Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    پی ٹی آئی نے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی ،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا تھا فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا پی ٹی آئی نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا ریکارڈ خسارہ ہواہے معیشت بہتر چلانا امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں،مفتاح اسماعیل کی ابھی سےکانپیں ٹانگ رہی ہیں ہماری حکومت کو 4 فیصد زیادہ خسارہ ملا تھا، امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی ن لیگ کی پچھلی حکومت میں فارن رزو میں تیزی سے کمی آئی ،8مارچ کو عدم اعتماد کے بعد زخائر میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ،اگر آپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو آئیں الیکشن میں چلیں سکندر سلطان کی تعیناتی اس لیے کی عمران خان اپنے لوگوں کو تعینات نہیں کرنا چاہتے تھے،غریب آدمی 20،20سال انصاف کے لیے ایڑیاں رگڑتا ہے طاقتور کے لیے رات کو عدالت کھل جاتی ہے، تنقید اور ہمارے سوال کرنے سے اتنی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،

    اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

  • فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

    اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض اٹھادیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو اس کا اثر جماعت اور چیئرمین دونوں پر ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پر دلائل نہیں دیئے گئے تھے وہ بھی حکمنامہ میں شامل کر دی گئیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں ہے اور دو ارکان تعینات نہیں ہوسکے، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کمیشن کے تمام ارکان کا ہونا لازمی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے۔

    انور منصور نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کی اجازت ہے، ہر جگہ فارن فنڈنگ کا ذکر ہوتا ہے جبکہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے، ممنوعہ فنڈنگ ملک کے اندر سے بھی ہو سکتی ہے۔

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    انور منصور نے کہا کہ یہ کیس مالی سال 2009 سے 2013 کا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے ٹی او آر غیرملکی فنڈنگ تک محدود تھے اور کمیٹی صرف الزامات کی روشنی میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتی تھی، پاکستانی قانون کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے سیاسی جماعتوں کو فنڈ دے سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

    اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دے گا ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوجاتی ہے تو اثرات جماعت اور چیئرمین پر بھی پڑیں گے کیس کے محرکات بہت سنجیدہ ہیں،عمران خان نے وانا میں خود کہا تھا ہم الیکشن کمیشن سے مطمئن ہیں پاکستان کے لیے سب سے اہم مسئلہ فسطائیت کا ماحول ہےفیصلہ بھی ان کی مرضی کا قانون بھی ان کی مرضی کا یہ فسطائیت کی ایک نشانی ہے پاکستان کے دشمن کبھی نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو،جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا تو انہیں سب تسلیم کرنا چاہیے-

    حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر نو منتخب وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،دلائل کے لیے انور منصور خان کو مزید وقت درکار ہے 3روز مزید انور منصور خان دلائل دینگے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چیکنگ ایک ساتھ ہوتی لیکن الیکشن کمیشن کا سارا فوکس تحریک انصاف کے کیس پر ہے-

    سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انٹرا کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں ،قانون سب کے لیے ہونا چاہیے ،صرف پی ٹی آئی کیس پر ہی کیوں توجہ دی جا رہی ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز کی سماعت کیوں نہیں ہورہی،بغیر امتیازی سلوک کے تمام جماعتوں کا کیس سننا چاہیے،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی ایک ساتھ بنیں،تحریک انصاف کی ا سکروٹنی مکمل ہوگئی باقی جماعتوں کا معاملہ رکا ہوا ہے،ن لیگ کے پاس 65 کروڑ روپے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دیں گے پہلی جماعت ہے جس نے فنڈ ریزنگ کی اور پائی پائی کا حساب رکھا-

  • پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے سپریک کورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرد ی سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی-

    درخواست میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    درخواست میں اپیل کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائےاور قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے-

    اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان بارایسوسی ایشنز

  • صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    صحافیوں کے گھروں کا گھیراؤ ، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد کو سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کر دیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد احسن یونس سے رابطہ کیا-


    مریم اورنگزیب نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور نشان عبرت بنایا جائے

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین نے شہریوں کے بنیادی حقوق اور اظہار رائے کی ضمانت دی ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رو رعایت نہ کی جائے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور فسطائی آمرانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

    آئی جی اسلام آباد نے مریم اورنگزیب کو یقین دہانی کرائی کہ ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، وزیراعظم کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے-


    مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سینئر صحافی حامد میر، عاصمہ شیرازی سلیم صافی سمیت صحافی برادری کے گھروں کے باہر غنڈہ گردی کی کوشش کرنے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذ کرنے والے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کسی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،مریم اورنگزیب


    انہوںنے کہا کہ 4 سال تک صحافیوں کا گلا گھونٹنے، پسلیاں توڑنے ،گولیاں مارنے ،پروگرام اور چینل بند کرانے، جیلوں میں ڈالنے کا عمران صاحب کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے اب آپ کی دھونس دھاندلی نہیں چلے گی۔


    سینئیر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے حامد میر کے گھر کے سامنے مظاہرے کی کوشش قابل مذمت اور اسلام آباد پولیس کا بروقت اقدام قابل ستائش ہے۔ معاملے کو گھروں تک نہ لے جاو کیونکہ سب لوگ اپنے گھروں کی عزت کے بارے میں "کچھ لوگوں” کی طرح بے حس نہیں ہوتے۔

  • ہنگو ضمنی انتخاباب:تحریک انصا ف نے  میدان مار لیا

    ہنگو ضمنی انتخاباب:تحریک انصا ف نے میدان مار لیا

    ہنگو: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

    باغی ٹی وی :این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب کے 210 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 21ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ، جے یو آئی (ف) کے امیدوار عبید اللہ 17ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے حلقے کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز رجسٹرڈ تھے-

    یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

  • عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

    عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی: پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی، ہفتوں سے قوم ہیجان میں مبتلا تھی، جمہوری اور آئینی روایات کو پامال کیا گیا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا گیا جو ایوان کے تقدس پر حملہ ہے ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دیئے، آج آئین وقانون کا مذاق اڑایا گیا۔

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ نے اپنا فرض جس طرح سے بہادری سے ادا کیا اس پر آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں، ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ کو زچ کیا گیا سب چیزوں کے باوجود آج جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، برا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے-

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کر رہے ہیں عمران نیازی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو وعدے آپ نے قوم سے کیے تھے ان وعدوں کا کیا ہوا؟

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پلانٹس بند ہونے سے 7000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی جارہی ہیلتھ کارڈ پر ڈاکٹر کہتے ہیں جاؤ پہلے دوائی لے کر آؤ لاہور میں دن دیہاڑے ڈاکے اور ریپ ہوتے ہیں، سیف سٹی کے 30 فی صد کیمرے خراب پڑے ہیں، 5 آئی جی اور 6 چیف سیکرٹریز بدل دیئے گئے آپ کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنا سکے تو کوڑا ہی اٹھالیتے ، آج لاہور شہر کی صفائی کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    پنجاب میں بھی تبدیلی آ گئی حمزہ شہباز وزیراعلی منتخب

    حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نواز شریف کا کارکن ہوں، دن رات عوام کی خدمت میں ایک کروں گا، مہنگائی نے عام آدمی کا بھڑکس نکال دیا ہے،پنجاب میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کریں گے، صوبے میں ایک نا اہل شخص کو وزیر اعلیٰ لگا کر سازش کی گئی چور،ڈاکوکانعرہ لگانےوالوں سےقوم نےتوشہ خانہ کاحساب مانگا، ہم انتقام نہیں لیں گے،قانون اپنا راستہ لے گا،اچھےپولیس افسران،بیوروکریٹس کاانتخاب کریں گے،2018سےٹوٹا ترقی کاسفروہیں سےشروع کریں گے،حکومت اورعوام کےدرمیان فرق ختم کریں گے-

    نو منتخب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 58 ہزار لوکل باڈیز ممبرز کو انھوں نے یک جنبش قلم ختم کیا، اگر ملک نے آگے چلنا ہے تو بہترین بلدیاتی نظام صوبے میں متعارف کروانا ہوگا مجھے خوشی نہیں ہمارے لاء انفورسمنٹ ایجنسز کو ایوان میں آنا پڑا، پولیس نے آج جو کردار ادا کیا ہے میں ان کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

    حمزہ شہباز نے اس موقع پر علیم خان اور جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں-

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے حمزہ شہباز کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے ہیں جب کہ چودھری پرویزالٰہی کے حق میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

    ن لیگ کے 161 اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے سات 26 منحرف اراکین سمیت راہ حق پارٹی ایک اور دو آزاد امیدواروں نے بھی حمزہ شہبازشریف کو ووٹ ڈالا۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی کامیابی ہوئی ہے، تمام تر دباو کے باوجود آج ہم ثابت قدم رہے۔

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

  • ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے،شیریں مزاری

    ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے،شیریں مزاری

    سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ ای سی پی نے ایک بار پھر پی ٹی آئی مخالف تعصب کا مظاہرہ کر دیا ہے-


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف پی ٹی آئی کیس کی سماعت پر توجہ مرکوز ہے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کے فارن فنڈنگ کیسز کو بیک وقت سنے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دباؤ کہاں سے آرہا ہے، ای سی پی تعصب میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    قبل ازیں شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔


    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں اور ریکارڈ پر لانا چاہتی ہوں کہ عمران خان نے سیاسی ڈیڈ لاک میں مصالحت کے سلسلے میں فوج کو مدد کیلئے نہیں بلایا تھا۔

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

    انہوں نے کہا تھا کہ فوج نے اُس وقت کے وزیر دفاع کے ذریعے میٹنگ طلب کی جس میں ان کی جانب سے تین آپشن سامنے رکھے گئے۔

    شیریں مزاری نے سوال کیا تھا کہ عمران خان کئی بار کہہ چکے تھے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے پھر عمران خان استعفے کا آپشن کیوں دیں گے؟ اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی عمران خان نے عدم اعتماد کو صاف مسترد کردیا تھا پھر وہ یہ آپشن سامنے کیوں رکھتے؟ یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے ۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس بتایا تھا کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ نے کوئی آپشن نہیں دیا تھا، ڈیڈ لاک کے دوران وزیراعظم آفس سے آرمی چیف سے رابطہ کیا گیا کہ بیچ بچاؤ کی بات کریں، ہماری سیاسی جماعتوں کی قیادت آپس میں بات کرنے پر تیار نہیں تھی جس پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وہاں گئے، مختلف رفقا سے بیٹھ کر تین چیزیں ڈسکس ہوئیں کہ کیا کیا ہوسکتا ہے، ان میں وزیراعظم کا استعفیٰ، تحریک عدم اعتماد واپس لینا اور وزیراعظم کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آپشن تھا۔

    ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

  • سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول

    سابق وزیراعظم کی برطرفی کے بعد ’عمران خان کُرتا‘ پھر سے مقبول

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تصاویر سے آویزاں کُرتوں کو فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے 9 سال بعد دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم کی قومی اسمبلی سے تحریک اعتماد کے بعد برطرفی کے چند روز بعد ہی سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عمران خان کی حمایت میں اور نو منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے جارہے ہیں۔

    جہاں ایک طرف موجودہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں اور عمران خان کی حمایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک معروف کپڑے کے برانڈ ’کرما‘ نے عمران خان کی تصویر والا کرتا دوبارہ متعارف کرادیا۔

    کرما‘ نے ابتدائی طور پر ’عمران خان کُرتا‘ کو 2013 میں متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا اور پی ٹی آئی کارکنان اسے جلسوں اور ریلیوں میں پہن کر شریک ہوا کرتے تھے اس وقت کُرتے کو مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس پر عمران خان کی تصاویر آویزاں تھیں۔

    اب فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے ان ہی کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا اور دعویٰ کیا کہ ان کُرتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    برانڈ نے سوشل میڈیا پر اس کرتے کی پری بکنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت زیادہ مطالبے پر ہم مقبول عمران خان کرتا واپس لارہے ہیں-

    تاہم اس بار فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی قیمت بہت ہی زیادہ رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اگرچہ فیشن ہاؤس نے آفیشل کُرتے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک کُرتے کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ پاجامے یا پینٹ کی علیحدہ قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے۔

    مجموعی طور پر کُرتا اور پینٹ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ 2013 میں کُرتے کی رقم 4 ہزار روپے تک رکھی گئی تھی عمران خان کُرتوں کی قیمت 30 ہزار روپے رکھے جانے پر فیشن ہاؤس پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں جب کہ فیشن ہاؤس پر سیاسی ہونے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

    تاہم تنقید کے باوجود فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی اصل رقم پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

  • پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے،

    فرح حبیب کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفے منظور کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا،استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں

    جن اراکین کے استعفے منظور ہوئے ہیں انکا نوٹفکیشن جاری ہو چکا ہے اور انکے ناموں کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے

    عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیئے تھے، تحریک انصاف کے کچھ اراکین منحرف ہو چکے ہیں جبکہ اتحادی بھی ساتھ چھوڑ چکے ہیں جس کہ وجہ سے عدم اعتماد کامیاب ہوئی،

    قبل ازیں پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا ، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی درخواست عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا،پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں،

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

  • پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

    پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

    پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر

    پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا ، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی

    درخواست عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا،پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں،

    دوسری جانب ایم پی ایز کو ہوٹل سے بازیاب کروانے کے لیے درخواست دائرکی گئی ہے درخواست سبطین خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے درخواست میں حمزہ شہباز اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کے ٹکٹ اورمینڈیٹ پر منتخب ہوئے ہیں ان میں سے کچھ تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہیں،انہیں ہوٹل میں رکھا گیا ہے، انہیں بازیاب کروایا جائے،7مارچ کو بیرونی سازش کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان