Baaghi TV

Tag: کھیل

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے-

    پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن اب روایتی وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی کے بعد فیصل آباد اور پشاور کی میزبانی میں کھیلا جائے گا لیگ میں 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی،2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی بھی ٹائٹل کے حصول کے لیے پہلی بار میدان میں اتریں گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اور ہر ٹیم لیگ کے مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی،پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

    sports

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز کے شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد پہلی بار لیگ کے 7 میچز کی میزبانی کرے گاپشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرےگا جہاں ایک مقابلہ شیڈول ہے، اس کے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز طے ہیں، جن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہر میچ میں حصہ لے گی، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 6 میچز شیڈول ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

  • پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا، راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے،پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے-

    وزیراعظم کے دفتر کی میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت نے شائقین کے درمیان جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی اور محنت کا واضح اعتر اف ہے۔

    6 مارچ کو اسماعلیہ، مصر میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3-4 سے شکست دی،جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیم فائنل میں پہنچ گئی بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی بھی کر گئی میچ میں پاکستان نے شاندار واپسی کا مظاہرہ کیاپاکستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

    تیسرے کوارٹر میں جاپان نے دو گول کر کے 1-3 کی برتری حاصل کر لی، جس سے پاکستانی ٹیم پر شدید دباؤ پڑا، لیکن آخری کوارٹر میں گرین شرٹس نے زبرد ست مزاحمت دکھاتے ہوئے 3 گول کر کے میچ 3-4 سے جیت لیا،پاکستان کے لیے محمد عماد، ابو بکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول کیا۔ محمد عماد کو جاپان کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جارحانہ کھیل میں برتری حاصل کرتے ہوئے سرکل میں 28 حملے کیے جبکہ جاپان نے صرف 17، جس سے ٹیم کے جارحانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہےاس فتح کے ساتھ پاکستان نہ صرف کوالیفائرز کے فائنل میں پہنچ گیا بلکہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کی بھی ضمانت حاصل کر لی۔

  • بھارتیوں نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے منحوس قرار دیا

    بھارتیوں نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے منحوس قرار دیا

    احمد آباد: بھارتیوں نے اپنے وزیراعظم کے نام سے منسوب مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے منحوس قرار دے دیا۔

    بھارت میں توہم پرستی عام بات ہے آج احمد آباد میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھی بھارتی شہری اسی توہم پرستی کا شکار ہو گئے ہیں،بھارتی شہریوں نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب ’’مودی اسٹیڈیم‘‘ کو اپنی ٹیم کے لیے پنوتی (منحوس) قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی شائقین کی سوچ بھی کھلاڑیوں جیسی ہی ہے آسٹریلیا سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد سے مودی اسٹیڈیم کو بھارتی ٹیم کے لیے منحوس سمجھتے ہیں،بھارتی شائقین کی اکثریت یہ مانتی ہےکہ مودی اسٹیڈیم ان کے لیے پنوتی ہے، ایسا کوئی جادو، ٹونا یا ٹوٹکا کر رکھا ہے کہ اس میدان میں پہنچتے ہی ہماری ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

    ٹرمپ نے پرائمری سکول پر بمباری میں 175 افراد کی شہادت کا الزام ایران پر عائد کر دیا

    دوسری جانب تین سال قبل ورلڈ کپ فائنل سے قبل جس طرح آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پچ کا معائنہ کیا تھا، اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کیوی کپتان مچل سینٹنر کی اے آئی سے بنی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتی شائقین کو وہم میں مبتلا کر دیا ہے۔

    نریندر مودی اسٹیڈیم کے مقام پر پہلے 1983ء سے سردار پٹیل اسٹیڈیم قائم تھا جس کا نام بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تھا۔ اس میدان میں بھارتی کرکٹر کپل دیو نے 1983ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 9وکٹیں حاصل کیں ،پھر اسی میدان میں کپل دیو نے 1995ء میں اپنی 432ویں وکٹ حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سر رچرڈ ہارڈلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا اسی میدان میں بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے 1987ء میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 10ہزار رنز مکمل کئے۔

    ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں اضافے کی وجہ کیا؟سابق سی آئی اے افسر نےبتادیا

    2006ء سے 2015ء تک سردار پٹیل اسٹیڈیم نے چیمپینز ٹرافی کے میچز کی میزبانی بھی کی۔ تاہم 2016ء میں اس اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کیا گیا اور ازسرنو تعمیر کیا گیا جس پر 800کروڑ بھارتی روپے خرچ کئے گئے۔ اسٹیڈیم کی تعمیر فروری 2020ء میں مکمل کی گئی، سردار پٹیل اسٹیڈیم میں 54ہزار تماشا ئیوں کی گنجائش تھی مگر اب نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بھی ہے۔

    اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے مشہور زمانہ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم (ایم سی جی) کے پاس تھا جس میں ایک لاکھ کے قریب تماشائی میچ دیکھ سکتے تھے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چار ڈریسنگ رومز، 11سینٹر پیچزاور 2 پریکٹس گراؤنڈز بھی ہیں اس گراؤنڈ میں آئی پی ایل کے فائنلز کے میچز اور 2022ء آئی پی ایل فائنل کے علاوہ بہت سی سیاسی تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے، جس میں ڈونلڈٹرمپ کے اعزاز 2020ء میں تقریب سرفہرست ہے۔

    امریکا نے جزیرہ قشم میں صاف پانی کے پلانٹ پر حملہ کرکے ایک نیا اور سنگین جرم کیا ہے، ایران

  • پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لوگو شیئر کیا گیا جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے اس سال پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اپنے بہترین کھیل کے لیے تیار ہیں شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکر دگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے مدمقابل ہوں گے، افتتا حی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی،اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور پنڈیز، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتا ن سلطانز کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہےاس سیزن میں کچھ میچ پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

    ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں،سعودی عرب

  • پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات  جاری

    پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

    پاکستان سپر لیگ 11 کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری کر دی گئیں-

    پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا،پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔

    لاہور: انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

  • پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 2ہزار 33 تھی، چین اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو 2ہزار 237 کردیا ہے، جس کی بنا پر پاکستان کی اب درجہ بندی 14 سے 12 ہوگئی ہے پاکستان ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے، تاہم گروپ کا آخری میچ بدھ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گا۔

    لاہور: انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار

    ابھی واضح نہیں قونصل خانے پر احتجاج کے دوران کس نے فائرنگ کی تھی،شرجیل میمن

    آپریشن غضب للحق:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ناکام حملے،جوابی کارروائی میں 67 افغان طالبان ہلاک

  • بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی :  زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت جمعرات کے روز چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چیپوک میں زمبابوے کے خلاف ایک اہم میچ کھیلے گی تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کی نئی چال سامنے آگئی۔

    سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے یہ مقابلہ چیپوک میں رات کے وقت کھیلا جائے گا اس دوران گراؤنڈ میں دوسری اننگز کے دوران خاصی اوس پڑتی ہے، جس کے باعث بیٹنگ نسبتاً آسان جبکہ بولنگ مشکل ہوجاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں گیند بازوں کو گیند پر گرفت برقرار رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

    بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق میچ میں برابری برقرار رکھنے کے لیے چیپوک اسٹیڈیم میں پہلی بار ایک نیا درآمد شدہ کیمیکل ’ڈیو کیور‘ استعمال کیا جارہا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کیمیکل امریکا سے منگوایا گیا ہے ’ڈیو کیور‘ کو منگل اور بدھ کے روز میدان پر اسپرے کیا گیا، جبکہ جمعرا ت کی سہ پہر بھی اس کا استعمال دہرانے کا منصوبہ ہے تاکہ بھارت اور زمبابوے کے درمیان رات کے میچ میں اوس کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

    میچ کے دوران نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث دوسری اننگز کے نصف حصے تک آؤٹ فیلڈ ہموار اور گیند نم ہوسکتی ہےروایتی طور پر چیپوک کی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے جبکہ ٹاس کی اہمیت رسمی کارروائی سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہےچنئی میں فلڈ لائٹس کے نیچے جب زیادہ اوس متوقع ہو تو کپتان عموماً ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتے ہیں۔

    بھارت اور زمبابوے دونوں اپنے اپنے سپر ایٹ مقابلوں میں شکست کے بعد چیپوک پہنچے ہیں دفاعی چیمپئن بھارت کو جنوبی افریقہ نے بری طرح زیر کیا تھا دوسری جانب زمبابوے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 107 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

  • جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا  کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند روز بعد اٹلی کی کرکٹ ایک سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیم کی ایک کھلاڑی نے خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اطالوی کرکٹ بورڈ (ایف سی آر آئی) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کے زیرِ نگرانی جاری ہیں۔

    بیان کے مطابق 2025 کے دوران فیڈریشن کی صدر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ شخص کو تمام وفاقی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے فوری اور احتیاطی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا، یہ اقدام حتمی اور مکمل جانچ پڑتال تک احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ کھیل کے ماحول کی سالمیت برقرار رہے اور تمام حقائق مناسب فورمز پر، شخصی وقار، ضابطۂ کار اور بے گناہی کے اصول کے احترام کے ساتھ سامنے آ سکیں۔

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    رپورٹس کے مطابق خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پرباتھ اکنلی گوڈا کے وکیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیچھے ’مذموم مقاصد‘ کارفرما ہیں۔

    ایف سی آر آئی کے میڈیا منیجر رقبیر حسن نے بتایا کہ اکنلی گوڈا بورڈ کی صدر ماریہ لورینا کے ہمراہ بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سفر پر تھے، تاہم ان کے پاس کوئی باضابطہ ذمہ داری نہیں تھی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اس وقت معاملہ فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر میں زیرِ سماعت ہے، جو کھیلوں کے ضوابط کے تحت جائزہ اور تحقیقات کرنے کا مجاز ادارہ ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    اطالوی کرکٹ کے لیے یہ معاملہ ایک اہم آزمائش قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عالمی ایونٹ میں شرکت کے بعد کھیل کو ملک میں نئی توجہ ملی تھی، تاہم اس تنازع نے انتظامی ڈھانچے اور نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے-

    اس سیزن کے میچز پاکستان کے 6 شہروں میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں قابل ذکر ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کے میچز پشاور اور فیصل آباد میں بھی ہوں گے

    شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ 10 مئی کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے لاہور میں سب سے زیادہ 12 میچز ہوں گے راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اس دوران 2 نئی فرنچائزز بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ اور ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ شامل ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کی جگہ پنڈیز ٹیم شامل ہوگی۔

    لاہور: نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد