Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، دیگر تمام جماعتوں سے بات کر سکتے ہیں، ہمارا 6 جماعتی اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، اسٹیبلشمنٹ سے اپنے لیے کچھ نہیں مانگیں گے، انہیں یہ بتانے کیلئے مذاکرات کریں گے کہ ان کا کوئی سیاسی کردار نہیں ہونا چاہیے، سب اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑے گا۔

    اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی …

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

    طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

  • تحریک انصاف والے "مس کال "کا انتظار کر رہے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

    تحریک انصاف والے "مس کال "کا انتظار کر رہے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، تحریک انصاف ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے، آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں، پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے،تحریک انصاف کے رہنماوں کے آپس میں بیانات نہیں ملتے، تحریک انصاف اب صرف خیبر پختونخواہ تک رہ گئی ہے ، ماضی میں پی ٹی آئی نے چینی صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی، تحریک انصاف نے اب سعودی عرب پر بھی الزام لگانا شروع کر دیا ہے، ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،تحریک انصاف کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیےتحریک انصاف کے اند ربے چینی پھیلی ہوئی ہے ،تحریک انصاف والے مس کال کا انتظار کر رہے ہیں ،

    جو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،پیپلز پارٹی
    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی قوتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، بلکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کریں گے، سنی اتحاد کونسل، پی ٹی آئی آرمی کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں،ہم ہمیشہ سے سیاست میں آرمی کی مداخلت کے خلاف ہیں،انہوں نے ایران کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو سعودیہ سے متعلق بیان دیا،جو ہمیں کہتے تھے کہ پی پی صرف سندھ تک محدود جماعت ہے آج وہ خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ای سی پر پی ٹی آئی میں گھمسان کا رن ہے، کے پی میں ایک طرف سیلاب ہے تو دوسری طرف امان و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، کے پی کے وزیر اعلیٰ کا دھیان اسلام آباد کی طرف ہے،پی ٹی آئی شائد ایک اور 9 مئی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،کے پی وزیر اعلیٰ کا اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،ضمنی انتخابات میں ان کو اسی رویے کی وجہ سے انتہائی بری شکست ہوئی،پچھلے دنوں ٹی ٹی پی کی طرف سے جو بیانات آئے، ان میں اور سی ایم کے پی کے بیانات میں کوئی فرق نہیں،جو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،کے پی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے جو 50،60 ارب سالانہ ملتے رہے ہیں وہ کہاں گئے؟، 10 سال دور میں کے پی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے جو پیسے ملتے رہے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے،کے پی حکومت کا سارا دھیان احتجاج اور چوکوں چوراہوں پر ناچنے کی طرف ہے،کے پی حکومت سے بھی طلباء یونینز پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس طرح سے کیبنٹ کے ذریعے بجٹ پاس کرایا گیا وہ غیر آئینی ہے،کے پی حکومت ابھی تک اسمبلی کا اجلاس بلانے سے کترا رہی ہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینا پڑھ جائے،انہیں مخصوص نشستوں پر حلف تو لینا ہی پڑے گا،پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائزز ہیں، یہ اتنا بتا دیں کہ ان کی آفیشل فرنچائز کونسی ہے، میں کے پی حکومت ترجمان کو سیریس ہی نہیں لیتا، شہریار آفریدی اور بانی پی ٹی آئی پہلے 9 مئی کی معافی مانگیں،پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ حاضر سروس کے پاؤں پڑتے ہیں اور ریٹائرڈ کا گریبان پکڑنا چاہتے ہیں،یہ ابھی بھی کندھا اور بیساکھی تلاش کر رہے ہیں مگر ماضی کی طرح اب انہیں یہ سہولت میسر نہیں آنے والی،انہیں سیاسی قوتوں سے ہی مذاکرات کرنے پڑیں گے،یہ پہلے خود انہیں سیاست میں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں اور جب وہ مداخلت کرتے ہیں تو پھر ان کی چیخیں نکلتی ہیں،

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کے گھر پر گولیاں چل گئیں

    پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کے گھر پر گولیاں چل گئیں

    تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر گولیاں چل گئیں

    اختر اقبال ڈار کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اختر اقبال ڈار او ران کے خاندان کے اراکین فائرنگ سے محفوظ رہے۔ جس وقت گولیاں چلیں پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار اس وقت گھر کے لان میں موجود تھے، فائرنگ سے اختر اقبال ڈار کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درخواست پر پولیس نے مقدم ہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

    پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ کرپٹ افراد نے ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسی حرکت کی لیکن وہ اپنے موقف سے نہیں ہٹیں گے، وہ اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں اور کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے،

    اختر اقبال ڈار کی تحریک انصاف نظریاتی کے ساتھ تحریک انصاف نے الحاق کیا تھا اور الیکشن کے دنوں میں ٹکٹ جمع کروائے تھے تا ہم اسی روز اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ کوئی الحاق نہیں کیا، یہ جھوٹ بول رہے ہیں

    پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر اقبال ڈار

    تحریک انصاف کیلئے مشکل،پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم کرپٹ،بات نہیں کر سکتا،چیئرمین نظریاتی

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • عدالت نے عمران خان  کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے ٹرائل کے دوران کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ شائع نہ کرے، الزام ہے عمران خان نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کیخلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دیئے، عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے بارے میں بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، کورٹ ڈیکورم اور فیئر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز پر اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے جبکہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا، ٹرائل کے دوران ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا جبکہ پراسیکیوشن اور ملزمان اور ان کے وکلا سماعت کے دوران اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا، مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی بیان بازی نہیں کریں گے، میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں پبلش نہ کرے، یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائنز کیساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیرِ التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
    قبل ازیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    جج طاہرعباس سپرا نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی سے متعلق جیل کی طرف سےکوئی رپورٹ آئی ہے؟عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے، عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے، جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے ان کا کیس الگ کر دیتے ہیں-

    عدالت نےمزیدریمارکس دیئے کہ کورٹ نمبر 1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل 1 ہفتے میں ختم کر دیتے، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو انہیں سزا مل جائے، نہیں تو بری کر دیا جائے، وکیل نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپر داری درخواست منظور ہونے کے باجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیئے گئے۔

    عدالت ے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے،بعدازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے حماداظہر کی
    درخواست پر سماعت کی، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں-

    عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پولیس نے حماداظہر کیخلاف 33مقدمات درج کر رکھے ہیں،لاہور14،راولپنڈی14، فیصل آباد4اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے،اینٹی کرپشن لاہور میں حماد اظہار کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مقدمات کی تفصیل کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا حماد اظہر نے درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا-

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے، درخواست گزار کا مقدمات سے کوئی تعلق نہیں ہے،حماد اظہر نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ میرے خلاف درج مقدمات اور نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرے۔

    دریں اثنا گزشتہ ماہ پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں، کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

    راہداری ضمانت ملنے کے بعد حماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مزاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گیے عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، آج ملک کہا کھڑا ہے، ججز کیا کہتے ہیں، 2 تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے 2 دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھے۔

  • پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں ،میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثنااللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے، ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار ا سب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    190 ملین پاؤنڈز کیس،مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت عدالت نے 29 اپریل تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جب کہ وکلا صفائی نےبھی 2 گواہوں سے جرح مکمل کرلی-

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام …

    بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

    امریکا نے پاکستان سے متعلق انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

  • بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے ، علی امین گنڈا پور

    باجوڑ: علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئےکہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لےسکتےتھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نےخیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے،ہمارےامیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانےدی گئی ، ہم نےخیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلےسےزیادہ ووٹ ملے،بانی پی ٹی آئی نے تصادم کی سیاست سے منع کیا ہے –

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سےخط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتےہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں، ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سےبات کریں،عوام سےمیں بات کروں گااپنی عوام کیلئے چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا اگر میں صوبےکا حق نہیں لے سکتا تو کرسی پربیٹھنےکاکوئی حق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نےعلاج کیلئےخط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کیلئےعلاج کیلئےنیابورڈتشکیل دیاجائے۔

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    اب تک شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں ،اداکارہ نشوبیگم کا انکشاف

    سعودیہ میں خواتین کو چھیڑنے پر نئی سزا پر علمدرآمد شروع

  • پی ٹی آئی  حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے، اختیارولی خان

    پشاور: ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں-

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی،پی ٹی آئی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔

    اختیارولی خان نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کی مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کریں گے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائے گا۔

    آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

  • سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جواب میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی بڑھائی جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خطرات کے پیش نظر انتظامات کا کہا ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے اس کی حفاظت آپ کی بڑی ذمہ داری ہےکیونکہ وہ تو کہیں بھاگ بھی نہیں سکتا ہے،سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسی لیے اس کو سنجیدہ لیا جائے، اتنی اچھی آپ کی ایجنسیاں ہیں ماشاءاللہ ان کو پتہ ہوتا ہے، کون ہےکہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کر رہا ہے، بہت اچھی بات ہے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فل پروف سکیورٹی انتظامات کا کہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت ایسے جان نہیں چھڑا سکتی باہر سے حملے کا خطرہ ہے تو وفاق ہی یہ معاملہ دیکھے ہم نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

    عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کی لیگل ٹیم کو چاہیے کہ صحیح جگہ جا کر درخواست دائر کریں، درخواست یہاں بنتی نہیں تھی، آپ لوگ یہاں کہہ کر چلے جاتے ہیں پھر باتیں ہوتی ہیں کہ چیف جسٹس بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہے ہیں، ہم نے قانون کے مطابق معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے، چاہے عمران خان ہو یا نواز شریف ہو، کل کو آپ کہہ دیں گے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے یہاں منتقل کیا جائے۔

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کی سکیورٹی یقینی بنانےکا حکم دے دیا کہا کہ اگر ضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھائیں،بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