Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کےعہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کےخلاف سراپا احتجاج ہیں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں تھیں –

    عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی-

  • پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائرکر دی

    پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائرکر دی

    تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں نے رات ڈیڑھ بجے درخواست دائر کی درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے اور آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی۔

    درخواست میں پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا اور دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے، ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کرلیا گیا۔

    اس کے علاوہ ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، چیف جسٹس غیر آئینی اقدام پر ازخود نوٹس لیں جب تک چیف جسٹس عدالت نہیں آجاتے تب تک یہیں بیٹھے ہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی رجسٹرار اعجاز گورایا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف پرویز الہیٰ کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے سماعت کب ہو گی اس کا فیصلہ چیف جسٹس نے کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الٰہی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تھے۔

    ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط اسمبلی میں پڑھ کر سنایا۔ جس میں انہوں نے (ق) لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

    ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس خط کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جتنے بھی ووٹ (ق) لیگ کے کاسٹ ہوئے وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔

  • لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لبرٹی احتجاج۔ پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ شروع کر دی

    لاہور:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف اس وقت لبرٹی تحریک انصاف کے کارکنان اب تک ایک گاڑی کو مکمل تباہ کرنے سمیت کئ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں,سمجھ سے باہر ہے یہ احتجاج کس کے خلاف ہے۔

     

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جناح پارک ایف نائن کے باہر اجتحاج جاری ہے جبکہ لبرٹی چوک لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ایف نائن پارک کے سامنے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہوگئی جبکہ پشاور میں عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کے ہشتنگری چوک میں احجاجی کارکنان کی جانب سے ٹائر جلا کر ٹریفک کو آمد ورفت کےلیے بند کردیا گیا۔

     

    کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ فیصل نرسری پر احتجاج کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھادی گئی۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات وتنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، امن وامان بحال رکھنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

  • سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت

    سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت

    لاہور:سپریم کورٹ کے دروازے کھل گئے سٹاف کو سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔
    چوہدری ‏پرویز الہیٰ ،‏ریاض فتیانہ،ثناء اللہ خان مستی خیل سمیت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے

    ادھر اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اس بار بھی انصاف کی امید ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی کا صدر ہوں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ خود کو ووٹ نہیں دے سکتے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سارے جہاں کو علم ہے کہ ہم نے 186 ووٹ لئے، ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل6 اور توہین عدالت لگنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ آج وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکا امیدوار پرویز الہیٰ 186 ووٹ لینے کے باوجود وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل نہ کرسکے۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیے جس کے بعد حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کریں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ 186 ارکان اسمبلی اس وقت سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر موجود ہیں لہٰذا عدالت سے درخواست کروں گی فوری عدالت لگائیں۔

  • جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں وینا ملک

    جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں وینا ملک

    باصلاحیت اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ ان جو دل کرتا ہے وہ وہی کرتی ہیں، تنقید سے گھبراتی ہیں نہ ہی پریشان ہوتی ہیں. وینا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شوبز بالکل بھی نہیں چھوڑا جب بھی اچھی آفر آئی ضرور کام کروں گی. شوبز کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی. اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز کا عروج بھی عجیب ہی چیز ہے جب تک آپ پر عروج ہوتا ہے ہر کوئی آپ کا دوست ہوتا ہے جیسے ہی آپ کا عروج ختم ہوتا ہے یا چلا جاتا ہے تو کوئی دوست باقی نہیں رہتا بلکہ تب تو آپ کا سایہ بھی آپکا ساتھ چھوڑ جاتاہے. وینا ملک مزید کہتی ہیں کہ جب امیدیں ٹوٹتی ہیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے اور

    امیدیں اسی سے جڑی ہوتی ہیں جن سے آپ کا قریبی تعلق ہوتا ہے. یاد رہے کہ وینا ملک آج کل اداکاری کے پراجیکٹس میں تو نظر نہیں آرہیں لیکن سوشل میڈیا خصوصی طور پر ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اکثر و بیش تر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹس کرتی رہتی ہیں یہاں تک کہ فوج کے حق میں بھی ٹویٹس کرتی رہتی ہیں. وینا ملک مسلم لیگ ن خصوصی طور پر مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں ان کے بولنے پہننے اوڑھنے پر خاصی تنقید کرتی ہیں.وینا کا شمار ان میں ہوتا ہے جو صرف اپنے دل کی مانتے ہیں.

