Baaghi TV

Tag: پی ٹی آئی

  • شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،شاہ محمودقریشی کے ریمانڈ پر ان کیمرہ سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوا رٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا-

    رانی پور:مبینہ تشدد میں ہلاک کمسن ملازمہ کی تحقیقات کےدوران جنسی تشدد کا انکشافات

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

  • سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اس وقت اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) آج شام شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرچکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی اوروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے-

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے سائفرمیں موجود اطلاعات غیرمجاز افراد تک پہنچائیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا مذموم مقاصد اور ذاتی فائدے کے لیے حقائق کو مسخ کیا اور دونوں نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا، مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق 28 مارچ کو بنی گالہ اجلاس میں سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی، سابق وزیراعظم نے اعظم خان کو سائفر پیغام کے مندرجات میں ہیر پھیر کرنے کو کہا، عمران خان نے قومی سلامتی کی قیمت پر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سائفر کو استعمال کیا عمران خان نے سائفر ٹیلی گرام بدنیتی کے تحت اپنے پاس رکھا اور وزارت خارجہ واپس نہیں بھیجا اور یہ اب بھی سابق وزیراعظم کے قبضے میں ہے۔

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    ایف آئی آر کےمتن کے مطابق سائفرٹیلی گرام غیرقانونی قبضے میں رکھنے سے پورا سائفر سکیورٹی سسٹم خطرے سے دوچار ہوا، ملزمان کے ان اقدامات سے غیرملکی قوتوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ فائدہ پہنچا اور ملزمان کے ان اقدامات سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچا، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گاجب کہ سابق وزیراسد عمراور دوسرے ساتھیوں کے کردار کا تعین بھی تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کا پیغام وائرل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیل کی کوٹھری سے لندن میں انسانی حقوق کے وکلا کی ایک سرکردہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑیں،ہیومن رائٹس لیگل فاؤنڈیشن کو ایک اعلیٰ درجے کی قانونی ٹیم جمع کرنے کا کام سونپا گیا ہے،جس میں مائیکل مینسفیلڈ کے سی، برنبرگ پیئرس اینڈ کمپنی کے گیرتھ پیرس، اور بین ایمرسن کے سی شامل ہیں-

    پیغام میں کہا گیا کہ قانونی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، رپورٹرز، اور اقوام متحدہ سے منسلک بین پارلیمانی یونین کے پاس درخواستیں دائر کرےجس کامقصد خان کی سیاسی جماعت کےسینئراراکین کومتاثر کرنے والے حراستی اور عدالتی عمل کی نگرانی کو محفوظ بنانا ہے۔

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) فخریہ ”پاکستان لیگل فنڈ“ کے آغاز کا اعلان کرتا ہے جو کہ 1 ملین پاؤنڈکا قانونی دفاعی فنڈ ہے جس کی سابق وزیر اعظم عمران خان نے توثیق کی ہےیہ فنڈ ان قیدیوں کی قانونی لڑائیوں کی مالی اعانت کے لیے وقف ہے جن کے پاس انصاف تک رسائی کے ذرائع نہیں ہیں، ایچ آر ایل اے ایف کے ترجیحی موکلوں میں ممتاز قیدی جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم راجہ، اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں جنہیں نقصان کے فوری خطرے کا سامنا ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے …

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل اس مہم کو پی ٹی آئی نے جعلی قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے ایکس پر جاری پانے پیغام میں لکھا کہ عمران خان صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معاملات کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا نہیں کہا ،جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے میسیج (پیغام) بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسیج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی مکمل تردید کرتی ہےہم باقاعدہ لیگل نوٹس بھیجیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جن لوگوں نے یہ کام کیا، ہمیں، عمران خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور فراڈ کیا-

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

    سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے بانی رکن شاہ فرمان نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا،اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ فرمان نے کہا کہ کئی دنوں سے الزامات میرے اوپر لگ رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ میں آھ پی ٹی آئی کے سپورٹر ،ووٹر اور ورکر کو آج جواب دوں میں میں 1996 سے عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہا،2012 تک ہماری کوئی ایک سیٹ جیتنے کے چانسز تھے اس لئے میں کسی سیٹ کیلئے عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑا رہا ،میں صرف تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا رہوں گا-

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

    شاہ فرمان نے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک مثال قائم کی ہے، کہ میں نے اپنے حلقے پی ٹی آئی سپورٹرز کے لئے جوڑ دیئے ہیں،آئندہ انتخابات میں بھائی بیٹا یا خاندان کا کوئی فرد انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، اپنا انتخابی حلقہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کےلیے چھوڑ رہا ہوں،سیاست میرا پیشہ یاکاروبار نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میں باہر پروفیشنل اور نجی دوروں پر بھی گیا لیکن کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک رات بھی نہیں گزاری میں وہ واحد گورنر ہوں جس نے سیکرٹ فنڈ بھی واپس کئے، پارٹی کارکنوں کے حقوق کاتحفظ کروں گا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جا رہے ہیں۔
    https://twitter.com/azharkaasifzai/status/1692854995723657584?s=20
    شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور فیصل سلیم نہ ہی وکلا ہے اور نہ ہی کور کمیٹی کے ممبر ہے، پارٹی کے ان دونوں رہنماوں کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ پارٹی وکلاء اور کور کمیٹی میں غدار موجود ہیں۔

    آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

    اس سے قبل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما امیر فرزند کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ 9 مئی کے فسادات کیس کے سلسلے میں مردان میں اپنے دفتر سے نکل رہے تھےپنجاب پولیس نے بتایا کہ 9 مئی کے تشدد کے سلسلے میں پانچ بڑے شہروں سے 2138 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس نے گوجرانوالہ سے 2 مقدمات میں 173 ملزمان، راولپنڈی سے 14 دہشت گردی کے مقدمات میں 438 اور سرگودھا سے 9 دہشت گردی کے مقدمات میں 670 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    جیکب آباد میں صحافی ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) سے گرفتار کیے جانے کے بعد پورے پاکستان میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیںشہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے کیونکہ پارٹی کارکنان اپنے چیئرمین کی گرفتاری کی وجہ سے مشتعل ہیں، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مسلح افواج کو طلب کیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران لاہور میں فوج کی تنصیبات اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا-

    بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت  ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سےاڈیالہ جیل منتقلی کےلیےدائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت ملتوی کر دی گئی-

    گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    واضح رہے کہ رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

    صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گےجان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • ہاشم ڈوگر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے

    ہاشم ڈوگر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے

    تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل کریں گے۔ جبکہ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔


    جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی علیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے اور ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے اور ملک کو ان تمام مسائل سے نکالیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم احمد خان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے ہیں، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا اور عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے جبکہ نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے نئے لوگوں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اپنے ملک کے مسائل کیلئے ہرقسم کی کوشش کرتے ہیں.

  • لندن میں حنا پرویز بٹ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ

    لندن میں حنا پرویز بٹ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ

    مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گندی گالیاں بکیں –


    حنا پرویز نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟،اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

    76 واں جشن آزادی:پاکستان میں غیرملکی سفیروں کا پیغام

    واقعہ پر سابق وفاقی وزیر،ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ رویہ نہایت قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کے یہ فالوورز بیرون ملک قوم کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ عمران نیازی نے ان لوگوں کے دماغوں میں نفرت بھر کے ان سے سوچنے سمجھنے کی تمام صلاحیت اور اخلاقیات چھین لی ہیں۔ جیسا لیڈر ویسے بد تہذیب فالوورز۔

    صحافی اجمل جامی کہتے ہیں کہ کیا سیاسی اختلاف کا جواب یہ حرکتیں ھیں۔۔؟ ہرگز نہیں! محترمہ حنا پرویز بٹ صاحبہ کیساتھ پیش آیا یہ واقع ہر لحاظ سے قابل مذمت اور شرمناک ھے۔ یہ سیاست یا ملک کی خدمت نہیں بلکہ بد نامی ھے۔ خدارا اس طرح کے پاگل پن کی مذمت کیجئے۔۔ایسے واقعات کے حق میں دلائل دینے والے بھی اسی قدر جاہل اور بدتمیز ہیں جس قدر وہ لوگ جو اس میں عملی طور پر ملوث ہیں۔ رحم کیجئے پلیز۔۔! کیا یہ دین اسلام کی اقدار ہیں؟

    واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں پر پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے ہراسانی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گزشتہ برس نومبر میں رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ساتھ بھی پی ٹی آئی سپورٹرز نے ایسی بدتہذیبی کا برتاؤ کیا تھا ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنے اور جھنڈے لیے کچھ لوگ وزیر اطلاعات کو ایک دوکان پر گھیرے ہوئے ہیں جہاں وہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرتے دکھائی دیئے، جہاں انہیں پی ٹی آئی کے حامی ان پر چیختے رہے اور طنز کر تے رہے اور اپنے موبائل فونز سے ان کی ویڈیو ریکارڈ کر تے رہے مریم اورنگزیب کو ’چور چور‘ پکارا-

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    بعد ازاں مسجد نبوی میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں نے مسلم لیگ ن کے وفد پر ‘چور، چور’ اور ‘لوٹے’ کے نعرے لگائے اور بعض اراکین کو زودوکوب بھی کیا،کچھ مظاہرین کو وفاقی وزرا شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جنہیں بعد میں محافظوں اور پولیس اہلکاروں نے بچایا اور وہاں سے لے گئے۔

    خیبر پختو نخوا میں مقامی صحافی کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  • چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے

    چارسدہ جشن آزادی کی رات پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،پولیس لے مطابق سرڈھیری سرکل سے 43 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لئے گئے ہے،
    اسکے علاوہ چارسدہ سٹی سرکل سے 25 کارکنان گرفتار کئے گئے، اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ کارکنان کو گاڑیوں پر پارٹی جھنڈا لگانے پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی مقامی قیادت نے الزام لگایا کہ آزادی کے دن ناجائر گرفتاری کھلی پولیس گردی ہے، 4 گھنٹے بعد گرفتار کارکنان کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی جبکہ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار کارکنان پر دفعہ188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہے،

  • قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کا الزام

    قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کا الزام

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے قائد عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف حب الوطنی کا نام ہے اور ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منانا ہے،آزادی کا دن ہے آزاد قوم کی طرح منانا ہے،جب تک ایک قوم آزاد نہیں ہوتی، دنیا کی تاریخ میں اس کا کوئی مقام نہیں ہوتا، غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، غلامی سے بہتر ہے موت-

    تحریک انصاف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کا ایک جملہ درج ہے کہ جب وہ نیچے جائیں گے، تو ہم اوپرکی سمت میں چلے جائیں گے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے سابق امریکی خاتون اول کے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی حالیہ سیاست پرنافذ ہوتا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرادرکشی کا سہارا لے کر اہل خانہ کی توہین کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

    پی ٹی آئی کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں نے عمران خان کی ہدایت پر 14 اگست جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اسکی آزادی کا جشن ہم بھرپور طریقے سے منائیں گے-

    پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کا الزام پی ٹی آئی پرعائد کردیا جائے، اس کے ساتھ لکھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

    واضح رہے کہ نو مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان نے ملک میں بھرعوامی و سرکاری املاک کے ساتھ ہی حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی