Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • جناح ہاؤس کیس:پی ٹی آئی کے کئی رہنما  اشتہاری قرار

    جناح ہاؤس کیس:پی ٹی آئی کے کئی رہنما اشتہاری قرار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اوران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں،جبکہ میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

    ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کے قابل ضمانت

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

  • آڈیو لیک کیس:بشری بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کےخلاف متفرق درخواست دائرکردی

    آڈیو لیک کیس:بشری بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کےخلاف متفرق درخواست دائرکردی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی ا عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائرکردی۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی مر کزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ایف آئی اے اگرکارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنزکے حقوق متاثرہوں گے لہٰذا جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل …

    امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اورغریبوں کو تحفظ دیا جائے،آئی ایم ایف سربراہ

    مریم نواز شریف لندن روانہ ہوگئیں

  • 9 مئی واقعات:ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    9 مئی واقعات:ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا، وہ 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی خالد گجر نو مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے، تاہم پولیس نے آج انہیں گرفتار کرلیا ہے خالد گجر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 اگست کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھاپولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حماد اظہر، زبیر خان نیازی اور خالد گجر گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، پولیس تحقیقات میں بھی پیش نہیں ہوئے-

    عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    ملزمان پر زمان پارک کےسامنے پولیس کی گاڑیاں جلانےکا الزام ہےعدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کے لیے ملزمان کے خلاف اشتہار دینے کا حکم جاری کرے، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 852/23 درج ہے عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا-

    سرکاری ملازمین کو مفت بجلی فراہم نہیں کر سکتے،وزارت توانائی

  • پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے،منظور وسان

    پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے،منظور وسان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ آج کل مجھے نیند نہیں آرہی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر آمد پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے تجاویز دی گئی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدے دار ان ہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوسکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آ رہی ہے ہم نے جیلوں میں بھی جیے بھٹو کا نعرہ لگایا-

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ …

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے2018 سے 2023 تک کا صوبہ وار ووٹرز کا موازنہ ڈیٹا جاری کردیا الیکشن کمیشن کے مطابق جولائی 2023 ڈیٹا کے مطابق ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک ہے، اور 2018 میں ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 تھی۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 2023 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار554 تک پہنچ گئی ہے، 2018 میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی ڈیٹا کے مطابق 2023 میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ میں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے2023 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 2018 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی بلوچستان میں 2023 میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے، یہاں 2018 میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

  • جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی، اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت جج عبہر گل نے کی ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا،عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔

    عدالت نے پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 9 مئی کو جناح ہاوس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کے معاملے پر بیان ریکارڈ کرانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئیں اور 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروائے تھے دونوں نے جناح ہاوس پر توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا-

    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی کے بہن عظمی خان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی تاہم عظمی ٰخان نے جناح ہاوس میں ہونیوالی توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو سے لاعلمی کا اظہار کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری بہن علیمہ خان نے جے آئی ٹی کو بیان دیا تھا کہ وہ اُس وقت زمان پارک میں موجود تھیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

  • پرویز الٰہی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پرویز الٰہی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور کی مقامی عدالت نے ایک روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی: صدر پی ٹی آئی پرویزالہیٰ کو کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ہے اینٹی کرپشن کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری میں پیش کیا گیا مجسٹریٹ ریخان الحسن نے کیس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت سے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا کی تھی پولیس اہلکار پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت سے باہر لے آئے۔

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    پرویزالہیٰ کی پیشی کے موقع پر تمام کمپلیکس کو سیکیورٹی لگا کر سیل کر دیا گیا اور 3 ایس پی سمیت 500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے عدالت نے پرویزالہیٰ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا اور انہیں راولپنڈی سے لاہور ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔ پرویزالہیٰ کو مسلسل 12ویں بار گرفتار کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےسماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دیدیا

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔

  • 90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 90 روز میں کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی:دو روز قبل تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) درخواست دائر کی تھی سپریم کو رٹ نے پی ٹی آئی کی 90 روز میں انتخابات کرانے کی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 درخواست دائر کی تھی رجسٹرار آفس نے پی ٹی آٸی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا، در خواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کونسا بنیادی حق متاثر ہوا ہے۔

    سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    جس کے بعد تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست ناقا بل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی،رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکتا،رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے-

    کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

  • سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سائفرگمشد گی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا رجسٹرار آفس کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی خصوصی عدالت کی جانب سے بے ضابطگیوں اور استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

    سائفر کیس،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی خصوصی عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد ان کا کیس سےلنک ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں ریکارڈ کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 اور ناقابل ضمانت دفعات کے جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں، ضمانتیں خارج کرنے کے لیے کافی مجرمانہ مواد ہے۔

    کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

    عدالت نے اپنے آرڈر میں ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کے دلائل لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ” پراسیکیوشن کے مطابق 161 کے بیانات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سائفر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنا ثابت ہے اور انہوں نے غیر متعلقہ افراد کے سامنے سائفر معلومات گھما پھیرا کر شئیر کیں، جس نے بیرونی طاقتوں کو فائدہ پہنچایا اور پاکستان کی سیکیورٹی کو متاثر کیا –

    انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے کی دھمکی دے دی

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ان کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے9 مقدمات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے ،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے پیش ہونا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ سائبر کیس میں بھی 3 اسپیشل پراسیکیوٹرز کے سامنےدلائل دیئے، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائےعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ ایسی کوئی روایت نہیں ڈالنا چاہتے، یہ آرڈر نہیں کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کرلیا وکیل سلمان صفدر نے مؤقف پیش کیا کہ ہم 6 ماہ سے رپورٹ مانگ رہے ہیں جو کہ نہیں دی جارہی، ہم اس وقت ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر نہیں کرسکتے کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر نہیں کی،اورضمانت قبل از گرفتاری کے لیے خود عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

    سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کی،پاور ڈویژن کا دعویٰ

     

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کو اگلی جمعرات تک ملتوی کر دیتے ہیں جس پر وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک عمران خان کو کسی اور کیس میں گرفتارنہ کرنے کے احکامات جاری کرےچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسا نہیں کریں گے، ان سے رپورٹ مانگ لی ہے جو آ جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔

    جائیداد کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

  • عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے کے لیے دیسی چکن دینے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے’جنگ‘ کے مطابق جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے، یہ رقم چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

    اخبار کے مطابق جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے، روٹی اوران کےساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں ہیں عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اس کا کہیں۔

    مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر …

    ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے جیل مینیو میں ہفتے میں 4دن چکن ہوتا ہےلیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے عمران خان کو پچھلے 15 روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع