Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور: نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سیکیورٹی نہ دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے،صرف عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملے گی-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اس سے قبل پی ٹی آئی نے یہ جلسہ کرنے کے لیے اتوار 19 مارچ کا دن رکھا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر اسے جلسے کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی-

  • عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی زیرِسربراہی لاہور ہائی کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کل بروزمنگل 21 مارچ کوسماعت کرےگا بینچ کےدیگرارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس جواد حسن ،جسٹس شاہد کریم اورجسٹس شہرام سرور شامل ہیں۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوئٹہ پہنچ گئے،کیسز کی سماعت شروع

    واضح رہے کہ رواں برس 4 جنوری کو عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے الیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کسی رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کر سکتا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

    درخواست میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کےلیےنوٹس جاری کیا گیا آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک نوٹس معطل کرکے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔

    خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ معطلی میں توسیع

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ معطلی میں توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے جونیئر وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ سینئر وکیل لاہور سے آرہے ہیں سماعت میں وقفہ کیا جائے جس پر عدالتی عملے نے سماعت کے لیے 11 بجے کا وقت دے دیا ،بعد ازاں سماعت شروع ہوئی تو دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اور ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع ہوگئی

    گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے تھے اور انہیں آج 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا کیس میں 13 مارچ کو سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ رانا مجاہد رحیم نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا ،14 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل کردیے تھے،16 مارچ کو عدالت نے پھر وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • عمران خان توشہ خانہ کیس: جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت  کا تحریری حکم نامہ جاری

    عمران خان توشہ خانہ کیس: جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس ، جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے کے بعد نئی آرڈر شیٹ تیار کرلی گئی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیاگیا ہےآئندہ سماعت پرفوجداری کارروائی کے قابل سماعت ہونےپردلائل ہوں گے ،18مارچ کی تین دفعہ کی سماعتوں کا الگ الگ حکم نامہ جاری کیا گیا ایس پی سمیع ملک ، عمران خان کے وکلا بیرسٹر گوہر ، خواجہ حارث کے بیانات حکم نامے کا حصہ ہیں-

    چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

    سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کئےگئے تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا گم شدہ آرڈر شیٹ کمپیوٹر میں محفوظ ہے ، فائل گم ہونے کے تنازعہ کے حل کے لیے فائل دوبارہ بنائی گئی ہے ، دن ساڑھے 3 بجے عدالت کو بتایا گیا عمران خان عدالت پہنچنے والے ہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان چاربجےپیش ہوں عدالت کومطلع کیا گیا پتھراؤ کی وجہ سے عمران خان کاعدالت پہنچنا مشکل ہے ، عدالت کو بتایا گیا مناسب ہو گا گاڑی سے ہی عمران خان کے دستخط کروا لیے جائیں ،لوگوں کی جان ، املاک کے تحفظ ، ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے گاڑی سے حاضری لگوانے کی ہدایت کی –

    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان

    حکمنامے میں کہا گیا کہ شبلی فراز ، بیرسٹر گوہر اور ایس پی سمیع ملک کو دستخط کرانے بھیجا ،عدالت کو بعد میں بتایا گیا آرڈر شیٹ گم ہو گئی ہے –

  • چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین سینیٹ نےشبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لے لیا۔

    باغی ٹی وی: صادق سنجرانی نے پولیس چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر سے فوری رپورٹ طلب کرلی چیئرمین سینیٹ نے پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے۔

    ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان

    پی ٹی آئی کے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اسلام آباد میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز اور علی نواز اعوان کے گھرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کے وقت دونوں رہنما گھر پر موجود نہیں تھے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ شاہد سمیت مزید 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اس کےعلاوہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، علی نوازاعوان ،سابق ایم این اے پی ٹی آئی راجہ خرم نواز،انجم تنولی اور چوہدری اظہر گجر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران کوئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھا جس پر پولیس واپس لوٹ گئی۔

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنے والے کارکنان اوررہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ، تمام تھانوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے، اب تک پی ٹی آئی کے 20 سے زیادہ کارکن گرفتار کرلیے گیے ہیں۔


    دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر اسلام آباد پولیس کے چھاپوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، وہ بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کو اغواء کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے،چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کارکن موجود نہ ہوں تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    چنیوٹ :ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا

  • جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    ضلع کچہری کی عدالت میں پیش ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

    پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی جبکہ وکلا نے سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی بھی استدعا کی عدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ تمام ملزمان کو ایک ایک کر کے لائیں-

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ملزم افضل کا 24 مارچ کا قطر کا ویزہ لگا ہوا تھا، ملزم افضل بائیکیا پر اپنے گھر جا رہا تھا جسے پولیس نے راستے سے گرفتار کر لیا، پولیس نے ہوٹلوں سے دکانوں سے جاکر لوگوں کو اٹھایا ہے۔

    آسٹریلیا :دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگیں

    پی ٹی آئی وکلا نے ملزم افضل کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم کا مستقبل خراب ہو جائے اس کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں عمران خان کے آنے سے قبل پولیس نے گرفتاریاں کیں اور پولیس نے تمام گرفتار کارکنوں کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میرا اختیار نہیں کہ اس کیس میں کسی کو بری کر سکوں کیونکہ اس میں دہشتگردی کی دفعہ لگی ہے،صرف اس لیےکیس سن رہاہوں کہ یہ گرفتار ہیں، پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائےگئے-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ ملزم محمد افضل ایک گھر میں کام کرتا تھا جو اب باہر جا رہا ہے، ملزم محمد افضل بائیکیا پر اپنے گھر جارہا تھا کہ پولیس نے اس کو اور بائیکیا ڈارئیور کو ماراعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، ٹی وی پر دیکھا کہ پولیس نے کہا کہ جی 11 والی طرف جانے سے گریز کریں۔ زخمی ملزمان کی جانب سے عدالت میں زخم دکھائے گئے۔

    پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلےگا؟ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے عدالت کو دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے۔

    پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم دے دیا عدالت نے پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانےکا حکم بھی دیا۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

  • عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب

    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب

    لاہور: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پر دہشت گرد بن چکا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں وزرا اورمعاونین خصوصی نے ملاقاتیں کیں جس میں ملکی معاشی صورتحال، پیٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشا کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینےسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو خوشخبری دوں گی کہ وزیراعظم رمضان میں غریبوں کو آٹے کی مفت تقسیم پنجاب کے بعد گلگت، سندھ اور کے پی میں بھی شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کا معاشی گند صاف کررہی ہے، اس شخص نے چار سالہ سیاسی دہشت گردی کرتے ہوئے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا اور گرفتار کرکے ہسپتالوں میں گھسیٹا، ملک کی معیشت تباہ ہوئی، منہ سے چینی چھین لی، گیس بجلی اور دوائی مہنگی ہوئیجو عمران خان کہتا تھا وہ سب غلط تھا، عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹ تھے-

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کا نعرہ جھوٹ تھا، نوے روز معیشت ٹھیک کا دعویٰ جھوٹ تھا عمران خان کہتے تھے عدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوگئے تو کیا قتل ہوگئے؟ اگر گرفتار کرکے قتل کرنے کا منصوبہ تھا قتل نہیں ہوئے جب عدالت بلایا جائے تو غنڈہ اور اسلحہ لے کر جائے گ وہی ہوا عدالتی احکامات پر عمل درآمد پر پولیس نے کوشش کی جس پر دہشت گرد نے پلان کرکے دہشت گردی کروائی۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

  • عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد:عمران خان سمیت دیگر 17پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    باغی ٹی وی: جوڈیشیل کمپلیکس اسلام آباد والے سانحے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں علی نواز اعوان، عامر محمود کیانی، اسد قیصر، فرخ حبیب، اسد عمر، عمر ایوب، جمشید مغل، علی امین گنڈا پور، احسان خان نیازی، محمد عاصم اور شبلی فراز بھی نامزد ہیں۔

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا –

    مقدمےمیں لکھا گیاکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں سے 8اینٹی رائٹ کٹس بھی چھین کرلےگئے مظاہرین نےپارکنگ ایریا میں کھڑی دو سرکاری گاڑیاں اور 7موٹرسائیکل جلائیں،مظاہرین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 16 گاڑیاں اورچارموٹر سائیکل ڈنڈوں اورپتھروں سےتوڑی مقدمے میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

  • عمران خان واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے

    عمران خان واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے زمان پارک لاہور واپس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس گئے تھے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

    چینی صدراگلے ہفتے سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے

    عدالت نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کی تھی جس کے بعد وہ واپس لاہورروانہ ہوگئے تھے،تاہم اب عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود ہے عمران خان نے عدالت میں پیشی پر آنے والے کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد انتخابات ختم ہونے تک انہیں جیل بھیجنا ہے، ان پر 96 کیسز پہلے ہی ہیں، آج کی پیشی کے بعد امید ہے سنچری مکمل ہوجائے گی۔

    عمران خان نے زمان پارک میں پولیس کی کارروائی کو توہین عدالت قرار دیا۔

    واضح رہے کہ سیشن عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان پر فردِجرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کی تھی۔ مسلسل عدم حاضری پر سیشن عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانہ کیس میں پھنس گئے،غیر ملکی تحائف کا ریکارڈ ظاہر کرنے …

    عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئی ان کے ساتھ ورکرز بھی منع کرنے کے باوجود ان کے ساتھ داخل ہوگئے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ان کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا اسلام آباد پولیس پر ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، پیٹرول بموں سے حملے کیے، پچیس سے زیادہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی ، ایک گاڑی بھی الٹا دی۔

    پولیس بس پر پتھر مارے، غلیلیں چلائیں،پولیس نے جوابی شیلنگ کی، تحریک انصاف کے کارکنوں نے پتھراؤ کے ساتھ پولیس پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے، 35 پولیس اہل کاروں سمیت چالیس افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں نے گلگت بلتستان پولیس کے شیل استعمال کیے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس کا بیریئر اور دروازہ توڑ دیا، شدید پتھراؤ کا سامنا کرنے کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جوڈیشل کمپلیکس کے اندر بھی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، کمرہ عدالت کے اطراف بھی آنسو گیس کا دھواں پھیل گیا تھا۔

    محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں،شیخ رشید

    پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور فرخ حبیب کو پتھراؤ سے بچاتی رہی، شیلڈز کا کور دیتی رہی، شیلنگ سے شبلی فراز کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ شیلنگ سے شبلی فراز کے پھیپھڑے متاثر ہوئے۔

  • محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں،شیخ رشید

    محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو صورتحال بنی ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔

    باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔

    خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے اس ملک میں امن ہوگا، ذمہ داران سے درخواست ہے جتنی جلدی ممکن ہو ملک میں الیکشن کا اعلان کریں۔

    گھر پرسرچ آپریشن اورعملے پر تشدد،عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

    گزشتہ دنوں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کرائیں جو جیتے حکومت اس کے حوالے کریں۔ راولپنڈی میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میرے حلقے سے 7 پارٹیوں نے اپنے اپنے نشان مانگ لیے ہیں ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی۔ یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ جیل سے بھی لوگ انتخاب جیتے ہیں وہاں ساری چیزیں مل جاتی ہیں۔

    زمان پارک آپریشن:پی ٹی آئی کا آئی جی پنجاب اور دیگر پر توہین عدالت کا …