Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • کورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر حملہ ،مقدمہ درج

    کورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر حملہ ،مقدمہ درج

    اسلام آباد: ڈسرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں موقع پرموجود 12 پولیس اہلکارگواہ بن گئے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا-
    khawar maneka

    دوران عدت نکاح کیس،اپیلوں پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے،خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا ءنے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے،عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلاء اور کارکن خواتین نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں-

    نیب ترامیم کیس: عمران خان ویڈیو لنک پر پیش،سپریم کورٹ نے لائیو سماعت درخواست …

    بعد ازاں نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا پر عدالت کے حاطے میں حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے وکلا نہیں تھے، پی ٹی آئی کے جن وکلا کو میں جانتا ہوں حملہ آور ان میں سے نہیں تھے،کسی وکیل کو بھی کسی صورت یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے، واقعے میں جو بھی ملوث تھا ان کے لائسنس ختم ہونے چاہئیں۔

    اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دی …

  • ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

    ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی،وکلا مرزا عاصم بیگ، نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی بریت پر دلائل دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات بری کیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا گیا۔

     

    اسرائیلی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو حکومت کو بری طرح ناکام قرار دیا

    واضح رہے کہ رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے بری کردیا تھا20 مئی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں بری کر دیا تھا۔

    شمالی وزیرستان میں سکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

    شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں …

  • پی ٹی آئی نے  انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینےکا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 17 کی شق 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کاغیرقانونی اقدام تھا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

    برطانیہ میں سورج کی تیز شعاعوں سے جِلدکا کینسر پھیلنے لگا

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع، دو ملزمان …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیلی کام کمپنیز کو فون کال اور ڈیٹا ریکارڈنگ روکنے …

  • اسلام آباد میں تحریک انصاف دفتر غیر قانونی قرار، گرانے کا عمل شروع

    اسلام آباد میں تحریک انصاف دفتر غیر قانونی قرار، گرانے کا عمل شروع

    اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا۔

    سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی اور ناجائز تجاوزات پر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اسلام آباد کیخلاف سی ڈی اے کا آپریشن
    ، تحریک انصاف کادفتر غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر پہنچی، اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانےوالےراستوں کو بند کر دیاگیا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں,غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کےلئےCDAکا آپریشن کیا ،سیکٹرG-8/4میں(تحریک انصاف)کی طرف سے پلاٹ پر قائم کی گئی تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کوختم کیاجارہاہے۔

    پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ G-8/4 اسلام آباد میں واقع ہے جبکہ پلاٹ سرتاج علی کے نام پر ہے سی ڈی اے کے ضمنی قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ملحقہ سی ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قبضہ و تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں۔

    19 نومبر 2020، 22 فروری 2021 اور 14 جون 2022 کو پہلے ہی تین نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ شوکاز نوٹس 4 ستمبر 23 کو جاری کیا گیا تھامزید برآں، 10 مئی 24 کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ (نوٹس اور سیل کرنے کے احکامات کی کاپیاں CDA کی پریس ریلیز کے ساتھ منسلک ہیں)سی ڈی اے کا اینٹی انکروچمنٹ ونگ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات اور قبضہ کی ہوئی اراضی کو خالی کر وا رہا ہے جبکہ دفتر کو بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اس حوالے سے ایکس پر پیغام جارہی کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کے مرکزی آفس کے باہر جمع ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ پر چھاپہ مارا تھا، لیکن رؤف حس پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے‘۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے بالکل غیرقانونی اور ظالمانہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ فوراً جی ایٹ فور، اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹریٹ پہنچیں۔

    گزشتہ روز بھی اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ پر حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا،اس دوران اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور ہو کر رہ گیا تھا۔

  • نیب ترامیم کیس:عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دائر کردی

    نیب ترامیم کیس:عمران خان نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے درخواست دائر کردی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تحریری درخواست بھجوادی جبکہ درخواست جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوئی گئی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں زیر سماعت نیب ترامیم کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مختلف واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں۔

    خیال رہے کہ 16 مئی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی تھی جہاں عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تھے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

    سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر کردی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

    عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 8 فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئیں لیکن تمام پروپگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے، اسلام آباد کا ریٹرننگ افسر بھاگا ہوا ہے، پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام اباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی، لاہور میں ٹریبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ہے، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں، 3 ماہ ہو گئے ہیں، ٹریبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے، میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلی نے عزت کا قانون پاس کر دیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ رؤف حسن پر حملے کے واقعے کے پیچھے کون ہے، رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے، ہماری بردا شت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے، ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے، معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے، کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس چلنے نہیں دیں گے، شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ، مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے،نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں، قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی، غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے۔

    نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پرویز الہی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا، جج اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش بے نقاب کروں۔

  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد کی ملاقات: ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد کی ملاقات: ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور

    اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنما عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی-

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مستقبل میں بھی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت وفد آج ملاقاتیں کے لیے آیا، وفد کو خوش آمدید کہا، ان کی سوچ ہے کہ اپوزیشن کے مابین رابطے رہے، مشترکہ مؤقف لینے کے لیے ان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، تلخیوں کو دور کرنے ضرورت ہے، ملک میں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی،پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، جمہوریت ہار رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف 15 سال سے آپریشن جاری ہے، دہشت گردی میں 10 گناہ اضافہ ہوا ہے، ملک کی صورتحال قابل قبول نہیں، چمن میں 7 ماہ سے دھرنا دیا گیا ہے، یہاں سے احکامات دے کر قدغنیں لگائی جارہی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا آج بڑی مثںت گفتگو ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں جے یو آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھی یہی خواہش ہے، مستقبل میں بھی بات چیت ہوگی، جے یو آئی نے اپنا جلسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہمارے کنونشن اور جلسے ملک بھر میں ہوں گئے اس ملک میں آئین نام کی چیز نہیں، آج ہمارے دفتر میں پولیس نے دھاوا بولا، پولیس رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے بجائے بے گناہ لوگوں کے پیچھے ہے، ان اقدامات سے ملک کمزور ہوتا ہے، جمہوریت ہوگی تو سرمایہ کاری آے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، اس وقت ملک میں آئین معطل ہے، بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، گندم بحران کی بھی اس ملاقات میں بات ہوئی ہے، آج کی ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کریں گئے مولانا فضل الرحمان بھی اپنی شورٰی سے مذاکرات کریں گے، اری جنگ کسی کو لانے کی نہیں قانون کی عملداری کی ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی، تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

    دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی-

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

    چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترکا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا

  • ڈاکٹر یاسمین راشد   طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

    ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

    سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔

    چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

    واضح رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا،انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

    غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

  • پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوکر اپنے گھر ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے۔

    لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیارہائی کے بعد پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

    رہائی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا،گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا،شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا، گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہاکہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا،اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی، میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کی اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

    یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہی کو آج لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کرنے کا حکم دیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

    شام کی خاتون اول میں خون کے کینسر کی تشخیص

    وزیر خزانہ سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

    پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے اپنی رہائش گاہ ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے

  • ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن پر "خواجہ سراؤں ” کا حملہ

    ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن پر "خواجہ سراؤں ” کا حملہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
    با غی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات روؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق روؤف حسن پر چاقو کے ذریعے نامعلوم افراد نے جی این این ٹی وی چینل کے آفس کے باہر حملہ کیا گیا، جس سے ان کا پی ٹی آئی کا چہرہ زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا گیا،یہ ناقابل برداشت ہے،شبلی فراز
    قائدحزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سیکرٹری اطلاعات پر نجی ٹی وی چینل میں حملہ ہوا ہے ،ان پر فزیکلی اٹیک کیا گیا ہے اور زخمی کیا گیا ہے، جس پر پی ٹی آئی اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے، شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ وزیر قانون کو چاہئے کہ رپورٹ طلب کریں اور کاروائی کریں ، اس پر فوری ردعمل چاہئے،بات یہاں تک آ گئی کہ پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا جاتا ہے یہ ناقابل برداشت ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں ایوان سے واک آؤٹ کرنا چاہئے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ رپورٹ کریں اس معاملے پر ضرور کاروائی ہوگی ۔میں وزیر داخلہ سے اس معاملے کا پتہ کرتا ہوں ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے،ایوان سے تحریک انصاف کے ارکان نے واک آؤٹ کرلیا.شبلی فراز نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی 24گھنٹے میں تحقیقات کی جائیں، کٹھ پتلی ہی سہی اگر کوئی حکومت ہے تو ایوان کو رپورٹ دیں،

    ملزمان بظاہر خواجہ سرا نظر آ رہے تھے،رؤف حسن
    رؤف حسن نے خود پر ہونے والے حملے کے بعد پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے،رؤف حسن نے بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری اطلاعات ہونے کی وجہ سے مختلف ٹی وی چینلز میں جاتا رہتا ہوں، آج بھی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے جی سیون سیکٹر میں نجی ٹی وی کے آفس میں گیا تھا،ریکارڈنگ کے بعد جب باہرنکلا تو چار ملزمان نے حملہ کردیا،ملزمان بظاہر خواجہ سرا نظر آ رہے تھے، ملزمان نے قتل کی نیت سے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پرتیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں، مجھ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    تحریک انصاف کے رہنما، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حملے میں رؤف حسن کو جان سے مارنے کی کوشش کی اللہ نے نئی زندگی بخشی ہے، روف حسن پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔ رؤف حسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج پتہ چلا خواجہ سراؤں کی بھی روزی لگی ہوئی ہے ہم سمجھ رہے تھے خواجہ سرا بیروزگار ہیں، آج پتہ چلا ان کی بھی روزی لگی ہوئی ہے، دہری شہریت والے کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا ترمیمی بل دیکھنا پڑے گا۔دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ روف حسن پر حملہ کیوں ہوا؟رؤف حسن پر حملے میں ملوث خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے،سیف  الملوک کھوکھر

    پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے،سیف الملوک کھوکھر

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حو اری ملک میں انتشار کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں حلقے کے عوام اورشہر بھر سے آئے ہوئے لیگی کارکنان کے مسائل سنے گئے ور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کو جس گہری کھائی میں پھینک کر گئی ہے اسے ریسکیو کرنے کے لئے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ، پی ٹی آئی دور کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب متوازن فیصلوں اور اقدامات سے اس میں بتدریج کمی آرہی ہے ملک میں ترقی کا پہیہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گھوما اور ان شا اللہ اپنی اس روایت کو بر قرار رکھیں گے۔

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مفت مقدمات لڑیں گے ، لطیف کھوسہ