Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • سیشن کورٹ، تحریک انصاف کے رہنما عدالت پیش نہ ہوئے

    سیشن کورٹ، تحریک انصاف کے رہنما عدالت پیش نہ ہوئے

    سیشن کورٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اشتعال انگیز گفتگو اورسڑک بلاک کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی

    سیشن کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چودھری سماعت 3 ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیرنے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی،فواد چودھری ،شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز عدالت پیش نہ ہوئے،پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، ملزموں کے وکلا نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی،جس کے بعد عدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا ،عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی،

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو تحریک انصاف کے رہنما عدالت پش ہو گئے،عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی

    عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرچے کاٹنے کا ماحول بنا دیا گیا ہے،عمران خان پر 40 پرچے تو صرف دہشتگردی کے ہیں،مجھ پر تقریباََ 7 کیسز ہیں کسی کا کوئی سر پیر نہیں ،ایک اور مقدمے میں ضمانت کیلئے پیش ہوا ہوں،زمان پارک کے باہر پریس کانفرنس کرنے پر مقدمہ بنا دیا گیا،مقدمے میں آج عدالت سے ضمانت ملی ،اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو اغوا کیا گیا، ریمنڈڈیوس 2 بندے مار کر چلا گیا، ایک دن کی بھی سزا نہیں ہو سکی، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا جب میں لاہور میں تھا ہی نہیں ۔

    ملزموں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما مقدمے میں تحقیقات کے لئے نہیں گئے بلکہ گرفتاری کے ڈر سے انہوں نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،

     انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا –

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا اور زین قریشی کا فرنٹ مین تھا ملزم شیخ مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ملزم نے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی اورسابق چیئرمین فوڈ پر سرکاری آٹا ری پیک کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے-

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

    سپریم کورٹ: کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نےاینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھاجس پر اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے-

  • حسان نیازی سندھ پولیس کیجانب سےگرفتاری :عدالت نےمقدمہ کالعدم قراردینےکی درخواست مستردکردی

    حسان نیازی سندھ پولیس کیجانب سےگرفتاری :عدالت نےمقدمہ کالعدم قراردینےکی درخواست مستردکردی

    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کی سندھ پولیس کیجانب سے گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس کے کے آغا نے درخواست پر سماعت کی-

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو متعلقہ عدالت نے کیس سے ڈسچارج کردیا ہے،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ پولیس کے خلاف حبس بے جا کی نئی درخواست دی جاسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کومقدمےسے ڈسچارج کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ اب بھی برقرار رہے، مقدمے سے ڈسچارج کے باوجود حسان نیازی کو رہا نہیں کیا،جج نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے واپس لے لیں یا پھر مسترد کردیتے ہیں۔

    آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • زلمے خلیل زاد عمران خان کے حمایت میں پھر سامنے آگئے

    زلمے خلیل زاد عمران خان کے حمایت میں پھر سامنے آگئے

    سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے-

    باغی ٹی وی: زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، قانون کی پاسداری کرنے والوں کو اس بیان کو مسترد کردینا چاہئے،یہ بیان ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کے مترادف ہے،وزیراعظم کو اپنے وزیر کے بیان سے خود کو الگ کرنا چاہئے۔

    پی ٹی آئی پر آئندہ چند روز میں پابندی کے اشارے مل رہے ہیں،زلمے خلیل داد

    زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ ذ ہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، یہ چیز ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زلمے خلیل داد پی ٹی آئی اور عمران خان کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں اس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی احتجاج کیا تھا،جس کے بعد امریکا نے زلمے خلیل زاد کے بیانات پر وضاحت بھی جا ری کی تھی-

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق بیانات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہے۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

  • آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہےالیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے،رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

    وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اےپی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عدلیہ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہیں، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

    احتساب عدالت میں پیشی،عثمان بزدار کورونا کا شکار ہوگئے

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اورایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی، دستاویزات میں ایک ہی دن عمران خان پر 15 مقدمات درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا۔

    گزشتہ برس 26 مئی کو مختلف تھانوں میں 15 مقدمے درج کیے گئے، 26 مئی کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ عدالت خارج قرار دے چکی ہے 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں جبکہ باقی مقدمات میں عمران خان کے خلاف ٹرائل جاری ہے ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہےلانگ مارچ والے دن 25 مئی کو بھی تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    عمران خان کے خلاف مقدمات کی فہرست میں 2014 کے دو مقدمے بھی شامل ہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 میں 26 مقدمے بنائے گئے 2 مقدمات سال 2014 میں درج کئے گئے تھے اور 14 مارچ 2023 کو 3 نئے مقدمات بنائے گئے۔

    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ کوئی ایک مقدمہ ہو تو سمجھ آتی ہے، یہاں بہت سے ہیں، آئی جی کے نمائندہ بھی یہاں عدالت میں ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پردرخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

  • انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس:حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ فریق بننے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کے بعد حکومتی اتحاد نے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے آج ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی-

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج دوبارہ کچھ دیر بعد سماعت کرےگا، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی-

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے،عدالت نے کہا کہ ابھی جے آئی ٹی بنی ہی نہیں آپ جا کر شامل تفتیش ہوں۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا …

    عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے 3 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    واشنگٹن: امریکہ نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بیانات کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا-

    باغی ٹی وی:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق بیانات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ زلمےخلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور زلمے خلیل زاد کا بیان انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، زلمے خلیل زاد عام شہری ہیں اور ان کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہے۔

    پی ٹی آئی پر آئندہ چند روز میں پابندی کے اشارے مل رہے ہیں،زلمے خلیل داد

    ترجمان نے کہا کہ تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا سیاست میں عمل دخل نہیں، ہم سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے رہنماؤں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں متعدد بیانات دیئے گئے تھے –

    زلمے خلیل زاد نے پاکستانی سیاسی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تین بحرانوں کا سامنا ہے، یہ بحران سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے ہیں یہ سنجیدہ ، جرات مندانہ سوچ، اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے  عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی,  اقتصادی اور سلامتی بحران مزید گہرا ہو گا پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کر دیا ہے  عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، مذکورہ اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی سیاسی پولرائزیشن اور تشدد بڑھنے کا امکان ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کخرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں، جو پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو گا کہ کیا کرنا چاہیے، پاکستان میں الیکشن جلد کرا دیئے جائیں، اس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی احتجاج کیا تھا۔

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈالا تھا،بشیر میمن

  • زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    زمان پارک میں بجلی چوری:عمران خان ایک اورمقدمےسےبچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کریں تو ایک اور مقدمے سے بچ جائیں گے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان زمان پارک گھر کے بجلی کا بل ادا کریں اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کا بجلی کا بل ادا کریں مقدمے سے بچ جائیں گے۔

    جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیسکو نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے کیمپوں میں بجلی کی مبینہ چوری پر نوٹس جاری کیا تھا لیسکو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کے گھر کے باہر کیمپوں میں بجلی چوری ہورہی ہے، بجلی چوری کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی ہے لیسکو نے جی او آر سب ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے زمان پارک کے اطراف میں کیمپس میں نصب فلڈ لائٹس میں بجلی چوری ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اسٹاف نے لیسکو عملے کو زمان پارک میں داخل نہیں ہونے دیا، زمان پارک میں قائم کیمپوں میں بجلی چوری کی جارہی ہے، لہٰذا لیسکو کے اسٹاف کو بجلی کی املاک تک جانے کی اجازت دی جائےاگر اسٹاف کو چیکنگ کی اجازت نہ دی تو لیسکو یکطرفہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