Baaghi TV

Tag: کراچی

  • زرداری کی وجہ سے عمران خان کی حکومت چل رہی تھی ،مصطفیٰ کمال

    زرداری کی وجہ سے عمران خان کی حکومت چل رہی تھی ،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب تک تین آئینی ترامیم نہیں ہوتیں تو سب بے کار ہے

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب جب حق مانگو تو کہا جاتا ہے کہ پنچاب آپ کا حصہ کھا رہا ہےجو پیسے وزیر اعلیٰ سندھ کو مل چکے ہیں ان کا تو حساب دو ،وزیر اعلیٰ سندھ کوجو پیسے ملے ہیں اس کا سوال کرتے رہیں گے ، جان نہیں چھوڑیں گے کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے حکومت گرانے کی باتیں کر رہے ہیں کیا کسی سیاست دان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اس طرح ملاقاتیں کیں ؟ عمران خان اپنے اقتدار بچانے کے لیے اتحادیوں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں عمران خان نے جلسے میں کہا کہ جنوبی پنچاب کو صوبہ بنانے کے لیے ریفارم لا رہا ہوں آصف زرداری کی وجہ سے عمرا ن خان کی حکومت چل رہی تھی ،

    سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی چھٹے یوم تاسیس کا مرکزی پاور شو 27 مارچ کو ٹنکی گراؤنڈ لیاقت آباد میں کرے گی پی ایس پی اپنی جان پر کھیل کر کسی کو بھی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے نہیں دے گی مہاجر نام پر سیاست کرنے والے اور مہاجروں کو اسلحہ اٹھانے کی تلقین کرنے والے ہی مہاجروں کے اصل دشمن ہیں۔ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے مہاجروں کے خون کا سودا کرکے اپنی وزارتیں اور جاگیریں بنائیں۔ قوم کو ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں بلکہ بدکردار لوگوں سے اقتدار چھیننے کی ضرورت ہے

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    وفاقی حکومت دو گھنٹے میں گر سکتی تھی، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

  • جرائم اورانکوائریزمیں ملوث  ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکارمعطل

    جرائم اورانکوائریزمیں ملوث ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت 15 پولیس اہلکارمعطل

    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم اور مقدمات میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے مختلف جرائم اور انکوائریز میں ملوث 15 پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ایک لیڈی کانسٹیبل اور 13 پولیس کانسٹیبل شامل ہیں ، معطل ہونے والے تمام 15 ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں ۔

    معطل ہونے والوں میں سعید آباد تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور حسین اور لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ زیب ، ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا ، کانسٹیبل عبد الرحمٰن ، کانسٹیبل عزیز الرحمٰن ، کانسٹیبل عاشق کریم ، کانسٹیبل جمشید اقبال ، کانسٹیبل محمد ارشد ، کانسٹیبل مشتاق احمد ، کانسٹیبل محمد عظیم خان ، کانسٹیبل لئیق علی ، کانسٹیبل محمد دانش ، کانسٹیبل سرور خان اور کانسٹیبل ہارون خان شامل ہیں

    اسلام آباد: پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل،ملزم گرفتار

    ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی ہے کیونکہ منشیات تمام جرائم کی جڑ ہے اور اگر اسی کو ختم کردیا جائے تو اسٹریٹ کرائملز میں خودبخود کمی آجائے گی لہذا ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں لسٹڈ اور نان لسٹڈ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے جو ایس ایچ او منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہیں کرے گا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس اہلکاروں کی عمر قید کی سزا پھانسی میں تبدیل

  • پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    کراچی: پی ٹی آئی کے کارکن سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف اپنی ہی خواتین ونگ کی عہدیدار کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی عہدیدار صنوبر فرحان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 293 بجرم دفعات 354 ، 504 اور 506/34 کے تحت پی ٹی آئی کے کارکن ارسل اور دیگر نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کرلیا۔

    مدعیہ کے مطابق وہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی ورکر ہے اور 6 مارچ کو قائد آباد چوک ملیر پل کے نیچے لیڈیز کنٹینر پر موجود تھی جو کہ پی ٹی آئی کے جلوس کے استقبال کے سلسلے میں لگایا گیا تھا ، میرے ہمراہ کنٹینر پر امبرین سمیت دیگر خواتین ورکرز بھی تھیں کہ پی ٹی آئی کا کارکن ارسل خان اور اس کے دیگر 10 سے 12 نامعلوم ساتھی آئے اور کنٹینر پر چڑھ گئے اور مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا ، اس دوران میرے ساتھ نازیبا حرکات ، غلط قسم کی زبان استعمال اور ہراساں کیا اور کنٹینر سے نیچے اتر کر بھی گالم گلوچ کرتے ہوئےدھمکیاں دیں۔

    پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہے۔لیلی پروین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    مدعیہ کے مطابق یہ تمام واقعہ میری دوست امبرین اور دیگر خواتین ورکرز نے بھی دیکھا ، بعدازاں پارٹی عہدیداران کو بتایا۔ پولیس نے خاتون ورکر کی جانب سے نامزد ملزم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی سابق مقامی رہنما لیلیٰ پروین نے بھی یہ کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں ورکر کی تذلیل کی جاتی ہےانہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پارٹی میں ورکرز کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا بلکہ عزت ہی نہیں کی جاتی ، لیلیٰ‌پروین نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عمران خان پر بھی الزامات لگائے تھے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی اور پھر مسائل بھی ویسے کے ویسے ہیں‌-

    وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

  • اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

    اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

    کراچی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پرگڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کے قریب دورانِ تلاشی بس سے 172.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بس میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ اور کپڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا، برآمد شدہ منشیات بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی مستونگ کے رہائشی نادر خان اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی قدرت اللہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے تھ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی عمر قید کی سزا پھانسی میں تبدیل

    قبل ازیں کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو اسلحے سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار کیا گیا.پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم سیکسٹین رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں.انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی.پولیس پارٹی نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا-

    قبل ازیں اے این ایف بلوچستان نے ماشکیل کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ایسیٹک اینہائیڈرائڈ (ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والاکیمیائی مواد) شامل ہیں برآمدشدہ منشیات ایک غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی ،اے این ایف اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی-

    بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  • ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ڈی آئی جی ویسٹ زون کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس میں اہم اجلاس طلب کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی ناصر آفتاب نے آج اپنے دفتر میں ویسٹ زون پولیس افسران کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں ایس ایس پی سینٹرل, ایس ایس پی ویسٹ ایس پیز نیوکراچی, اورنگی ٹاؤن ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ویسٹ زون نے شرکت کی۔

    ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی ہے کیونکہ منشیات تمام جرائم کی جڑ ہے اور اگر اسی کو ختم کردیا جائے تو اسٹریٹ کرائملز میں خودبخود کمی آجائے گی لہذا ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں لسٹڈ اور نان لسٹڈ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے کہا کہ جو ایس ایچ او منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف قابل ذکر کارروائی نہیں کرے گا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    پشاور دھماکہ،دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک ہمارے ریڈار پرآ چکا ہے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    ناصر آفتاب ڈی آئی جی ویسٹ زون نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی واقعات ہورہے ہیں خاص کر فرقہ وارانہ دہشت گردی جس کا حالیہ ہدف پشاور شہر بنا ہے لہذا اس طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیئے مذہبی مقامات خاص کر مساجد, امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور ایک جامع سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ملازمان تعینات کیئے جائیں پیٹرولنگ کے دوران خاص طور پر مذہبی مقامات پر رکا جائے اور سینئر افسران سیکیورٹی چیک کریں۔

    واضح رہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی تعیناتی کے باوجود کراچی میں جرائم کی وارداتوں کا جن کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

    پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے دعوے تو ضرور کیے جا رہے ہیں لیکن اسٹریٹ کرمنلز جب اور جہاں چاہیں اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

    خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

  • جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ابتدا کراچی میں ہوئی، پیپلزپارٹی کی انتہا کراچی میں ہوگی، اندرون سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔

    سندھ حقوق مارچ قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ 15 سالہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے مایوس ہوچکے ہیں، 2023 سندھ کےعوام کا سال ہوگا اور سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن سکتی ہے، سندھ حکومت بنیادی مسائل حل نہیں کرسکتی ، کراچی کا کچرا سندھ حکومت سے اٹھتا نہیں اور یہ اسلام آباد فتح کرنے نکلے ہیں، پہلے سندھ کا آئینہ تو دیکھیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عوامی مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں،مارچ میں سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں ہے، ہم بت گرانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو، کراچی میں ہم نے سب سے بڑا بت توڑا اور عمران خان نے اس بت کو گرایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدارکی باریاں لینے والے ملک سے مخلص نہیں، روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے، انہوں نے بھٹو کی سیاست کو دفن، زر اورزرداری کی سیاست کو فروغ دیا، کراچی نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا، سندھ میں لوٹ مار میں اضافہ ہوا، لیکن ہم تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے۔

  • حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    میلسی:حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف دعوے کیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت، عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

    میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کیے، پی ٹی آئی نے دعوے نہیں کیے عملی کام کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا، جنوبی پنجاب کیلئے بھرتیوں میں 33 فیصد کوٹہ مختص کردیا ہے، تمام وعدے پورے کیے جو رہ گئے وہ بھی پورے کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں یونیورسٹی بنائی جائے گی، بورے والا میں بائی پاس بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سیوریج کے مسائل کیلئے گرانٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، ملتان وہاڑی شاہراہ کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

    میلسی میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بچپن سے ہمیں یہی سکھایا گیا کہ کبھی پاکستان کو کسی کی غلامی نہ جانے دینا، جب تک مجھ میں خون ہے کسی کے آگے پاکستان کو نہیں جھکنے نہیں دوں گا۔

  • کراچی :‏تحریک اللہ اکبرکا ورکرز کنونشن:اہم رہنماوں کی آمد جاری

    کراچی :‏تحریک اللہ اکبرکا ورکرز کنونشن:اہم رہنماوں کی آمد جاری

    کراچی : کراچی :‏تحریک اللہ اکبرکا ورکرز کنونشن:اہم رہنماوں کی آمد جاری اطلاعات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد دورہ سندھ پر ہیں۔ جہاں وہ مختلف شہروں میں ورکرز کنوشنز سے خطاب کر رہے ہیں۔ تحریک اللہ اکبر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی میں ورکرز کنونشن شروع ہوچکا ہے ،

     

    اطلاعات کے مطابق اس کنونشن میں سندھ بھر سے اہم رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس سے اللہ اکبر تحریک کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد کے علاوہ تحریک اللہ اکبر سندھ کے صدر فیصل ندیم اور تحریک اللہ اکبر کراچی کے صدر احمد ندیم سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

     

    https://twitter.com/AbuHanzala222/status/1500366389001224192

    کراچی میں ورکرز کنونشن بالمقابل سفاری پارک گلشن اقبال میں شام 6 بجے شروع ہو گا۔ تحریک اللہ اکبر کراچی کے صدر احمد ندیم کا کہنا ہے کہ کارکن گزشتہ کئی دنوں سے شہر کے طول و عرض میں رابطہ مہم اور کارنر میٹنگز جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ورکرز کنونشن میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے اور اللہ اکبر تحریک کا کراچی میں فعال کردار پاکستانی سیاست کے باب میں مثبت و اہم اضافہ ہو گا.

  • سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    کراچی :بلاول بھٹو اسلام آباد کے متلاشی:پیچھے سے سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں،طلاعات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں افراد جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نجی سماجی تنظیم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں ایسے افراد قید ہیں جو جرمانے اور ضمانت کی رقم نہ کرسکنے کی وجہ سے قید ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے کم از کم 75 ملزمان ہیں۔

    سینٹرل جیل کراچی میں 16 ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 39، نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ جیل میں 4 اور شکار پور جیل میں 15 یاسے قیدی موجود ہیں جن کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہیں لیکن وہ ضمانت کی رقم ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تاحال قید ہیں۔

    سندھ کی جیلوں میں آزادی کے منتظر ان ملزمان کی اکثریت منشیات اور گٹکا ماوا ایکٹ سمیت دیگر چھوٹے جرائم میں بند ہیں۔سماجی تنظیم کے جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے 26 لاکھ 90 ہزار روپے کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

    ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کی جیلوں سے قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں دیگر صوبوں کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

  • بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    کراچی میں بس کے کنڈیکٹر نے مسافر خاتون پر تشدد کیا جب کہ پولیس نے صرف جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بس کے کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک بس کے کنڈیکٹر نے خاتون سے بدتمیزی کی اور بے رحمی سے تھپڑ مارے۔

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا پولیس حکام نے سٹاف کے ہمراہ بس نمبر PE-5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا۔


    بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کراچی نےایس او آر کے شیرشاہ کو کارروائی کرنے پر انعامی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

    ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    دوسری چکوال میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقہ چکوالیاں میں نوجوان کی دوشیزہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ عدم موجودگی میں ملزم فرید ولد رحمت ہمارے گھر داخل ہوا،میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا متاثرہ دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    قصبہ میانی میں 3 اوباش نوجوانوں کی کباڑ اکٹھا کرنے والے افغانی نژاد بچے سے بد فعلی کا واقعہ سامنے آیا بچے کے والد نے تھانے میں درخواست دی اور کہا تھا کہ قاسم،یحیی اور جمیل میرے بیٹے کو زبردستی بھٹہ پر لے گئے اور باری باری بدفعلی کی، موبائل فون پر وڈیو بھی بنائی-

    ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا