Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • مریم نواز اپنے  ذاتی  بغض  اور حسد  میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد  قیصر

    مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے، اسد قیصر

    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    پنجاب کے کسانوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر خوراک خیبر پختونخوا سے بات ہوئی ہے، میڈیا پر بھی خبریں آ رہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے، پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔

    راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب

    تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ جس طرح ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کے لیے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کر کے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے؟وزیراعلی پنجاب وردیاں بدلنے میں لگی ہے شاید مریم نواز کو کوئی دماغی مسئلہ ہو، وہ اپنے ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

  • پی ٹی آئی کے ساتھ جب آمنے سامنے بیٹھیں گے تب معلوم ہوگا اتحاد ہوتا ہے یا نہیں،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی کے ساتھ جب آمنے سامنے بیٹھیں گے تب معلوم ہوگا اتحاد ہوتا ہے یا نہیں،مولانا فضل الرحمان

    بھکر: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جب آمنے سامنے بیٹھیں گے تب معلوم ہوگا اتحاد ہوتا ہے یا نہیں-

    بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے رول ادا نہیں کیا جس کا رول نہیں تھا اُس نے رول ادا کیاپی ٹی آئی کے ساتھ جب آمنے سامنے بیٹھیں گے تب معلوم ہوگا اتحاد ہوتا ہے یا نہیں، ہمارے پاس آئین موجود ہے ہم چاہتے ہیں اس پر عمل ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے انتخابات اور نظام میں فوج کیوں مداخلت کرتی ہے؟، ملک کو اگر اچھے سے چلانا ہے تو سیاسی حکومت بننی چاہیے اور بیورکریسی کو آزاد کرنا ہوگا، الیکٹبلز اداروں کے قبضہ میں ہیں جنہیں پیسے لے کر باریاں دی جاتی ہیں،خیبرپختونخوا میں مولانا دشمنی میں دو عہدے میرے مخالفوں کو دئیے ، میرا اپنا بیانیہ ہے میری ایک بڑی پارٹی ہے، دھاندلی کے ذریعہ ہمیں ہرایا گیا، ہمارے بیانیہ کو پی ٹی آئی کے بیانیہ کے ساتھ نا جوڑا جائے۔

    عرب لیگ کاغزہ جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا پنجاب کے عوام ذہنی لحاظ سے سب سے زیادہ پسماندہ ہے اور سیاسی لحاظ سے یہاں کا کوئی کردار نہیں، گندم کے معاملہ میں کاشتکاروں کے ساتھ انہی لوگوں نے ہاتھ کیا جنہیں ووٹ دئیے ہمیں اس لیے ہرایا گیا کہ ہم ایجنسیوں کی آلہ کار نہیں ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ اور مقامی اسٹیبلشمنٹ ملکر حکومت سازی کرتے ہیں، ہم دماغ کو جمود کا شکار نہیں ہونے دیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ جو مسلط کرے ہم قبول کرلیں، تمام ادارے اور آئین موجود ہے مگر ملک میں صرف ایک ادارے کی ہی کیوں اجارہ داری ہے؟، میڈیا دو جماعتوں کے درمیان الجھ چکا ہے۔

    پاکستان کے معاشی حالا ت جلد ٹھیک ہو جائیں گے،وزیراعظم

    واضح ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں گول میز کانفرنس کا اعلان کردیا،اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارے قریبی رابطے ہیں اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ہم جلد ایک لائحہ عمل طے کرلیں گے،ہم ایک کانفرنس 23 مئی کو لاہور میں کر رہے ہیں جس میں ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو لا رہے ہیں، اور ہماری خواہش ہے کہ اس میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوں، اس حوالے سے لطیف کھوسہ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، 5 اسرائیلی …

  • پی ٹی آئی کی  گول میز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کو شرکت کی دعوت

