Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی: صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹئوٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے-

    پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ …


    انہوں نے کہا کہ صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا ہے،صدر پاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا ہے۔

    صدر نے کہا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طورپر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنےاور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے-

    وفاقی حکومت کا ازخود نوٹس اختیارمیں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا …

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہوگااس بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرائے جانے کے بعد دستخط کے لیے صدر کو بھیجا گیا تھا۔

    بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہوگا، بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے، نئی قانون سازی کے تحت نواز شریف، کو از خود نوٹس پر ملی سزا پر اپیل کا حق مل گیا، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر فریق بھی فیصلوں کو چیلنج کرسکیں گے۔

    پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

  • پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

    پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے، میں نے انصاف لینا ہے، پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ انسانوں کو غیرت مند بناتا ہے، لیڈر ہوتا ہی غیرت مند ہے،جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے، لیڈر سچا اور ایماندار ہوتا ہے، جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہےمیں نے انصاف لینا ہے، اس کیلئے ساری قوم کو تیار ہونا ہے میرے گھر پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما علی امین کو گرفتار کر لیا، یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں اسلام کا سکالر نہیں ہوں میں نے اپنی زندگی سے سب سیکھا، کلمہ طیبہ انسان کو اندر کی آزادی دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے، جو انقلاب اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا لا الہ الااللّٰہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنےٹیک دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب لیڈر ہیں کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں، اللہ نے فرشتوں کو کہا انسان کے سامنے جھکو تو ابلیس نے اعتراض کیا، ہم اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے، کوفہ کے لوگوں نے یزید کے ڈر سے امام حسین رضی اللہ عنہ کی مدد نہ کی، کلمہ طیبہ پر کامل ایمان ہو تو یہ خوف کے بت کو توڑتا ہے۔

    خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں صرف تین سو تیرہ سپاہی تھے، گیارہ سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دئیے، بارہویں سال میں دوسری سپر پاور کو قدسیہ میں مسلمانوں نے شکست دی، کلمہ طیبہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنے ٹیک دئیے۔

    عمران خان نے کہا کہ عربوں کواللّٰہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے آزادی دی، انصاف دے کر معاشرے میں سب کو برابر کیا، جرگے میں طاقتور کو کمزور کے سامنے بٹھا کر انصاف کیا جاتا تھاآزاد لوگ اپنی آزادی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ لڑتے نہیں تھے افغانستان اور قبائلی علاقوں سے گزر کر کئی ہندوستان فتح کرنے آئے، ان فاتحین کو دہلی یا پانی پت سے پہلے کوئی نہیں روکتا تھا، جو جنگ جیت لیتا تھا ان سب کا حکمراں بن جاتا تھا، افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کر سکیں۔

    آخر کچھ گانے ذہن سے چپک کیوں جاتے ہیں اور ان کو نکالنا کیسے ممکن …

  • پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اور آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان نے پی کے 83 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :سکندرخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ و برباد کرکے چھوڑا ہے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا-

    انٹرویوز مکمل،سربراہ پی آئی اے کیلئے 4 امیداوار شارٹ لسٹ

    سکندر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ملک الٹا پستی کی جانب چلا گیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاقوں پر مجبور ہو گیا عمران خان کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا-

    انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خان اپنے دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بیٹھنے پرمجبور کردیا اور ان کے غنڈوں نے کئی بیواؤں کے مکانوں پر قبضہ کرکے ان کو بے گھر کردیا-

    اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت

    انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور کامیاب ہوکر اپنے حلقے کے عوام کی بھر پور خدمت کروں گا، تحریک انصاف کے دور حکومت میں نوشہرہ کا حلقہ پی کے 83 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا-

    انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سولر سسٹم کا زیادہ شور مچاتے ہے آکر بتائے کہا سولر سسٹم ہے،اس کے علاوہ اس حلقے میں گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کا دیرینہ مسئلہ ہے لیکن تحریک انصاف نے اپنے کئے تمام تر وعدے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اس حلقے کے عوام سے منہ پھیرا اور اب ایک دفعہ پھر یہ لوگ ووٹ مانگنے کے لیے یہاں آئے گےاس دفعہ پی ٹی آئی کی مکاری نہیں چلے گی، الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دوں گا-

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …

  • انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    انڈین انٹیلی جنس سروسز نے پاک فوج کے ساتھ وہ نہیں کیا ہوگا جو عمران خان اور پارٹی نے کردیا،بھارتی تجزیہ نگار

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اداروں اور پاک فوج کے خلاف بیانات بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے شرکت کی جس میں پروگرام کے اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جنتے ہیں کی پاکستان میں مارشل لاء لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہےاگر پاکستان میں مارشل لاء لگ جائے تو اسے پاک فوج کا کیا بنے گا اسکی معیشت کا کیا بنے گا اور کیا آپ بتا سکتے ہیں پاکستان میں الیکشن وہ مئی میں ہوں گے یا اکتوبر میں ہوں گے اور کیا بنے گا اسکا؟-


    جس پر بھارتی تجزیہ نگار سوشانت ترین نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا نفاذ حیران کن ہو گا انہیں نہیں لگتا کہ مارشل لاء لگانا درست ہو گا پاکستان اس کو کس طرح لے رہا ہے اور کس طرح اس کے ساتھ مقابلہ کرے گا اور میرا نہیں خیال کہ فوج ملک کے سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکے گی کیونکہ یہ سارا مسئلہ انہوں نے خود بنایا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے آرمی جیسے پہلے ایک یونٹ کی طرح کام کر رہی تھی اب نہیں کر رہی انہوں نے آرمی کواندر سے تقسیم کر رکھا ہے افسران ایک دوسرے پر مزید اعتماد نہیں کرتے عمران خان اور ان کی پارٹی کی جانب سے اداروں اور پاک فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    سوشانت ترین نے مزید کہا کہ انڈین انٹیلی جسن اور انڈین تنقید نگاروں اور ٹوئتر کے لوگوں نے پاک آرمی کے خلا ف ایسی باتیں نہیں کی ہوں گی جس طرح کی باتیں عمران خان اور ان کے لوگوں نے عمران خان کے خلاف کی ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتے ہیں اس طرح کے حالات میں اگر مارشل لاء لگ گئی تو لوگ گلیوں میں نکل آئیں گے اور بلوچستان اور کے پی کا جو علاقہ ہے مثلاٌ اس میں سول وار کا مسئلہ شروع ہو جائے گا جس میں لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا لوگ اپنی مرضی سے دنگے فساد کریں گے-

  • امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    امریکی معروف جریدے ’ٹائم‘ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر اپنے تازہ شمارے کے سرِورق پر شائع کی ہے۔

    باغی ٹی وی : معروف ٹائم میگزین نے منگل کو اپنے تازہ ایڈیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں ایک کور سٹوری شائع کی، جس کے عنوان "عمران خان کی حیران کن کہانی” کے ساتھ ان کی تصویر کو ٹائٹل پیج پر لگایا گیا یہ ایک ایسا مضمون ہے جیسا کہ مغربی رسائل میں زیادہ تر مضامین ہیں؛ کچھ تعریف اور کچھ تنقید پر مشتمل ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تجزیہ اور مستقبل کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے-

