انہیں خوف نہیں ہونا چاہئے کیونکہ جیل میں کچھ نہیں ہوتا، اپنے دور میں تو یہ دوسرے لوگوں کی دوائیوں اور ان کے سونے جاگنے پر نظر رکھتے تھے، البتہ آج رات 12 بجے کے بعد عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے۔

    آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دفاعی تنصیبات، جی ایچ کیو راولپنڈی اور جناح ہاؤس لاہور پر حملہ عمران خان کی ایما پر ہوا ابھی تک جو پکڑے گئےوہ ورکرز اور ٹائیگرفورس کےلوگ ہیں جنہیں یاسمین راشد، ملیکہ بخاری اور عالیہ حمزہ نے اکسایا جبکہ بعض ورکرز معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا فیصلہ آرمی کی قیادت کرے گی، شہداء کے گھروں تک بات جاپہنچی ہے، لہٰذا اگر ابھی بھی آرمی ایکٹ کا استعمال نہ ہوا تو اسے کس لیے رکھا ہوا ہے،آرمی ایکٹ کا استعمال فوج کی زیر نگرانی جگہوں پر کیا جائے گا جب کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر مقامات پر جلاؤ گیراؤ عام قانون کے تحت محاصبہ کیا جائے گا۔

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے، میری رائے تھی کہ اس فتنہ کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہئے لیکن اس فتنے نے اپنی پارٹی کو ہی دوچار کردیا، اللہ کی طرف سے بہتری ہوئی اور اس فتنے کی شناخت ہوگئی عمران خان میں کوئی سیاستدانوں والی بات نہیں، کوئی سیاستدان مخالفین سے بات کرنے سے انکار نہیں کر سکتا، عمران کا سیاست سے مائنس ہونا ہی حل ہے، میں نے کہا تھا کہ یہ یا خود نہیں رہے گا یا دوسروں کو نہیں رہنے دے گا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سیاسی لوگ ہیں، وہ سیاست جانتے ہیں لیکن عمران خان سیاستدان نہیں، قوم کی بدقسمتی ہےیہ سیاست میں آئے اور کچھ لوگوں نے غلطی کرکے انہیں پروان چڑھایا، 8 اکتوبر کو الیکشن کا انعقاد موجودہ حالات پر منحصر ہے اور حالات ایسے ہی رہے تو آئین میں ایمرجنسی کا حل موجود ہے۔

    علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل …

  • پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز

    پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے پُرتشدد احتجاج کو جواز بناکر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے-


    انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔

    قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

  • بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت کے جرمانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی عمران خان کی اہلیہ نے اپیل میں چیف سیکریٹری، وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست مسترد کی سنگل بنچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا جاتا ہے ،جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کے منافی ہے، سنگل بنچ نے قرار دیا کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    ری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    یاد رہے کہ جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل کو جرمانہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست پر ایک لاکھ جرمانے کا حکم دیا تھا20 اپریل کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو روکنے کی استدعا کی۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا تھادائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کوعید تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

    بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی، تو عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ تو پہلے ہی لارجر بینچ کے سامنے ہے، آپ کو پہلے ہی ریلیف مل چکا ہے، یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ ہم بنیادی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی پٹیشن سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے، آپ 2 دن پہلے لارجر بینچ میں آئے تھے، میں بھی لارجر بینچ میں شامل تھا، جو ریلیف بنتا تھا آپ کو دے دیا گیا تھا، آپ کی پٹیشن نہیں بنتی، آپ کو ریلیف دیا جا چکا ہے عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور بشری بی بی کی درخواست خارج کردی-

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

  • ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    لندن: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
    ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟-


    واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! گُڈٹو سی یو۔‘

    چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وفاقی کابینہ نےبھی مذمت کی تھی بعدازاں چیف جسٹس نے وضاحت بھی دی تاہم انہیں ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

  • 9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم اورنگزیب

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا کہ 9 مئی قومی سانحہ تھا –

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا واضح اعلامیہ جاری ہوا تھا، اس کے تحت کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا کہ 9 مئی قومی سانحہ تھا اور یوم سیاہ کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اکسانے اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے مسلح جتھوں کو مختلف فوجی تنصیبات، ہسپتالوں اور اسکولوں پر بھیج دیا عمران خان کے کہنے پر شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے اسپتال، اسکول، ایمبولینس کو جلایا، شرپسندوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی زمان پارک دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے عمران خان کہہ چکے ہیں اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو پھر ردعمل آئے گا، شرپسندوں نے عام آدمی کی سواری میٹرو بس کو بھی نقصان پہنچایا، عمران نے لوگوں کو ملک دشمنی پر اکسایا۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک دشمنی ہے اور ملک سے بغاوت کے ذمرے میں آتا ہےاس میں کسی طور بھی عوامی احتجاج کا تاثر نہیں تھا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جس پر ہمسایہ ملک میں شادیانے بجائے گئے، یہ وہ سانحہ ہے جو میرے اور آپ کے ملک پر حملہ ہے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، لہٰذا ان تمام لوگوں کا ٹرائل کیا جائے گا۔

  • میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔


    زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے-

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

    قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر فوج میں کسی کا ہٹانا ہوتا یا دخل اندازی کرنی ہوتی تو پچھلے آرمی چیف کو تب ہٹا دیتا جب وہ میرے خلاف آخری مہینوں میں سازش کر رہا تھا فوج پر تنقید اصلاح کےلئے کرتا ہوں،پی ڈی ایم نے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے-

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کوشش کررہی ہے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آجائے، تو کون اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی ،اس میں جیتے گا کون؟میں فوج پر اصلاح کےلیئے تنقید کرتا ہوں، اگر فوج کو کمزور کروں تو یعنی میں خود کو کمزور کرونگا پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں عمران خان کو 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے دوران متعدد سرکاری، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے میں حکومت نے انٹرنیٹ بھی بند کردیا تھا۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا، اگلے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےموبائل انٹرنیٹ بحال اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز تک بلارکاوٹ رسائی بھی تقریباً ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی جماعتوں کے اتحاد نے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا جس کی تائید قومی سلامتی کونسل نے بھی کردی ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا

  • کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گےمیں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

    sharjeel memon

    شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟

    عامر محمود کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے،9 مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے 8،9 سیاسی پرچے درج ہیں-

    attaullah tararr

    شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

  • اگر پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو ایسےواقعات نہ ہوتے،مریم اورنگزیب

    اگر پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو ایسےواقعات نہ ہوتے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو ایسےواقعات نہ ہوتے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سانحے پر ہر دل اور آنکھ اشکبار ہے، اور ہر شخص اس ساںحے کی مذمت کر رہا ہے، اس روز ہونے والے واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، عمران خان وضاحت تو پیش کر رہے ہیں لیکن ان واقعات کی مذمت نہیں کی۔

    میرپورخاص : پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا …


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہورکی اے ٹی سی نے آج عمران خان کو طلب کر رکھا تھا، عدالت میں پیش ہوکر آپ نےثبوت پیش کیوں نہیں کئے، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ میں سب کو “ گڈ ٹو سی یو“ کہتا ہوں، آپ نےعمران خان کی حوصلہ افزائی کی، آپ نےعسکری املاک پر حملہ آوروں کو“گڈ ٹو سی یو“کہا، کوئی مجرم عدالت آتا ہے تو کیا اسے گڈ ٹو سی یو کہنا ٹھیک ہے کسی نے بھی گڈ ٹو سی یو پر مذمت نہیں کی-

    9 مئی میں ہونے والے واقعات عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے، آپ نے سیاسی مخالفین کو موت کی چکیوں میں بند کیا،ٹائیگر فورس کو بطور وزیراعظم آپ نے بیج لگا کر تیارکیاآپ کی پوری سیاست انتشار، فساد اورملک دشمنی ہے پی ٹی آئی کو پی ٹی وی حملہ کیس میں سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے۔