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پرسپریم کورٹ کی نظر ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پروقار اور اچھی تقریب ہوئی۔

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگوں کی شمولیت جمہوری طرز عمل تھا، امید کرتا ہوں حمزہ شہباز نے جو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ صاف شفاف الیکشن ہو گے، اس پر قائم رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پر عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کے بیانئے کی تائید کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی لاہور میں "آصف علی زرداری زندہ باد ریلی”

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ پچاس فیصد رہا، عمران خان کے کہنے پر ووٹر گھر سے نکلا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مشکلات تھیں مگر پنجاب حکومت نے آسانیاں پیدا نہیں کیں، ہماری حکومت کو سازش مداخلت سے رخصت کیا گیا لیکن جمہوری راستہ اپنا کر دوبارہ عوامی ووٹ سے آئے۔

    پی ٹی آَئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کل کا اجلاس اسی انداز سے ہو گا جو سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہے کسی ممبر کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، مریم نواز ہار تسلیم کرتی ہیں تو آصف علئ زرداری نوٹوں کے تھیلوں سے ضمیر خرید رہے ہیں، لوگوں نے لوٹوں کو مسترد کر دیا، قانونی و سیاسی فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

    میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل…

    انہوں نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے اور عمران خان نئے ممبران سے ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے الیکشن اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول دیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی قومی اسمبلی میں بولی لگی، گل غپاڑے سے اجلاس ملتوی کروانا اب ممکن نہیں ہو گا، لیکن جو مینڈیٹ سے منحرف ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مرے گا۔

  • لاہور : ہوٹل میں مقیم پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    لاہور : ہوٹل میں مقیم پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    لاہور: ہوٹل میں مقیم پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ان کے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ندیم عباس بارا کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو ہیئر ڈرائی مشین کے جلنے کی بوسے جا گے تاہم ندیم عباس بارا کے کمرے میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 160 سے زائد ارکان اسمبلی مال روڈ پر واقع ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی آج ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج لاہور پہنچیں گے عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج لاہور میں ہوگا اور سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    علاوہ ازیں کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب کے سلسلے میں تمام ترحفاظتی اور قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے کچھ احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 22 جولائی 2022 کو وزیراعلیٰ پنجاب کے آزاد اور شفاف انتخاب کے انعقاد کیلئے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

    کل کے حوالے سے جاری کردہ جوضابطہ اخلاق سامنے آیا ہے اس کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر باکس، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی، تاہم میڈیا گیلری کھلی ہوگی۔

    اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ جاری ضابطے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی سے گزارش ہے کہ اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، جب کہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

  • پی پی 7 راولپنڈی، دوبارہ گنتی سے متعلق  کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    پی پی 7 راولپنڈی، دوبارہ گنتی سے متعلق کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے پی پی7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی آراوکی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کیے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا الیکشن کمیشن میں ن لیگی اورپی ٹی آئی امیدواروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے تھے الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لیے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

    واضح ریے کہ پی پی 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کے راجہ صغیر 49 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے

    فیصلہ آنے کے بعد راجہ صغیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 7 میں دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ سنا دیاکبڈی کا میچ ہے چلنا چاہیے

  • عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے پیشِ نظر وزارت اعلیٰ کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور تفصیلات پیش کی گئیں۔

     

     

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    اجلاس میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی خود مانیٹرنگ اور دیگر مصروفیات ترک کر کے لاہور کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

     

    ارکان اسمبلی کو50:50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے:عمران خان

     

    اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چور اور ڈاکو بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عوام کے سمندر کا یہ مقابلہ نہیں کر سکیں گے، پنجاب کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کی ہارس ٹریڈنگ کے منظر دوبارہ دیکھے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اس سب سے پیچھے اصل کردار آصف زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اخلاقی قدروں پر بھی حملہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور وفاداریاں بدلنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہوتی تو اس سے خرید و فروخت کی روک تھام ہوسکتی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا امریکی سازش کے سوہلت کاروں کو احساس نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

  • بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،مولانا عبدالواسع

    بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،مولانا عبدالواسع

    وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو مزید ریلیف فراہم کرینگے، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس وجمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے مختلف وفود سے ملاقات میں کہاکہ بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، عمران نیازی کا دور گزر گیا وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

    مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے ملک کے معاشی حالات کو تباہ کردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20نشستوں میں سے پانچ ہاریں تو خوشی اور مبارکباد کس بات کی۔

    انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی کیونکہ آئین کے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے ا س لئے ہماری کوشش ہے کہ تمام تر معاملات کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات کی کامیابی سے ملکی معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہاکہ جن نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کو شکست ہوئی تھی یہ 2018میں پی ٹی آئی جیتی تھی اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا۔بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں کو ریلیف فراہم کرینگے کسی بھی متاثرہ علاقے کو امدادی سرگرمیوں سے محروم نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے امید ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارنگ فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کرینگے۔