    ایم کیو ایم نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

    میگزین نے عمران خان کے ساتھ زوم انٹرویو بھی کیا، لیکن سوال و جواب کے فارمیٹ کے بجائے، اس نے پورے مضمون میں انٹرویو کا خلاصہ پیش کیا جس میں کچھ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیااور کچھ ان کی ناکامیوں کو بیان کیا گیا اور کچھ میں عمران خان کے پاکستان کے لئے مثبت اور منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تاہم عمران خان کے حامیوں کو یہ انداز پسند نہیں آیا اور جیسا کہ وہ اکثر پاکستانی اشاعتوں کے ساتھ کرتے ہیں، میگزین اور مصنف چارلس کیمبل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    مصنف چارلس کیمبل نے’عمران خان کی حیران کُن کہانی‘ “The Astonishing Saga Of Imran Khan“ کے مضمون سے شائع کرتے ہوئے اُنہیں پاکستان کا سب سے مقبول ترین سیاستدان قرار دیا ہے۔اپنی حکومت کی تبدیلی میں وہ ابھی امریکی ہاتھ کا اشارہ دیتے ہیں عمران خان کو حکومت سے بے دخل کر دیاگیا انہیں قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔

    عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں، آپ تصور نہیں کر سکتے اس وقت پاکستان میں کیا ہو رہا ہے، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر کریں لیکن لوگوں کی اکثریت مجھے لانا چاہتی ہے تو یہ مافیا اور فوج کیسے مجھے باہر کرسکتی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر جواد احمد کی تنقید

    حکومت پریشان ہے،کسی شخص نے اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں ، انہیں ڈر ہے یہ واپس آیا تو ان کا احتساب ہوگا،میرے گھر پر تین اطراف سے پولیس نے حملہ کیا جیسا کہ کوئی بڑا دہشت گرد بیٹھا ہو لیکن لوگ میرے گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے کیونکہ انہیں حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے سیاسی حکومت الیکشن سے ڈری ہوئی ہے کیونکہ ان کی مقبولیت زیرو ہو گئی ہے ان کی پشت پناہی اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے۔

    میگزین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سےپاکستان معاشی بحران کا شکار ہے عمران حکومت میں معاشی بد حالی کا آغاز ہوا،کوئی وزیر خزانہ ٹِک نہیں پایا،اقتصادی بدانتظامی ونااہلی، آئی ایم ایف سے معاہدے ٹوٹنےکاسبب بنی، اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے بجائے اقرباء پروری پروان چڑھی۔

    مضمون میں عمران کو کٹھ پتلی، دہشت گردوں کی حمایت اور اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ، خواتین کےلباس پر بیہودہ باتیں کرنے والا اور پلے بوائے قرار دیا گیا-

    "لو سٹوری” فیصلے نےملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا، حافظ حمداللہ کا سپریم …

    مضمون کے مصنف مسٹر کیمبل نے لکھا کہ 2018 میں پاک فوج کی حمایت سے اقتدار لینے والے رہنما نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا مگر ملک کی سماجی اور ترقیاتی پروگرامز کے اخراجات کو ہی کم کردیا، جس سے معاشی بحران کی ابتداء ہوئی ،اقتدار میں آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی کے قوانین کو پنپنے دیا بلکہ اس کو مزید بڑھایا ،میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان ایسارہنما جو القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو “شہید” قرار دیتے اور اویغور مسلمانوں کیخلاف چینی ہتھکنڈوں کی تعریف کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کو پیغام دے رہیں ہیں کہ اگر مدد نہ کی تو پاکستان مکمل طور پر چین کی جھولی میں جاگرے گا ۔

    عمران خان کے پاس معیشت کی بحالی اور پاکستان کو واپس ٹریک پر لانے کا کوئی واضح پلان نہیں عمران پونے چار سال صرف وزیر خزانہ بدلتے رہے، IMF سے معاہدہ کرکے توڑ دیا میگزین نے یہ بھی گواہی دی کہ ٹریان عمران خان کی بیٹی ہے،کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کے مطابق عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جو بغیر شادی کیے پیدا ہوئی۔

    پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر جانے کا امکان

    تاہم، مضمون نے عمران خان کے موقف کو پیش کیا کہ صرف انتخابات ہی اس تلخ سیاسی تقسیم کو ختم کر سکتے ہیں جس سے پورا ملک متاثر ہے انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آتا ہے۔ "یہ معاشی بحالی کا نقطہ آغاز ہے۔”

    تاہم مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان "دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک” ہے، جس کے پاس "صرف 4.6 بلین ڈالر کے غیر ملکی ذخائر ہیں – 20 ڈالر فی شہری”، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بحران کو صرف انتخابات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر، کیمرون منٹر نے کہا، ’’اگر وہ ڈیفالٹ کرتے ہیں، اور انھیں تیل نہیں ملتا، کمپنیاں تباہ ہوجاتی ہیں، اور لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہوتیں، تو آپ کہیں گے کہ یہ انقلاب کے لیے تیار ملک ہے۔

    آج 4 اپریل کو پھر عدالتی قتل ہوا. شیری رحمان

    یہ مضمون سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کے الیکشن کمیشن کے حکم کو مسترد کرنے سے چند گھنٹے قبل شائع ہوا تھا۔ لہذا، اس نے سوشل میڈیا اور امریکہ میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالرز کے درمیان کافی بحث چھیڑ دی۔

    بحث تین اہم نکات پر مرکوز تھی: کیا پی ڈی ایم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی اور حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے گی؟ کیا فوج حکومت کو حکم نامے پر عملدرآمد پر آمادہ کرے گی؟ اور امریکہ کس کا ساتھ دے گا؟

    مضمون نے آخری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی نقطہ نظر سے، وہ (عمران خان) ایک غریب، شورش زدہ اسلامی ریاست کو سنبھالنے کے لیے مثالی انتخاب سے دور ہو سکتے ہیں-

    آرٹیکل میں پھر نشاندہی کی گئی کہ مسٹر خان نے غلط طریقے سے امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا۔ اس میں مسٹر خان کے طالبان کے حق میں بیان، روس اور چین کے قریب جانے کی ان کی کوششوں اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ان کے اختلافات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    برطانیہ میں ٹک ٹاک پر بھاری جرمانہ عائد

  • اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت کا معاملہ،ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف انکوائری شروع

    اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت کا معاملہ،ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف انکوائری شروع

    لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کی کرپشن اور رشوت کے معاملے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق صوبائی وزیراور پی ٹی آئی پنجاب سینٹرل کی صدر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں انہیں 4 اپریل کو دوپہر 12 بجے طلب کرلیا-

    دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد پر پارکنگ، کینٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کا الزام ہے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کروڑوں روپے رشوت دینے اور ان کے خرچے اٹھانے کا الزام ہے۔

    اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل ، اے ایم ایس اسٹور فارمیسی ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد کےہمراہ طلب کیا ہےملزمان پر سینٹرل پرچیز میں مہنگے داموں اسٹنٹ خرید کر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    امید ہے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ،عطا تارڑ

    ملزمان پر رواں مالی سال پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے اسٹنٹس کی خریداری میں بھاری کمیشن لینے کا بھی الزام ہے علاوہ ازیں بائی پاس آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ پی آئی سی انتظامیہ پر دل کی بیٹریوں سمیت پی آئی سی کے اسٹور سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کروانے کا الزام بھی ہے-

  • عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اس نے اسمبلیاں توڑیں ، وہ اب دم توڑ رہے ہیں، عمران خان نے اپنے سہولت کاروں کے کہنے پر آئین توڑا، پیٹرول بم برسانے والے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے،عمران خان نے بیرونِ ملک سے 200 ارب ڈالر لانے تھے ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی دینے تھے، مگر عمران کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو شخص جہاں بھی اس فتنے اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

  • 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین و قانون کی خاطر عوام اور وکلاء کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کہہ رہی ہےکہ وہ سب سے بڑی عدالت کا فیصلہ نہیں مانےگی،جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟ جو فیصلہ حق میں آئے انہیں مانیں جو حق میں نہ آئے اس کو نہیں مانیں گے؟، پی ڈٖی ایم کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہار جائیں گے اس لیے فیصلہ نہیں مان رہی۔


