Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات پنجاب

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور:نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: عامر میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ظل شاہ کیس پر یہ کہانی بنانے اور جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ ظل شاہ کی لاش کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے، تین دن سے پتہ تھا تو چھپ کیوں رہے تھے-

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    عامر میر نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ خان صاحب اس معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران خان شرمندہ ہونے کے بجائے مزید ریلیوں کی کال اور جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تو ایسے معاملے میں بنتا ہے جہاں کوئی ابہام اور تنازع ہو، کیس کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، شواہد مٹانے اور مسخ کرنے کے جرم کی کوشش کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، ایک آدھ دن میں پولیس گرفتاری کرے گی، اس کیس میں راجہ شکیل زمان، یاسمین راشد اور عمران خان بھی گرفتار ہوں گے انہوں نے مل جل کر سب کچھ کیا ہے۔

    ہنگامی لینڈنگ کرنیوالاغیر ملکی طیارہ 2 روز بعد کراچی سے دبئی روانہ

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا لاہور میں تین بڑے ایونٹ ہونے جا رہے تھے تو تحریک انصاف نے ریلی کا اعلان کر دیاکوئی بھی سیاسی جماعت 8 مارچ یا آج کوئی بھی سیاسی سرگرمی کرتی تو اسے روک دیا جاتا، اس معاملے کا تحریک انصاف اور ن لیگ سے موازنہ نہ کریں میرا نہیں خیال کہ کل لاہورمیں دفعہ 144 لگے گی، کل تحریک انصاف ریلی نکالنا چاہتی ہے تو ضرور نکالے۔

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

  • ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

    لاہور: ظل شاہ کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ظل شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا عمران خان پر قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا دن رات وہیں بیٹھا رہتا تھا ان کو چاہیئے تھا اس کی حفاظت کرتے انہوں نے کیا کیا اتنا کچھ ہو گیا مار دیا ڈالے گھمائے یاسمین راشد نے انہیں کال کی بجائے ان کو کال کرنے کے یاسمین راشد اسپتال جاتی-

    ظل شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اپنے ان کے بچے حفاظت سے ہیں میرا بچہ ان کے لئے قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا گھر نہیں آتا تھا کہتا تھا میرے ووٹ سے جیتے گا اس کو میری وجہ سے آرام آئے گاہمیں انصاف چاہیئے ہمیں ہمارا بیٹا چاہیئے بس میرا انہیں پیغام پہنچا دیں-

    جاں بحق کارکن کی والدہ نے کہا کہ مجھے تسلی نہیں ہے اس قدر بے دردی سے میرے بیٹے کا قتل کیا یہ سب سازش کے تحت ہوا ہے اس وقت سب کچھ اکٹھا ہو گیا اتنے لوگ مرتے ہیں کسی کا پتہ نہیں ہوتا میرے بیٹے کا انہوں نے سب کچھ بائیو ڈیٹا نکال لیا وہاں مر گیا اسپتال میں چلا گیا دس پندرہ منٹ میں میرے میاں کو بھی پتہ چل گیا یہ اتنا سب کچھ تحریک انصاف والوں نے کیا مجھے بس عمران خان سے یہی کہنا ہے کہ مجھے میرا بیٹا دے دے اس کی بڑی مہربانی ہو گی-

    انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اس کی حفاظت کے لئےگیا لیکن انہوں نے میرے بچے کی کوئی حفاظت نہیں کی آپ خود ہی دیکھ لیں آپ خود دیکھ لیں میرے بچے کی کون سی حفاظت کی انہوں نےمجھ سےمیرا جوان بچہ چھین لیا میں اپنےبچےکو کہتی ہوتی تھی بلال نہ جاؤ کہتا نہیں امی میں اپنے گھر کے لئے جا رہا ہوں آپ مجھے مت روکو میرے ووٹ سے وہ وزیراعظم بنے گا اتنا یقین تھا ا س کامیں اسے ڈانٹ بھی دیتی تھی اور ایک دو مرتبہ اسے تھپڑ بھی مارا س اسے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گی بس اسے (عمران خان) کہیں میرا بیٹا لادے-

  • میری  گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار  ہے،عمران خان

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے۔

    عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ویسے تو ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اگر الیکشن کے علاوہ بھی ملک کو دلدل سے نکالنے کا کوئی راستہ ہے تو وہ بتا دیں ملک میں اس وقت خوف کا نظام قائم ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کس نےفیصلہ کیا کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، ملک میں ایک ہی وفاقی پارٹی رہ گئی ہے ، آپ مجھے ختم کریں گے تو ملک کو اکٹھا کون کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے این آر او لیا ان کو مجھ سے خطرہ تو ہونا ہی ہے، ملک کا کوئی قانون ہے یا اسے ملکہ کے حکم پر چلانا ہے؟ اختلاف کرتے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی کریں گے، مجھے نظر آرہا ہے کہ صرف عدلیہ ہی ملک کو تباہی سے بچا سکتی ہے-

    ان کا کہنا تھا کہ جام پورکے الیکشن سے ان کی کانپیں ٹانگنے لگی ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کسی طرح الیکشن سے نکلو، ان کا پلان تھا ہم سب کو باہر کرکے الیکشن کراتے، آج جتنے لوگ تھے مجھے خوف ہوا کہ نکلے تو خون خرابہ ہو گا، ہم عدالت کے پاس جا رہے ہیں کہ ہمیں عدلیہ سے آر اوز چاہئیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون ہے یا ملکہ کے حکم پر چلنا ہے، میرا بھی لندن میں فلیٹ تھا اُس پر نواز شریف مجھے عدالت لے گیا ، میں نے اپنے فلیٹ سے متعلق ایک ایک دستاویز پیش کیے۔

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آزاد آدمی ہوں اور کسی کا غلام نہیں بن سکتا اگر یہ ہم سے بہتر معیشت چلاتے تو میں چپ کرکے الیکشن کا انتظار کرتا ان کے پاس جو غیر قانونی دولت ہے اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا، جو ملک کا پیسے چوری کر کے باہر لے گئے وہ کیسے ملک ٹھیک کر سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت ہے ہمیں نہیں، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ ن لیگ کا بیڑا غرق میری وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو اوپر بٹھا دیا ہے، ن لیگ کے پرانے لوگ اس خاتون سے آرڈر لیں گے جس نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، وہ ہر دوسرے روز ایسی بات کر دیتی ہے جو ہمارا فائدہ کراتی ہے گرفتاری کی صورت میں پلاننگ تیار ہے، وقت پر بتائیں گے-

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے کبھی نہیں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی چیف بناؤ، یہ گیم اپنا کھیل رہے تھے اور مجھے استعمال کیا جا رہا تھا یہ لیول پلئینگ فیلڈ اسے کہتے ہیں کہ دوسرے کے ہاتھ باندھ دو اور اگلے کے ہاتھ میں بندوق پکڑا دو۔

    سستی روٹی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  • پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی اور ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

     

    قومی اسمبلی؛37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے گئے

    خیال رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

    آئی فونز میں اردو نستعلیق کس نے شامل کروایا تھا؟

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

    تاہم صوبائی نگران حکومت نے پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔

    ضلع خیبر؛ پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

  • لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری کرچکا ہے۔ قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہوتی ہے-

    درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے دوسری مرتبہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا 8 مارچ کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ پولیس تشدد کے باعث ظل شاہ کی شہید جبکہ کئی کارکنان زخمی ہوئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران پنجاب حکومت کا ایسا رویہ بڑے سیاسی سانحے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی کی ریلی 2 بجے جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے ہوگا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دے۔پی ٹی آئی کو الیکشن مہم کیلئے ریلی نکالنے کی اجازت دی جائے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت نے پابندی لگا دی جوکہ دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت ہوئی، ظل شاہ اور ارشد شریف کے موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا۔

  • عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا خیال ہے کہ "علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کے نتائج پی ڈی ایم حکومت کے اندازے سے زیادہ ہوں گے” کیونکہ ایک امریکی قانون ساز نے اس قتل کا نوٹس لیا ہے۔


    پی ٹی آئی نے حکومتی فورسز پر احتجاج کے دوران اس کے کارکن کو اغوا اور قتل کرنے کا الزام لگایا ہے، اس دعوے کو حکام نے مسترد کر دیا ہے۔

    فواد چوہدری کا یہ بیان امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کے اس بیان کے بعد آیا جب انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بات کی جنہوں نے انہیں پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    شرمین نے کہا کہ اس نے خان سے اس وقت بات کی جب ایک ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر آصف محمود نے ان سے ملاقات کی۔

    عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر آصف نے چند روز قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیا تھا۔

    فواد چوہدری کے بیان نے پاکستان میں کچھ سوال اٹھائے ہیں کیونکہ ان کی جماعت شرمین کی ڈیموکریٹک پارٹی کی امریکی حکومت کو عمران خان کو گزشتہ سال عہدے سے ہٹانے کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

    ان لوگوں کے لیے جو لاعلم ہیں، بریڈ شرمین ایک اسرائیل نواز امریکی سیاست دان ہیں جو یہودی ریاست کے کٹر حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    شرمین امریکہ اسرائیل تعلقات کا ایک مضبوط حامی اور وکیل رہا ہے، جو مسلسل اسرائیل کو امداد فراہم کرتا رہا ہے۔

    امریکی اسرائیل اتحاد کو فروغ دینے میں واحد سب سے اہم تنظیم نے 2016 میں، اس نے امریکن اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی (AIPAC) کو، جو واشنگٹن کی اسرائیل نواز لابنگ اور وکالت کرنے والی تنظیم کی سربراہ ہے-

    2004 میں، شرمین نے سب سے پہلے یو ایس اسرائیل انرجی کوآپریشن ایکٹ متعارف کرایا۔ یہ امریکی اور اسرائیلی ماہرین تعلیم اور نجی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو گرانٹ فراہم کرتا ہے جو تحقیق کرتی ہیں اور توانائی کی بچت اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز تیار کرتی ہیں۔

    9 جولائی 2014 کو، شرمین الجزیرہ امریکہ کے نیٹ ورک پر بطور مہمان مبصر نمودار ہوئے۔ اپنی پیشی کے دوران، اس نے نیٹ ورک کے قطر میں مقیم مالکان کو حماس کو مالی امداد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ شرمین نے کہا: "حماس کی طرف سے اسرائیلی شہروں پر داغے جانے والے راکٹوں میں سے ہر ایک جنگی جرم ہے، تقریباً ہر ایک۔ یقیناً یہ حماس کی طرف سے جنگی جرم ہے۔ اور یقیناً اس ٹی وی نیٹ ورک کے مالکان حماس کی مالی مدد کرتے ہیں۔

    شرمین نے زور دے کر کہا کہ حماس کا مقصد اکثر سویلین اہداف پر حملوں کا ہوتا ہے۔ قطری حکومت الجزیرہ کی مالک ہے۔

    دسمبر 2014 میں، شرمین اور نمائندے پیٹ روسکم نے سکریٹری آف ٹریژری جیک لیو کو ایک خط میں قطر پر نئی پابندیوں کی درخواست کی انہوں نے حماس، القاعدہ، اسلامک اسٹیٹ اور النصرہ فرنٹ کے لیے قطر کے اندر سے سرکاری اور نجی مالی امداد کا تفصیلی حساب کتاب بھی طلب کیا۔

    شرمین اور کانگریس کے دیگر اسرائیل نواز ارکان نے اسرائیل کو ویزا چھوٹ کے پروگرام کا حصہ بننے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی کی ہے یہ قانون سازی ناکام ہو گئی کیونکہ اسرائیلی حکومت تمام امریکی شہریوں کے لیے باہمی ویزا فری سفر کی اجازت دینے کو تیار نہیں تھی۔

  • شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پارٹی کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے دفعہ 144 کا کوئی جواز نہیں، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہےیہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے خلاف اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی جائیں گےتحریک انصٓف کی انتخابی مہم روکنے کے لیے 144 لگائی گئی ہے لہٰذا اس سلسلے میں یاسمین راشد اور اسلم اقبال آج صبح 10 بجے الیکشن کمیشن کے آفس جایئں گے ا لیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کریں گے کہ نگراں حکومت آپ کی پابند ہے، انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے تو ریلی کی پابندی کا جواز نہیں۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    شاہ محمود نے کہا کہ وکلاء کی ٹیم کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ 144 کا نفاذ ختم کروایا جائے، بابر اعوان سپریم کورٹ میں بھی اپیل کریں گے اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کریں گے۔

    انہوں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج 2 بجے زمان پارک پہنچیں، عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا

  • پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا

    پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا

    عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی:ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا ہے لہٰذا آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے-

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔

    عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی جا رہی ہےانتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھاعمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے جیت لی

    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی درخواست پراجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو مراسلہ بھی لکھا-

    مراسلے میں کہا گیا کہ 11 فروری کو ہونے والی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں ریلی کے بارے میں جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ متعدد تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ہیں جو خاص طور پر لاہور میں اجتماعات اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں لہٰذا ممکنہ خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت کی سیکیورٹی کے حوالے سے حساسیت کے پیش نظر ریلی جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔

    مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل میچ سمیت پہلے سے طے شدہ ایونٹس کی وجہ سے سیکیورٹی کے اہلکار پہلے ہی کم ہیں، جشن بہاراں کے واقعات اور مردم شماری کے دوران شمار کنندگان کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے لہذا ریلی کو دوبارہ ترتیب دینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

    تُونس کے صدر کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ

    ڈی سی او آفس کی جانب سے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ لاہور میں ریلی کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو ریلی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

  • پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر تین پولیس کی گاڑیاں آئیں جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے تاہم سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے اوقات رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

    شیخوپورہ: گالیاں دینے پر ملازم کے ہاتھوں کمپنی مالک سمیت 5 افراد قتل

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔

    دوسری جانب عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    تُونس کے صدر کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ

  • پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی-

    باغی ٹی وی: نگران وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور میں جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ہوگی،لوگ عدالت میں جانا چاہتےہیں تو جاسکتےہیں،لاہور میں دفعہ 144صرف ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے-

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونےکے بعد الیکشن مہم شروع کی جاسکتی ہے،پی ٹی آئی سے آج انتظامیہ کے مذاکرات ہوئے اور ریلی نہ نکالنے کا مشورہ دیا،12مارچ کیلئے پنجاب حکومت نے ریلی نکالنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا-

    عامر میر نے کہا کہ اگر ان کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو دفعہ 144 کو آگے بڑھا دیا جائے گا،ہماری درخواست ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں،لاہور میں آج پی ایس ایل کا اہم میچ ہونےجارہاہے،لاہور میں آج میراتھون اور سائیکل ریس بھی ہوگی-

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے آج اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ،ہمارے لیے آج سب سے بڑا ایونٹ پاکستان سپرلیگ کا ہے،اگر ان کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو دفعہ144کو آگے بڑھا دیا جائے گا-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کل ریلی کے اعلان کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا-

    عمران خان نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا کہ ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے اس کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھاکہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہےان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    چین میں کیڑوں کی برسات ،لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا