Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی گرفتاری کالعدم قراردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری کےخلاف درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

    عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نےنقص امن کے خدشے پرشیریں مزاری کی گرفتاری کا آرڈرجاری کیا، ان پر کارکنوں کواکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہے، شیریں مزاری 9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں-

    زینب جنجوعہ نے کہا کہ انہوں نےکوئی پبلک اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی، سی سی ٹی وی فوٹیج اورسی ڈی آر ریکارڈ سے بھی گھرپرموجودگی کوچیک کیا جاسکتا ہے۔

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    جج نے استفسار کیا کہ یہ بتائیے کہ شیریں مزاری کی عمر کیا ہے؟ اس پر زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے، انہیں میڈیکل ایشوزبھی ہیں بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

  • توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

    توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

    الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :عمران خان، فواد چوہدری،اسد عمرکے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ وکیل انور منصور نے اسد عمر کی گرفتاری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن کے وکیل نے التواء مانگ لیا تھا-

    ظل شاہ قتل کیس:تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی

    بنچ نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آج پیش ہونا ہے، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری بھی مقدمات میں مصروف ہیں۔

    ممبر خیبرپختونخوا جسٹس اکرام خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ سماعت پر بھی وکالت نامہ نہیں جمع کرایا تھا، بغیر وکالت نامہ آپ کا مؤقف نہیں سن سکتےممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آپ لوگ اس کارروائی کو بہت ہلکا لے رہے ہیں۔

    ممبر بلوچستان نے کہا کہ عمران خان کو طلبی کا حکم دیا گیا تھا وہ کہاں ہیں؟ معاون وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل آ کر دلائل دیں گے۔

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    الیکشن کمیشن نےکہاکہ لاہورہائیکورٹ نےعمران خان کے وارنٹ معطل کرکے پیش ہونےکا حکم دیا تھا، کیس پرعمران خان کے اعتراضات ہیں تو پہلی فرصت میں سنیں گے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ فیصل چوہدری سے رابطہ کرکے آگاہ کریں وہ کب آئیں گے۔

    ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری گرفتار ہیں اس لیے ان کی حد تک پیش نہ ہونا ٹھیک ہے، جو درخواستیں دی گئی ہیں ان پر تو دلائل دیں تاکہ نمٹائی جا سکیں، اسد عمر کے اعتراضات پر تو دلائل دیں ہائیکورٹ نے کارروائی سے تو نہیں روکا۔

    عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    وکیل انور منصور نے مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت مکمل ہونے دیں،جو اعتراضات کمیشن میں اٹھائے ہیں وہی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں ممبر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر بھی آخری موقع دیا تھا، کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے کمیشن کو آگاہ کرنا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

  • ظل شاہ قتل کیس:تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی

    ظل شاہ قتل کیس:تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی

    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ظل شاہ قتل اور جلاؤگھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم عدالت نے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری، عمر ایوب اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانت خارج کردی –

    دوسری جانب عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کےگرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ لے جایا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک آرڈر جاری کیا جس پر عمل نہیں ہوا، آرڈر نہ آئی جی اسلام آباد اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا، جب آپ نے انہیں پکڑا تو اس وقت آرڈر دکھایا گیا، آپ کے پاس آرڈر کی تصدیق کے کئی طریقے تھے، 9 مئی خوشگوار دن نہیں تھا، خدشات درست تھے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رہائی کے بعد انڈر ٹیکنگ دیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، انڈر ٹیکنگ کی خلاف ورزی ہوئی تو ان ارکان پارلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، اس بنیاد پر ارکان پارلیمان نا اہل بھی ہوسکتے ہیں، عدالت وقت دے رہی ہےکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورآئی جی اس معاملے کو دیکھیں۔

    اے این ایف کی ملک بھر میں میں کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  • فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاعدالت نے فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    درخواست گزارفرخ حبیب کیجانب سےمؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ حکومت پی ٹی آئی لیڈرشپ پرسیاسی بنیادوں پرکیسزبنا رہی ہے، درخواست گزار کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، درخواست گزار کو ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا ہے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو سنا دیا گیا ہے۔

  • عمران خان  کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور بغاوت کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی :چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نےعمران خان کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت کی عمران خان کے وکیل گوہر علی کی جانب سےآج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی کاپی سیشن کورٹ میں جمع کرادی۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ بتادیں کہ عمران خان نے مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں عدالت نے عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےایک اور چوٹی سرکر لی

    دونوں مقدمات میں 8 جون تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

  • عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےایک اور چوٹی سرکر لی

    سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی ایک آرڈر کیا جس میں درخواست نمٹائی گئی، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی؟ توڑ پھوڑ تو ہوئی ہے، لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، اگر مقدمے کے اندراج میں تاخیر ہو تو پھر چیزیں خراب ہو جاتی ہیں، ہمارے آفس سے تو ریکویسٹ چلی گئی ہے، کون سا تھانہ لگتا ہے؟ ہائی کورٹ کو بھی 22 اے لانی پڑے گی؟ کیا رجسٹرار کو کہوں کہ مقدمےکے اندراج کے لیے کچہری میں درخواست دے؟-

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سیکریٹری داخلہ کی حد تک توہینِ عدالت کا نوٹس ڈسچارج کیا جائے، اس دن تو وہ یہاں موجود بھی نہیں تھے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر آنے دیں، ابھی تو رجسٹرار کی رپورٹ بھی نہیں آئی۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

  • علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے اور اسےصوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے سب جیل قرار دیا ہے-

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کےذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی متعین رہے گی۔

    علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کا حکام کو بتایا تو وہ گھر لے آئے ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سےملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیایاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    واضح رہے کہ علی زیدی کو 9 مئی کے روز شہر قائد کے علاقے کالا پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

  • گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ انہیں 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار کیا جاسکتا ہے دوسری جانب عمران خان کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

    پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    قبل ازیں برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتےہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں ہم صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں یہ لوگ انتخابات میں میرا سامنا نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ گھبرا گئے ہیں جانتے ہیں کہ ہم انتخابات میں کلین سوئپ کریں گے، اس لیے وہ مجھے جیل میں ڈالنے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں مجھے سیاست سے نااہل قرار دینے یا میری پارٹی کو تحلیل کرنے کےلیے ان کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے ہیں-

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

  • کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا اس کے علاوہ کراچی کے ضلع جنوبی میں مزید دو ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    خرم شیر زمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی بندش کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی نقصان کے ساتھ کاروباری نقصان پہنچانے پر اتر آئی ہے انہوں نے درخواست کی کہ انسانی حقوق کمیشن سندھ حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لے۔

    ٹک ٹاک کا نیا فیچرجو ایپ کو گوگل کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بنادے گا

    واضح رہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع خرم شیرزمان کا ریسٹورنٹ سیل کیا ہے جس سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی وجہ سے سیل کیا گیا۔

    پاکستان میں موجود ترک شہریوں نے اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی

  • پی ٹی آئی رہنما  شہریار آفریدی گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کیا گیا ہے شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کا جمعرات کو ایرانی صدر سے ملاقات کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا یاض الحسن چوہان کو پریس کلب جاتے ہوئے راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا تھا-

    جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید اور راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے لال حویلی پر چھاپہ مارا تاہم دونوں عدم موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔

    رواں سال داخلی عازمین حج کو تین ویکسینز لگوانا ہوں گی. سعودی محکمہ صحت

    لال حویلی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے لال حویلی کے کمروں کی تلاشی لی جب کہ پولیس شیخ رشید کے زیر استعمال کمرے میں بھی گئی۔