    چیف جسٹس کی "گڈ ٹو سی یو” کی وضاحت پر مریم نواز کا ردعمل

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈڈ ایجنٹ اور فتنہ ہیں، جناح ہاؤس اور شہدا کی یادگار کو جلایا گیا، سب کچھ کرنے کے بعد کہتے ہیں یہ میں نے نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس سے حملے کی ہدایات جاری ہوئیں، کیا آپ عوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں، اس فتنہ،فساد اور سازش کوختم ہونا چاہئے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو آج وضاحت کررہا ہے کہ میری پوری سیاسی تاریخ امن پہ مبنی ہے پاکستان کے عوام وہ مناظر بھول گئی ہے جب اس ملک کے اندر ترقی آرہی تھی سی پیک آرہا چائنہ کا صدر آرہا تھا اس ملک میں روزگار مل رہا تھا معیشت مستحکم ہورہی تھی اس وقت یہ ڈی چوک پہ قبریں کھود رہا تھا-

    پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل


    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سے سوال ہے کہ مراد سعید جن کی آڈیو اور پیغامات عوام نے سُنے کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟ کیا یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری جو مختلف حساس تنصیبات پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے پٹرول بموں سے حملے کی ہدایات دے رہے تھے کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گزشتہ روز شاہراہ دستور پرعوام نے پرامن احتجاج کیا ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، اشتعال کے باوجودعوام نے ایوان صدر کا رخ نہیں کیا، کیوں کہ وہ عارف علوی کا گھر نہیں بلکہ پاکستان کے صدر کی رہائش گاہ ہے، اسے کہتے ہیں احتجاج، جب کہ صدر سیاسی کارکن کی طرح کام کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی اس صورتحال میں عوام کوریلیف دے رہے ہیں، مشکل حالات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ماضی میں آئی ایم ایف معاہدہ معطل کیا گیا۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

  • پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پی ٹی آئی کا کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی-

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو اہمیت کا حامل سمجھتی ہے افواج میں واقعات پرسوچے سمجھے منصوبےکےاحساس کو درست پیشرفت سمجھتےہیں، بعض سرکاری عمارات،عسکری املاک، سینکڑوں پُر امن شہری اس انتشار کی زد میں آئے، سمجھتے ہیں کہ دستورِ پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے۔

    میں ہر کسی کو’گڈ ٹو سی یو‘کہتا ہوں ،مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چیف جسٹس

    اعلامیے میں پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ عمران خان کے 9 مئی کو عدالتی احاطے سے اغواء پر احتجاج فطری نتیجہ تھا، شواہد ہیں کہ مظاہرین کی صفوں میں منصوبے کے تحت مسلّح انتشار پسند داخل کیے گئے انتشار پسندوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، پُرامن شہریوں پر گولیاں برسائیں، انتشار پسندوں کی فائرنگ میں درجنوں شہری شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر کےقاتلانہ حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے، واقعے میں شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنان کو بڑے پیمانے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، فساد کی آڑ میں سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدِمقابل لانے کی کوشش کی گئی فتنہ و انتشار کے اس واقعے میں کار فرما عناصر کی نشاندہی کے لیے تحقیقات ناگزیر ہیں، عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل با اختیار کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔

    9 مئی کے یوم سیاہ اور15 مئی کے عوامی احتجاج میں فرق پوری دنیا نے …

    پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس آزادانہ تحقیق یا انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد ہیں، منصوبہ تھا کہ افراتفری پھیلا کر اس کا الزام پی ٹی آئی کو دے کر کریک ڈاؤن کا جواز تراشہ جا سکے پاکستان تحریکِ انصاف آئین و قانون کی بالا دستی پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، فوری، صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے حقِ فیصلہ سازی عوام کو واپس لوٹایا جائے۔

    گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا فوج ان اکسانے والوں،حوصلہ افزائی کرنےوالوں اور مجرموں سے بخوبی واقف ہے، ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا، مجرموں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    عیدالا ضحیٰ کب ہوگی؟

    اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ایجنڈے کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتیں گے اب تک حاصل کیے جانے والے ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر مسلح افواج حملوں کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، مدد گاروں اور اس عمل میں شریک افراد سے اچھی طرح آگاہ ہیں، اس سلسلے میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کی کوشش بالکل بیکار ہے۔

    کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شرمناک پروپیگنڈے کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، شرمناک پروپیگنڈا کا مقصد مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے، افواجِ پاکستان عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان دشمنوں کے ایسے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی، اتفاق رائے ضروری ہے تاکہ عوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے دُشمن قوتوں کے پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی