Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان کی وکلا سے ملاقات، ملک میں عدالتوں کا  احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی

    عمران خان کی وکلا سے ملاقات، ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی

    پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام تب تک ممکن نہیں عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن آئین کے مطابق نوے دن میں ہونے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر فیصل اورقانونی ٹیم نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےاٹک جیل میں ملاقات کی، وکلا میں انتظارپنجوتھہ،شعیب شاہین، نعیم پنجوتھہ اور گوہر علی شامل تھے، اس کے علاوہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان بھی اٹک جیل پہنچے تھے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالا گیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اورسیاسی جماعتوں سےگفتگوکو تیارہیں چیئرمین پی ٹی آئی سےبات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟

    واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی واپڈا الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان تندرست اور مکمل فٹ ہیں، ان کا پیغام ہے سیاسی استحکام آنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام تب تک ممکن نہیں عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن آئین کے مطابق نوے دن میں ہونے چاہئیں وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے دعوے کے مطابق عمران خان نے ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔

    ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 13 ستمبر تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری معاملے میں 3 سال قید کی سزا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی تھی تاہم خصوصی عدالت کی جانب سے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو ہفتوں کی توسیع کے بعد ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

  • ضمانت خارج ہونے پر عمران خان کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

    ضمانت خارج ہونے پر عمران خان کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی تھیں۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ عدالت ضمانت کی درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ کرلے، تاہم عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے تو ہی وہ اس مقدمے میں سماعت کر سکتے ہیں، جس پر وکلا نے درخواست واپس لینے کی حامی بھرلی، اور سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    پرویز الٰہی کی گرفتاری،توہین عدالت کی درخواست دائر

    دوسری جانب دوسری جانب صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی-

    عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

    چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کی، نیب حراست سے بازیاب کراکے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرایا گیا عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو طلب کرکے تحریری حکم نامہ دیا، عدالت نے پولیس افسران کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیادونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الٰہی کو اٹھایا گیا دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظت نہیں کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے-

    پٹرول پمپس پرمقررہ نرخ سے زائد وصولی

  • زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زین قریشی غیرملکی ائیرلائن کے ذریعہ لاہورسے دبئی جا رہے تھے امیگریشن حکام نے زین قریشی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل ہونے کی بناء پر انہیں روکا،زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ حقائق کا تعین کرےگی اور ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے، آئی ایس آئی اور آئی بی کےگریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان ہوں گے، اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
    علاوہ ازیں‌نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت قانون نے پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف مہم کی مذمت کی تھی۔

    ایک بیان میں وزارتِ قانون و انصاف نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے پرہیز کرنا چاہیے جبکہ وزارت قانون نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذموم مقاصد پر مبنی مہم چیف جسٹس عامر فاروق کی ساکھ کو داغ دار کرنے کی کوشش ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر براہ راست الزام لگایا گیا تھا جس میں جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا جبکہ اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا تھا کہ ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ دنوں سے ججز کے خلاف زور و شور سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اُمید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے۔

  • 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق بیان میں کہا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے، فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے خیبرپختو نخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل تھے،دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ جتنے راز ان کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ہیں،عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی میں کوئی لیڈر ہو وہ اپنے آگے کسی کو لیڈر نہیں مانتے تھے، شاہ محمود اور اسد عمر کی حیثیت ٹکے کی نہیں تھی۔

    امریکا کی غلامی کرتے ہوئے عمران خان کو اندرکیا گیا،لطیف کھوسہ

    پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جہاں پھنس گئے ہیں وہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ جھوٹ بول بول کر انھوں نے نوجوانوں کو خراب کر دیا، ایک وقت آئے گا پورا صوبہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دے گا ساڑھے تین سال چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ وقت ضائع کیا، تحریک انصاف نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

  • پی ٹی آئی کاعام انتخابات 90 روز میں کرانےکیلئےسپریم کورٹ سے رجوع

    پی ٹی آئی کاعام انتخابات 90 روز میں کرانےکیلئےسپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عام انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ چاروں صوبوں کے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے لیے ہدایات جاری کرے،صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا آئینی حق آرٹیکل 58 ون کے تحت حاصل ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ الیکٹورل پراسس کوحلقہ بندیوں کےبہانے سے التوا میں ڈالے،مردم شماری سے متعلق فیصلہ کرنے والی مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل مکمل نہیں تھی، الیکشن کمیشن غیر آئینی مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر انحصار کر کے انتخابات میں تاخیر نہیں کر سکتا۔

    انڈونیشیا میں حجاب نہ پہننےپراسکول ٹیچرنے14 طالبات کےبال ہی کاٹ دیئے

    پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور فیصلے کے بعد جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، انتخابات بروقت نا ہونے سے پاکستان ایک اور آئینی بحران کا شکار ہو جائے گا الیکشن کمیشن کو انتخابات میں التوا کا اختیار آئینی رو سے جائز نہیں، کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، الیکشن کمیشن، گورنرز اور مشترکہ مفادات کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا, جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمی میں آئینی درخواست دائر کر دی،جماعت اسلامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے-

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں،الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائےآرٹیکل 218(3) کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا

  • کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج

    کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج

    کراچی میں گزشتہ روز ریلی نکالے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے گئے۔

    باغی ٹی وی: ریلی نکالنے والوں کے خلاف مقدمات تھانہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ملیر سمیت ملیر سٹی، ٹیپو سلطان، برگیڈ، سولجر بازار اور بہادر آباد تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے درج مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور انتشار پھیلانے کی دفعات شامل گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں گرفتار اور مفرور ملزمان کو نامزد کیا گیا ہےمقدمات کے متن کے مطابق بہادر آباد میں 10، برگیڈ میں 15، ٹیپو سلطان میں 17، سولجر بازار میں 7 اور ملیر سٹی میں 8 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

    خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا …

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے کراچی میں نرسری سے نمائش تک بائیک ریلی نکالی تھی جس کے بعد پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ نرسری شارع فیصل پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور شہر کے مختلف علاقوں سے 34 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا دوسری طرف لنڈی کوتل میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو پکڑ لیا،لنڈی کوتل میں یس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارساز کے مقام سے 9 کارکنان کو اور شارع فیصل، نمائش، قیوم آباد سے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا،پولیس کا کہنا تھاکہ ضلع خیبر میں جلسے جلسوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے تھے، شرکا نے نگراں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ …

  • پی ٹی آئی چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے

    پی ٹی آئی چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے

    اٹک: 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 مقدمات میں تفتیش کی ،جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں تفتیش کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے سوالات کیے۔

    جے آئی ٹی نے پوچھا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔

    یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔

    آسٹریلیا کے ساحل کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

    سوال کیا گیا کہ لوگ کنٹونمنٹ کے علاقے میں کیوں گئے تھے چیئرمین نے جواب دیا کہ جنہوں نے پکڑا تھا انہی کی طرف جانا تھا آپ کے لوگ پکڑتے تو تھانوں کی طرف جاتےسوال کیا گیا کہ آپ کے اشتہاری ملزمان اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سے بھی رابطوں کے کچھ شواہد ملے ہیں چیئرمین نے جواب میں کہا کہ شواہد ہیں تو رابطے کرنا کون سا جرم ہے، آپ کو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں جے آئی ٹی نے کہا کہ وکیل کو عدالت میں بلایئے گا ہم تفتیش کرنے آئے ہیں۔

    امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

    واضح رہے کہ چئیر مین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں جس پر جے آئی ٹی چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کر رہی ہے۔

  • ججز کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم،قانونی ماہرین چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں سامنے آ گئے

    ججز کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم،قانونی ماہرین چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں سامنے آ گئے

    قانونی ماہرین اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق پی ٹی آئی کی مہم پر حمایت میں سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف مہم میں دوہرے معیار کا الزام لگایا، یہ مہم صرف پاکستان سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے چلائی جا رہی ہےسوشل میڈیا مہم امریکا، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں سے چلائی جا رہی ہے جس کے لیے منظم مہم میں قابل اعتراض ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا مہم میں مختلف پوسٹرز اور ویڈیوز بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

    سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ جتنی مرضی ججز پر کیچڑ اچھالیں، ججز پر ایسی تنقید سے فرق نہیں پڑتا امید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے وتیرہ بنتا جارہا ہے آپ اونچا بولیں گے تو دوسرے پر حاوی ہوجائیں گے، سب سے اونچی آواز گدھے کی ہوتی ہے مگر اس کے پاس کوئی مواد نہیں ہوتا۔

    واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    راجہ خالد ایڈووکیٹ مے کہا کہ ججز پر ایسے حملے انتہائی شرم ناک، افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہیں یہی چیف جسٹس اس وقت بہت بڑے اور اچھے جج تھے، جب انہوں نے پی ٹی آئی کو درجنوں کیسز میں ریلیف دیا جو جج پی ٹی آئی کی ڈکٹیشن اور ان کی مرضی پر نہیں چلتا، یوتھیا نہیں بن جاتا، اس کا مقدر گالم گلوچ ہوجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پوسٹیں شیئر کی گئی اور ساتھ ہی ان پر منافقت کا الزام لگادیا پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جسٹس عامر فاروق کے خلاف کئی پوسٹیں شیئر کی گئیں۔

    جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں کے خلاف پرامن ہڑتال کا اعلان

  • پی ٹی آٸی نے پارٹی آٸین میں الیکشن کرانے کا طریقہ کار ہی تبدیل کردیا

    پی ٹی آٸی نے پارٹی آٸین میں الیکشن کرانے کا طریقہ کار ہی تبدیل کردیا

    چیئرمین تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کا معاملہ,الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین تحریک انصاف کے جانب سے بیرسٹر علی ظفر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،کیس کی سماعت تین رکنی کمیشن نے کی، علی ظفر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن دس جون 2022 میں پارٹی کے آئین کے مطابق ہوئے ،الیکشن کے بعد یکم اگست 2022 کو پارٹی آئین میں ترمیم کی گئی ، نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ ہم نے پارٹی الیکشن ترمیم سے پہلے کروا دیے ، رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ نے پارٹی کے الیکشن 2019 کے آئین کے تحت کروائے ، علی ظفرنے کہا کہ جی بلکل ہم نے 2019 کے آئین کے تحت الیکشن کروائے ، ہمارے چیف الیکشن کمیشن نے زبانی کہا کہ ہم 2019 والی ترمیم واپس لے رہے ہیں ،

    رکن کمیشن نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے آرڈر میں آ گیا کہ 2019 کی ترمیم واپس لی گئی ہے،علی ظفر نے کہا کہ جی بلکل آپ کے آرڈر میں آیا جو بلکل غلط تھا ہم 2022 والی ترمیم واپس لے رہے تھے ہمارے وکیل سے غلطی ہوئی تھی، رکن کمیشن نے کہا کہ آپ نے اگر ترمیم کی ہے تو پھر ترمیم کے بعد الیکشن کروائیں ناں، آپ کو نوٹس یہ بھی کیا ہے کہ آپ نے پارٹی کا پورا آئین ہی تبدیل کر دیا ہے، علی ظفر نے کہا کہ انور مقصود صاحب سے غلطی ہوئی ہے وہ اس پر بیان حلفی دیں گے، یکم اگست دوہزار باٸیس کو پی ٹی آٸی نے پارٹی آٸین میں دوبارہ ترامیم کیں ، پی ٹی آٸی کے وکلاء نے زبانی دوسری ترمیم واپس لینے کی بات کی ، معزز بنچ نے غلط فہمی کی بنیاد پہ زبانی کی گٸی بات کو حکم نامے کا حصہ بنایا،

    ممبر کمیشن جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آپ حکم نامہ ملنے کے باوجود کیوں خاموش رہے ، کیا آپ کو معلوم نہیں تھا، بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا اس لیے ردعمل نہیں دیا، ممبر کمیشن نے کہا کہ دو اگست کو آپ کو نوٹس ملا تو جواب کیوں نہیں دیا، علی ظفر نے کہا کہ آج اسی نوٹس کا جواب دینے ہی آئے ہیں ،ممبر کمیشن احسن بھروانہ نے کہا کہ نوٹس اس بات پہ دیا کہ جو پارٹی آٸین میں جو ترامیم ہوٸیں وہ نہیں کرسکتے تھے، ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ آپ کو جو غلط فہمی ہوٸی اس کا جواب جمع کرا دیں، ظفر اقبال نے کہا کہ پی ٹی آٸی نے پارٹی آٸین میں الیکشن کرانے کا طریقہ کار ہی تبدیل کردیا،اس کیس کا بغور جاٸزہ لینے کی ضرورت ہے ،کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی گئی

     غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے