Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی، اس لیے میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی-


    انہوں نے کہا کہ لیکن اپوزیشن نے جو کیا درست کیا ا ور آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ’’پاکستان کھپے‘‘ ثابت کر دکھایا اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کر کے اسمبلی گیا۔


    نہایت تکلیف میں ہوں، آج بہتر ہوا تھا لیکن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا میرے پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا دی جائیں گی-


    عامر لیاقات حسین کا کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سب آئین کو جواب دہ ہیں۔


    عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جو خدا کے سوا کسی اور کے سامنے جھکتا ہے وہ جھکا دیا جاتا ہے، تم جھوٹ بولتے تھے میرے پیارے دوست بہت پیار کیا تھا تم سے لیکن تم جھوٹے تھے دیکھ لو تم جھوٹے تھے-


    عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضدی، اکھڑ، تند خو،منتقم المزاج، مردم شناسی سے نا آشنا، عقل کل، تُرش، کسیلا اور کڑوا انسان صرف “میں” میں جیتا ہے، امی کہا کرتی تھیں بیٹا جو بکرا زیادہ میں ،میں،میں کرتا ہے وہ ذبح ہوجاتا ہے-

  • ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار اور رہنما امیدوارچوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ 6 اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے اسمبلی اجلاس دوبارہ ہوگا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے ،چودھری سرور میرے بھائی ہیں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا-

    کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی،مریم اورنگزیب

    پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین نے شور شرابہ کیا جس کے باعث اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے-

    واضح رہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا تھا اور بتایا کہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی تاہم جب آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن کے بینچز سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی ہوئی-

    پاکستان میں قانون کی حکمرانی جگہ نہ بناسکی :مصطفٰی لقمان

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ اور متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو امیدوار منتخب کیا گیا ہےجہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

  • تحریک عدم اعتماد مسترد:  اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد: اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں،حکومتی اراکین

    تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشی بھرا پیغام جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو پاکستان، اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللّہ! باطل کو شکست ہوئی اور حق کی فتح ہوئی۔


    وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے، بے ضمیر بکاؤ سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا نہیں۔


    اسد عمر نے اپنے ایک اور بیان میں اپوزیشن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولا تھا لگ پتہ جائے گا۔


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

  • صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا قوم سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے کہنا تھا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے کسی باہر کی قوت نے فیصلہ نہیں کرنا میں نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا اب نگراں حکومت بنے گی اور الیکشن ہوں گے تاہم اب صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے-

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی سازش فیل ہو گئی ہے اب قوم الیکشن کی تیاری کرے اور غدار بھی یاد رکھیں ان کے ساتھ کیا ہونے والا پیسوں کی بوریاں ضائع ہوں گی-

    انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ غداری ہو رہی ہے میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں جنہوں نے پیسے لیے ہیں وہ لنگر خانوں میں دے دیں جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس جائیں، الیکشن ہوں، عوام فیصلہ کرے وہ کسے چاہتے ہیں، کوئی باہر سے سازش، کرپٹ لوگ، پیسہ دے کر قوم کا فیصلہ نہ کریں۔

    پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن مستعفیٰ

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائیں اور لوگوں کو کروڑوں روپے دیے تو وہ پیسہ ضائع ہوگا کوئی باہر سے یا کرپشن کا پیسہ اس ملک کا فیصلہ نہیں کرےگا، جیسے ہی صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو نگراں حکومت کا عمل شروع ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک سے بہت بڑی سازش کی جارہی تھی، 22 کروڑ قوم کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی وہ سازش فیل ہوگئی، اس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں-

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنان گرفتار

  • تحریک عدم اعتماد :پی ٹی آئی کراچی  نے  دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    تحریک عدم اعتماد :پی ٹی آئی کراچی نے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    کراچی: تحریک عدم اعتماد :پی ٹی آئی کراچی نے دھرنے کا اعلان کر دیا۔،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتہ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل کراچی میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے چار مینار چورنگی بہادر آباد کراچی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رات گیارہ بجے تک چار مینار چورنگی پہنچنے کا کہا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حامی ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ‘غیر ملکی سازش’ کا انکشاف ہونے کے بعد ان کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کی غیر ملکی سازش کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

    یہ بات انہوں نے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے پس منظر میں اپنی ملاقاتوں کے بعد ٹیلی فون کے ذریعے عام لوگوں سے بات چیت کرنے سے پہلے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران کہی۔

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ قومی اسمبلی کل ان کے خلاف تحریک عدم  ہے

     

  • وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق کرکٹروسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہے ہیں جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں

    وزیراعظم کی حمایت کرنیوالےفنکاروں پرریحام خان کی تنقید پرمنیب بٹ کا شدید رعمل


    وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑرہے بلکہ یہ ان کی تقدیرہے کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں جبکہ ستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا تھا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    شوبز ستاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہتھا اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا تھا جن میں اداکارہ صبا قمر ،ماہرہ خن، اداکار ہارون شاہد ، عدنان صدیقی، شان شاہد ،منیب بٹ ،حنا خواجہ بیات،ہمایوں سعید ،فیصل قریشی ،بلال قریشی،فرحان علی آغا، عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی، گلوکار سلمان احمد،مصنف و رائٹرز خلیل الرحمان قمراور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ شامل ہیں-

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…

  • پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سےایک خط نےہلچل مچادی

    پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سےایک خط نےہلچل مچادی

    اسلام آباد:پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سے ایک خط نے ہلچل مچادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو امریکہ کی طرف سے دھمکی آمیزخط کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ احمد پورشرقیہ سے ایک ووٹرنے خط لکھ کرپانسہ ہی پلٹ دیا

    ووٹرجو کہ ایک وکیل بھی ہیں این اے 174 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرمنتخب رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کی غریب عوام کی بے بسی کا نقشہ بیان کیا گیا ہے

    یہ بے بس پاکستانی شہری جن کا نام ثآقب بھٹہ ہے اپنےخط میں لکھتے ہیں کہ جناب والا آپ نے کمائی کا ایک حادثاتی سلسلہ اختیارکیا ہوا ہے کہیں غریب عوام سے مذہب اورسید ہونے کی بنیاد پرلوٹ مار کا سلسلہ شروع کررکھا اور لوگوں کے نذرونیاز لے کراپنے اوراپنے خاندان کے لیے خانقاہی محل جو کہ اصل میں شاہی محل کی حیثیت رکھتے ہیں بنا رکھے اور غریبوں کے مال پرعیاشی آپ کررہے ہیں

     

    وہ کہتے ہیں کہ چلو میں اس ممسئلے کوآپ کا مذہبی کارڈ سمجھ کر اس پرتبصرے کرنے سے گریز کرتا ہوں لیکن یہ تو بتائیں کہ آپ کو سیاسی طوراین اے 174 میں کون جانتا تھا سوائے گدی نشین کے ، آپ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹکٹ لیا اورپھرآپ کو ہرمسلک ہرقوم اورہرسیاسی سوچ رکھنے والے شخص نے عمران کے امیدوار کی وجہ سے ووٹ دیا لیکن افسوس آپ نے ہمیں وہاں بیچ دیا جہاں ہرطرف قصائی بیٹھے ہیں اوروہ عوام کی خریدوفروخت کرکے خود بڑے عزت دار بنے ہوئے ہیں‌

    جناب گیلانی صاحب یاد رکھیں عمران خان اگرکسی ریڑھی بان کو بھی ٹکٹ دے دیتے تو وہ بھی کامیاب ہوجاتا لیکن عمران خان نے آپ کو ایک سید وفادار اور باضمیرسید سمجھ کرٹکٹ دیا لیکن آپ نے نہ تواپنے سید ہونے کا پاس کیا اور نہ ہی باضمیر رہ سکے بلکہ سب کچھ بیچ دیا
    ثاقب بھٹہ کہتے ہیں کہ اگرآپ کو اپنے اہلیت پراتنا ہی غرور ہے تو جناب آپ استعفیٰ دے دیں اور پھرالیکشن لڑیں پھر پتے لگ جان گے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں ، ہم نے آپ کو ووٹ دیا لیکن آپ نے جواب میں ہمیں دھوکہ اورفریب دیا

    آپ کے لیے عرض ہے کہ اگر غیرت نام کی کوئی چیز ہے تو پھرپارٹی کوسب کچھ واپس کردیں اور پھراپنی ذاتی حیثیت سے الیکشن لڑیں‌آپ کو پتےلگ جان گے

  • سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی:مستقبل تباہ ہونےکاخدشہ

    سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی:مستقبل تباہ ہونےکاخدشہ

    اسلام آباد:سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز:مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔

    نوٹسز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔ یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

  • دشمن مرے تےخوشی نا کریےسجناں وی مرجانا:پی ٹی آئی   میں انتشارپھیلانےوالی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    دشمن مرے تےخوشی نا کریےسجناں وی مرجانا:پی ٹی آئی میں انتشارپھیلانےوالی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    لاہور:دشمن مرے تے خوشی نا کریے سجناں وی مر جانا:پی ٹی آئی میں انتشارپھیلانے والی ن لیگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومت کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری، یونس انصاری شریک تھے جب کہ ایم این اے حسین الہٰی، حافظ عمار یاسر اور پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران اراکین نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے16 ایم پی اے پرویزالٰہی کیساتھ چلیں گے اور ہمارا پورا گروپ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دے گا۔

    اس موقع پر یونس انصاری اور مولانا غیاث الدین نے کہا کہ پرویز پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضعداری کی سیاست کی ہے، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشااللہ پیش کریں گے، ہم پرویزالٰہی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔

  • معاملہ اب عمران خان اور اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سازش ہے،علی محمد خان

    معاملہ اب عمران خان اور اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سازش ہے،علی محمد خان

    وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ خط کو سب کو دکھا دیں یہ کتنی بچگانہ بات ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیرعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ اور اپوزیشن سے دور رہے گی ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی اچھا نہیں رہا پر امید ہیں کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے وقت ناکامی ہوگی۔

    ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

    علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو جگایا ہے انہوں نے سوئے ہوئے شیر کو جگایا ہے۔مہنگائی تک اگر معاملہ رکھتے تو عمران خان آرام سے 25اوورز کا کھیل کھیلتے گیم اوور نہیں ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے اس بار پھر ایک بال پر 3 وکٹیں گریں گی بلاول بھٹو کی وکٹ ایسے ہی گر جائے گی کوئی آصف زرداری کے واپسی کا ٹکٹ کرادیں چند دنوں میں آصف زرداری سندھ واپس جائیں گے۔

    وزیرمملکت پارلیمانی امورنے کہا کہ عمران خان بیسٹ آل راونڈر ہیں ٹیسٹ میچ آرام سے کھیل رہے ہیں۔عمران خان نے جو مراسلہ دکھایا اس سے معاملہ کہیں اور بڑھ گیا ہےیہ معاملہ اب عمران خان اور اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سازش ہےعمران خان آزاد خارجہ پالیسی بنارہے تھے عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ملک کے مفادات کی حفاظت پر عمران خان کے خلاف سازش ہورہی ہے،یہ کہنا کہ خط کو سب کو دکھا دیں یہ کتنی بچگانہ بات ہے۔

    بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے،خط کے معاملے پر عامر لیاقت برس پڑے

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہمیں کہا تھا کہ میں چاہوں تو مراسلہ سب کو دکھا دوں اور تحریک کو زمین بوس کردوں لیکن ایسا نہیں کرنا عمران خان نے وقت سے پہلے حالات کا بتادیا تھا۔مراسلہ آنے کے بعد واضح ہوگیا کہ سازش کے تانے بانے باہر ملتے ہیں ۔

    ادھر معاون خصوصی برائےنوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی 5 یا 6 ووٹوں سے تحریک کو ناکام بنائیں گے پرویز الہٰی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الہٰی پر اعتماد کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا امید ہے ایم کیوایم حکومت کےساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا،حکومت کی ایم کیو ایم کو بڑی آفر