    پی ٹی آئی کی گول میز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کو شرکت کی دعوت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے 23 مئی کو لاہور میں گول میز کانفرنس کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی سپریم کورٹ سے لیک تصویر پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آپ باقی کیسز لائیو اسٹریم کرواتے ہیں لیکن ایک تصویر پر اتنا مسئلہ؟ وہ تصویر تو آج ٹاپ ٹرینڈ میں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارے قریبی رابطے ہیں اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ہم جلد ایک لائحہ عمل طے کرلیں گے،ہم ایک کانفرنس 23 مئی کو لاہور میں کر رہے ہیں جس میں ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو لا رہے ہیں، اور ہماری خواہش ہے کہ اس میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوں، اس حوالے سے لطیف کھوسہ کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

    دوسری جانب ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا’۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہےکہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے وہ جمیعت علماء اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانےکی مذمت کرتے ہیں موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائےکی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے دلائل دئیے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ رقم جرم سے حاصل کردہ رقم تھی؟ جس پر امجد پرویز نے جواب دیا کہ وہ رقم حکومت پاکستان کو آنی چاہیئے تھی، وہ پیسہ ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےاستفسار کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ملک ریاض اور فیملی نے رقم پاکستان سے منی لانڈرنگ کی؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے امجد پرویز سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیں کہ رقم این سی اے نے بھیجی یا ملک ریاض نے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملک ریاض کی این سی اے کے ساتھ آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ کے پاس اس کی کوئی دستاویز نہیں، ساری زبانی باتیں ہیں، آپ سے پہلے پوچھا تھا کہ فریزنگ یا ڈی فریزنگ کا آرڈرآپ کے پاس ہیں؟ آپ نے کہا کہ اُن میں سے کوئی دستاویز آپ کے پاس موجود نہیں ہے، کیا آپ کے پاس آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے کوئی شواہد موجود ہیں؟ آپ صرف وہ بات کریں جس کے آپ کے پاس شواہد موجود ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سوال بہت سادہ ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی آپ جواب کیوں نہیں دے رہے؟ آپ تو اپنی دستاویزات میں اس سوال کا جواب دے بھی چکے ہیں۔

    نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر میں لکھا کہ یہ پیسہ ریاستِ پاکستان کا ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں غلط بھیجی گئی، ایسٹ ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو یہ رقم منجمد کرانا اپنی کامیابی بتائی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ رقم منجمد کرکے ملک ریاض اورفیملی کو مجبور کردیا گیا، ملک ریاض اورفیملی کی رقم کرائم پروسیڈ تھی منی لانڈرکی گئی رقم تھی، دستاویزات کے مطابق یہ رقم نیشنل کرائم ایجنسی کی اجازت کے بغیر منتقل نہیں سکتی تھی۔

    نیب ترامیم کیس :عمران خان کوویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ کابینہ کی منظوری سے پہلے جو پیسے آئے ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے بتایا کہ یہی تو فراڈ ہے، ایسٹ ریکوری یونٹ وزیراعظم کے براہ راست ماتحت ادارہ تھا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے گئے نوٹ سے پہلے منتقل رقم سے متعلق کیا کہیں گے؟ امجد پرویز نے کہا کہ کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ ہو جانے کے بعد یہ رقم منتقل کی گئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ تھے۔

    جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ میں تو نہیں لکھا کہ رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے گی، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس عدالت کے توجہ دلانے پر میں نے کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ کو دوبارہ پڑھا ہے، یہ کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ بہت بڑا فراڈ تھی، ایسٹ ریکوری یونٹ وزیرِاعظم کے براہِ راست ماتحت ادارہ تھا،جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا اس سے کیسے تعلق بنتا ہے؟ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے جواب دیا کہ پبلک سرونٹ اس شخص سے تحفہ نہیں لے سکتا جس کا معاملہ اس کے پاس زیرِ التواء ہو، 458 کنال زمین خرید کر زلفی بخاری کے نام منتقل کی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

    جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کہ زمین منتقل کرنے والے کون لوگ ہیں؟امجد پرویز نے جواب دیا کہ پرائیویٹ لوگوں سے زمین خرید کر زلفی بخاری کے نام کر دی گئی، ایسٹ ریکوری یونٹ کی این سی اے سے خط و کتابت کے دوران زمین منتقل کی گئی، جب زمین منتقل کی گئی تب القادر ٹرسٹ کا وجود ہی نہیں تھا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹرسٹ سے متعلق بتائیں وہ کب رجسٹر ہوئی؟نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے بتایا کہ ٹرسٹ کی کہانی تو بڑی دلچسپ ہے،جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ کہانی تو ساری ہی دلچسپ ہے کونسی چیز دلچسپ نہیں ہے؟

    نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں 59 میں سے 39 گواہوں کے بیانات ہو چکے ہیں، نیب کے 10 گواہوں کو ترک کر دیا گیا ہے، اس کیس میں مزید 6 سے 8 گواہوں کے بیانات ہونے ہیں، کیس اگر حتمی مرحلے میں ہو تو ضمانت کے بجائے ٹرائل کورٹ کو ڈائریکشن دی جاتی ہے کہ وہ کیس کا جلد فیصلہ کرے،اس کے ساتھ ہی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز کے دلائل مکمل ہو گئے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نیب کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری جواب بھی دیکھ لیں، شہزاد اکبر اگر کلیم کرتا ہے کہ وہ پیسہ لے کر آیا تو اس سے پوچھیں، شہزاد اکبر کا سارا کچھ بانیٔ پی ٹی آئی کے کھاتے میں کیوں ڈال رہے ہیں؟۔

    گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ برطانیہ سے رقم معاہدے کے تحت پاکستان آئی، وفاقی کابینہ نے صرف معاہدے کو خفیہ رکھنےکی منظوری دی، نیب کے گواہ نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کسی دستاویز پر دستخط موجود نہیں، نیب کے گواہ نے تسلیم کیا کہ کوئی رقم بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں گئی گواہ نے مانا کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا، نیب نے کسی موقع پر اس گواہ کے بیان کو اپنے خلاف قرار نہیں دیا، نیب کے اپنے گواہ کے اس بیان کے بعد کیس میں کیا باقی رہ جاتا ہے؟ منی لانڈرنگ کا تو یہ کیس ہی نہیں، یہ پاکستان کا مجسٹریٹ نہیں تھا کہ مرضی سے لکھوا لیتے، مشکوک قرار دے کر رقم منجمد کی اور پھر غیر منجمد بھی کر دی۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟-

    جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھےسول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے، 190ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنا پرائیوٹ پارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

  • الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کردئیے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اٹھائے گئے 7 اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دئیے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کرائے۔

    الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت ان لسٹمنٹ کےلیے درکار ڈاکیومنٹس نہیں دئیے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشنز کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔

    ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

    الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کی31 جنوری 2024 کی جنرل باڈی میٹنگ سیکشن 208 تین کے مطابق تھی؟ کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن 208 تین کے تحت پارٹی الیکٹورل کالج بناتی ہے،پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو مبینہ انٹرا پارٹی الیکشنز ریکارڈ کے مطابق جنرل باڈی کی قرارداد کے تحت فیڈرل چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا۔

    پی ٹی آئی آئین کے تحت نیشنل کونسل سی ای سی سفارش پر فیڈرل چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتی ہے، جنرل باڈی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کا کیا اسٹیٹس ہے؟ جنرل باڈی نے چیف آرگنائزر تعینات کیا پھر اسی چیف آرگنائزر نے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کو نوٹیفائی کیا، کیا چیف آرگنائزر کی تعیناتی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جنرل باڈی کرسکتی ہے؟پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں پر کیا مؤقف ہے؟ کیوں نہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر سیکشن 208 پانچ کے تحت کارروائی کرے؟-

    یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو معطل کر دیا،الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکشن کے مطابق قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان معطل کی گئی ۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں 19خواتین اور 3 اقلیتی ارکان معطل کیے گئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان معطل کیت گئے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی نشستوں پر منتخب 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل ہوئے . پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان معطل پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہوئے۔

    بھارتی اب دھونی کی مورتی کی بھی پوجا کریں گے،مندر بنانے کا عندیہ

    سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 ارکان معطل ہوئے ۔سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منخب 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن معطل ہوئے قومی اسمبلی میں خیبر پختوا سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 4, جمعیت علماء اسلام ف کی 2 , پی پی پی کی 2 خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئے ۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2 ، مسلم لیگ ن کی 9 خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئےقومی اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو ائی کا ایک ایک رکن معطل ہوا۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمیعت علماء اسلام ف کی 8, مسلم لیگ ن کی 6، پیپلز پارٹی کی 5, پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ایک رکن معطل ہوئے ۔ پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 21, پیپلز پارٹی , استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیے کی ایک ایک خواتین رکن کی رکینت معطل ہوئے۔

    رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 2 اور پیپلز پارٹی کے 1 اقلیتی ممبر کی رکینت معطل ہوئے سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک خاتون ممبرکی رکینت معطل ہوئے ۔ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی رکن کی رکنیت معطل ہوا ۔

  • 9 مئی واقعات  ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    9 مئی واقعات ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی، نگراں حکومت کی رپورٹ

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے 9 مئی 2023 واقعات پر رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق 9 مئی 2023 واقعات کا مقصد فوج کے اندر تحریک انصاف کے حق میں بغاوت کرانے کی کُھلی کوشش تھی۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی ریاستی اداروں کے خلاف پہلے کے تشدد کا مضبوط جواب نہ ملنے پر پی ٹی آئی زیادہ بے باک ہوگئی تھی فوجی تنصیبات پر سامنے سے حملے کرنے کا مقصد فوج کے مورال کو کمزور کرنا اور سیاسی ڈیل کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات ایک کھلی اور غلطی پر مبنی کوشش تھی جس کا مقصد مسلح افواج کے اندر اپنے حق میں ڈیل کرانا تھا، اس کا مقصد نہ صرف پاکستانی فوج پر عمران خان کے سیاسی مطالبات کے لیے دباؤ ڈالنا تھا،9 مئی ایک بیانیے کا عروج تھا جو ایک شخصی فرقے کے گِرد بنا گیا تھا، اس کے ذریعے ایک حکمت عملی کے تحت ان کے مخالفین کے خلاف تشدد کو قومی خدمت کے طور پر جواز فراہم کیا گیا۔

    پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    9 مئی کو ایک حکمت عملی تشکیل دی گئی جس کے تحت عوامی طاقت سے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ اس سے پی ٹی آئی کےسپورٹرز کو موقع ملا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک پر مسلح فوج کیخلاف اپنا غصہ نکال سکیں،مسٹر خان بہت عرصے سےفوجی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار بھی تصور کرتے رہے ہیں، وہ صرف اسی ایک ادارے کے ساتھ مذاکرات پر تیار بھی تھے، مسٹر خان نے بارہا دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے حوالے سے اپنی تحقیر آمیز انداز میں بات بھی کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاسی حل نکالنے کے لیے مذاکرات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ مسٹر خان نے فوج کے آئینی کردار کی عزت کرنے سے انکار کردیا تھا جو ان سے غیر سیاسی رہنے کا تقاضا کرتا ہے۔

    آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل

    نگران حکومت کی کابینہ کمیٹی کی تحقیقی کے مطابق مسٹر خان نے کسی بھی مرحلے پر نہ تو 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا، نہ ہی ان کی مذمت کی، اس کے بجائے انہوں نے عوام اور مسلح فوج کے مابین تقسیم کو وسیع کرنے کے لیے حقائق کو توڑا مروڑا اس حکمت عملی کی بنیاد ایک سادہ مفروضہ تھا کہ غیر مسلح احتجاجی مظاہرین اور فوج کے مابین تصادم سے فوج مخالف جذبات جنم لیں گے، اس طرح عوام اور مسلح فوج کے مابین خلیج وسیع ہوپائے گی۔

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کے لیے دردسر

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کے لیے دردسر

    اسلام آباد (محمد اویس) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پاکستان تحریک انصاف کے لیے درد سر بن گئی ہے،تحریک انصاف میں چیئرمین پی اے سی کے لیے تین نام سامنے آئے اور تینوں پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان پارلیمنٹ میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں سب سے پہلے شیرافضل مروت کانام آیا ان کے بعد حامد رضا اور اب شیخ وقاص اکرم کا نام سامنے آیا ہے،شیخ وقاص اکرم کے نام پر پی ٹی آئی کے کئی اراکین ناخوش ہیں،

    ذرائع تحریک انصاف نے بتایا کہ چیئرمین پی اے سی ہمارے لیے دردسر بنی ہوئی ہے شیخ وقاص اکرم کے نام پر بھی تحریک انصاف کے اندر شدید اختلافات ہیں پہلے شیر افضل مروت کا نام آیا مگر اس کےبعد حامد رضا کا نام سامنے آگیا اب شیخ وقاص کا نام آیا ہے مگر شیخ وقاص اکرم پر بھی پارٹی میں شدید اختلافات ہیں پارٹی کے اندر ایک دباؤ آرہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیوں اپنی پرانے کارکن جو نیچے سے اوپر آئے ہیں ان کو پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنارہی ہے پارٹی کے پرانے لوگوں کادباؤ ہے کہ پی اے سی کا چیئرمین پرانے کارکن کو بنایا جائے اور اس معاملے کو جلدازجلد حل کیا جائے اس کی وجہ سے کارکنان میں بھی غصہ پایا جارہاہے کہ جس کا بھی نام آتا ہے اس کے بعد اس کی بھی مخالفت شروع ہوجاتی ہے چیئرمین پی اے سی کو لگایا جائے تاکہ سب عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کرسکیں اس معاملے کی وجہ سے عوام میں بھی اچھا پیغام نہیں جارہاہے ۔

    9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟

    نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

  • بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک  کو  نقصان  پہنچایا ،ایچ آر سی پی

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا ،ایچ آر سی پی

    اسلام آباد:انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا ، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں،2023 میں 2022 کی نسبت تشدد 56 فیصد بڑھا۔

    رپورٹ میں توہینِ پارلیمنٹ اور حساس معلومات کے افشا کو جرم قرار دینے کے بلز کی منظوری میں پارلیمانی طریقہ کار نظر انداز کرنے پر تنقید کی گئی ہے جب کہ ٹرانس جینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

  • عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کے حوالے سے مجھ سے زیادہ نواز شریف پریشان ہیں، میرا مطالبہ درست ہے کہ نواز شریف اپوزیشن میں آکر بیٹھیں، پی ٹی آئی کو حکومت دینی چاہیئے۔

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کی باتیں جب عملی ہوں گی، تو اسکے اثرات ہم پر پہنچیں گے، آئین کچھ کہتا ہے اور ہوکچھ اور ہو رہا ہوتا ہے، اگر اعتراض کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ فوج ، عدلیہ پر تنقید کی، وہ کام نہ کریں جس سے تنقید ہو سکے، عوام، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ وہ ایسا کیوں کریں، اگر ہم بات کریں تو کہا جاتا، آئین کی خلاف ورزی،اس قسم کی چیزیں سامنے آئیں گی تو تنقید ہو گی،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور نو مئی جلسے کے بعد پھر بیٹھیں گے، اور آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، پنجاب بھی جائیں گے، تحریک صرف جلسوں کا نام نہیں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں،بہت کوشش کی گئی کہ مجھے عوام سے علیحدہ کیا جائے اور ہم تحریک کو چھوڑ دیں لیکن ہم ڈٹ گئے، ہمیں یہاں تک بھی کہا گیاکہ سیاسی جماعت ہے کھیل رہی ہے، ہم نے کہا ضرورت نہیں، یکجہتی لانی ہے ،ہم نے جے یو آئی کی تحریک کی بنیاد پر عوام کو لانا ہے، اور تبدیلی لائیں گے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعہ پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا، ریاستی تنصیبات پر حملوں کا قوم نے بھی نوٹس لیا تھا لیکن ایک سوال پیدا ہوتا ہے، اگر ہم اسکو تسلیم کریں تو یہ بتایا جائے کہ الیکشن میں دھاندلی کی ہے یا نہیں، یا تو وہ مان لیں، اگر نہیں مانتے تو عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ہے،

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری