Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • باقی سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں لیکن  ایک پارٹی پر دفعہ 144 یاد آ جاتی ہے،پشاور ہائیکورٹ

    باقی سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں لیکن ایک پارٹی پر دفعہ 144 یاد آ جاتی ہے،پشاور ہائیکورٹ

    پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس میں عدالت کاکہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں لیکن اگر ایک جماعت جلسہ کرے تو ڈپٹی کمشنرکو دفعہ 144 یاد آجاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لیے اجازت نہ دینےکے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نےکی،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سیاسی جلسوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں کنونشن جلسوں کے لیے ایس او پیز تیار کیےگئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو پہلے درخواست دینا ہوگی اور اس کے بعد ایس او پیز کے مطابق جلسے کر سکیں گے۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ اب الیکشن ہو رہے ہیں سب کو یکساں مواقع دینا چاہیے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ درخواست کے باوجود ہمیں اجازت نہیں دیں گے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں لیکن ایک پارٹی پر پابندی ہے، جب ایک پارٹی درخواست دیتی ہے تو پھر دفعہ 144 ڈپٹی کمشنر کو بھی یاد آ جاتی ہے۔

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات …

    وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے کئی بار درخواست دی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جارہی جب کہ کل بھی پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب نے بڑا جلسہ کیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ ہے کہ امن و امان کے سیریس تھریٹس ہیں، کچھ سیاسی پارٹیز اور رہنماؤں کو سیریس تھریٹس ہے۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن پُرامن طریقے سے ہوجائے، آپ اگر اس طرح ان رپورٹس کے پیچھے لگے رہے گے تو پھر تو الیکشن نہیں ہوں گے گزشتہ 15 دنوں میں کتنے جلسے ہوئے لیکن آپ ایک سیاسی جماعت کے پیچھے پڑے ہیں-

    وضو کے لوٹے پر فائرنگ،2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

    جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جلسے کریں لیکن سڑکیں بند نہ ہوں، سیاسی پارٹیاں اپنا منشور پیش کریں جسے ووٹ دینا ہے وہ ان کو ووٹ دیں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ ایس او پیز کے مطابق حلف دیں کہ اداروں کے خلاف تقریر نہیں کریں گے-

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ حکومت نے اب ایس او پیز بنائے ہیں اس کے مطابق آپ درخواست دیں، سڑک پر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے، سڑک پر کسی بھی سیاسی پارٹی کو اجازت دی گئی تو اس ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ہمیں پھر اجازت نہیں دیں گے،عدالت نے کہا کہ ایس او پیز آگئے ہیں اور اب یہ ریکارڈ کا حصہ ہے، دفعہ 144 کی مدت ختم ہونے کے بعد آپ ایس او پیز کے مطابق درخواست دیں ،اور اداروں پر اتنا تنقید نہ کریں

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جس وکیل نے کنونشن کے لیے درخواست دی اسے ہراساں کیا جارہا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اس میں متعلقہ پولیس افسر کو آئندہ سماعت پر بلالیتے ہیں، بعدازاں عدالت نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

    نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر راہول گاندھی کو نوٹس جاری

  • قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ دیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار عبدالکریم خان،خالد گھرکی،طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل ہیں، مزاحمتی سیاست اور پی ٹی آئی پالیسی کے بعد لاہور سے مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

    پی پی 148 کے امیدوارعبدالکریم خان اور پی پی 150 کے امیدوار خالد گھرکی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، شیخوپورہ سے ایم پی اے کےامیدوار ملک محمد اقبال شامل پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

    عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں رہ کر مثبت سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں 230 سابق ممبران اسمبلی (42 فیصد) نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا،ان سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں،اب تک مسلم لیگ ن میں 60 سابق ممبران، استحکام پاکستان پارٹی میں 70، پاکستان پیپلز پارٹی میں 25، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں 40، ایم کیوایم میں 10، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں پانچ پانچ ممبران میں شامل ہوچکے ہیں۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

    اب تک 85 قومی اسمبلی کے ممبران تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکے، پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے ممبران میں 5 اقلیتی، 11 مخصوص نشستوں پر آئی خواتین جبکہ 69 برائے راست منتخب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں، جبکہ 20 سابق ممبران قومی اسمبلی پارٹی چھوڑنے یا ساتھ کھڑے ہونے کے سوال پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں

  • پی ٹی آئی چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی، مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا تھا،آصف زرداری

    پی ٹی آئی چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی، مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا تھا،آصف زرداری

    سابق صدر مملکت، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھےامیدہےالیکشن8فروری کو ہوں گے،

    نجی ٹی وی جیو کو ایک انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیں اتحاد کا کہا،پی ٹی آئی ہمیں 6وزارتیں دینا چاہتی تھی،مجھے ملک سے باہر جانے کاکہا گیا،مجھے مائنس کرنے کا کہا،کہا گیا باقی پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے اتحاد کر لے،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی معیشت کے دشمن تھے ، عمران خان کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کو نا نکالتے تو وہ ایک فوجی کا سہارا لیتے ،الیکشن امید ہیں آٹھ فروری کو ہوں گے، اسی لئے ہم نکلے ہوئے ہیں، ملک بھر میں پروگرام کر رہے ہیں،ہمیں تحریک عدم اعتماد کے دنوں عمران نیازی کے میسنجر فیض نے پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کر لو اور 6 وزارتیں بھی لے لو۔

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے میں متاثر تھا،صبح6 بجے اٹھتا ہے، 8بجے تک کام کرتا ہے،اتحادی حکومت کا تجربہ کافی مشکل تھا، شہباز شریف کو کافی چیزیں کہیں جو نہیں مانیں، ملک کا نقصان ہوا،پرویز الہیٰ جیل میں ، بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آ جائے، سیاست میری مجبوری ہے، ضرورت نہیں،سیاست ضرورت اس لئے ہے کہ بی بی،کارکنوں نے شہادت دی،ہم پر فرض ہے،بلاول ابھی تربیت یافتہ نہیں، کچھ وقت لگے گا،بلاول میرے سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہے،آج کی نئی نسل کی اپنی سوچ ہے، انہیں سوچ کے اظہار کاحق ہے،محسن نقوی میرا بیٹا ہے، آج بھی کہتا ہوں،کوئی پارٹی 172 کی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی،میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی ، میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ،پی ٹی آئی حکومت سے پاکستان کو نقصان تھا،چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان اور دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا تھا ،میرے خیال میں وہی معیشت کا دشمن ہے ، اس نے خانہ خراب کیا ،اسلام آباد کی بیوروکریسی پاکستان میں نہیں کسی اور ملک رہتی ہے ، صبح دفتر جاتے اور شام گالف کھیلتے ہیں ، انہیں صوبوں کے بنیادی حقوق کا علم نہیں ،پیپلز پارٹی اس الیکشن میں اچھا خاصہ سرپرائز دے گی، ایک ٹرپل پی (پاکستان پیپلز پارٹی) ہے اور ایک فور پی(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین) ہے۔ بلاول ٹرپل پی کا چیئرمین ہے اور میں فور پی کا-پارلیمنٹ کے ٹکٹ میں دونگا، بلاول کو بھی ٹکٹ میں ہی دونگا

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • ضمانت پر رہائی کے بعد اسد قیصر دوبارہ گرفتار

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،اسد قیصر کو صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

  • پی ٹی آئی کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

    پی ٹی آئی کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے خلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہےجس کیمطابق پی ٹی آئی کیلئےبلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ جمعرات 23 نومبر کو دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے محفوظ شدہ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی درخواست کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصلہ جمعرات کو دن 12 بجے سنایا جائے گا۔

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کوشوکاز نوٹس جاری

    پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سےمتعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیاتھا الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا،الیکشن ایکٹ کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔

    وفاق تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے،نگران وزیراعظم کی ہدایت

  • ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار کا کہنا تھا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے-

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ بھی دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، آپ نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھا شیر تو بلی نکلا، عوام مجھے ایک موقع دیں پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا،سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں، لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

    بلاول بھٹو نے اپر دیر میں 6 ماہ میں 500 بیڈز کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، اور ہم کامیاب ہوں گے، مہنگائی لیگ نہ الیکشن جیتے گی نہ انہیں دوتہائی اکثریت ملے گی ابھی تک 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم الیکشن جیت کر 18ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ پر عمل کریں گے، بہت سی وزارتیں ایسی ہیں جو نہ خود کام کرتی ہیں نہ کرنے دیتی ہیں، وفاق میں موجود ان وزارتوں میں سالانہ 100ارب روپے خرچ ہوتا ہے، اگر پی پی کو حکومت ملی تو تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ دگنا کر دے گی۔

