Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • 26 ویں آئینی ترمیم:پی ٹی‌آئی رہنماؤں کا  نیشنل ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    26 ویں آئینی ترمیم:پی ٹی‌آئی رہنماؤں کا نیشنل ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی اور ایڈووکیٹ حامد خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لیے نیشنل ایکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جس سے طرح ہم نے عدلیہ کے تحفظ کےلیے 2002 اور 2007 میں کمیٹی بنا کر احتجاجی تحریک چلائی تھی اسی طرح اب اس کی اہم ضرورت ہے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے آئین کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، اس کمیٹی میں ہائیکورٹ بار کے تمام صدور، بار کونسل کے اراکین،سپریم کورٹ بار کے سابقہ صدور سمیت تمام بار کونسلز کے نمائندے ہوں گے۔

    حامد خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن کمیٹی میں سماجی کارکن بھی شامل ہوں اور آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مکمل لائحہ عمل پیش کریں گے کہ تحریک کو کس طرح آگے لے کر جانا ہے آئین اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے وکیل ہراول دستہ ہوتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد حکومت کو مرضی کے ججز لگانے کا اختیارمل گیا ہےمیثاق جمہوریت کا موجودہ دور سے کوئی تعلق نہیں ہے، آزاد عدلیہ کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، اب یہ صرف پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں سب کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے  عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

    قبل ازیں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا اور عدم پیروی کے باعث‌ نظر ثانی درخواست خارج کر دی، سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع دیا لیکن کیس پر دلائل نہیں دیے گئے، ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی لہٰذا نظرثانی درخواست خارج کی جاتی ہیں۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے نظر ثانی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

    تحریک انصاف کے وکیل حامدخان روسٹرم پرآئے کہا کہ لارجز بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا جائے، یہ معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے اور نیا بنچ تشکیل دیا جائے،موجودہ تین رکنی بنچ کیس نہیں سن سکتا، سنی اتحاد کونسل کیس میں 13 رکنی بنچ فیصلہ دے چکا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ یہ نظرثانی کا معاملہ ہےہم نے قانون کودیکھنا ہے، نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں قانونی حثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟

    حامد خان نے کہا کہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں،یہ اور معاملہ ہے وہ الگ معاملہ ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ حامد خان نے کہا کہ میں اب وہ کہہ دیتا ہوں جو کہنا نہیں چاہتاتھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹی وی پر بات کرنے کی بجاے منہ پر بات کرنے والےکو میں پسند کرتا ہوں، حامد خان نے کہا کہ میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں اپ کو مجبور نہیں کر سکتا، وکیل حامد خان نے کہاکہ مجھے دلائل نہیں دینے-

    عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ جب نیازی صاحب وزیراعظم تھے توانٹرا پارٹی انتخابات کا نوٹس ہوا، تب بھی نہیں کروایاگیا، ایسا تونہیں کہ آپ لوگ انٹرپارٹی انتخابات کے لئے دلچسپی نہیں رکھتے؟

    سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع دیا لیکن کیس پر دلائل نہیں دیے گئے، ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی لہٰذا نظرثانی درخواست خارج کی جاتی ہیں۔

    دوران سماعت، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم ہو چکی ہے اس لیے سپریم کورٹ اب یہ کیس نہ سنے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میں نے ترمیم ابھی نہیں دیکھی اور ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

    ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

  • بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی:درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کرلیا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی والدہ بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں، سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔

    عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا،پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

  • عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی عمر 72 برس ہے ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو عمران خان تک رسائی نہیں دی گئی، ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

    درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو 15 روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے۔

  • 26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    اسلام آباد:آئینی ترمیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ اراکین میں 2 سینیٹرز اور9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے جن میں سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر ڈاکٹر زرقا شامل ہیں-

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے …

  • جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کرنے کا اختیار حاصل نہیں، آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہےکل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا تو مہاتما 45 منٹ اپنے رونے روتا رہا، بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،سپریم کورٹ کا اختیار صرف فیصلے جاری کرنا وضاحتیں جاری کرنا نہیں، آئینی ترامیم پر اتفاق رائے اچھی بات ہے لیکن تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈ سیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے، جن لوٹوں سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے ان کو اب غدار کہتے شرم آنی چاہیے جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور 9 مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …

    لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

  • جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد

    اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : چالان کے مطابق ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر قیادت جی ایچ کیو پر حملہ کیا، دھاوا بولتے ہوئے گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں سے بھرپور مزاحمت کی اور توڑ پھوڑ کرتے رہے، حساس عسکری املاک میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی، ڈنڈوں پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم مارا گیا۔

    ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، ملک میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا، جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے دئیے گئے پاک آرمی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے ملک اور فورسز دشمن نعرے لگائے گئے آئی ایس آئی عمارت پر حملے کیے گئے، مظاہرہ منظم مجرمانہ سازش کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے جن کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں۔

    چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ مقدمے کے 3 وعدہ معاف گواہ سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ منحرف ہوگئے ہیں اور درخواستیں دائر کی ہیں۔

    القاعدہ کا حماس سے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

    دوسری طرف، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، عثمان ڈار، امجد نیازی، راجہ بشارت سمیت 28 ملزمان میں فرد جرم کے لیے چالان کی نقول تقسیم کر دیں جبکہ بانی چیئرمین کو جیل ٹرائل نہ ہونے کے باعث نقل نہ مل سکی جس کی وجہ سے فرد جرم آئندہ تاریخ پر بھی عائد ہونے سے بھی ٹل گئی۔

    بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …

    انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی،جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

  • تحریک انصاف  کا 26 ویں آئینی ترمیم  ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ٹکٹس پر سینٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے ارکان پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، رائے شماری میں حصہ لینے والے ارکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ‏انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض ہونے والے گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں-

    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہو گئے ہیں اور شاید دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا جمہوریت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ’ملاقات کا وقت ختم ہوگیا‘، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔

  • عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسد قیصر، علی ظفر، سلمان اکرم راجہ،حامد رضا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے-

    ملاقات کے بعد خیبرپختوںخوا ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے45 منٹ کی ملاقات ہوئی، الحمداللہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پانچ دن سے عمران خان سیل میں بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے انہیں کوئی اخبار نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے، انہیں دو ہفتے سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی صورتحال سے آگاہ نہیں تھے،انہیں ہمشیرہ کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر تو ووٹ دے،بلاول

    تاہم اب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس پر آفیشل مؤقف سامنے آگیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لیے قیدی کک فراہم کیا گیا ہے، پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چقندر کا جوس، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن اور رات کو دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے اور جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش