Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت،عمر ایوب کا جھوٹ پکڑا گیا

    کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت،عمر ایوب کا جھوٹ پکڑا گیا

    پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے حوالے سے عمر ایوب کے بیان کی شہید کے بیٹوں کی طرف سے تردید منظر عام پہ آگئی

    4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی،گزشتہ روز عمر ایوب نے ٹی وی پروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہا کہ ” شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی”عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ دیا،

    شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی ،شہید کے بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ کے بیان کے مطابق،میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے،”میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے،

    شہید کانسٹیبل کے دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق ،میرے والد 4 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہید کیے گئے۔سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق اپنے مزموم سیاسی مقاصد کے لیے سیاسی انتشار ،پر تشدد کاروائیاں اور جھوٹ اس جماعت کا وطیرہ ہے،سیاست کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور توڑ پھوڑ کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیے، شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قاتلوں کو سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ،

    پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

    تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور

    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور

    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےپی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور دیا

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور معاشی ترقی سے بڑا کوئی قومی، سیاسی اور عوامی مفاد نہیں،پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہی احتجاج کیوں کرنا چاہتی ہے؟پی ٹی آئی کو چین، سی پیک سے آخر کیوں تکلیف ہو جاتی ہے؟پی ٹی آئی احتجاج موخر نہیں کرتی تو اس کا واضح مطلب بیرونی ایجنڈے کی تکمیل ہوگا،پی ٹی آئی کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر فساد بیرونی ایجنڈا ہے،خارجہ تعلقات خراب کرنے والے پاکستان کے خارجہ تعلقات کی بحالی پر 9 مئی دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں،ڈیفالٹ کے دہانے تک لیجانے والی پی ٹی آئی کو پاکستان کی معاشی ترقی کی بحالی پر تکلیف ہو گئی ہے،چار سال میں تاریخ کی تیز ترین مہنگائی کرنے والی جماعت کو مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر واپس آنے پر کیوں تکلیف ہو رہی ہے؟

    پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

    تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • پی ٹی آئی کی  ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

    تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ایس ای او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا

    انتشاری جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامہ آرائی، ہلڑ بازی اور ملک کا امن تہہ و بالا کرنے کیلئے جلسے جلوسوں اور احتجاج کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے، جسے وہ سیاسی جدوجہد کا نام دیکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جیل میں بند انتشاری ذہن کا مالک دراصل ایک منصوبہ بندی کے ذریعے سب کچھ کر رہا ہے اور یہ ایک ایسا وقت میں کیا جا رہا ہے جب پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے معاشی اشاریے بہتر مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور اس کی انتشاری ذہنیت کو یہ گوارا نہیں ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چلے اور اس سارے عمل کو روکنے کیلئے اس نے خیبرپختونخوا کے شدت پسند وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ذریعے ملک کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔اگر نگاہ دوڑائی جائے تو معاشی اعداد و شمار کے مطابق افراط زرجو مئی 2023ء میں 38 فیصد تک چلا گیا تھا، آج یہ سنگل ڈیجیکٹ یعنی کم ہو کر 9.6 فیصد پر آچکا ہے۔ جون 2023ء میں ڈالر 333.5 روپے تک جا پہنچا تھا مگر آج جی ڈی پی کی نمو میں ریکوری سے کرنسی ایکسچینج ریٹ اور روپیہ مستحکم ہو گیا ہے آج ڈالر 277.72 روپے تک آچکا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر مالیت کا پروگرام منظور کیا گیا۔ بہترین معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹاک ایکسچینج بن کر ابھری۔ سٹاک مارکیٹ میں سرفہرست 86 کمپنیوں نے 1.7 ٹریلین روپے کا ریکارڈ منافع کمایا۔ جون 2023ء میں کے ایس ای 100 انڈیکس 41452.69 پوائنٹس پر تھا آج یہ انڈیکس 82463.05 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے۔وفاقی حکومت تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بھی بڑی حد تک کم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، ہماری برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔بہتر معاشی اشاریوں کے باعث موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی سی 2 سے سی سی 3 کردی ہے، بہتری ہوتی معیشت کے پیش نظر حکومت نے اس کے فوائد عام عوام تک بھی منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں اور سب دیکھ رہے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت ہر پندرہ روز کے بعد کم کی جا رہی ہے اسی طرح سب سے عام استعمال اور ضروری چیز آٹے کی قیمت جسے کچھ عرصہ قبل پر لگ چکے تھے اب غریب آدمی کیلئے بھی قابل خرید ہے۔

    پی ٹی آئی کا ایک بار پھر گھناؤنا منصوبہ، مذموم ایجنڈہ سامنے آ گیا، پی ٹی آئی ملک دشمنی پر ڈٹی ہوئی، شنگھائی کانفرنس کے موقع پر ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر دیا، ایسے وقت میں جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، غیر ملکی مہمان پاکستان میں ہوں گے، ریڈ زون سیل ہو گا، سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایسے میں پی ٹی آئی نے اپنی روش نہ بدلی اور ماضی کی طرح احتجاج کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ کسی طرح پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آ سکے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے نہ آ سکے، احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ریڈ لائن عبور کی ہے

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے، حکومت نے اجلاس کے معززین اور مندوبین کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14،15،16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی،سپریم کورٹ ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایس ای او جلاس کے موقع پر چھٹی ہو گی، اسلام آباد میں ٹریفک بند ہو گی،مورخہ 14 ،15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا ،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گا،اسلام آباد میں ایس ای او اجلاس کے موقع پر
    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ملک دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں، اس صورتحال میں اسلام آباد میں بدامنی اور انتشار پیدا کر کے تحریک انصاف عالمی دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟ تحریک انصاف ملکی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کر رہی ہے۔تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورا منسوخ ہوا تھا، کیا یہ اب شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں؟

    ملک دشمنی پر مبنی اقدامات کر پی ٹی آئی یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ اس وقت پاکستان میں مکمل طور پر سیاسی عدم استحکام ہے۔ یہی ایجنڈا یہ شرپسند جماعت اپنے سوشل میڈیا پر پھیلا رہی ہے اور باہر بیٹھے پاکستانیوں، اہم شخصیات کویہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، وہاں کوئی بھی غیر ملکی دورہ اور سرمایہ کاری نہیں کی جا سکتی۔پی ٹی آئی کی جانب سے اس شدت پسندی اور شرپسندی کا بڑا ایجنڈا پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی ایک بڑی شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس بھی ہے، جسے وہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہی ہے سب واضح نظر آرہا ہے کہ 15 اکتوبر کو انہوں نے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی ہے ظاہر ہے کہ کانفرنس کے موقع پر وفاقی حکومت میں ویسے ہی سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی اور انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اس شرپسند جماعت کے سیاسی جتھوں کو روکیں گے جس سے یہ بے قابو ہو جائیں گے اور ٹکراؤ ہونا نوشتہ دیوار ہے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم ایک بڑا بین الاقوامی فورم ہے جس میں پاکستان سمیت دوست ملک چین، روس، بھارت، بیلوروس، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان جیسے ممالک شامل ہیں اور اس کی فورم کی اس خطے میں اپنی ایک اہمیت ہے۔ایک ایسی کانفرنس جس کی بین الاقوامی سطح پر اپنی اہمیت ہے اس کے انعقاد پر پاکستان یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ ملک بڑے ممالک کے سربرہان کی میزبانی کیلئے تیار ہے اس موقع پر شرپسند جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دینا، ڈنڈے، اسلحہ اور خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر کو لیکر دھرنا دینے کی دھمکی یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ یہ جماعت ملک دشمن ایجنڈے پرچل رہی ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرکے اپنے مذموم مقاصد کا حصول ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے،15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا ہے.سیاسی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں ناحق قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں،ظلم، جبر اور لاقانونیت کے سامنے نہ جھکنے اور دستور کا حلیہ بگاڑنے کی ریاستی کوششیں قبول نہ کرنے کی پاداش میں سفّاک سرکار عمران خان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازشوں میں مصروف ہے،عمران خان قوم کے مقبول اور معتبر ترین قائد اور کروڑوں پاکستانیوں کی سیاسی و قومی امنگوں کے ترجمان ہیں،حکمرانوں نے اڈیالہ میں ناحق قید عمران خان کے بنیادی حقوق فوراً بحال کرتے ہوئے ان کے وکلاء، ڈاکٹرز، اہلِ خانہ اور قائدین تک مکمل رسائی فی الفور بحال نہ کی تو بھرپور احتجاج کیلئے 15 اکتوبر کو پورا پاکستان نکلے گا،

    ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

  • انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست دائر

    انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے انتظار پنجوتھہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھہ کا کچھ علم نہ ہوسکا۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے،چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پانچ آئی پی پیز نے معاہدے ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیئے

    ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کے پی حکومت کا پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

  • اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا  اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے مزید افغانیوں کے اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے۔

    باغی ٹی وی: انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے ان گرفتار افغان باشندوں نے ہوشربا انکشافات کردیے۔

    ایک شرپسند نے بتایا کہ میرا نام عبدالقادر ہے، میں افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں اور پشاور میں مزدوری کرتا ہوں، پشاور میں جاوید نامی شخص نے ہمیں 5 ہزار روپے دے کر ایک دن کی مزدوری کرنے کو کہا، جاوید نے ہمیں صرف ایک دن کے پیسے دیے جبکہ دو دنوں کے پیسے نہیں دیے، اس شخص نےہمیں ہدایات دیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جا کر توڑ پھوڑ کرو اور گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دو۔

    میرا نام امانت خان نامی شرپسند نے بتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھتا ہوں، پی ٹی آئی سے پیسے لے کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے سے دور رہیں، یہ شرپسند عناصر ملکی املاک کو توڑ کر ملک اور قوم کا نقصان نہ کریں، گاڑیاں نہ جلائیں اور سڑکوں کو بھی نہ خراب کریں۔

    مدثر نامی شرپسندنے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو، لوگوں کے بائیک توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو،اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کروانے کوئی بھی نہیں آ رہا اور ہم اسی حال میں ادھر پڑے ہیں۔

    ایک اور شرپسند نورالدین نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں دو تین ہزار مزدوری دی کہ اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو اور گاڑیوں کو آگ لگا دومیری اپنے افغان بھائیوں سے درخواست ہےکہ وہ حق حلال کی مزدوری کریں اور ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں جو اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 878 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا جن میں 120 افغان باشندے، خیبر پختونخوا پولیس کے 7 اہلکار اور کچھ ریٹائرڈ پولیس اہلکار شامل تھےاس شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد  کرنے کی تاریخ مقرر

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے معاملے پر پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کو احتجاج اور انتشار پھیلانے کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا،عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

    دوسری جانب 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی جبکہ عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردیں۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں اس کے علاوہ کنول شوزب اورصداقت عباسی سمیت دیگرملزمان میں نقول تقسیم کردی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی ، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر جبکہ دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

    دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں، بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • شیر افضل مروت کا  خود کو   زہر دیئے جانے سے  متعلق  خبروں پر ردعمل

    شیر افضل مروت کا خود کو زہر دیئے جانے سے متعلق خبروں پر ردعمل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خود کو زہر دیئے جانے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے جاری ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ کئی روز سے میری صحت کے حوالے سے کئی خبریں زیر گردش ہیں، میری دھرنوں میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ مجھے زہر دیا گیا ہے ، میں نے ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج میں ایسی کوئی علامات نہیں ملی ہیں۔

    شیر افضل مروت نے کہا میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جب ہم ضمانت پر رہا ہوئے تو اس کے اگلے روز سے میری طبیعت ناساز ہے، پہلے مجھے کورونا ہوا وہ ٹھیک ہوا تو انفلوئنزا اور پھر مجھے ٹائیفائیڈ ہوگیا، اس کے بعد میرے جگر کے ٹیسٹ ہوئے اور وہ بھی ٹھیک نہیں آئے، ان بیماریوں کے باعث میرا وزن 10 کلو کم ہوگیا، جگر کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے باعث میری طبیعت خراب ہے ان حالات میں مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور جو بیماریاں مجھے لاحق ہیں ان کا میں بتاچکا ہوں، باقی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    دھرنوں میں عدم شرکت کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور حکمرانی کیلئے احتجاج پر زور دیا ہے اور مجھے شرمندگی ہے کہ جب یہ وقت آیا تو مجھے میری صحت نے شرکت کی اجازت نہیں دی جس طر ح 9 مئی کے بعد عوام کو ڈرایا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈی چوک، لاہور اور پنڈی کے جلسے میں جرات کا مظاہرہ کیا، میں نے کوئی جلسہ کنونشن مس نہیں کیا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد آئندہ بھی ہر جلسے جلوس میں پہلے کی طرح کھڑا رہوں گا۔

  • جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے،بیرسٹر سیف

    جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے،بیرسٹر سیف

    پشاور: ترجمان حکومت خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی:بیرسٹرسیف نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے خاندان اور وکلا سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں جعلی حکومت کو خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی ورکرز کو احتجاج کی نئی حکمت عملی نہ دے دیں غاصب حکومت کو ڈر ہے کہ بانی پی ٹی آئی وکلاء کو آئین میں ناجائز ترمیم کے خلاف متحرک نہ کر دیں۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ چور ٹولہ بشریٰ بی بی سے بھی خوف زدہ ہے ان پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے مینڈیٹ چور ہوش کے ناخن لیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز آ جائیں صوبائی کابینہ کے اراکین کو غیرقانونی طور پر قید اور پی ٹی آئی ورکرز کو جیل میں رکھا گیا ہے جعلی حکومت نے جمہوریت کے چاروں ستونوں پر حملہ کردیا ہے شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کے لیے ہر حد تک گرچکا ہے ریاستی ظلم و بربریت کا حساب ضرور لیں گے۔

    ناسا کا عملہ کس طرح ووٹ ڈالے گا؟

    اسرائیل نے ایران کے فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ،امریکی میڈیا کا …

    پی آئی اے کا کمال،پرواز ڈھائی گھنٹے قبل روانہ،مسافر خوار

  • شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف

    شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف

    لاہور: مسلم لیگ نے کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی ہے نہ پالیسی ساز اور نہ ملکی سلامتی کے ادارے اس پر بول رہے ہیں، ملک میں سلامتی سے کھیلے جانے والا کھیل کس انجام تک پہنچایا جا رہا ہےشنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے، ہم نے کبھی اپنے احتجاج میں بھارتی وزیر خارجہ، امریکا، اسرائیل اور آج کے لوگوں کی طرز پر آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے علی امین گنڈا پور کو کے پی تک کیسے لایا گیا، آٹھ ماہ میں اربوں روپے کے پی کا پیسہ دہشت گردی پر خرچ کر دیا گیا، کے پی ہاؤس میں اسلحہ سمیت دہشت گرد افغانی دیکھے گئے، ایجنسیاں یا ادارے نہیں بول رہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے پاکستانی قوم کو گنڈا پور کی واپسی کا ڈرامہ بتانا ہوگا۔

    ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد

    لیگی رہنما نے کہا کہ کون ہے جو بانی پی ٹی آئی کو بچا رہا ہے، آٹھ ماہ ہوگئے ہیں لیکن وہی روش اور وہی طریقہ کار علی امین گنڈا پور نے شروع کیا ہے بلوچستان میں ٹی ٹی پی جو کر رہی کیا وہ کے پی حکومت ہی کر رہی ہے، بلوائی کہتے جو بانی کہے گا تو وہی کریں اور اگر بات کرنی ہے تو اس سے کریں، اگر عمران خان خان کی طرح علی امین گنڈا پور کو بچانے والے طاقتور ہیں اور چھڑوانے کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا تو قوم کو بتا دیں، پی ٹی آئی کے لیے اداروں کا رویہ کچھ اور عام جماعتوں کے لیے کچھ ہے۔

    عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

  • عمران خان،گنڈاپور،اعظم سواتی و دیگر پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران خان،گنڈاپور،اعظم سواتی و دیگر پر ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور ، اعظم سواتی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،نامزد قیادت کے ہمراہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمے میں شامل ہیں،مقدمہ دہشتگردی سمیت 12 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے.مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے.

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا عمران خان کے اُکسانے پر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناتے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے2عدد 12 بورگن،12اینٹی رائٹ کٹس،2وائرلیس سیٹ،5عدد ٹیئر گیس شیل چھینی۔ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی،پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی،اقدام قتل،سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    عمران خان کو غیر معمولی سہولیات،ملاقاتیں،ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

    عمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی

    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا