Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھنے کا حکم

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے تیاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے وقت مانگ لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھاو، کوئی تفتیش نہیں ہوتی،عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آجاتے ہیں، آج آپ حکومت میں ہیں کل یہ ہونگے، پرسوں کوئی اور ہوگا،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے، بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ ایف آئی اے کو کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ جو نئی درخواست دائر ہوئی اسکی ابھی مجھے کاپی نہیں ملی، اعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وقت دینے کی مہلت منظور کرلی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپا مارا اور ہراساں کیا۔ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، لہٰذا ایسی کارروائیوں سے فوری طور پر روکا جائے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خط بھی ارسال کیا تھا جس میں  ایف آئی اے نے عمران خان کو لکھے گئے خط میں ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ان کی سالانہ رپورٹ کا ریکارڈ مانگا تھا تاہم تحریک انصاف نے ایسے کسی خط کے ملنے سے انکار کیا تھا۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔خط میں پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کے ریکارڈ کی تفصیلات طب کی گئی ہیں۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ اسٹیٹمنٹ بھی فراہم کیا جائے۔ ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دی گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کر کے تفصیلات طلب کی ہیں

    تحریک انصاف نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے۔ عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔ ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔ بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق وصول کیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم گنتی شروع

    ضمنی انتخابات:پولنگ کا وقت ختم گنتی شروع

    لاہور:ضمنی الیکشن پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب گنتی جاری ہے ، قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، پشاور، مردان، چارسدہ، ملیر، کورنگی، فیصل آباد، ننکانہ صاحب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ شام 5 بجےتک بغیرکسی وقفےکے جاری رہی

    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشتوں پر ضمنی انتخابات جاری ہیں۔

     

    ضمنی انتخابات؛ متعدد حلقوں میں لڑائی جھگڑوں سے کئی کارکنان زخمی جبکہ بیلٹ پیپرز وائرل

    تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوگا، جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

    موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے. وزیراعظم

    خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، پی ڈی ایم امیدواروں کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہوگا۔

    پنجاب کی تین نشستوں حلقہ این اے 108 فیصل آباد، ننکانہ صاحب این اے 118 سے مسلم لیگ ن نے بالترتیب عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو ٹکٹ دیا ہے جن کو پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے، ان دونوں حلقوں پر بھی لیگی امیدواروں کے مدمقابل عمران خان  تھے

    ملتان این اے 157 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پی پی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی سےتھا

    علاوہ ازیں کراچی کے حلقہ این اے 237 اور 239 میں عمران خان کے مدمقابل پی ڈی ایم نے بالترتیب عبدالحکیم بلوچ اور ایم کیو ایم کے نیئر رضا کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ حلقہ این سے 237 میں مجموعی طور پر گیارہ جبکہ حلقہ این اے 239 میں مجموعی طور پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخاب ہوا

    ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، ایف سی، رینجرز اور پولیس فورس اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے دونوں این اے 237 اور 239 کے تمام پولنگ سٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،11 حلقوں میں کل 24 لاکھ سےزائد ووٹر حق رائےدہی استعمال کیا ہے

  • دوہرا معیار،نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست اور فائدے بھی اٹھا رہی پی ٹی آئی

    دوہرا معیار،نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست اور فائدے بھی اٹھا رہی پی ٹی آئی

    دوہرا معیار،نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست اور فائدے بھی اٹھا رہی پی ٹی آئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس میں نئی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے والی تحریک انصاف کے رہنما بھی نیب ترامیم کا فائدہ اٹھانے لگے،

    عمران خان کے انتہائی قریبی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر سبطین خان کے خلاف دائر ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا، سبطین خان کو نیب نے گرفتار بھی اس کیس میں کیا تھا، سبطین خان بھی نیب ترمیمی ایکٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں

    چنیوٹ معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکہ ریفرنس واپس کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا، احتساب عدالت لاہورکے جج نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر 50 کروڑروپے سے کم کی کرپشن کا الزام ہے ، ترمیمی ایکٹ کے تحت 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کیسز عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہیں نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت اس ریفرنس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتی ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیا جاتا ہے،چیئرمین نیب متعلقہ فورم پر کارروائی کو آگے بڑھائیں تمام ملزمان ضمانتوں پر ہونگے اور متعلقہ فورم پر طلب کرنے پر پیش ہونگے

    سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا. گرفتاری پر استعفیٰ دیا ،ضمانت پر رہا ہوئے تو تحریک انصاف نے دوبارہ وزیر بنایا، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو عمران خان سبطین خان سے ہی صلاح مشورے کرتے تھے، بعد ازاں پنجاب میں دوبارہ حکومت آئی تو سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنا دیا گیا

    مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ:لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’  قائم

    پی ٹی آئی لانگ مارچ:لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم

    پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کےحوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم کردی گئی، ابتدائی طور پر 100 نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ شریک ہوئے۔

    جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ…

    تقریب سے خطاب میں عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ہر گھر میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔

    تقریب کا انعقاد رہنما پی ٹی آئی میاں عباد فاروق کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس کے چیف کمانڈر پنجاب میاں عباد فاروق ہوں گے۔

    دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا خفیہ پلان کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے بھی متبادل پلان تیار کرلیا ہے لانگ مارچ کے شرکا اور ہراول دستے کو کہاں کہاں رکھا جائے گا؟ اننتظامیہ نے ان مقامات کی نشاندہی کرلی۔ ان مقامات میں پاکستان تحریک انصاف کے فارم ہاؤسزز اور دیگر اہم مقامات جیسا کہ پنجاب ہاؤس، کے پی ہاؤس، کشمیر ہاؤس اور بنی گالا ہاؤس شامل ہیں۔

    وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کے لیے اسپیشل برانچ نے یونین کونسل کی سطح پر فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کو فنانس کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ فہرستوں میں 1 کروڑ روپے اور اس سے زائد فنڈنگ کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ فہرستوں میں شامل تمام افراد کو تھانے طلب کرکے نقص امن کی ضمانت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نئے ڈی پی او کی تعیناتی،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے جن پر یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے سیکیورٹی پلان کے تحت 30 ہزار کے قریب اہلکاراسلام میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مد میں یومیہ تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاقی وزارت خزانہ اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر 1300 کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے اگر ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پرپہنچ گئے تو اسکولوں و کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی خان : ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہلڑ بازی ، ہاتھا پائی، تھپڑوں کی آزادانہ…

    ممکنہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی،پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں عمران خان اپنے مختلف جلسوں میں بار بار عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار رہنے کا کہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف وفاقی حکومت جس انداز سے اسلام آباد میں کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے تو یوں لگ رہا ہے کہ اگلے چند دِنوں کے اندر اندر عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    کراچی :ایف آئی اے نے فلاحی مقاصد کےلیے بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں ابراج کیپیٹل کے مالک عارف نقوی سمیت 3 افراد پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے امن فاونڈیشن کے نام سے ملنے والی بیرونی امداد ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق امن فاونڈیشن کےنام سے ملنے والی بیرونی امداد9ارب ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع اور رفیق لاکھانی کو بھی نامزدکیاگیا ہے۔

    امریکی حکومت نے فلائٹ اٹینڈنٹ کےآرام کےدورانیےمیں اضافہ کردیا

     

    انسپکٹر محمد سرور اصغر کی مدعیت میں مقدمہ انکوائری میں شواہد ملنے پر درج کیا گیا ہے، مقدمےکے مطابق 2 مارچ 2020 کو درج کی گئی انکوائری نمبر 36/2022 کی تحقیقات کے دوران 9 بلین روپے کی رقم امن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں فارن ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کرنے کے شواہد ملے۔

    حکام کے مطابق خیراتی مقصد کیلئے حاصل کی گئی رقم دیگر مقاصدکے لیےاستعمال کی گئی۔ امدادی رقم بیرون ملک سے طارق شفیع کی اکاونٹ میں آئی بعد میں رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔عارف نقوی کی گرفتاری کے بع دسیشن جج نے ایف آئی اے کو تفتیش کی اجازت دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

    برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیماہ ہلاک 18لاپت

    مقدمےکے مطابق طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سےکی گئیں، ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں 200 سےزائد بلدیاتی نمائندے  پی ٹی آئی  میں شامل

    خیبرپختونخوا میں 200 سےزائد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل

    پشاور: خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے پی حکومت کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے،ملک میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے-

    محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں،عمران خان کوہرمکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے،امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی،وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پرخاموش ہے،ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لیں گے-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کےڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔

    محمد پور دیوان : نور واہ ، چک کوڑے والہ ، سڑک عرصہ 10سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، پیدل چلنا محال

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    سینیٹ میں پی ایم ڈی سی کی تشکیل نو کا بل کثرت رائے سے منظور

  • تحریک انصاف کا  12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ

    تحریک انصاف کا 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ

    پشاور: تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کےڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔

    آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اکتوبرکےتیسرے ہفتے میں مارچ پراتفاق کیا گیا ، جبکہ قیادت کو حتمی تیاریوں کی ہدایت جاری کردیں گئیں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اشارے دیئے ہیں کہ مارچ 7 اکتوبر کو بھی ہوسکتا ہے لیکن کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

    قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں…

    پارٹی اجلاس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مریم نواز کی بریت پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پرکسی طورغور نہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا تھا –

    لانگ مارچ کی کال دینے کی اطلاعات ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں، جب حال ہی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ آڈیو کا دوسرا حصہ سامنے آیا بینہ آڈیوکے مطابق عمران خان کو واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے جس سائفر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے نہ کہ کوئی خط ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مارچ اسی ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے کے اشارے دیئے ہیں فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر لکھا ”سات دن“ تاہم کوئی وضاحت نہں کی ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے عوام کومخاطب کرتے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کریں، یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے۔

    یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے…

    اسد عمر نے ٹوئٹرپر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے، جبکہ انہوں نے ایک ہیش ٹیگ ”فیصلہ عوام کرے گی“ استعمال کیا۔

  • پی ٹی آئی  کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوائے ہیں جن کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے جبکہ سرکاری طور پر ایک آنسو گیس شیل کی قیمت 1750 روپے مقرر ہے۔

    جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک آنسو گیس کے شیل اسٹاک میں موجود ہوتے ہیں آنسو گیس کے شیل شارٹ رینج 75 میٹرز اورلانگ رینج 150 میٹرز منگوائے گئے ہیں-

    اسلام آباد پولیس کو آنسو گیس کے شیل کی ترسیل مرحلہ وار ہو گی واضح رہے کہ قبل ازیں 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں 8 ہزار آنسو گیس شیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

    نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلاناغیبت کے زمرے میں آتا ہے،صدر مملکت

    علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں بھی کھودی جائیں گی،اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں جب کہ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔

    روجھان 2 گروپوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 9 افراد زخمی

  • پی ٹی آئی کی وجہ سےپاک امریکہ تعلقات خراب ہوئے:شہبازشریف کا امریکی خبررساں ادارے کوانٹرویو

    پی ٹی آئی کی وجہ سےپاک امریکہ تعلقات خراب ہوئے:شہبازشریف کا امریکی خبررساں ادارے کوانٹرویو

    نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے اور پرجوش تعلقات چاہتا ہے۔ عمران خان کی گزشتہ حکومت نے اس سلسلہ میں جو کچھ کیا وہ سب غیرضروری تھا اور یہ پاکستان کے خودمختار مفادات کیلئے نقصان دہ تھا۔

    امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت تباہی ہوئی عالمی مدد سے سیلاب متاثریں کی بحالی ممکن ہوگی، جن ممالک کے پاس وسائل ہیں اور انہیں اللہ نے استطاعت دی ہے انہیں آگے بڑھنا چاہیے اور ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں حصہ ملانا چاہیے، یہ بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین ماہ کی سیلابی تباہی سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فوری ڈونر کانفرنس کے انعقاد کی استدعا کی ہے۔ پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بہت زیادہ ہیں، سیکڑوں بچوں سمیت 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، چالیس لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں مکانوں کو نقصان پہنچا، ان کی زندگی کی جمع پونجی ختم ہوگئی، ہزاروں کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں، ریلوے پل، ریلوے ٹریک، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اس سب کی بحالی کیلئے فنڈز درکار ہیں۔ پاکستان عالمی حدت کا سبب بننے والے عالمی حدت کا ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ جون کے وسط میں سیلاب شروع ہونے سے پہلے پاکستان میں اناج کی قلت اور خام تیل کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے شدید چیلنجز کا سامنا تھا جو بنیادی طور پر روس یوکرین تنازع کی وجہ سے ہواتھا۔ آسمان کو چھوتی تیل کی قیمتوں کی وجہ سے اس کی درآمد ہماری استعداد سے باہر ہوگئی تھی، بڑے پیمانے پر سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ان چیلنجز کو مزید بڑھا دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ملنے والی امداد کو انتہائی مضبوط اور شفاف طریقہ کار کے تحت ضرورت مند لوگوں تک پہنچایا جائے گا جب کہ بین الاقوامی معروف کمپنیوں کے ذریعے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور ورلڈ بینک کے اعلی حکام سے ملاقات میں سیلاب کی صورت حال بہتر ہونے تک پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی ادائیگی اور دیگر شرائط کو موخر کرنے کی اپیل کی۔ اس کے پاکستان کی معیشت اورعوام پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ بہت معاون لگ رہے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پر امن پڑوسی کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کشمیر کا تنازع مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو کھلانے کے لیے وسائل درکار ہیں۔ تعلیم کے لیے، نوکریوں کے مواقع دینے کے لیے، طبی سہولیات دینے کے لیے، بھارت اس کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ اسلحے اور دفاعی سامان کی خریداری پر پیسہ خرچ کرے پاکستان بھی (متحمل) نہیں ہوسکتا۔

    کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ جب تک کشمیر کا سلگتا ہوا تنازع پرامن مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کیا جاتا ہم امن سے نہیں رہ سکتے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کا نادر موقع ہے ، افغانستان میں پرامن حالات پاکستان میں بھی امن کی ضمانت ہیں۔ طالبان کے پاس دوحہ معاہدے کی پاسداری کرکے لوگوں کیلئے امن اورترقی کو یقینی بنانے کا ایک سنہری موقع ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاک امریکا تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے اور پرجوش تعلقات چاہتا ہے۔ عمران خان کی گزشتہ حکومت نے اس سلسلہ میں جو کچھ کیا وہ سب غیرضروری تھا اور یہ پاکستان کے خودمختار مفادات کیلئے نقصان دہ تھا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کی توقعات کے مطابق نہیں تھا۔

  • لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لاہور :25 مئی کے دن لانگ مارچ کے سلسلے میں لاہور سے ریلی میں تحریک انصاف کے 8 میں سے صرف تین ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔انہیں وجوہات نے پارٹی کے اندرتقسیم کے کچھ اشارے دیئے تھے ، جس پر عمران خان نے رپورٹ طلب کی تھی

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں ابتدا میں ہی فلاپ ثابت ہوئی ہیں، اب یہ پارٹی اختلافات ہیں یا کچھ اور، لیکن لاہور کی ریلی میں پی ٹی آئی قیادت کی عدم دلچسپی نے قیادت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں منعقدہ موٹرسائیکل ریلی میں صرف 3 اراکین اسمبلی یاسمین راشد، ندیم بارا اورکرامت کھوکھر نے شرکت کی، جب کہ لاہور میں تحریک انصاف کے 8 اراکین اسمبلی ہیں۔

    ریلی کے حوالے سے محمود الرشید، اسلم اقبال، مراد راس، شبیر گجر، ظہیرعباس کھوکھر اور سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے کوئیدلچپسی نہیں دکھائی گئی، اور انہوں نے ریلی میں شرکت بھی نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے پروگرامات میں اراکین اسمبلی شامل ہی نہیں ہوتے، اور قیادت کی عدم دلچسپی پر رپورٹ پی ٹی آئی چیئرمین کو بھجوا دی گئی ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس