Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

    سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے 7 بینچ تشکیل دے دیا گیا، نظر ثانی درخواست 11 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی اسپیشل بینچ سماعت کرے گا، 3 رکنی اسپیشل بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔بینچ نمبر ایک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔

    بینچ نمبر چار جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر پانچ جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر چھ جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔ججز کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا.

    بلوائیوں میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 6 اہلکار ڈی چوک سے گرفتار

    کراچی کی ترقی کے لیے سالانہ تقریباً 1000 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

  • علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد میں دھاوا بولا گیا، شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد و آئی جی پنجاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنے والے 564 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد میں 120 افغانی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے یہ اہلکار سادہ لباس میں تھے اور ان سے آنسو گیس کے شیل، ماسک اور ربر کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صبح کو پنجاب پولیس پر فائرنگ کی گئی لیکن پنجاب پولیس نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا، مظاہرین میں تربیتی یافتہ عسکریت پسند بھی تھے، ہمارے پولیس اہل کاروں نے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، مظاہرین نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے، مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار اور پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اس دھاوے کے منصوبہ سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، آج رات کو کلیئرنس کریں گے، جبکہ اس تکلیف پر اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انتہائی تحمل کے ساتھ صورتحال کو کنٹرول کیا اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دیے، ہماری ترجیح تھی کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد میں دھاوا بولا گیا، مظاہرین کا مقصد ڈی چوک پہنچ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس تک دھرنا دینا تھا، شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    میانوالی پولیس شرپسندوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئی، دوسرا حملہ بھی پسپا کردی

    سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان

  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد سے بڑھ گئے توگورنرراج لگانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ عندیہ نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ان کے دورہ امریکا کے علاوہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور صوبے کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیزیں حد سے بڑھ گئیں تو ملک اور جمہوریت کی خاطر گورنر رول نافذ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز آئین میں موجود ہو (گورنر رول) اس کا آپشن ضرور موجود ہوتا ہے، گورنر رول ماضی میں لگائے گئے ہیں، جب مرض لاعلاج ہوجاتا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

    لاہور میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے، طلبی کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔خیال رہے کہ لاہور میں احتجاج کے پیش نظر شہر کے داخلی راستے بند کرکے مختلف شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ سے بتی چوک آنے والا راستہ کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر بھی کنٹینر رکھ دیےگئے ہیں۔ رنگ روڈ محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات سے بند ہے،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ بابو صابو انٹر چینج بھی کنٹینرز کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔

    ایمبولینسیں پھنسنے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ مریض بھی پریشان ہیں۔ لاہور سے دوسرے شہر جانے والی ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے اور ویگن والوں نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔دوسری جانب ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کو طلب کیا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

    پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کو واضح غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کرسکیں گے، دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملہ یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔

  • احتجاج رکوانے کا کیس: پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    احتجاج رکوانے کا کیس: پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتی، میں حکومتی اداروں کو آرڈر جاری کر سکتا ہوں کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں-

    باغی ٹی وی : راجہ حسن اختر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم نمبر ون میں کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو تین بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

    سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ جی راجہ صاحب کیا عجلت ہے؟ میں عموماً ہفتے کو کیسز نہیں کرتا لیکن آپ بتائیں کہ کیاعجلت ہے،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دو دن سے پورا اسلام آباد بند ہے، کاروبار بند ہے، بچوں کے امتحانات ہیں، ڈیڑھ لاکھ بندوں کی روزانہ آمدورفت ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں صورتحال سمجھ سکتا ہوں، میں خود کنٹینرز کے درمیان سے گزر کر آیا ہوں، وکیل نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس بھی ہونے جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اُس کانفرنس میں توابھی ہفتہ پڑا ہوا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک چیز ہر ایک کو یاد رکھنی چاہیے کہ ہر شہری کے حقوق ہیں، ایک شہری کے حقوق کے ساتھ ساتھ دیگر کے حقوق کا خیال بھی رکھنا ہوتا ہے، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ سے کہیں عدالت میں پیش ہو جائیں، پولیس کے بھی کسی ذمہ دار افسر کو پیش ہونے کا کہہ دیں، وزیر داخلہ کو بلانا تو شاید مناسب نہ ہو لیکن اگر ہوں تو انہیں بھی بلا لیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پی ٹی آئی کو کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتی، میں حکومتی اداروں کو آرڈر جاری کر سکتا ہوں کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، موبائل سگنل دو دن سے بند ہیں کسی کی ایمرجنسی ہو جائے تو کیا ہو گا۔

    سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا کی آمد پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سیکرٹری صاحب آپ نے پورا شہر کیوں بند کیا ہوا ہے؟ جس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم گزشتہ روزاسلام آباد میں موجود تھے، اسلام آباد میں احتجاج کیلئے قانون موجود ہے، تین چار دن میں اہم سعودی وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ حکومت ہیں اور آپ کا کام برابری کے حقوق کو یقینی بنانا ہے، سرکار کا کام ہے کہ شہریوں کے برابر کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

  • پی ٹی آئی  واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے-

    باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں دعوت دی گئی ہے، پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے،یہ جے شنکر کو دعوت دے رہے ہیں تو دلی میں جاکر جلسہ کریں،دس سال کے بعد پی ٹی آئی نے وہی سازش اختیار کی ہے، 2014 میں بھی چینی صدر کی آمد پر دھرنا دیا گیا تھا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ کل ہمارے لیفٹیننٹ کرنل اور پانچ فوجی جوان شہید ہوئے، ان کو ایس سی او کے بعد احتجاج کا کہا گیا، انہوں نے پہلے بھی چینی صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا تھا، یہ جو مرضی کر لیں، ہم حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کریں گے، یہ اسلام آباد پر حملے کی تیاری کرکے آئے ہیں۔

    ہم کسی صورت ایس سی او کے اجلاس کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے،وزیر …

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

  • جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ،  بیرسٹر گوہر

    جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ، بیرسٹر گوہر

    لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر سیف کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ بھارت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے جب کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی ملک بشمول ہندوہستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔

    لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب

    واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کیلئے ہمارا ساتھ دیں،اس بیان پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج :جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا

  • جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی،عطا تارڑ

    جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ ایس سی او بہترین انداز میں چلے گی، آپ نے 4 سال میں ملکی معیشت تباہ کردی، آج کوئی پنجاب میں عثمان بزدار کا نام نہیں لیتا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہےپہلے پنجاب کولوٹا گیا اب خیبر پختو نخواکولوٹا جارہا ہے، وزیراعلی سرکاری مشینری استعمال کررہےہیں، سرکاری گاڑیاں اورآنسوگیس استعمال ہورہےہیں، مہنگائی پورے ملک میں کم ہورہی ہے خیبرپختونخوا میں نہیں، بیرسٹرسیف نے جےشنکرکو دعوت دی، بیرسٹرسیف نے دیگرممالک کودعوت کیوں نہیں دی، مجھےبتایا جائے کہ ان کےدھرنے کا مقصد کیا ہے۔ہم ریڈ زون کے قریب کسی کو بھٹکنے نہیں دیں گے، پہلے بھی پی ٹی آئی نے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارکروایا، ہم چاہتےہیں کہ کوئی پاکستان آئے تومثبت تاثرلے کرجائے۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے-

    بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت …

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید،6 خوارج …

  • بھارتی وزیر خارجہ  کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیں گے

    بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیں گے

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں-

    باغی ٹی وی: نجی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک پہنچیں گے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو چائے پلائیں گے، ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان کی تردید کی کہ ان کے کارکن احتجاج میں اسلحہ لے کر آئیں ہم ایسا کیوں کریں گے جبکہ اس کے بغیر ہی ہمارے مقاصد پورے رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم آرہے ہیں، وہ بہت بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس کو یہ دکھا رہے ہیں آپ نے احتجاج کو کینسل کردیا، 10 ہزار کنٹینرز کے پہاڑ اسلام آباد میں کھڑے کیے ہوئے ہیں، اگر وہ دکھانا چاہ رہے ہیں یہ آپ کی جمہوریت کی شکل ہے، ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔

    فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

    جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ڈونلڈ …

    اوچ شریف :عباسیہ نہر ٹوٹنے سے پانی بستیوں میں داخل

  • فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

    فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے،مصدق ملک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

    باغی ٹی وی: مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا خواب ملک کی ترقی ہے جب کہ پی ٹی آئی کا خواب جلاؤ گھیراؤ اور فساد ہے، فیصلہ کرلیں کونسا پاکستان چاہیے، ہم مٹی کو ہیرا بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی والے اسی مٹی کو آگ لگارہے ہیں کہ کہیں ہیرا نہ بن جائے،جس شخص نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرایا وہی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے کنٹینر لگوارہا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے خاص مواقع ہی کیوں چنتی ہے؟

    مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتی ہے،کبھی غیرملکی مہمانوں کی آمد پر مظاہروں کے لیے نکل آتے ہیں، فساد کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خود باہر نہیں آتے، دوسروں کو احتجاج کیلیے بھڑکاتے ہیں …

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر آکر احتجاج کرے، صرف حکومتی نہیں آزاد تجزیہ کار بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، معاشی استحکام کے سفر کو متاثر نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز کے پی ٹی آئی احجاج مظاہرین کے خلاف ریاستی اقدامات بظاہر کامیاب رہے۔ علی امین گنڈا پور کا قافلہ ابتدائی چند ایک رکاوٹ ہٹا کر آگے بڑھا لیکن حسن ابدال کٹی پہاڑی کے پاس بدترین شیلنگ کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ڈی چوک سے چائنہ چوک تک شیلنگ اور پکڑ دھکڑکا سلسلہ بھی جاری رہا اور اس دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان گرفتارکو بھی گرفتار کرلیا گیا پولیس نے جڑواں شہروں سے تقریباً 1600 سے کارکنوں کو گرفتار کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کنٹرول روم کا دورہ: امن و امان کی بحالی اور …

    اسلام آباد کے ڈی چوک کے بعد آج لاہور کے مینار پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ ہے،لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے-