Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،بیرسٹر علی گوہر

    عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،بیرسٹر علی گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے الیکشن لڑیں گے،کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدوا رو ں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں، ہمارا کوئی مطالبہ ایسا نہیں کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہم بار بار کہہ رہے ہیں لیکن ہمیں کنونشن کرنے نہیں دے رہے، اگر 25 کروڑ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے تو چیف جسٹس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ہم 8 فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

    سائفر کیس :عمران خان نےان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم چیلنج کردیا

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے نواز شریف امپائرکے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں، اس دفعہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل میں شاہ محمود کے سیکرٹری سے ان کےکاغذات نامزدگی چھینےگئے۔

    انتخابات وقت پر ہونا ہی فعال جمہوریت کی نشانی ہے،سپریم کورٹ

    علی گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی پر دستخط کرائیں گے، مجھے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، خدشہ ہے اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہوجائیں گے اور ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں جبکہ ٹکٹوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چل رہی اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

    حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں،عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنےکی اجازت دے، عدالت اوتھ کمشنرکو حسان نیازی سے ملاقات کرکےکاغذات نامزدگی کی تصدیق او ردستخط کی اجازت دے۔

    سارہ انعام کیس، شاہنواز امیر نے سزائے موت کیخلاف اپیل کر دی

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، عبد اللہ خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد نے بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ وہ مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، جبکہ محمد مزمل، فہیم ٹھاکر سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طاہر اقبال سندھو نے اقلیتی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    راولپنڈی میں این اے 53 کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چودھری نثار، نعیم اعجاز،قمر اسلام،اجمل صابر سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،امیدواران نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، دوسری جانب شیخ راشد شفیق نے اپنے اور شیخ رشید کے این اے 55،56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔

  • عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

    عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کی سائفر کیس، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی بشری بی بی بھی اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پر ہین جبکہ عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو گی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کے درخواست پر سائفر مقدمے میں ہونے والی کارروائی کو ان کیمرہ ڈکلیر کیا ہوا ہے پراسیکوشن کیجانب سے آج مزید تین گواہوں کو پیش کیا جائے گا جن میں سےدو کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے –

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

    دوسری جانب عمران خان نےسائفر مقدمے کی عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اج سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گےعدالت نے اس ضمن میں ایف آئی اے اور اس مقدمے کے مدعی اور سابق سیکرٹریداخلہ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے-

    ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیےجن کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

    ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، نیب کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے کے عوض رکھا گیا،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔

  • حلیم عادل شیخ مزید 3 مقدمات میں گرفتار

    کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا ہے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،مقدمات میں نامزد علی زیدی، عزیز جی جی، اور دیگر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں حلیم عادل شیخ کو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات گرفتار کیا گیا ہےحلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے-
    https://x.com/PTIofficial/status/1737098585068454235?s=20
    https://x.com/HaleemAdil/status/1737093428197089545?s=20
    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر اور انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے، عدالت نے اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : عدالتی حکم پر شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا پی ٹی آئی رہنما کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور پولیس نے ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا تھا ، انہیں چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کی تھی۔

    شیر افضل مروت نے رہائی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، مریم نواز کے کہنے پر جیل میں میرے ساتھ بُرا سلوک کیا گیا۔

    عبدالفتاح السیسی مسلسل تیسری بار مصر کے صدر بن گئے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے اور مؤقف اختیار کیا کہ رہنما پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےعدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شیر افضل مروت سے شورٹی بانڈز لے کر رہا کرنے کا حکم دیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے خالد لطیف خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

    سپریم کورٹ کے ججز اور اہلخانہ کی تلاشی پرجاری تنازع ،سپریم کورٹ کا بیان سامنے …

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نظربندی کے خلاف درخواست کو باقاعدہ منظور کرتی ہے اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، شیر افضل مروت کو شورٹی باؤنڈ ڈپٹی کمشنر کے پاس جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ شیر افضل مروت پر نظر بندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی گرفتار

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ملزم 9 مئی واقعات میں مطلوب اور کئی ماہ سے روپوش تھا، عمر تنویر کو 9 مئی کے مقدمے میں انسدداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے ، سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اپنے وکلا ساتھ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہی خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا-

    یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا یقین ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا،میں جس کیس میں اشتہاری تھا آج اسی میں سرنڈر کر دیا ہے 9 مئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے ، بانی تحریک انصاف عمران خان اور ہم سب نے اس کی مذمت کی ہے، اداروں اور افواج پاکستان پر اعتماد ہے اور انصاف کی توقع ہے۔ اپنی بے گناہی ثابت کروں گا، ہم پاکستانی ہیں اور اپنے اداروں پر فخر ہے، بعد میں عمر تنویر بٹ کو وکلا کی موجودگی میں تھانہ سول لائنز راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

    ڈالر کی قدر مزید کم ،سونے کی قیمت میں اضافہ

  • عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

    راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، نیب ٹیم کل عمران خان کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔

    باغی ٹی وی: توشہ خانہ کیس نیب تحقیقات میں بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کر دی،بانی چیئر مین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی-

    احتساب عدالت کے جج نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

    جہلم کے ایک مزدور گھرانے میں پیدا ہونیوالے تنویر سپرا

    حکم کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی ہے نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا ہے کہ کل ہم سابق وزیر اعظم کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔

    عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت خارج کرنا عجب تماشہ ہے تاہم ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔

    موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

  • انٹرا پارٹی انتخابات،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری

    انٹرا پارٹی انتخابات،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 9 عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھا دیے اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کل ہوگی، الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی، پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردئیے۔نیاز اللہ نیازی کو 18 دسمبر دن 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین رولز 2020ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء سے بظاہرمطابقت نہیں رکھتے،الیکشن رولز 2017ء کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد میں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی کمیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے۔

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف اکبرایس بابرسمیت 13 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، جن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم قرار دئیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا رکھی ہے، درخو است چئیرمین "ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی ہے،بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے-

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلے کا انتخابی نشان "ہم عوام پاکستان پارٹی” کو الاٹ کیا جائے-

  • حماد اظہر،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 اشتہاریو ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

    حماد اظہر،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 اشتہاریو ں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےحماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں،جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، لیکن ملزمان تفتیش کے لئے پیش نہیں ہو رہے عدالت نے 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان میں زبیر نیازی، حماد اظہر، مرادسعید، عندلیب عباس اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

    دوسری جانب لاہور پولیس نے نومئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر سمیت 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔

    تاحیات نااہلی کیس جنوری 2024 میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

    لاہور پولیس نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان نہ تو شاملِ تفتیش ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کردیے جائیں، اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں۔

    افغان باشندوں کی بے دخلی،کیس لارجر بینچ بنانے کیلیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا گیا

    واضح رہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کی صورت میں ملزمان نہ تو پراپرٹی کی خرید و فروخت کرسکیں گے اور نہ ہی ہوائی سفر کرسکیں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنما  اورسابق رکن پنجاب اسمبلی  گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کے مطابق فیصل خان نیازی کو امیگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کےلیے امیدوار ہیں۔

    9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    قبل ازیں 8 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا، شیر افضل مروت باجوڑ جا رہے تھے کہ چکدرہ بائی پاس پر لوئر دیر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا-

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمران خان چپریال نے کہا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے گھیر کر شیر افضل کو حراست میں لے لیا اور بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کر لیا،دیر میں گل آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

    تاہم شیر افضل مروت کو مبینہ گرفتاری کی کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا ، انصاف لائر فورم کے مرکزی سینیر نائب صدر عدیل بٹ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے دعوؤں کے برعکس لوئر دیر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

    سیکرٹری کی عدم حاضری، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    ترجمان لوئر دیر پولیس حشمت اللہ خان نے کہا تھا کہ شیر افضل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ چکدرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور پھر وہ روانہ ہو گئے۔