    بلاول نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا لوگ باہر سے پاکستان آکر نوکری کریں گے، آج این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹرز امریکا سے آکرکام کر رہے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں بڑے لوگ آکر انویسٹ کر رہے ہیں،ان سے سوال نہ پوچھیں، میں ان لوگوں کو انویسٹ کرنے دوں گا مگر پوچھوں گا کتنا روزگار لوگوں کو دیتے ہو، سرمایہ کاروں سے پوچھوں گا مزدوروں کو محنت کا صلہ دے رہے ہو یا نہیں، سرمایہ کار مزدوروں کو حق نہیں دیں گے تو ان کے کاروبار کی کوئی ضرورت نہیں میراپی ٹی آئی یا ن لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تنقید میں مزہ نہیں آتا۔

    دریں اثنا دیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کی، کارکنان اور عہدیداران کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ، نجم الدین خان، امجد آفریدی فرزند وزیر ودیگر موجود تھے-
    https://x.com/MediaCellPPP/status/1726885038024003624?s=20
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی ضلع اپر دیر عارف اللہ، جنرل سیکریٹری جہانزیب خان، سیکریٹری اطلاعات جاوید روغانی ودیگر نے ملاقات کی علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی ایل ایف ضلع اپر دیر محمد اسماعیل ایڈووکیٹ، پی پی پی ڈیجیٹل میڈیا انچارج خیبرپختونخوا آصف اللہ خان، پی پی پی دیر سٹی کے صدر محمد اسماعیل، شاکراللہ ودیگر نے بھی ملاقات کی-

  • سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما   استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    کراچی: جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

    باغی ٹی وی: آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔

    آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور اور مزمل قریشی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی بہبود کیلئے کام کریں گے، کراچی کی ترقی کیلئےایم کیوایم کو بھی ویلکم کرتےہیں، جبکہ مزمل قریشی کا کہنا تھاکہ ہمیں حق حاصل ہےکہ کسی بھی جماعت میں جائیں، کراچی کےعوام کومعلوم ہےکہ ہمیں کہاں جانا ہے-

    ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

  • سائفر کیس سماعت 24 نومبر تک ملتوی

    سائفر کیس سماعت 24 نومبر تک ملتوی

    راولپنڈی: اسٹے کی وجہ سے بغیر کاروائی سائفر کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: سائفر کیس کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے عمران خان کے وکلا ، اہلیہ اور تینوں بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وکلاء بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے-

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ کھنہ اور 2 مقدمات تھانہ بہارہ کہو میں درج ہیں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوزریکارڈ لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔

    اڑن طشتری کی اطلاع ملنے پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں

    چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودکےخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت کی،جبکہ عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناع کےباعث سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

    ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

  • سندھ کے لغاری خاندان  کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    سندھ کے لغاری خاندان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر تے ہوئے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد سے سابق رہنما پی ٹی آئی محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پاکستان مسلم لیگ (ق )میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر ق لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب حمزہ کرامت نے پارٹی میں شامل ہونیوالے رہنماؤں کو ویلکم کیا ہے۔

    دوسری جانب نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور صوبائی رہنما پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ، مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    دوسری جانب لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگر میا ں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کون لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

    سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

  • پی ٹی آئی کےسابق  صوبائی وزیر  احاطہ عدالت سے گرفتار

    پی ٹی آئی کےسابق صوبائی وزیر احاطہ عدالت سے گرفتار

    میانوالی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں 9 مئی واقعات کے الزام میں سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نےشاہ محمد کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،پولیس نےشاہ محمد کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہےاصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق شاہ محمد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق امجد نیازی کے خلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے امجد نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا، امجد نیازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے حصول کیلئے سرنڈر کررہا ہوں، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روز بورے والا سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر خالد نثار ڈوگرکو گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-

    9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    پولیس کے مطابق خالد نثارپر 10مئی کے احتجاج میں پولیس کیساتھ تصادم کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں 100 سے زائد پی ٹی آئی کارکن بھی نامزد ہیں خالد نثار کےخلاف مقدمے میں دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں ملزم کو خفیہ اطلاع پرگرفتار کیا گیا ہے۔

    سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج