Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت کے انتخاب پر سوالات

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت کے انتخاب پر سوالات

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت کے انتخاب پر سوالات

    تحریک انصاف کے عمران خان کی جگہ بیرسٹر گوہر علی خان کو پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عمران خان کی بظاہر اس خواہش کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک قابل اعتماد اتحادی ان کی جگہ لے لے، جو ایک ایسے اسٹریٹجک فیصلے کا اشارہ ہے جس کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یہ پارٹی کے اندر دیگر تجربہ کار سیاسی شخصیات کے حوالہ سے بھی متعلقہ سوالات اٹھاتا ہے۔

    تحریک انصاف کی قیادت کی منتقلی میں قابل ذکر سیاسی شخصیات کو نظر انداز کیا گیا جیسا کہ سابق وزیر، عمر ایوب خان، جو اب پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں۔ عمرایوب خان اس سے قبل 2004 سے 2007 تک وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خزانہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک اور شخصیت سید علی ظفر، جو سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف رہ چکے ہیں اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کے عہدے پر بھی فائز تھے۔

    ممتاز قانون دان اعتزاز احسن سے وابستہ بیرسٹر گوہر کے انتخاب نے تحریک انصاف کی صفوں میں تیزی دکھائی ہے ان کا سفر توشہ خانہ کیس کے دوران جج ہمایوں دلاور کے ساتھ تصادم کے تبادلے سے شروع ہوا۔

    بیرسٹر گوہر کی تقرری کے بارے میں ملی جلی رائے سامنے آ رہی ہے، انہیں عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے ماضی کے فیصلے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ عمران خان نے جان بوجھ کر کسی ایسے شخص کا انتخاب کیا جو اس کے قانونی مسائل کے حل ہونے تک کوئی خطرہ پیدا کیے بغیر اپنا کردار ادا کر سکے تاہم، اہم سوال یہ ہے کہ کیا بیرسٹر گوہر انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کر سکتے ہیں؟-

    انتخابی مہم اور الیکشن کے دن کے انتظامات کی تاثیر ایک اہم سائنس ہے، اور اس بارے میں شکوک و شبہات باقی ہیں کہ آیا بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آن دی گراؤنڈ حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔ ان شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کہ بہت سے اہم رہنماؤں کی غیر موجودگی پارٹی کو ایک چیلنجنگ پوزیشن میں چھوڑ کر جا رہی ہے۔ مزید برآں، سیاسی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے، اس نظام کے ساتھ جس نے 2018 میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی، 2024 میں ممکنہ تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

    جیسے جیسے سیاسی مرحلہ سامنے آ رہا ہے وقت ہی بیرسٹر گوہر علی خان کی تحریک انصاف کے لیے قیادت کے حقیقی مضمرات سے پردہ اٹھائے گا آنے والے چیلنجز پاکستانی سیاست کی پیچیدہ حرکیات کو نیویگیٹ کرنے کے لیے اسٹریٹجک فیصلہ سازی، اور ماہر انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

  • توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما  راجہ خرم نواز  کی درخواست نمٹا دی گئی

    توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی

    اسلام آباد: احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے راجہ خرم نواز کیخلاف کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں، بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ راجہ خرم نواز نے 9 مئی واقعات کے کچھ ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی تھی،انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان کیا تھا ،کہاتھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو قانون کوکٹہرے میں لایا جائے،پاک فوج عوام اور ملک کی حفاظت کررہی ہے۔

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب ملتان سےپی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں، طاہر ہ نسیم نےیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں،ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے،تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں  درخواست دائر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پہلی درخواست دائرکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممبر راجہ طاہر نواز عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے،ڈمی پینل تشکیل دے کرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے گئے، انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی۔

    الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر سیکرٹری جنرل کو دوبارہ کروانے کی ہدایت کی جائے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بھی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ آج الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست دائر کریں گے، اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن کو الیکشن کہنا ہی قابل اعتراض ہے، تمام غیر جانبدار مبصرین و تجزیہ کاروں نے بھی اس الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں کبھی کسی نے نہیں دیکھا کہ کسی الیکشن میں 15 سے 20 لوگ جمع ہوں اور وہ نعرے لگائیں قبول ہے قبول ہے، اور کچھ دیر بعد ہی انتخابات کا اعلان ہو جائے۔

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں تمام عہدے بلامقابلہ ہی دے دیے گئے، اور اگر ہمارا موازنہ کسی دوسری جماعت سے کیا جائے کہ وہاں بھی ایسے ہی عہدے مل جاتے ہیں یا یہ برائی وہاں بھی ہے تو یہاں بھی اسے تسلیم کرلیا جائے تو پھر پی ٹی آئی کے وجود کی کیا ضرورت تھی۔

    اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی بنانے والوں میں سے ہوں، ہم نے اس جماعت کا آئین لکھا تھا، میرے علاوہ حامد خان، فوزیہ قصوری، معراج محمد خان، سعید اللہ نیازی بھی تھے، پارٹی آئین میں لکھا گیا تھا کہ پارٹی کا چیئرمین 3 تین سال کے لئے دو ٹرم رہے گا، اور جمہوری طریقے سے انتخاب ہوگا۔ 2013 میں جو انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے اس میں ایک سال لگا تھا، دفاتر میں رونق تھی، کارکنان آتے تھے کاغذات نامزدگی جمع ہوتے تھے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے، جب تک جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی وہ مخلص قیادت نہیں بن سکتی۔

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین جس شخص کو بنایا گیا اس کی جماعت میں کیا خدمات یا میرٹ ہے، اگر ملک میں جمہوریت لانی ہے اور اہل لوگوں کو سامنے لانا ہے، لیکن ان کے راستے بند ہیں، ان کی جماعتیں وارثتی سیاستدانوں پر مشتمل ہیں، جو اہل لوگوں کو اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، اور ان کے کندھوں پر چڑھ کر کرسی حاصل کرتے ہیں۔

  • انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ،تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نےنئے چیئرمین کا انتخاب کیا تھا، بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے-

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

    دوسری جانب تحریک انصاف کورکمیٹی نے قومی انتخابات کے لیے فنڈز کے عدم اجرا پر اظہار تشویش کیا ہے،تحریک انصاف نے نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری فنڈز جاری کرنےکا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا،اکبر ایس بابر

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا،اکبر ایس بابر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ بانی اراکین اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو ان کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق ووٹ سے محروم کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے۔

    باغی ٹی وی : سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے، تنظیم کو شدید مسائل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے،ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے، بانی اراکین اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو ان کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق ووٹ سے محروم کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے۔

    انہوں ںے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے پر نہ کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے اور نہ ہی ووٹرز کی لسٹ دی گئی، فہرستیں اور پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا طریقہ کار بھی نہیں بتایا گیا بوگس انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں، میرے اور دیگر بانی ممبران سمیت عمران خان کے کزن سعید اللہ نیازی انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

    واضح رہے کہ عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا،بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں-

    افغان کرکٹ بورڈ کی سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش

    تاہم اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا ،اکبر ایس بابر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے ،پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں بےضابطگی کےپیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی جائے گی، اکبر ایس بابر کا دعوی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں، اکبر ایس بابر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج دن تین بجے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کریں گے-

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

  • یاسمین راشد  جیل سے الیکشن لڑیں گی، سیکرٹری لیگل افئیر  کو ذمہ داری سونپ دی

    یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی، سیکرٹری لیگل افئیر کو ذمہ داری سونپ دی

    لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی-

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

    رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہےتمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    واضح رہے کہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نےچیئرمین کا انتخاب کیا،بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھےان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں-

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

  • سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود  پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد: راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کی ، سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران آج دونوں ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اس کے علاوہاس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی،پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    گزشتہ سماعت کے عدالتی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کی جائیں گی، پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا۔

    دوسری جانب سائفر کیس میں صحافیوں کے لئے کیس کی سماعت دوبارہ ہونے کا دعوی کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا بھی کہا گیا۔

  • علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا،زلفی بخاری

    علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا،زلفی بخاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کی زمین میں مجھے فرنٹ مین ظاہر کرنے کے لیے بابر اعوان کا نام نہیں لیا گیا-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ القادرٹرسٹ کیس بالکل واضح ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہئے، القادرٹرسٹ کی زمین پہلے میرے نام پر منتقل ہوئی، القادر ٹرسٹ بعد میں بنایا گیا، زمین میرے اور بابر اعوان کے نام پر منتقل ہوئی مجھے فرنٹ مین ظاہر کرنے کے لیے بابر اعوان کا نام نہیں لیا گیا، زمین منتقل ہونے کے 6 ماہ بعد کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، 6 ماہ پہلے کیا کسی کو این سی اے کے فیصلے کا علم تھا؟-

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    زلفی بخاری نے کہا کہ زمین ٹرسٹ کے نام منتقل ہوئی، جس پر یونیورسٹی بنی، چیئرمین پی ٹی آئی نے زمین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، زمین امانت کے طور پر میرے نام پر منتقل ہوئی تھی، ٹرسٹ بننے کے بعد زمین ٹرسٹ کے نام پر منتقل ہوگئی میں پلیٹ لیٹس کا بہانا بنا کر ملک سے نہیں بھاگا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وطن واپس آؤں گا، اٹک سے الیکشن میں حصہ لوں گا، لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں، گوہر خان پی ٹی آئی کے پرانے رہنما ہیں، علیمہ خان کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے پر کبھی غور نہیں ہوا، ہمیشہ سے پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں، ہمیں پاک فوج کے خلاف کرنے کی سازش کی گئی، پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

    اورکزئی میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

  • سائفر کیس: عمران خان  اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر  کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تحریری حکمنامہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے جاری کیا ،حکمنامے کے مطابق پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا ، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا ، آج عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے کیس مقرر تھا-

    نگران وزیراعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس

    تحریری حکمنامے میں کہاگیا کہ آج آرٹیکل 10 اے کی عمران خان کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے ، وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج دلائل نہیں ہو سکے ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر رد عمل دیتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیئے،مرشد کے شوہر کی جگہ بیرسٹر گوہر کی بطور چئیرمین پی ٹی آئی تقرری پارٹی کے منشور اور جمہوری روایات کے بر عکس ہےپی ٹی آئی کے برائے نام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال اور جمہوری پراسس کو یکسر نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے نا قابل تسلیم ہیں۔
    https://x.com/Dr_FirdousAwan/status/1730924738816643401?s=20

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …

    انہوں نے کہا کہ ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی اور جمہوری اقدار سے انکار ہے جمہوریت کا درس دینے والوں نے آج خود ہی پارٹی کے اندر سے جمہوریت کے تاثر کو ختم کر دیا ہےخواہشات کے تابع الیکشن کے نتائج کسی صورت بھی تسلیم نہیں کئے جا سکتے-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا جو جماعت اپنے اندر جمہوری روایات قائم نہیں رکھ سکتی وہ ملک میں کیسے جمہوریت لا سکتی ہے جب کہ ایک جمہوریت پسند پارٹی کے طور پر استحکام پاکستان پارٹی ان نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر …