Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں  نے بھی عمران خان کو خیرباد  کہہ دیا

    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا

    عندلیب عباس، سعدیہ رانا اور سمیرا احمد نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اور سابق وزیر اعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس ،سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا.

    جبکہ عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اورسمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کے بعد ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی بہنوں کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں تاہم عندلیب عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ایک بارپھر اکٹھے ہوگئے ہیں، ہمیں سب بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، آج عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، لوگوں نے موٹر سائیکلیں بیچ کر بجلی کے بل دیے، غریب آدمی بچوں کی فیس دے یا مکان کا کرایہ دے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    جبکہ عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں، غربت سے تنگ لوگ ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہمیں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے اور سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ہم ملک کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ سمیرا بخاری نے کہا کہ ہم اپنے ملک کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں، ہم عوام کےمسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ملک کن حالات سے گزر رہا ہے۔

  • پیپلز پارٹی نے لاہور میں جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی

    لاہور: پیپلز پارٹی نے لاہور میں 18 اکتوبر کے جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی: پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے جلسے کی اجازت کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا،پی پی نے ٹاؤن شپ میں ہونے والے جلسے کے لئے چیف سیکرٹری سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

    واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

    سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی –

    عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے۔ عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے،درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔

    سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

  • پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    میانوالی: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی: سلیم گل 5 ماہ روپوشی کے بعد منظرعام پر آئے اور پریس کانفرنس میں پارٹی کو باد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کومفاد پرست لوگوں نے مس گائیڈ کیا، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر سلیم گل کے علاوہ محسن شہزاد صدر تحصیل عیسیٰ خیل، شوکت خان نائب صدر ، محمد افضل اور جمال خان بھی موجود تھے، اور موجود ساتوں رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

    صداقت عباسی نے بھی عمران خان کو خیرآباد کہہ دیا

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنماء صداقت علیی عباسی نے تحریک انصاف اور سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کہیں غائب نہیں تھا بلکہ اپنے دوست کے ہاں گیا تھا کیونکہ 9 مئی واقعہ کے بعد پولیس نے پکڑ دکھڑ شروع کی ہوئی تھی، عمران خان کا بیانیہ جو اداروں کیخلاف تھا اسی کے نتیجہ میں 9 مئی کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس سے قبل عمران خان کہتے تھے کہ ہماری لڑائی اداروں کیساتھ ہے۔

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 4 مئی کو پلان ہوا کہ 6 مئی کو ایک ریلی ہوگی جس میں اداروں کو دباؤ میں لانا ہے کیونکہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر نشانہ حساس تنصیبات ہوں گی، جبکہ 7 مئی کو ایک اور میٹنگ ہوئی تھی جس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر لوگ حساس اداروں کے خلاف کاروائی کریں اور ان کی بلڈنگ پر پہنچ کر توڑ پھوڑ کریں-

    نگراں وزیراعظم کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

  • چیئرمین پی ٹی آئی  کو عہدے سے ہٹانے اور پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے اور پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ بیرونی فنڈنگ کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت درخواست گزار خالد محمود نے موقف اپنایا کہ ابھی تک بیرونی فنڈنگ لینا تشویش ناک ہے، سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے کہ درخوست گزار کی خواہش پر انکوائری کمیٹی نہیں بن سکتی، اسی لئے کوئی ثبوت دیں گے تو معاملہ آگے بڑھے گا۔

    ممبران الیکشن کمیشن نے بھی بغیر شواہد کے درخواست جمع کرنے کا سوال اٹھایا اور سماعت نومبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔

    افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی

    اگر ہائی کورٹ میں عمران خان کی اپیل منظور ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟ رالیکشن کمیشن کے استفسار پت وکیل نے بتایا کہ اگر اپیل منظور ہو جاتی ہے تو عمران خان عہدے پر واپس آجائیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیس میں فرق پوچھا تو وکیل نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جب کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

    اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے

    دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری کے وکیل نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کی استدعا کردی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے اور نشان سے متعلق کیس زیر سماعت بھی ہے، کمیشن میں درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

  • ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل  چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    سوات: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی خان سمیت 8 رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو بینکوٹ کارنرمیٹنگ کے دوران پولیس نےگرفتار کیاجن میں پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان سمیت دیگر شامل ہیں،اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے گرفتاررہنماؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    دوسری جانب متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا-

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

    وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

    عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ  دی

    متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی

    حافظ آباد اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، متعددرہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھےانہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خوش مدید کہا اور کہا کہ اس سے آزاد کشمیر میں پی پی مضبوط ہو گی۔

    چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

    وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

    عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • جناح ہاؤس کیس: پی ٹی آئی کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    جناح ہاؤس کیس: پی ٹی آئی کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    لاہور: جناح ہاؤس کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے-

    قبل ازیں لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں اور 268 کارکنوں کو پولیس کی درخواست پر عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا پی ٹی آئی رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی، اعظم خان سواتی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اسد زمان چیمہ،حسان نیازی، امتیاز احمد شیخ، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، غلام عباس، علی حسن، عظمی خان، علیمہ خان، عندلیب عباس، احمد خان نیازی اور کرامت علی کھوکھر جبکہ 268 پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

    نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا،شہباز شریف

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس،چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

  • اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی 71 ویں سالگرہ

    اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آج 71 ویں سالگرہ ہے-

    باغی ٹی وی:عمران خان نیازی 05 اکتوبر 1952 کولاہورمیں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کیجانب سے سابق کپتان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کریئر کے حوالے سے مختصر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان نے 88 ٹیسٹ میچز میں آل راونڈ کار کردگی دکھاتے ہوئے 3 ہزار 807 رنز بنائے اور اس کے ساتھ 362 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709784202068267183?s=20

    لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے 175 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 709 رنز بنارکھے ہیں جب کہ 182 وکٹیں بھی حاصل کیں، جب کہ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے وہ کپتان بھی تھے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1709780818162483489?s=20
    دوسری جانب تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کی پوسٹیں کی جارہی ہیں، جن میں ایک پوسٹ گزشتہ برس کی ہے، جب چیئرمین پی ٹی آئی لاہور زمان پارک میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا-
    https://x.com/PTIofficial/status/1709798690745979015?s=20

    ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

  • چئیرمین پی ٹی آئی  کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    چئیرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی، توشہ خانہ جعلسازی اوراقدام قتل سے متعلق 9 کیسزمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کرعدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار نہیں کیا،ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے، ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کیا جاتا ہے۔

    سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اےکی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخوست نمٹادی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سائفرکیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہوگی وکلاجن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونےکی نشاندہی کریں گے اس پردلائل ان کیمراسنے جائیں گے۔

    مستونگ دھماکہ:سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا

  • نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے،مولانا فضل الرحمان

    نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے،مولانا فضل الرحمان

    فیصل آ باد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ضرور واپس آنا چاہیئے، نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے، امید ہے کہ عدالتی کارروائی سے متعلق ان کی تیاری ہو گی۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے،نواز شریف کو واپسی پر خوش آمدید کہیں گے، نوازشریف کو واپس آنے اور سیاست کرنے کا حق ہے، نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں، نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے، امید ہے کہ عدالتی کارروائی سے متعلق ان کی تیاری ہو گی۔

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انضمام کے بعد فاٹا کی عوام کو 6 سیٹوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ فاٹا کی عوام سے اربوں روپے کا وعدہ کر کے صرف 80 کروڑ دیا گیا، فاٹا میں کسی قسم کا کوئی نظام موجود نہیں، انتجابی مہم کے حوالے سے امن کا کہا گیا لیکن خیر پختونخواہ اور بلوچستان میں مہم چلانا ناممکن ہے،ہم نے ہمیشہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے ہیں اور ہم نے ضلعی تنظیموں کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اجازت دے دی ہے، ہم نے 16 ماہ ملک کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کی کوشش کی مگر بد قسمتی سے ملک کی معیشت اور فیصلے اس وقت آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہیں۔

    ایل پی جی مزید مہنگی,گھریلو سلنڈر کی قیمت

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی معیشت 24 سے 47 نمبر پر آگئی، اقربا پروری اور کرپشن کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اب پی ٹی آئی کو ملکی سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، معاشی بد حالی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی کے نظریات اور ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔

    عمران خان نے شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