    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ہی آئین پر عمل درآمد کرانا ہے، الیکشن کرالیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو چاہتےہیں؟ ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے اگر عوام آئین کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہےگا، اس طرح کے طاقتور مفرور لوگ اوپر بیٹھ کر فیصلے کریں گے،عوام کو آئین کےلیے باہرنکلنا پڑے گا،یہ حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔


    عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ آپ سڑکوں پر باہر نکلنے کیلئے تیار ہوں اپنے آئین اور قانون کی حفاظت کیلئے ہم سب کو تیار ہونا چاہیئے ہم سب کو وڑکوں پر نکلنا چاہیئے خاص طور پر وکلا کو کیونکہ وکلا کے اوپر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے آپوہ لیگل کمیونٹی ہیں جو جانتی ہے کہ آئین اور قانون کیا ہے آپ کو پتہ ہے کہ یہ کوششیں کیا ہو رہی ہیں یہ 90 دن سے باہر نکل کر کس طرف جا رہے ہیں میں آپ سب کو آج کہتا ہوں کہ یہ حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے اصل جہاد ہے آزادی آتی ہے انصاف سے اور انصاف آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے پاکستان میں کوئی بنیادی حقوق نہیں ہیں ہمارے 3100 ورکرز پکڑے ہیں یہ کسی بھی جمہوری ملک میں نہیں ہو سکتا کہ آپ پکڑ کر ان کو اغوا کر کے جیلوں میں ڈال دیں کیونکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ایک دفعہ یہ اس طرف نکل گئے تو یہاں مجھے افسوس ی0ہ ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا قانون کسی کی بھی حفاظت نہیں کرے گا-


    انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اندازہ نہیں نوے دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کس طرف جائےگا؟ میرا سوال ہےکیااکتوبرمیں ملک کےحالات ٹھیک ہوجائیں گے؟اس وقت فنڈز کی کمی ہے تو اکتوبر میں بھی فنڈز کی کمی ہوگی، یاد رکھیں انصاف نہیں ہوگا ملک میں جنگل کا قانون ہوجائےگا۔


    سابق وزیراعظم نواز شریف کی گذشتہ روز کی جانے والے نیوز کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور برملا کہ رہا ہے کہ وہ تین ججز کا فیصلہ نہیں مانیں گے، میں قوم کے سامنے سوال رکھتا ہوں کہ نواز شریف کون ہوتے ہیں فیصلہ ماننے اور نہ ماننے والے،اسی نوازشریف کو عدالت نے بھی ‘سسلین مافیا’ کہا، جان لیں کہ نوازشریف کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ ان کا پیسہ ہے۔

  • 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی جب کہ ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہندوستان سے دوستی چاہتے تھےاس لیے معاملات خراب ہوئےجنرل باجوہ کےخلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے-

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی ہمارے اوراسٹیبلیشمنٹ کےدرمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے،شاہ محمود اور پرویز الٰہی کو دوسری جماعتوں سے رابطہ بحال کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، پارٹی کے کسی بھی رکن کے دیگر جماعتوں اور سیاسی شخصیات سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    عمران خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ہمارا مکمل بلیک آوٹ کیا گیا سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب جرائم پیشہ افراد ہیں، میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملہ کیا گیا ان کے خلاف عدالت میں کیس درج کروانے جا رہا ہوں نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کر رہے۔

    چیف جسٹس سمیت تینوں ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو اس وقت سو موٹو ٹھیک تھا، اب سپریم کورٹ نے الیکشن کے لیے سو موٹو لیا تو یہ لوگ سپریم کورٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، کس قانون کے تحت توڑی گئی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بحال ہو سکتی ہیں۔

    مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ

  • عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے نوٹیفکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے-

    چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی چینلز پرعمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے دباؤڈالا جارہا ہے پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

    وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

    یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے-