Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • سائفر کیس : اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

    سائفر کیس : اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی، اپیل میں جج کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے، عدالت نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر آج تک حکمِ امتناعی جاری کر رکھا ہے اور اٹارنی جنرل سے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مشتمل تمام ریکارڈ طلب کر رکھے ہیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کیس میں اب تک ہو چکے ٹرائل پر بھی سوال اٹھا رکھا ہے۔

    بنوں میں چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ

    واضح رہے کہ دور وز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا تھا اور کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

  • سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :تحریری حکم نامہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جاری کیا ، جس میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا جیل ٹرائل کے لیے پیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی،اگر ایسی کوئی دستاویز موجود ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی ہےاٹارنی جنرل وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش نہیں کر سکے اٹارنی جنرل وہ سمری بھی پیش نہ کر سکے جس کی بنیاد پر کابینہ نے فیصلہ کیا۔

    190 ملین پاؤنڈزکرپشن کیس، جیل ٹرائل کا نوٹفکیشن جاری

    تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ کیس کےانصاف پر مبنی فیصلے کےلیےمطلوبہ دستاویزات ریکارڈ پر لانا لازم ہےانہیں دستاویزات کی روشنی میں اپیل کنندہ کے بنیادی حقوق متاثر کرنے کے قانونی نکتے پر بھی فیصلہ کرنا ہے، عدالت سائفر کیس کے ٹرائل پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کرتی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

  • قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور:پی ٹی آئی کو پانچ اضلاع میں جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے کچھ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی-

    نباغی ٹی وی : جسٹس علی باقر نجفی نے زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

    درخواست گزار زبیر کسانہ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور نارووال کے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں، لیکن کسی ڈپٹی کمشنرز نے درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں کی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کی تاریخ آنے کے بعد قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، ڈپٹی کمشنرز مکمل ضابطہ اخلاق بنا کر درخواستوں پر فیصلہ کریں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی –

    فرحت شہزادی کا عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

  • اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

    اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

    صوابی: عدالت نے سابق اسپیکر اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا-

    باغی ٹی وی : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گزشتہ رات اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا، انہیں آج صوابی میں جوڈیشل مجسٹریٹ خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے اسد قیصر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پر پرمیڈیکل کالج صوابی کیلئے آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نےاینٹی کرپشن کی استدعامستردکردی اور اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈپر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

    ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں



    عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئت اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم امید اچھی رکھتے ہیں، اللہ کو جو منظور ہوا، میں تحریک انصاف میں ہوں، اور رہوں گا-

    واضح رہے کہ اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کرنے کا الزام ہے،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 3 نومبر کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔

    دوران عدت نکاح کیس،عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی

  • قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے،پی ٹی آئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن فی الفور ”بلّے“ کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے 8 فروری کا تعین کرچکا ہے، آلودگیوں اور آلائشوں سے پاک انتخابات بنیادی آئینی و جمہوری تقاضہ ہیں،پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف ظلم و انتقام جاری ہے، ووٹ کی حرمت پامال کی گئی تو مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا، سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی کارروائی کا از خود نوٹس لے، سپریم کورٹ تمام جماعتوں کے لیے انتخابات میں مساوی مواقع یقینی بنائے۔

    جامشورو :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی 14 غیر ملکی گرفتار

    اعلامیے میں کہا گیا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی ہر نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، الیکشن کمیشن فی الفور بلّے کے انتخابی نشان کا بنیادی حق دے۔

    قرضہ ایپس کے خلاف کارروائی ،111 ایپس بلیک لسٹ

  • پی ٹی آئی کے سابق  رکن قومی اسمبلی  کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سےٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئےگا لیکن ایسا نہ ہوسکاہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

    سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اوران کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔

    چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

    دوسری جانب پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں ملٹری کورٹس بنانے کے حوالے سے قرارداد منظور

    ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

  • نیب راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل

    نیب راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں ٹیم نے چئیرپین پی ٹی آئی سے سوالات کئے-

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں، نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقارالحسن نے نیب ٹیم کی قیادت کی، نیب راولپنڈی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل ہوگئی، نیب نے ٹیم سابق وزیراعظم سے مختلف سوالات کیے نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں نیب کورٹ کی تحویل میں ہوں گے،نیب ذرائع کے مطابق احکامات کی تعمیل کروالی گئی، بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔

    توہین الیکشن کمیشن،اڈیالہ جیل میں اگلی سماعت ہونے کا امکان

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔

    سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت،سمری منظور

  • لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

    لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فرنٹ پرسن اور سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کاخفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا،دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا اور اس پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

    غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی اکٹھی کی گئی دولت کو دنیا کے مختلف ممالک میں چھپانے کی غرض سے اس سے خریدے پاسپورٹ پر فرح گوگی کے بیرون ملک دورے کئے، 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔

    فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ …

    عمران خان اور بشری بی بی نے پاکستان سے لوٹی گئی کثیر رقم کو ٹھکانے لگانے کیلئے فرح گوگی کے خفیہ بین الاقوامی دوروں اور بینک اکاؤنٹس کو وینا تاؤ کےخفیہ پاسپورٹ سےممکن بنایا دبئی کےبعد باقی تمام سفر وینا تاؤ کےپاسپورٹ پہ کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں-

    بشریٰ بی بی بھی جلد جیل میں‌ہوں گی

  • پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم  حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے کورونا وبا کے باوجود ساڑھے تین سال کی قلیل مدت میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11 س فیصد ے زائد کی گروتھ کا ریکارڈ قائم کیا لیکن پی ڈی ایم نے دیگر شعبوں کی طرح یہاں بھی 16 ماہ میں 11 فیصد گروتھ سے بڑھتی والی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کو 8 فیصد کمی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔

    ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیا، پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ میں بیرونی قرض میں تقریباً 20 کھرب روپے کا اضافہ کیا، مہنگائی نے قوتِ خرید ختم کر دی اور غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا، اس کے علاوہ پاکستانی روپیہ تقریباً 122 درجے تک کی بدترین بے قدری کا شکار ہوا۔

    صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش

    https://x.com/PTIofficial/status/1723615762978422816?s=20
    پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی نے2018 میں حکومت سنبھالی تو معیشت بدترین بحران کا شکار تھی، ن لیگ کی نااہلی کی بدولت 1.6 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ملا جبکہ پی ٹی آئی کو 1.4 کھرب تک کی سالانہ کپیسٹی پیمنٹس ورثے میں ملی۔
    https://x.com/PTIofficial/status/1723611906940739953?s=20
    پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ارب ڈالر، زرمبادلہ ذخائر 9.4 ارب ڈالر تھے جبکہ پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 32 ارب ڈالر کی فوری فنڈنگ درکار تھی،عمران خان نے کرنٹ خسارے کو کم کرنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی کے لئے دوست ممالک سے غیر ملکی قرضوں کے حصول کی ہر ممکن کو شش کی-

    ن لیگی وفد کی پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

    وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کورونا وبا سے قابل ستائش طریقے سے نمٹنے پر ورلڈ بینک نے پاکستان کو کووڈ سے بہترین مقابلہ کرنے والے سرفہرست تین ممالک میں شامل کیا، کورونا کے باوجود زراعت، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی، پی ٹی آئی نے کموڈٹی سپر سائیکل کے باعث‌ عالمی سطح پر ہونے والی بلندترین مہنگائی سے قوم کو محفوظ رکھتے ہوئے شرح مہنگائی کو 12.7 فیصد تک محدود رکھا۔

    جاری وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے تیسرے اور چوتھے سال میں 6 فیصد شرح نمو حاصل کی،2007 کے بعد پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے مسلسل 2 سال6 فیصد کی رفتار سے ترقی کی، 2022 میں زرعی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہی جو 2005 کے بعد بلند ترین ہے، پی ٹی آئی کی 3.5 سالہ حکومت کے دوران اوسط شرح نمو 5.7 فیصد رہی۔

    نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام …

  • پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو آئندہ کسی بھی فورم پر پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا-

    میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے پارٹی کا نام استعمال کیا تو پارٹی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

    اوچ شریف:سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹرکا سرپرائز وزٹ

    قبل ازیں چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں ندیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 …