Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ’’پاکستان میں انتخابات اور عمران خان کی گرفتاری‘‘ سے متعلق افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان کو “سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران” سے نمٹنے کے لیے “اقدامات” کرنے کی تجویز دی تھی۔

    آج جو عمران کررہاہے ،ہم کرتے تو ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں- خالد مقبول

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

    زلمے خلیل زاد کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے، دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  • پولیس کو زمان پارک آپریشن روکنے کا عبوری تحریری حکم جاری

    پولیس کو زمان پارک آپریشن روکنے کا عبوری تحریری حکم جاری

    لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو زمان پارک آپریشن روکنے کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری حکم میں کہا ہےکہ عدالت کے علم میں لایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، اس معاملے کو دیکھتے ہوئے آئی جی کو فوری آپریشن روکنے کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ، یو سی 4 لیاقت …

    تحریری حکم میں ہدایت کی گئی کہ آئی جی پنجاب پولیس فورس کوزمان پارک سے فوری واپس بلائیں اور پولیس واپس بلا کرمال روڈ پر نہرکے پل، دھرم پورہ پل اور ٹھنڈی سڑک پرتعینات کی جائے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن سے متعلق درخواست پر سماعت کل صبح 10 بجے ہوگی۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے ، مارو مارو کے نعرے لگائے، پیٹرول بم پھی پھینکے پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس طارق سلیم نے کی تھی دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر یہ گرفتاریاں بند کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ وہ گرفتاریاں نہیں روک سکتے-

    آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ پیٹرول بم سے ہماری گاڑیاں جلادی گئیں، پی ایس ایل کی سکیورٹی کو دیکھنا ضروری تھا، رینجرز کی گاڑیوں پر پیٹرول گرایا گیا، صبح صورتحال یہ ہے ساری گرین بیلٹ خراب کردی، سرکاری چیزیں بربادکردیں،عدالت وارنٹ ختم کردیتی ہم واپس آجاتے، جنہوں نےخرابی کی ہے انہیں پکڑنا ہے ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر

  • کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ،  یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ، یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی: دو ماہ قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ، الیکشن کمیشن نے یو سی 4 لیاقت آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی فتح کو برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاون کی یوسی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

    تاہم الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹمپرڈ فارم 11 الیکشن کمیشن کو پیش کیے۔

  • عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    خاتون جج کو دھمکانے کاکیس،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے.عدالت نےعمران خان کو 29 مارچ کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ آج اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دوں گا۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی دورانِ سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے جنہوں نے عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کروں گا۔اس کے بعد عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔سول جج رانا مجاہد رحیم نے اس موقع پر عمران خان کے پیش ہونے کے لیے وقت ایک بار پھر بڑھا دیا اور کہا کہ عمران خان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک انتظار کر لیتے ہیں، اگر عمران خان نہ آئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیں گے۔

    سول جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کررہا ہوں۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔جج نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو فردِ جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے آج طلب کیا ہے، فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب نہیں کیا، ابھی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے۔وکیلِ صفائی انتظار پنجوتھا نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف کیس کی کاپیاں وصول کرنا چاہتے ہیں جج نے ریمارکس میں کہا کہ کاپیاں تو دے دیں گے لیکن عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔وکیل انتظار پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک وہ مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، وزیر آباد قاتلانہ حملے کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، سابق وزیرِ اعظم کے کچھ سیکیورٹی انتظامات ہوتے ہیں-وکیل نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے، مگر عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس وقت ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں، عمران خان کی سیکیورٹی کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، وہ عدالتوں سے نہیں بھاگ رہے، کوئی بہانہ بھی نہیں کر رہے، وہ عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں-

    واضح رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے۔

  • توشہ خانہ ریکارڈ، مریم نواز پرتنقید ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے شیریں مزاری کوآئینہ دکھا دیا

    توشہ خانہ ریکارڈ، مریم نواز پرتنقید ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے شیریں مزاری کوآئینہ دکھا دیا

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شیزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو مریم نواز پر تنقید پر آڑے ہاتھوں کے لیا-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو توشہ خانہ سے انناس کا ڈبہ ادائیگی کئے بغیر لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی انہیں آئینہ دکھا دیا-

    توشہ خانہ کیس:حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


    مسلم لیگ (ن) کی رہنما شیزا فاطمہ خواجہ نے شیریں مزاری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میڈم کو 300 روپے کے انناس کے ڈبے سے مسئلہ ہے، جس نے کچھ ہی وقت بعد ایکسپائر ہونا تھا اور قانون کے مطابق 30 ہزار سے کم مالیت کی اشیاء رقم ادا کئے بغیر لے سکتے ہیں۔


    شیزا فاطمہ خواجہ نے لکھا کہ دوسری جانب یہ میڈم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ہیرے جڑے قلم، گھڑیاں اور زیورات غلط طریقے سے خریدنے اور پھر اسے فروخت کرنے پر خاموش ہیں، یہ چور اور منافق ہیں-

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا تقریباً 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔

    جس کے مطابق سابق صدر نواز شریف ، ان کی اہلیہ بیگم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز نے انناس کے ڈبے ادائیگی کئے بغیر توشہ خانہ سے لیئے، جس پر انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے؛ مریم نواز کا عمران خان …

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

    توشہ خانہ کیس،عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بحال کر دیے

    سیشن کورٹ اسلام آبا د میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے عمران خان کو 18 مارچ کوپیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی شکایت خارج اور آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا .ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

    پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دوران سماعت کہا کہ ایسا نہیں ہےکہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے۔

    وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کے ساتھ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت ناقابل سماعت قرار دینےکی استدعا بھی کردی۔خواجہ حارث نے درخواست کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے پہلےکیس کے قابل سماعت ہونےکا فیصلہ کیا جائے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے توعمران خان کےخلاف شکایت کی نہیں، عمران خان کے خلاف شکایت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےکی، شکایت میں صرف ہدایات دی گئیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    عمران خان کے وکلا نے فردجرم عائد کرنےکی مخالفت کردی کہا کہ عمران خان کونوٹس جاری ہوں گے،پیش نہ ہونے پروارنٹ جاری ہوسکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تک وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکا فیصلہ دیا ہے اورقانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ڈائریکشن دی ہے۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی شکایت خارج اور آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ہے-

    خیال رہےکہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے اورکاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانےکےکیسز کی سماعت بھی آج ہونا ہےخاتون جج کو دھمکانےکےکیس کی سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کریں گے، ذرائع کے مطابق اس کیس میں ویڈیولنک کی درخواست کی بنیاد پر استثنیٰ مانگا جائےگا۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد …

  • پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا-

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    درخواست گزار کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جا سکتی لیکن نگراں پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ کی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

  • ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    لاہور: زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکن کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: علی بلال عرف ظل کے قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ پولیس نےعلی بلال کواسپتال منتقل کرنےوالےملزمان کےبیان پرمقدمہ درج کیا۔

    کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،مقدمہ درج،انسداد …

    لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان کے بیان کے مطابق درمیان سڑک میں چلتے ہوئے علی بلال کو تیز رفتا رویگو ڈالے نے ٹکرماری زخمی حالت میں علی بلال کوسروسزاسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑگیاملزمان موت کی اطلاع ملتےہی اسپتال سےفرارہوگئے –

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ویگو گاڑی نجی کمپنی کے زیراستعمال میں ہے، انتظامیہ نے حادثے کا عمران خان کوبتایا، کمپنی کے ڈائریکٹرراجہ شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکراطلاع دی۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان، یاسمین راشد، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے حقائق کو دانستہ چھپایا، انہوں نے پولیس کو اطلاع نہ کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہواابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔

    حب :سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نومنتخب کونسلرعظیم سیاں کی والدہ کی وفات پر …

    ظل شاہ کی موت پر عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں،عمرا ن خان کے خلاف مقدمات درج ہورہے ہیں ایک ایف آئی آر کی 2 جگہوں پر اندراج نہیں ہوسکتا ،ظل شاہ پر تشدد ہوا جو سب کے سامنے ہے ،قربان اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ کی لاش ملتی ہے مگر فوٹیج نہیں

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے

  • کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما  ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،مقدمہ درج،انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

    کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،مقدمہ درج،انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل

    کراچی: ضلع کیماڑی کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی،ارسلان تاج کو پیر کی صبح ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین کے مطابق ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفترپر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ڈی سی کیماڑی کے دفترپر حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    مقدمہ ڈی سی آفس کے ملازم کاشف مبین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں میں پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی، بلال غفار، عطا اللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی، حیدر خلیل، حضرت خلیل، اسلام خلیل، برہان، طارق خان، معراج، مومن خان، قادر پٹھان، ادریس آفریدی، فیاض یوسفزئی، چوہدری زبیر، قیصر اعوان اور دوا خان پر اسلحہ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس کارکنوں کی قیادت کرنے کا الزام ہے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

    کراچی کے ضلع کیماڑی کے سائٹ اے تھانے میں ایف آئی آر نمبر 28/2023 رواں سال 18 جنوری کو درج کی گئی تھی زیر دفعہ 380، 427، 324، 149، 147، 148، 186 اور 506 بی کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی عائد ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں ارسلان تاج کا نام شامل نہیں ہے تاہم انہیں نامعلوم ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے جنہیں مدعی یا عینی شاہدین شناخت کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج کو پولیس نے گلستان جوہر میں علی الصبح گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

  • پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کولاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔ شرط کے مطابق ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی-

    کہا گیا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی زمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    اجازت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریلی کی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ زمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔

    اجازت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ریلی میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے، یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ ریلی کے دوران کسی کے بھی جزبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے۔ ریلی کےلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ ریلی روٹ پر کسی بھی طرح وال چاکنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی شہری کو زبردستی جلوس میں شامل کیا جائے گا جبکہ ریلی کو شام ساڑھے پانچ بجے ختم کیا جائے گا۔

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    قبل ازیں لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے، ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اورپرامن انتقال اقتدارچاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