Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:عوام استقبال کرنے کے لیے تیار

    پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:عوام استقبال کرنے کے لیے تیار

    گھوٹکی: پی ٹی آئی کا "سندھ حقوق مارچ” روانگی کے لئے تیار:،عوام استقبال کرنے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ‘سندھ حقوق مارچ’ کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے، مارچ کے لئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

    پی ٹی ائی سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ حقوق مارچ کا آغاز آج سندھ پنجاب سرحد ‘کموں شہید’ سے ہوگا، مارچ کی قیادت وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کرینگے، گھوٹکی میں ہیلی پیڈ تیار کیا جاچکا ہے۔لوگوں میں بہت زیادہ خوشی پائی جارہی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی پی کے ستائے لوگ پی ٹی آئی کے اس مارچ سے بڑے خوش دکھائی دیتے ہیں‌

     

    دوسری طرف اسی حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوباڑو میں پی ٹی آئی رہنما عبدالرحمان چاچڑ کے انتقال پر تعزیت بھی کرینگے۔ادھر ذرائع کے مطابق مارچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جاچکے ہیں، کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور کارکنان پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کررہے ہیں۔

    جہاں ایک طرف وائش چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی متحرک ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزیر علی زیدی اور سینئر رہنما مبین جتوئی انصاف ہاؤس سکھر سے ریلی میں شریک ہونگے۔

     

     

    مارچ کے شرکا کا پہلا پڑاؤ سکھر’ انصاف ہاؤس’ ہوگا، جہاں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

    صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ رابطے کے لیے اسی کنٹینر پر نکل رہے ہیں جو 126دن کے دھرنے کے لیے استعمال کیا تھا، انشااللہ سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آذاد کرائینگے۔

     

    وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زيدی نے مارچ کے روٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ حکومت کے خلاف 27 فروری کو گھوٹکی سے مارچ شروع کیا جائے گا، جو سکھر روانہ ہوگا، 27 فروری کو ہم شکارپور، کشمور اور جیکب آباد پہنچیں گے، 28 فروری کو قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ جائیں گے۔

     

    روٹ کے مطابق یکم مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ خیرپور، نوشہروفیروز اور نواب شاہ میں پڑاؤ ڈالے گا، جس کے بعد مارچ کی اگلی منزل 2 مارچ کو سانگھڑ اور میرپورخاص ہوگی۔سندھ حقوق مارچ 3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچے گا اور وہاں رات قیام کے بعد 4 مارچ کو ٹنڈو محمد جام ، ٹنڈو الہٰ یار اور مٹیاری جائے گا۔

    مارچ یہاں سے اپنی اگلی منزل حیدرآباد 5 مارچ کو پہنچے گا، چھ مارچ کو پی ٹی آئی کا مارچ اختتامی مراحلے میں داخل ہوتے ہوئے جامشورو اور وہاں سے واپس کراچی آئے گا۔

  • اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :حکومتی ذرائع

    اسلام آباد:اینٹ کا جواب پتھر:ن لیگ کے 7 ارکان قومی اسمبلی پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہیں :اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئےہیں، ن لیگ کے سات اراکین اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7 رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    حکومتی ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا۔
    دوسری طرف ن لیگ کی قیادت اس خبر کے بعد بہت زیادہ پریشان ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کو یہ ڈر ہے کہ اگر اس کے ارکان اسمبلی نے پاکستان کے کپتان کو ووٹ دیا تو پھراس کے نتیجے میں‌پارٹی کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے

  • ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت

    ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت

    ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے میری صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا،چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا، میری پارٹی شمولیت کے موقع پر بھی کچھ لوگ تھے جو مجھے پسند نہیں کر رہے تھے، کئی مرتبہ ان لوگوں نے چاہا کہ میں پارٹی چھوڑ دوں، پتہ نہیں وہ لوگ ایسا کیوں چاہتے ہیں، بہت سارے لوگ اب بھی پی ٹی آئی میں میرے خلاف ہیں، میں نے چار سال گزار لئے، میرا اب جو تھا ختم ہوا، جوگزارنا تھا گزار دیا، اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ضرور لڑوں گا،حلقہ 295 کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا، کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا یہ بعد میں بتاؤں گا،میں منافق آدمی نہیں ہوں، صاف کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لینا، مشرف مجھ سے پوچھ کر فیصلے کرتے تھے، میرے ہمخیال کراچی میں کتنے لوگ ہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن بہت لوگ ناراض اور روٹھے ہوئے ہیں،

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ میری شادی ہوئی ہے، ہو سکتا ہے ہنی مون پر چلا جاؤں اور جب تحریک عدم اعتماد پیش ہو تو میں یہاں اسمبلی میں نہ ہوں،

    قبل ازیں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہتے ہیں کہ میرے قائد الطاف حسین ہیں،عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک نجی انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ اور میڈل سے نوازا گیااس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں دل سے ابھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں اور میرے قائد الطاف حسین ہی ہیں اگر پیپلز پارٹی چاہے تو ایم کیو ایم کے ساتھ متحد ہوسکتی ہے کیونکہ آنے والے وقت میں کراچی سے ایم کیو ایم کے وفا پرست رہنما سامنے آئیں گے اور اُس وقت پی ٹی آئی نہیں ہوگی

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

     عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے

    تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

  • پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ

    کراچی :پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے۔

    سجاول میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، سندھ میں بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں اور یہ مارچ نکالیں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں، بھنڈ برادری کے پانچ افراد قتل کر دیئے گئے مارچ کس پر نکالیں گے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی اسکولوں میں کتابیں نہیں کس پر مارچ نکالیں گے؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ہم مارچ نکالیں گے، حقوق سندھ مارچ نکال کر پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے، سندھ کے عوام ان چوروں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 26 فروری کو مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، و دیگر کی قیادت میں حقوق سندھ مارچ نکالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پی ٹی آئی کے سینئیر راہنما کو مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ احسان الرحمن صاحب کو ممبر ایڈوائزری کونسل باڈی ڈسٹرکٹ قصور بننے پر میاں محمد عمران آرائیں ڈپٹی کنوینیئر وزارت اطلاعات و نشریات ترجمان حکومت پنجاب قصور چوہدری رضوان اقبال ایڈووکیٹ صاحب سابقہ صدر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن قصور سینئر رہنما پی ٹی آئی محمد علی چشتی صاحب وقار احمد بھٹہ صاحب صدر ik سوشل میڈیا قصور چوہدری ندیم کمبوہ صاحب چیئرمین 48 نیوز چینل اور دیگر دوست مبارک باد پیش کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ضلع قصور کی ایڈوائزری کونسل کی باڈی اور عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے گے اور پارٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے اور پارٹی کو ہر پلیٹ فارم پر مظبوط کرے گے

  • پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ تنظیمی اختلافات،استعفوں کی لائن لگ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کابینہ کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی استعفوں کی لائن بھی لگ گئی۔

    ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفیکیشن جاری ہوا تھا، اس کے بعد متعدد پی ٹی آئی عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوئے، علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میرپورخاص ڈویژن سے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے اکبر علی پلی نے بھی استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اکبر علی پلی کو گزشتہ روز عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

    استعفوں کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کر پائیں گے، تاہم ایک کارکن کے طور پر خدمات کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کی پالیسی سے اختلاف ہے، واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی انتقال کر گئے

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی انتقال کر گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کا انتقال ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیال زمان اورکزئی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


    وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

    مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے مرحوم رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کی نماز جنازہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    خیال زمان ہنگو سے رکن قومی اسمبلی تھے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن کی حیثیت سے بھی انہوں نے خدمات سر انجام دیں انہوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے۔16 (NA-16 (Hangu))میں پاکستان تحریک انصاف سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی

  • عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

    باغی ٹی وی : شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے لیکن طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہے؟ جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دی تھی جب کہ طوبیٰ نے حال ہی میں 9 فروری کی شب سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ خلع لے رہی ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اس دوران انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پربھی بات کی دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا‘۔

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے

    لاہور:پی ٹی آئی کے سابق رہنما ن لیگ میں شامل ہوگئے،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چند دن پہلے بھی احمد جواد کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں چلائی گئی تھیں آج پھرشمولیت کی خبر نے ایک بار پھرسیاسی جوڑ توڑ کےمتعلق باخبر کردیا ،یاد رہے کہ چند پہلے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

     

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے

  • احسن اقبال سےبیک ڈوررابطےاحمد جواد کوPTIسےدور     :ن لیگ کےقریب لےآئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

    احسن اقبال سےبیک ڈوررابطےاحمد جواد کوPTIسےدور :ن لیگ کےقریب لےآئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

    لاہور:احسن اقبال سےبیک ڈوررابطے احمد جواد کو پی ٹی ائی سے دورجبکہ ن لیگ کے قریب لے آئے:ن لیگ میں شمولیت کی دعوت،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق بدھ کے روز رہنما ن لیگ احسن اقبال کی ملاقات پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد سے ہوئی جس میں انہوں نے سابق سیکرٹری اطلاعات کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ دعوت اچانک نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی مہینوں کی محنت کارفرما ہے

     

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ احمد جواد دیرینہ دوست ہے،ان سے مل کر خوشی ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ احسن اقبال نے احمد جواد کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔

    تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی تھی۔

     

    دوسری طرف بیک دی ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے احمد جواد نے تسلیم کیاکہ ‏احسن اقبال کے ساتھ دو دفعہ برلن میں جرمن تھینک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کیا،دونوں دفعہ مخالف جماعت کا ہونے کے باوجود احسن اقبال کے تدبر اور علم و فراست سے متاثر ہوا۔چین کے ایوانوں میں انہیں مسٹر سی پیک کے نام سے جانا جاتا ہے،سی پیک میں اُن کی خدمات کوسب سے زیادہ سراہا جاتا ہے