Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    احتجاج کے دوران میڈیا کارکن بھی پی ٹی آئی کارکنان سے محفوظ نہ رہے

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے آزاد صحافت کرنے کی پاداش میں نجی خبررساں ادارے کی ٹیم پر حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا راولپنڈی میں بھی کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال…

    پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پرنجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا اور عملے کو زودوکوب کیا-

    ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے میں مصروف ٹیم کو فوری طور پر مظاہرے کی جگہ سے ہٹنے کی ہدایت کی گئیں راولپنڈی کی خاتون رکن سماویا طاہر نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کےلیے اکسایا تھا۔

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    قبل ازیں راولپنڈی میں ہی احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا احتجاج کے دوران سڑکیں بند تھیں ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ اسے راستہ دیا جائے تا ہم اسے راستہ نہ دیا گیا جس کے بعد شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا شہری جب کھمبے کی بلندی پر پہنچا تاروں سے ٹکرایا تو اچانک آگ بھڑک اٹھی شہری بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر گیا-

    شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے ۔ 25 سالہ نوجوان کی شناخت زینت اللہ کے طور پر ہوئی ۔ جس کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے-

    اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

    عمران خان اپنے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ۔۔۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔

  • لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب ہم لانگ مارچ جمعرات سے شروع کریں گے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ جمعرات دوپہر 2 بجےسے شروع ہو گا عمران خان پر حملے کے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا اس صورتحال پر ہماری پارٹی نے مشاورت کی ہے،ہماری اولین ترجیح ایف آئی آر درج کروانا ہے۔

    قبل ازیں لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا،لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لےکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم تیار بیٹھی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سےکبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں ہے، نواز شریف اور آصف زرداری سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ لانگ مارچ دوبارہ منگل کو اسی جگہ وزیرآباد سے شروع ہو گا جہاں پر فائرنگ ہوئی تھی۔

  • قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

    قصور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قصور میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شیخ حسن کے نام سے ہوئی ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

    گزشتہ روزقصور میں پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج میں فائرنگ کی گئی جس سےبھگدڑ مچ گئی مبینہ طور پر کارکنان نے زبر دستی روڈ کراس کرنے پر فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا گارڈ پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکریٹری مزمل مسعود بھٹی کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔مقامی پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت تین نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    چیک ملنے پر غریب بائیکیا رائیڈر کا چہرہ کھلکلا اٹھا

    پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہل کاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ملزمان کے پتھراؤ سے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے پولیس نےاحتجاج کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا-

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

    عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

  • مارچ کے دوران ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن دوران علاج چل بسا

    مارچ کے دوران ٹرک سے گرنے والا پی ٹی آئی کارکن دوران علاج چل بسا

    لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرنے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مارچ کے آغاز پر کارکن ٹرک سے گرا تاہم پارٹی رہنما کارکن حسن بلوچ کو شدید زخمی حالت میں سڑک پر چھوڑ کرچلتے بنے۔

    حسن بلوچ جمعہ کو لبرٹی مارکیٹ روڈ پر مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرا اور ہفتے کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسن بلوچ کو گزشتہ روز باغبانپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

     

    بے حس عمران خان اوردیگر پی ٹی آئی لیڈروں نے غریب کارکن کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا، حسن بلوچ کا آبائی شہر سکھر ،لاہور میں 30 سال سے مزدوری کررہا تھا مرحوم حسن بلوچ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے آکر بتایا آپ کے والد اسپتال میں ہیں۔ کسی نے میرے والد کو پلٹ کر پوچھا تک نہیں۔

    حسن جمعے کو لانگ مارچ کے وقت ٹرک سے گرا،ہفتے کو سرکاری ہسپتال میں دم توڑ گیا باغبانپورہ کے علاقے میں گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا،بیوہ اور جوان بیٹی لاہور میں کرائے کے مکان میں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں

    واضح رہے کہ آج بھی گوجرانوالا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں مرکزی اسٹیج کے قریب بزرگ مزدور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    تحریک انصاف کا مارچ گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں گوندلانوالہ چوک میں مرکزی اسٹیج سے چند گز کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا تاہم کارکن بدستور شور شرابے میں مصروف رہے۔

  • ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،فیصل واوڈا

    ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف کے اندر کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جن کو یہ سُوٹ کرتا ہے۔

    ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشد شریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا ارشد شریف سے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ جس فارم ہاؤس کی بات ہورہی وہ نیروبی سے بھی 2 گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وقار میرے ساتھ کالج میں پڑھا ہوا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ارشد شریف کے اوپر ایف آئی آرز کٹیں، ارشدشریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھا،ارشد شریف ایماندار ، نڈر بہادر انسان تھا ،یہ کہا گیا کہ کسی ادارے کی جانب سے دباو¿ ڈالا جس کی وجہ سے وہ دبئی چھوڑنا پڑا ، یہ بھی بے بنیاد ہے،یہ ایک جامع سازش ہے-

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بلوا سکتا ، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا وہ آنا بھی چاہتا تھا ،جنہوں نے سازش کے تحت اس کا برین واش کیا وہ اپنا کام ایمانداری سے کر رہا تھا ،اسی سازش کے تحت ابھی ایک آدمی شہید ہوا ہے اور بہت ساری جانیں جائیں گی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، نہ پی ڈی ایم میں جارہا تھااور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہےکہ عمران خان کی سیاست کو بچالوں بھیڑبکری نہیں ہوں جوضمیرکےمطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا،عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہاہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا فیصل واوڈا کا جنرل الیکشن 2018 سے متعلق کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینیئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان دنوں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

  • پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    لاہور: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔یہ پیشکش رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے کی گئی تھی

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

    فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    یاد رہے کہ رات گئے رانا ثنااللہ کی طرف سے عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے، اس پر بات کرے۔

     

     

    اس کے علاوہ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں،جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے اسی صورتحال کا سامنا رہے گا،ہم چاہتے تھے الیکشن میں جائیں،دوسری سیاسی جماعتوں کی جمہوری رائے کےساتھ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے کسی عمل پر اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن حملہ نہیں کیا جاسکتا، کل ادارے کی طرف سے قوم کو گواہ بنا کر کہا گیا آئینی کردار ادا کریں گے۔

  • لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا ،شیخ رشید

    لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا ،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    لانگ مارچ؛ ٹریفک جیم کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جبکہ حقیقت میں 2 سے 3 ہزار افراد شامل تھے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناؤں گا عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اچھا تھا ندیم انجم پردے میں تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر بڑا ادارہ ہے، ان کا کردار سب کو میز پر لانے کا ہے۔ عالمی ایجنڈا ہے کہ فوج کو بدنام اور انتشار پیدا کیا جائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت دائر کرنے جا رہا ہوں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کےکارکنوں کو گرفتارکیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ

    پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق آج تقریباً 10:30 بجے پولیس کو مذکورہ سیل نمبر 15 سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ فوجی کانٹا، مصری شاہ، لاہور کے قریب لوہا مارکیٹ میں ایک مشکوک بیگ ہے۔

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس نے موقع پر پہنچ کر کچھ دستی بم برآمد کر لیے ہیں مزید تفتیش کی جا رہی ہے-

    ذرائع کےکا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل ان دستی بموں کی جانچ کر رہے ہیں جو بظاہر امریکہ میں بنائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پنوں کو جام کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مریدکی میں دو مقامات پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پی ٹی آئی کے جلسوں کے درمیان متوقع تصادم کی اطلاعات ہیں۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی مہم

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 11 ارکان شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد، مریم اورنگزیب، آغا حسن بلوچ، خالد مگسی، حنیف عباسی بھی شامل ہیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

    لانگ مارچ؛ ٹریفک جیم کی وجہ سے تعداد زیادہ نظر آئی، جبکہ حقیقت میں 2 سے 3 ہزار افراد شامل تھے

  • عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

    فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس اور پارٹی رکنیت کا معاملہ ،فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔


    فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو 26 اکتوبر کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا –

    شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا وقتِ مقرر میں جواب جمع نہ کروانے پر ان کی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساؤنڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں کنٹینر کی چھت پر 80افراد کی گنجائش ہے پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

    فوٹو: میڈیا ذرائع

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے زمان پارک ہاؤس میں ملاقات بھی شامل ہے، جس میں مارچ سے قبل سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا پارٹی رہنماؤں کو مارچ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی، تاکہ لانگ مارچ میں حامیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے مارچ شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد 4 نومبر کو راولپنڈی،اسلام آباد پہنچے گاعمران خان کی قیادت میں ریلی لاہور سے باہر شاہدرہ میں پہلی رات قیام کرے گی جس کے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور جہلم میں رات کو رکا جائے گا اور آخر کار جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    لاہور میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پارٹی کی دیگر قیادت نے ایک کنٹینر پر سرخ اور سبز رنگ کیا، پارٹی کے جیل روڈ آفس سے لبرٹی چوک تک کا دورہ کیا اورجمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے اجتماع کے لیے انتظامات کی منصوبہ بندی کی۔

    عمران خان نے پرویز الٰہی کے ساتھ پنجاب کی حکمران جماعتوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے قانون سازوں کو اعتماد میں لیا۔

    عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پرامن رہیں گے کیونکہ ان کی تحریک کا مقصد ’نرم انقلاب‘ ہے دونوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حمایت کے لیے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا اور پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سب سے بڑی تحریک آزادی ہو گی، جب تک میں زندہ ہوں، میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف لڑوں گا۔

    دوسری جانب مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کم از کم 13 ہزار 86 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 4 ہزار 199 اسلام آباد پولیس، ایک ہزار 22 سندھ پولیس، 4 ہزار 265 ایف سی اور 3 ہزار 600 رینجرز اہلکار شامل ہیں۔