Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • مروت صاحب،آپکی پارٹی حکومت میں یہی دھندے کر رہی تھی،جسٹس ارباب محمد طاہر

    مروت صاحب،آپکی پارٹی حکومت میں یہی دھندے کر رہی تھی،جسٹس ارباب محمد طاہر

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی،ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا کہ جتنی بھی ایف آئی آرز ہیں وہ اس رپورٹ میں دے دی گئی ہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈی ایس پی لیگل سے سوال کیا کہ آپ بتائیں رپورٹ میں کتنی ایف آئی آرز سیل ہیں، ڈی ایس پی صاحب آپ جائیں اور سیل ایف آئی آر کی نقل لے کر آئیں،شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 15 ہوگئی ہے،

    دوران سماعت شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ آپ کے گزشتہ آرڈر کے باوجود مجھے پولیس گرفتار کرنے کے لیے عدالت پہنچ گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مروت صاحب جس پارٹی سے آپ تعلق رکھتے ہیں جب وہ حکومت میں تھے وہ بھی یہ دھندے کر رہے تھے، ظلم اس وقت بھی ہو رہا تھا ظلم آج بھی ہو رہا ہے،

    شیر افضل مروت نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے کوئی رپورٹ نہیں آئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کر دیے اور ڈی ایس پی لیگل کو سیل کی گئی ایف آئی آر کی نقول جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • لندن،قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات بند

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات بند

    لندن: لندن پولیس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے کیس کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے اس حملے کے حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی اور دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ واقعے کی فوٹیج کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پاکستان ہائی کمیشن نے تمام دستیاب شواہد پولیس کے حوالے کیے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور کوئی اور نقصان بھی نہیں پہنچا، اس لیے وہ کسی پر فرد جرم عائد نہیں کر سکتی۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مزید تحقیقات یا قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت نے 23 مبینہ ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے اور ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے تاکہ ان افراد کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے۔

    یہ واقعہ مڈل ٹیمپل میں ایک بینچر تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور کارکنوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر حملہ کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں، جن میں ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اور اظہر مشوانی شامل تھے، نے اس احتجاجی مظاہرے میں خطاب کیا تھا۔

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

  • عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان

    عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کیاہے-

    باغی ٹی وی :عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چُکی ہے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پہ گولیاں برسائی گئیں اور پُر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے ہمارے سینکڑوں کارکنان لا پتہ ہیں سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ملک اس نہج ہر پہنچ گیا، ہم 13 دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے- اس اجتماع میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

    میں دو نکات پر پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں • انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی ، • ⁠9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام

    ہماری مذاکراتی کمیٹی عمر ایوب خان ، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل ہو گی اور سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرے گی، اگر ان دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

    سول نافرمانی کے نتیجہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرینگے کہ وہ ترسیلات زر (remittances) کو محدود کریں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اس تحریک کے دوسرے مرحلے میں اس سے آگے بھی جائیں گے-

  • بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے –

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بیگم نے بہت خطرناک بیانیے کو جنم دیا اور پھر حکومت کی غیر ذمہ داراور نااہل ٹیم نے اس کو تاثر ایسا دیا کہ وہ بھی جاگ پنجابی جاگ کی سیاست کرنے آرہے ہیں، قومیت کو آمنے سامنے کیا اور تاثر یہ دیا کہ شاید ریاست، آرمی، اسٹبلشمنٹ پٹھانوں کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ تاثر بھی دیا گیا کہ تحریک انصاف کے آگے بھی ریاست، اسٹبلشمنٹ اور فوج کھڑی ہے، جو کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں نہ ساتھ ہیں، چوتھا جو سب سے اہم پوائنٹ ہے وہ ہے پراپیگنڈا، جو ملک سے باہر ہورہا ہے اس کے آپ کو ڈالرز ملتے ہیں، ان سب کو ڈالرز ملتے ہیں جب یہ اس طرح کا پروپیگنڈا ملک کے اندر یا باہر کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پمز اسپتال تین افراد کے سرٹیفکیٹس آئے جنہیں گولیاں لگی ہیں، میں تو بڑا کلئیر ہوں کہ تحریک انصاف نے مارا ہے مراد سعید اگر پکڑا گیا تو بہت سارے لوگ پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے، جن میں بانی (عمران خان) بھی ہیں اور فیض حمید صاحب بھی ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کی کہ پہلی مرتبہ جب بڑے گھر سے عمران خان کی مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی تو اس میں حماد اظہر تھے جو گئے تھے عمران خان کی شکایت کرنے، یہ یاد رکھئے گا، بشریٰ بی بی کی گرفتاری لازمی ہونی ہے، اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے‘بشریٰ بی بی پر قتل کی ایف آئی آر ہے انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور تارا مسیح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عمران خان کی زندگی کا فیصلہ اور سودا ان کی بیوی اور گنڈاپور ٹائپ کے حواری جو بند کمروں میں بیٹھ کر اشتعال دلاتے ہیں، انہوں نے کرلیا ہےپاکستان کا روشن چہرہ پاکستان کی دو طلاقوں پر مبنی ہے، ایک طلاق خان صاحب کو بیگم صاحبہ کو دینی ہے اور ایک طلاق ن لیگ کو ملنی ہے۔

  • گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیا

    گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ان اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں، اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے علی امین گنڈا پور کو عاطف خان سے رابطہ کرنے کے لیے قائل کیا۔ ان رہنماؤں کا خیال تھا کہ اگر یہ دونوں رہنما مل بیٹھ کر اپنے اختلافات حل کر لیں تو پارٹی کو فائدہ ہوگا اور اس کے اندرونی انتشار کو کم کیا جا سکے گا۔ علی امین گنڈا پور نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کو حل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف کو نقصان ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی، جس پر عاطف خان نے اس دعوت کو قبول کر لیا اور جلد ہی ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے کی حامی بھری۔

    عاطف خان نے بھی علی امین گنڈا پور سے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان بات چیت جاری ہے  

    یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان ماضی میں سنگین نوعیت کے اختلافات سامنے آئے تھے اور دونوں رہنماؤں کی طرف سے ایک دوسرے پر سخت الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ تاہم، اس وقت کی پیشرفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں رہنما اپنے اختلافات کو پی ٹی آئی کے مفاد میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

  • پی ٹی آئی کاگورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کاگورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی تحریک انصاف کے پاس ہے گورنر خیبر پختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں عدم شرکت کا فیصلہ نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام میں خاموش سہولت کاری پر کیا ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ فیصلہ سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہمنوائی کے پیشِ نظر کیا، پی ٹی آئی پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی پیپلز پارٹی سرگرم پشت پناہ ہے پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد منظوری میں کردار ادا کیا، سندھ میں پی پی ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراسانی میں مصروف ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے جان نمائشی مجالس کرکے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے، پی پی کا خیبر پختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں،خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے، گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ رائے کے پی حکومت کو بھجوائیں تو غور کریں گے۔

  • مریم نواز  پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ اسلحہ دے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں مریم نواز پنجاب کے بچوں کو اسکالرشپ جبکہ گنڈاپور اور بشریٰ پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں، وفاق کے لیے فنڈز سے وفاق پر ہی جتھوں سے حملہ آور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے، یہ غیر ملکیوں اور شدت پسندوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو اسلحہ پولیس اہلکاروں کے پاس نہیں تھا وہ فتنہ پارٹی کے احتجاجی گروہ کے پاس تھا، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا،اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔

    واضح رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان کے رد عمل میں کہا تھا کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟ الزام تراشی کا ڈرامہ مریم نواز رچا رہی ہیں، وفاقی و پنجاب حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے،جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

  • ملک دشمنی کا ایک اور قدم،بھارت سے فنڈوصولی ،ہالینڈ میں پی ٹی آئی کریگی احتجاج

    ملک دشمنی کا ایک اور قدم،بھارت سے فنڈوصولی ،ہالینڈ میں پی ٹی آئی کریگی احتجاج

    پی ٹی آئی کو بھارت اور بنگلہ دیش سے امداد موصول ہوئی ہے، بنگلہ دیش ،بھارت سے پیسے ملنے کے بعد پی ٹی آئی پانچ دسمبر کو ہالینڈ میں احتجاج کرنے جا رہی ہے،

    عمران خان نے جیل سے رہائی کے لئے ہرممکن کوشش کی لیکن انہیں کسی صورت کامیابی نہ ملی،عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک انصاف نے جہاں بھارتی لابی کے ساتھ ملکر بیرون ممالک میں قراردادیں لائیں، احتجاج کیا ، اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا وہیں سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی گئی، عمران خان کے ہامی،پاکستان مخالف ،اسرائیلیوں کے قریبی سمجھنے جانے والے رہنماؤں نے بھی عمران خان کی رہائی کے لئے آواز اٹھائی، لیکن عمران خان کو تمام تر کوششوں کے باوجود رہائی نہ مل سکی،گولڈ اسمتھ فیملی سے رابطہ کر کے پی ٹی آئی نے مدد مانگی، اسلام آباد پر خیبر پختونخوا حکومت نے یلغار کی، ایک بار پھر نومئی کو دوہرایا گیا مگر عمران خان جیل سے پھر بھی باہر نہ آ سکے، بشریٰ بی بی نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی، نوجوانوں کو اکسایا،پولیس پر پی ٹی آئی شرپسندوں نے گولیاں برسائیں اور پھر ڈی چوک پہنچنے سے قبل ہی بشریٰ بی بی کارکنان کو رات کے اندھیرے میں چھوڑ کر خود علی امین گنڈا پور کے ساتھ فرار ہو گئیں، عمران خان کی رہائی پھر بھی نہ ہو سکی.

    اب پی ٹی آئی کی جانب سے بیرون ملک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری متحرک ہیں، زلفی بخاری کی کوشش ہے کہ بیرون ممالک مؤثر احتجاج کیا جائے،اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی کل پانچ دسمبر کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے احتجاج کر رہی ہے،پی ٹی آئی کارکنان بینرز،پوسٹر لے کر آرہے ہیں، کارکنان جمع ہوں گے، ریاست پاکستان، حکومت پاکستان،افواج پاکستان کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج کرے گی،تاہم فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف پی ٹی آئی کو کہیں بھی احتجاج کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،پی ٹی آئی جو ہمیشہ سے فارن فنڈز سے ہی چلتی آ رہی ہے، پاکستان کی عدالتوں میں بھی فارن فنڈز کے کیس زیر سماعت ہیں، اب عمران خان کی رہائی اور ذاتی مفادات کے لئے پی ٹی آئی نے ایک بار پھر فنڈز جمع کئے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ فنڈز پی ٹی آئی کو بھارت اور بنگلہ دیش سے ملے ہیں، پی ٹی آئی ان فنڈز کی وصولی کے بعد ہالینڈ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے احتجاج کرنے جا رہی ہے، کل 5 دسمبر کو پی ٹی آئی احتجاج کرے گی جس کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے اور مختلف مقدمات میں سزایافتہ پاکستانی مجرم کو بے قصور ثابت کرنا ہے،پی ٹی آئی اس سے پہلے بھی کئی ممالک میں احتجاج کر چکی ہے تا ہم پی ٹی آئی والے یہ نہیں بتاتے کہ عمران خان پر ایک نہیں درجنوں مقدمات ہیں اور ان مقدمات کی وجہ سے ہی عمران خان جیل میں ہیں، گھڑی چوری کا مقدمہ بھی عمران خان نے بنایا تھا، کیا کبھی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد کے گھر کے باہر جا کر احتجاج کیا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی تحفہ دی ہوئی گھڑی خود رکھ لی تو ان پر مقدمہ درج کر لیا گیا، وہ کبھی نہیں کریں گے، کیونکہ پاکستان کے قوانین کو عمران خان نے توڑا اور اسی لئے ان پر مقدمے بنے،

    پی ٹی آئی کی حالیہ سرگرمیاں،اندرون و بیرون ملک جو ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف ہ مہم کی شکل اختیار کر چکی ہیں، نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ یہ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ پی ٹی آئی عمران خان کے لئے تو احتجاج کرتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت فلسطین کے حق میں کھل کر آواز نہیں اٹھا پائی، اور نہ ہی اسرائیل کے خلاف کوئی مؤثر اور مضبوط موقف اپنانے کی توفیق حاصل کر سکی۔

    ملک دشمنی پر مبنی اقدامات کرکے پی ٹی آئی کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟ پی ٹی آئی نے کبھی آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کبھی امریکہ،کبھی برطانیہ،غرض جہاں ان کو موقع ملا انہوں نے ملک دشمنی کے لئے تمام حدیں پار کر لی ہیں،پی ٹی آئی کو پاکستان میں اسرائیل کے خلاف کبھی جلوس نکالنے کی توفیق نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور ان کے اسرائیل کے مظالم کی کھل کر مذمت نہ کرنے کی وجہ سے ان پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، اب اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہدف ہیں، تحریک انصاف جو بھی کر رہی ہے یہ اکیلے پی ٹی آئی نہیں کر رہی ،یہ ایک بیرونی سازش ہے، بھارت سے پیسے آ رہے تو اسرائیل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی والےاسرائیل کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولتے،

  • پی ٹی آئی احتجاج،بشریٰ،گنڈاپور،عارف علوی سمیت 96 رہنماؤں کے وارنٹ

    پی ٹی آئی احتجاج،بشریٰ،گنڈاپور،عارف علوی سمیت 96 رہنماؤں کے وارنٹ

    24 نومبر ،پی ٹی آئی احتجاج کے بعد درج مقدمات کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 96نامزدملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں

    اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے، پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے،کوہسار پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھی وارنٹ لے لئے، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین، علی بخاری کے وارنٹ بھی لے لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس سپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی، تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے گا،پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان، اسد قیصر،سہیل آفریدی،شہرام ترکئی،پیر نورالحق قادری،عمر امین گنڈا پور،مشال یوسفزئی، عارف علوی،زرتاج گل،شاہد خٹک،عمیر نیازی و دیگر کے وارنٹ بھی پولیس نے لے لئے ہیں،

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مجموعی طور پر 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس پر حملوں، اور اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کیے جانے والے مقدمات میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اور شیخ وقاص سمیت پارٹی کے بانی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ، ہزاروں نامعلوم افراد بھی ان مقدمات میں شامل کیے گئے ہیں۔اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کیے جانے والے مقدمات میں درج دفعات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس اہلکاروں پر حملے اور عوامی تحفظ کے لئے نافذ قوانین کی خلاف ورزی جیسے الزامات شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری عملے کو ہراساں کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

    عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

  • پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ، 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا مگر آپ نے پورا اسلام آباد بند کر دیا، درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کاروبار کو چلنے دیں، آپ نے میڈیا پر ہر جگہ کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر پر ہم اجازت نہیں دے رہے، عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ شہریوں، تاجروں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں، وہ پی ٹی آئی سے بھی پوچھیں گے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا، درخواست گزار کا کیا قصور تھا، ان کے کاروبار کو کیوں بند کیا،

    اسٹیٹ قونصل ملک عبدالرحمٰن نے کہا کہ کچھ رپورٹس آگئی ہیں اور کچھ رپورٹس آنا باقی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسٹیٹ قونصل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں، یہ ماہرانہ رائے وہاں دینی تھی، آپ نے اسلام آباد کو ایسے بند کیا تھا کہ ججز سمیت میں بھی نہیں آسکا، میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہوگیا تھا،عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    ہلاکتوں کے دعوے درست نہیں، صدیق جان بھی مان گئے

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا