Baaghi TV

Tag: کراچی

  • عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں پیشرفت

    عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں پیشرفت

    کراچی: پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی: مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی محمد عبداللہ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت شارع فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے مقدمے کے متن میں کہا کہ بیٹے نے اطلاع دی مولانا ضیاء الرحمن کو گولیاں لگیں ہیں، وہ واک کرنے پارک آئے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا ایک موٹر سائیکل پر دو حملہ آور تھے جنہوں مولانا ضیاء الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گلستان جوہر میں چہل قدمی کررہے تھے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی تاہم جائے وقوعہ سے دو مختلف ہتھیاروں کے گیارہ خول ملے ہیں جس میں چار خول نائن ایم ایم اور سات تیس بور کے ہیں۔

    لیبیا میں طوفان اورسیلاب سےاموات میں اضافہ،سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

    ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا گلستان جوہر نے ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعہ کی مکمل تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیےپولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے جس کا مقصد ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔

    پولیس چیف نے واقعہ کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دینے کیلئے ہدایت جاری کردی سی ٹی ڈی نے واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلیے ، ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی راکے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں-

    خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا

  • حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتار

    حوالہ ہنڈی نیٹ ورک گرفتار

    کراچی میں موبائل فون خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، کلفٹن سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے جبکہ افضل ندیم ڈوگر کی خبر کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے کلفٹن میں زمزمہ موبائل مارکیٹ میں کارروائی کر کے موبائل فونز خرید و فروخت کی آڑ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی ٹیک زون سے 32 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

    جبکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی سپلائی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں، دیگر برآمد اشیا میں تین مختلف اقسام کے 14 نئے اور پرانےآئی فونز، 2 آئی پیڈز، 2 اسمارٹ گھڑیاں شامل ہیں، برآمد موبائل فونز اور دیگر اشیا کی مالیت 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    ایف آئی اے کے مطابق کمپنی اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں تھیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے۔

  • کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا . خالد مقبول صدیقی

    کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا . خالد مقبول صدیقی

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کے ایک سانحے کے 12 سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا اور ایم کیو ایم کے دو بے گناہ کارکنان کو سزائے موت سنائی گئی، ایم کیو ایم اپنے کارکنان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور اس فیصلےکے خلاف عدالتوں کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائےگی۔

    جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے سانحہ بلدیہ کیس میں عدالتی کمیشن بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ اگر اس سانحہ کا کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے تو وہ اس فیکٹری کے مالکان ہیں، سانحے میں شہید ہونے والے اور بچانے والے ایم کیو ایم کے لوگ ہیں، حماد صدیقی کہاں ہے؟ یہ عدالت کو پتا ہونا چاہیے، اپنے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرانے ایم کیو ایم پاکستان عدالتوں میں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے میں کہا گیا ہےکہ یہ واقعہ ایم کیو ایم قیادت کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا تو پھر انہیں سزائے موت دی جائے ان دو کارکنان کو کیوں سزائے موت دی؟ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ایک چرس پینے والے چرسی کی گواہی پر جے آئی ٹی چل رہی ہے، سانحہ بلدیہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے وکیل نے خود اپنی کتاب میں اسے حادثہ اور مالکان کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

  • سندھ؛  پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    سندھ؛ پولیس کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

    نگراں حکومت نے سندھ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف اینٹی تھیفٹ الیکٹریسی مہم شروع کر دی اور آئی جی سندھ نے صوبےکے تمام تھانوں کی پولیس کو بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے جبکہ اے آئی جی آپریشن شیراز نذیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کے ڈی آئی جیز، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کے پولیس سربراہان اور صوبے کے تمام سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں.

    خیال رہے کہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنیوں کے سربراہان کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف فوری آپریشن شروع کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر

    بجلی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم نامے میں تمام متعلقہ پولیس افسران کو اس مہم کی تفصیلات ہر جمعے کو آئی جی اپریشن روم تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کراچی نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا. انیس قائمخانی

    کراچی نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا. انیس قائمخانی

    ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام سے آج تک کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کے بیان پر انیس قائمخانی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کے بارے میں بیان پر دنیا ہنس رہی ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے بلاول بھٹو کو ان کے پاپا نے نئی نوکری پر لگا دیا ہے، ایسے میئرز پر ترس آتا ہے جنہیں دونوں شہروں کے شہری میئر ماننے پر تیار ہی نہیں ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بڑوں سے پوچھیں ’ایم کیو ایم کی تاریخ ڈرنے والوں کی نہیں بلکہ لڑنے والوں کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    قائمخانی نے مزید کہا کہ جس پارٹی نے 1970 کے انتخابی نتائج کو نہ مانتے ہوئے ملک توڑ دیا وہ جمہوریت کا درس نہ دے، دنیا جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں کرپشن اور دھوکہ بازی شامل ہے اور انیس قائمخانی نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور دھاندلی کے نتیجے میں ملنے والی بلدیاتی نشستیں دھواں ہوجائیں گی۔

  • خورشید شاہ نے سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کردیا

    خورشید شاہ نے سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کردیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وزیر سید خورشید احمد شاہ نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی بیلٹ کے لوگ ہمیں انتخابات میں ووٹ دیں ہم ان کو سرائیکی صوبہ بنا کر دیں گے جبکہ روہڑی کے قریب گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے جن لوگوں نے سرائیکی صوبہ بناکر دینے کے جو وعدے کیے انہوں نے اب ایک نئی پارٹی بنالی ہے جس کا نام مجھے نہیں آتا تو لوگ ان کو کس طرح ووٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ خورشید شاہ جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے ہم اس وقت کچھ نہیں مانگ رہے ہیں ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم سرائیکی عوام سے صوبہ دینے کا وعدہ کررہے ہیں اور اسے پورا بھی کرکے دکھائیں گے اور سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے سرحد کے لوگوں سے صوبے کا نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا اور خیبر پختونخوا کے نام سے تبدیل کرکے بھی دکھایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
    ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
    ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
    چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ایک نظریئے کا نام ہے جب تک ملک میں مظلوم ہے بھٹو کا نام زندہ رہے گا کیوںکہ بھٹو کسی اور طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے آیا تھا، بھٹو کو کوئی ڈکٹیٹر نہ مار سکا اور نہ مار سکے گا اور انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ملک کو آئین بھی دیا اور لوگوں کو حقوق بھی دیے، میں کسی سرمایہ دار یا وڈیرے کا بیٹا نہیں عوام میں سے ہوں۔

  • اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں ڈرو گے تو مرو گے جبکہ حیدر آباد میں چھ ملین گیلن پانی کی فراہمی کے واٹر فلٹر پلانٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نالائق کو نکالنے کے لیے عدم اعتماد کی کامیابی حیدرآباد کے عوام کی وجہ سے تھی، اگر وہ وزیراعظم نہیں رہا تو جیالوں کی محنت کی وجہ سے نہیں رہا۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں آپ سے مانگنے نہیں بلکہ آپ کو دینے کے لیے آیا ہوں، حیدرآباد کےعوام کو پینے کا پانی ملے گا، ہمیں ہر شہر میں صاف پانی پہنچانا ہے اور چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، میں پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، میں عوام کے پاس جاؤں گا اور بتاؤں گا کہ میں ملتان، فیصل آباد اور پشاور کو بھی پانی دینا چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ ڈرو گے تو مرو گے، الیکشن سے بھاگنا پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو پیغام ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، ہم الیکشن میں ملک کے کونے کونے میں سیاسی یتیموں اور کٹھ پتلی سیاست دانوں کا صفایا کردیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کردارکشی کی مہم 3 نسلوں سے چلتی آرہی ہے، وہ سیلیکٹڈ کو مسلط کرنا چاہ رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے خلاف نہ جانے کیا کیا کہا گیا، ہم نے جھوٹ کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔

  • سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

    سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

    کراچی: سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی وزرات توانائی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف حکامات جاری کیے ہیں، وفاق نے سندھ بھر کے تھانوں کو احکامات جاری کیے ہیں مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی-

    ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

    آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

    دوسری جانب ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی ہے پانچ ایکسیئن، دو ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری، غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے-

    واضح رہے کہ بجلی چوری روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور 21 کو گرفتار کرلیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ کیا اور عائد کیے گئے جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سےبجلی چوری کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران 1914 افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • راولپنڈی:پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک کانسٹیبل شہید، 2 اہلکار زخمی

    راولپنڈی:پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک کانسٹیبل شہید، 2 اہلکار زخمی

    راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مارے گئے شہید کانسٹیبل کی شناخت عدیل ظفر کے نام سے ہوئی وہ تھانا دھمیال میں تعینات تھا شہید کانسٹیبل کی میت اسپتال منتقل کردی گئی ہے-

    دوسری جانب کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس کو اطلاع ملی کے علاقے میں 2 مسلح ملزمان لوٹ مار میں مصروف ہیں، پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

    آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت محمد خالد اور محمد یعقوب کے نام سے ہوئی م لزمان کے قبضے سے 2 پسٹل برآمد کر لیے گئے،ملزمان کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل ،اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے۔

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب دوسری جانب جڑواں شہروں،راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش ہوئی واسا نےعملے کو ہائی الرٹ کیا اور رین ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ڈی ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ،شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہےتاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا