Baaghi TV

Tag: کراچی

  • پاکستان میں شرعیت کے منافی کسی قانون کی گنجائش نہیں ہے:مفتی محمد یوسف کشمیری

    پاکستان میں شرعیت کے منافی کسی قانون کی گنجائش نہیں ہے:مفتی محمد یوسف کشمیری

    کراچی:جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد یوسف کشمیری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے۔اس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے۔یہاں شریعت کے منافی کسی قانون کی گنجائش نہیں ہے ۔لیکن بدقسمتی سےدین بیزارطبقہ مغربی ممالک کی پیروی کرتے ہوئےپاکستان میں فحاشی اور بے حیائی پر مبنی قوانین کو لاگو کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔حالیہ ٹرانس جینڈرایکٹ قانون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    مفتی محمد یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ جو معاشرے میں ہم جنس پرستی اور فحاشی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔حکومت کو آئین کے منافی اس قانون کےخاتمے کے لیے فوری اورمؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”544359″ /]

    ٹرانس جینڈرایکٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مفتی یوسف کشمیری کا کہنا تھا کہ اس قانون کے ذریعےہم جنس پرستوں کیلئے راہ ہموار کرنے اور اس کو قانونی شکل دینےکی کوشش کی جا رہی ہے ۔ٹرانس جینڈر قانون آئین و شریعت کے خلاف ہے ۔ اس قانون کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔ پارلیمنٹ ممبران اپنا کردار ادا کر کے اس متنازعہ قانون کو واپس لینے میں کردار ادا کریں۔

    مفتی یوسف کشمیری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں خواجہ سراؤں کےبھی وہی حقوق ہیں ۔جو ایک مرد یا عورت کے ہیں۔یہاں تک کہ وراثت میں بھی اگر ایک خواجہ سرا عورت کے نزدیک تر ہے۔ تو ترکے میں عورت کے برابر اور اگر ایک مرد کے نزدیک تر ہے تو مرد کے برابر حصہ ملے گا۔انسانیت کے نام پہ دین بیزار طبقہ اپنی فحاشی کی آزادی چاہتا ہے۔ اسے کسی کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

  • کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) کی کاروائیاں ،کراچی اور اسلام آباد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا کے لے بُک کیے گئے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی-

    ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ترجمان ایے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے 110منشیات کے کیپسول برآمد کر لئے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    قبل ازیں ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی،اے ایس ایف کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی تھی-

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی-

    بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا، ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ہو گا، ٹرافی کی رونمائی

    کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کل نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل منگل 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ کی گیٹ منی پی سی بی نے سیلاب ذدگان کی امداد میں دینے کا اعلان کیا ہے، سیریز کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور آج ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔


    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی، بابراعظم اور جوز بٹلر نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فراض معین علی انجام دیں گے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔


    کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ اورشہریوں کیلئے متبادل راستوں کا خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کےپاس میچ کے ٹکٹ ہوں گےان کےلیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

    لیاقت آباد سےبراستہ حسن اسکوائر فلائی اوورنیشنل اسٹیڈیم روڈ کسی بھی قسم کی ٹریفک کوجانےکی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک یونیو رسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

    سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم روڈ، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک کل 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 13 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا 2015 شارجہ میں ہونے والا میچ انگلینڈ نے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور پر جیتا تھا۔

  • یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام

    یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام

    کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں یو اے ای ہلال احمر کے تحت میرپورخاص کے شہر جھڈو میں سیلاب متاثرین کے کیلئے خیمہ بستی قائم کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کو مذکورہ خیمہ بستی میں منتقل کردیا گیا، اماراتی ہلال احمر کے امدادی کارکنان سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں۔

    متاثرین کے لیے خیمہ بستی کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جب تک ان کے پکے گھر تعمیر نہیں ہوجاتے جب تک سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے نہ رہیں

    اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی کا کہنا ہے کہ جلد باقی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں گے اس مشکل گھڑی میں امارات کی حکومت اور اماراتی ہلال احمر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ، پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی آفت نے ایک کروڑ سےزائد انسانوں کو اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبورکیا ہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • کراچی:سفاک باپ نےہوم ورک نہ کرنےپراپنےبیٹےکوزندہ جلادیا:لاہورمیں ایک اہم شخص اغوا

    کراچی:سفاک باپ نےہوم ورک نہ کرنےپراپنےبیٹےکوزندہ جلادیا:لاہورمیں ایک اہم شخص اغوا

    کراچی میں سفاک باپ نے ہوم وک نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ سگے بیٹے کو زندہ جلاکر مارڈالا۔افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 14 ستمبر کو پیش آیا، بچہ دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

    پولیس نے ملزم نذیر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقتول بچے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ شہیر ہوم ورک نہیں کررہا تھا جس پر اسکے باپ نے غصے میں آکرتھنر پھینک دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لیے رپورٹ نہیں کروائی۔پولیس کے مطابق ملزم نذیربیروزگار تھا اس لیے بات بات پرغصہ کرتا تھا اور وہ گھر میں رنگ کیلئے تھنرلایا تھا۔

    ادھر لاہور میں پٹرول پمپ کے مالک کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔مغوی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ پولیس کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکی، اغوا سے کچھ دیر قبل پٹرول پمپ سے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کاہنہ کا بابر ارشاد سیل کی گیارہ لاکھ رقم لیکر پٹرول پمپ سے گاڑی میں نکلا تھا مگر گھر نہیں پہنچ سکا۔

    بابر ارشاد کی گاڑی رنگ روڈ کے قریب فیروز پور روڈ سے مل گئی ہے، مغوی کی اہلیہ نے فیاض بشیر نامی شخص پر اغوا کا الزام لگایا ہے۔فیروز پورہ روڈ پر جس مقام سے مغوی کی گاڑی ملی وہاں سیف سٹی کے کیمرے موجود نہیں تھے۔

    پولیس نے پٹرول پمپ کے اطراف اور دیگر مقامات پر لگے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے اور سردار عطا اللہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی، وہ سیاسی دانائی کا سمندر تھے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ یہ ملک جس کا ڈی این اے بیلٹ تھا اس کو بیلٹ کے راستے سے ہٹایا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو گا تب تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی سیاسی ہم آہنگی، معیشت اور سیاست کی مضبوطی میں ہے۔ بلوچستان سے مسنگ پرسن یا لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں اور وفاقی حکومت مسنگ پرسن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

  • کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور کو ڈینگی کے لیے حساس قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پنجاب کے شہرراولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا جبکہ لاہورمیں ڈینگی کے 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ 11 مریض دم توڑ گئے ہیں شہر میں ستمبر میں اب تک ڈینگی وائرس کے 2469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیئے آن لائن پورٹل بنادیامحکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق زیادہ تر نجی اسپتال اور تشخیصی لیبارٹریز محکمہ صحت سندھ کو ڈینگی بخارکے کیسز کی رپورٹ نہیں کرتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے سندھ پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشن 2013 کو مطلع کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا سندھ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول ریگولیشن کا ایک لازمی جزو ہے،جس کے تحت تمام اسپتالوں اورلیبارٹریوں کی انتظامیہ اورمالکان کو فوری طورپرمتعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ویکٹر بورن ڈیزیز نے ڈینگی کیسز کی بروقت رپورٹنگ کے لیےنجی اسپتال اور لیبارٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل ویکٹر بورن ڈیزیز سرویلنس سسٹم فراہم کردیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کےمرکزخورشید بیگم ہال غیر قانونی قرار,اصل اسٹیس بحال کرنے کا حکم

    ایم کیو ایم کےمرکزخورشید بیگم ہال غیر قانونی قرار,اصل اسٹیس بحال کرنے کا حکم

    کراچی :کے ڈی اے نے ایم کیو ایم کے زیر انتظام خورشید بیگم میموریل ہال کو اس کے اصل اسٹیٹس میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

    رپورٹ کے مطابق خورشید بیگم میموریل ہال پلاٹ نمبر ایس ٹی 3/بی بلاک 8 میں اسپتال / میڈیکل سینٹر کی زمین پر تعمیر کیا گیا، سپریم کورٹ نے 2010ء میں ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    خورشید بیگم میموریل ہال ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کی والدہ کے نام سے منسوب ہے، جن کا انتقال 1985ء میں کراچی میں ہوا تھا، اس عمارت میں بانی قائد اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنسز اور پارٹی اجلاس ہوتے تھے۔

    یہ عمارت ایم کیو ایم کے مرکز اور بانی قائد کی رہائش گاہ نائن زیرو کی عقبی گلیوں میں واقع ہے۔

     

     

    کے ڈی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل احمد بلوچ نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایک میٹنگ میں کیا گیا۔

    عدالتی معاملات پر کے ڈی اے کے ترجمان جمیل بلوچ کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کی ایک میٹنگ ہفتہ کو ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پلاٹ ایس ٹی 3/بی کو عدالتی احکامات کی روشنی میں اس کے اصل اسٹیٹس میں بحال کیا جائے۔

    کے ڈی اے افسر نے بتایا کہ میٹنگ میں رفاعی پلاٹ کو اس کی اصل حیثیت میں بحال کرنے ککیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ لے آؤٹ پلان میں اسپتال / میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کیلئے مختص ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل انسٹی ٹیوشن قائم کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو ان کے علاقے میں صحت کی سہولیات میسر آسکیں۔

    کے ڈی افسر نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں کئی تجاویز پر غور کیا گیا، جس میں کڈنی اینڈ ڈائلیسز سینٹر کا قیام بھی شامل ہے۔ کے ڈی اے ان تجاویز پر غور کے بعد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی انسٹیٹیوشنز کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ خورشید بیگم میموریل ہال کے باہر ایدھی ایمولینسیں بھی کھڑی کردی گئی ہیں تاکہ عمارت کو طبی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا تاثر دیا جاسکے۔

    خورشید بیگم میموریل ہال 3 منزلہ عمارت ہے جس میں 57 کمرے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی تھی، جسے بجھانے کیلئے عمارت کی دیواریں توڑ دی گئی تھیں۔

  • غیر قانونی طور پرکراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندے گرفتار

    غیر قانونی طور پرکراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندے گرفتار

    کراچی: عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔

    افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔

    گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد،سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراھیم, طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے ۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہےگرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

    قبل ازیں سہراب گوٹھ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کےلیے ایس ایس پی سے سفارش کی تھی ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو خط ارسال کیا تھا-

    ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ افغان باشندوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بیناد پر کراچی آکر سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پرمقیم ہو رہی ہےجبکہ غیر قانونی طورپرمقیم یہ افغان باشندے زمینوں پر قبضے ، منشیات فروشی ، کلنگز اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف

    ڈی ایس پی نے خط میں لکھا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ جس طرح ماضی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ڈی پورٹ کیے جاتے رہے ہیں اسی طرح سے اعلیٰ حکام سے درخواست کی جائے کہ گرفتار افغان باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے۔

    دوسری جانب پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت (ایم او آر آر) نے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ایران سے ملک بدر کیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    وزارت کے حکام کا کہنا تھا قائم مقام افغان وزیر اور ایرانی سفیر بہادر امینیان نے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا-

    کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان نے کہا تھا کہ روزانہ تقریباً 3 ہزار افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد ویزے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کا سفر کر رہے ہیں-

  • چہلم شہدائے کربلا، پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد:کراچی میں‌ سیکورٹی پلان جاری

    چہلم شہدائے کربلا، پنجاب میں 3 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد:کراچی میں‌ سیکورٹی پلان جاری

    لاہور:کراچی:::شہدائے کربلا کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 16 سے 18 ستمبر تک ہوگا۔

    دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔جلوس کی گزرگاہوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔

    کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پرمامورہوں گے۔اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکارڈیوٹی سرانجام دے گے۔

    جلوس کے اطراف اورگزرگاہوں پرپولیس کے ماہر نشانہ بازتعینات کئے جائیں گے۔اس کےعلاوہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے 1 ہزار ٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کیا جاچکا ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

    اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہفتہ 17 ستمبر کو چہلم حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا